مطالبہ سوئم کے متعلق نہرو کمیٹی کا فیصلہ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۷۰
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
ان کی نیابت اچھی طرح ہو سکے۔ اس مطالبہ میں کلکتہ اور لاہور لیگ برابر کی شریک ہیں۔
نہرو کمیٹی نے اس مطالبہ کو بھی رد کر دیا ہے۔ وہ لکھتی ہے۔
مسلمان برطانوی ہندوستان میں ایک چوتھائی سے کچھ کم ہیں۔ اور ان کے لئے
مرکزی پارلیمینٹ میں اس نسبت آبادی سے زیادہ ممبریاں ہرگز محفوظ نہیں کی جا
سکتیں ۔ ۱۵
اس وقت لیجسلیٹو اسمبلی میں مسلمانوں کی تعداد گو پوری تینتیس فیصدی نہیں ہے۔ مگر
چوتھائی سے زیادہ ہے۔ چنانچہ نہرو رپورٹ میں اس امر کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اس وقت مسلمانوں
کی تعداد لیجسلیٹو اسمبلی میں تیس فیصدی ہے۔ نہرو رپورٹ آئندہ نظام حکومت میں مسلمانوں کو
اس قدر بھی حق نہیں دینا چاہتی ۔ گویا مسلم لیگ تو اس بنا پر کہ مسلمانوں کی مختلف جماعتوں کی
نمائندگی چوتھائی ممبروں سے نہیں ہو سکتی۔ اور کسی قدر زیادہ ممبریوں کے دینے سے ہندوؤں کو
کوئی نقصان نہیں موجودہ ممبریوں سے زیادہ کا مطالبہ کرتی ہے اور کم سے کم اس کا مطالبہ یہ ہے
کہ موجودہ تعداد ہی رہنے دی جائے۔ لیکن نہرو کمیٹی موجودہ حق کو بھی چھین کر مسلمانوں کی
نیابت کو ایک چوتھائی پر لے آتی ہے۔ اور مسلم لیگ کے دعوٹی پر وہی مثل صادق آتی ہے کہ
چوبے جی چھے ہونے گئے تھے دوبے ہو کر آئے۔
تیسرے مطالبہ میں مسلمانوں میں اختلاف مطالبہ سوئم کے متعلق نہرو کمیٹی کا فیصلہ تھا۔ لاہور لیگ جب تک ہندو مسلمانوں میں
اعتبار قائم نہ ہو جائے اور مسلمان اپنی مرضی سے جدا گانہ انتخاب کو چھوڑنے پر راضی نہ ہوں،
جدا گانہ انتخاب کو چھوڑنے کیلئے تیار نہ تھی۔ کلکتہ لیگ کے نزدیک اگر سندھ کو الگ صوبہ بنا دیا
جائے اور صوبہ سرحدی اور بلوچستان کو وہی اختیارات دے دیئے جائیں جو باقی صوبوں کو تو ان
تبدیلیوں کے مکمل ہو جانے کے بعد کوئی حرج نہ تھا اگر مسلمان اپنے جدا گانہ انتخاب کے حق کو
چھوڑ دیں۔ ان دونوں مطالبات میں سے کسی مطالبہ کو بھی لے لیا جائے۔ نہرو رپورٹ نے
اسے پورا نہیں کیا۔ نہرو کمیٹی تسلیم کرتی ہے کہ مسلم لیگ کو نسل کا یہ فیصلہ تھا کہ یہ کم سے کم
مطالبہ ہے جسے کم کرنے کیلئے مسلمان تیار نہیں ہونگے۔ اور کلکتہ لیگ کے ریزولیوشن بتاتے ہیں
کہ اس کا بھی یہی منشا تھا۔ کیونکہ جیسا کہ میں اوپر درج کر آیا ہوں، کلکتہ لیگ کے ریزولیوشن
میں یہ الفاظ صاف طور پر درج ہیں کہ :۔
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۷۱
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
مسلمان اس حق کو ہر گز نہیں چھوڑیں گے ۔ جب تک کہ سندھ کو ایک مستقل اور
خود مختار صوبہ نہ بنا دیا جائے اور صوبہ سرحدی اور بلوچستان میں اصلاحات نہ جاری
کر دی جائیں۔"
لیکن نہرو کمیٹی ان تین امور میں سے صرف ایک کو تسلیم کرتی ہے۔ یعنی صوبہ سرحدی
کو نیابتی حقوق دینے کی تائید کرتی ہے۔ سندھ کے متعلق وہ شرطیں لگاتی ہے کہ فلاں فلاں
شرط کے ماتحت اسے آزاد کیا جا سکتا ہے۔ اور بلوچستان کا ذکر وہ بالکل مشتبہ الفاظ میں کرتی ہے۔
اس کے صفحہ ۵۵ پر یہ الفاظ درج ہیں:۔
جن صوبوں کی غیر مسلم اقلیتوں کے بارے میں بحث کی ضرورت ہے وہ
صوبہ سرحدی اور بلوچستان ہیں۔"
اس فقرہ سے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ امر اس کے مرتبین کے ذہن میں تھا کہ بلوچستان
میں ہندوؤں کے حقوق کا سوال پیدا ہو گا۔ مگر صفحہ ۱۲۴ پر قانون اساسی کے عنوان ثانوی فرقہ
دارانہ نمائندگی کے نیچے ساتویں مادہ میں لکھا ہے :۔
صوبہ سرحدی میں اور تمام نئے بنائے ہوئے صوبوں میں جو پرانے صوبوں سے
کاٹ کر بنائے جائیں گے، وہی طریق حکومت ہو گا جو دوسرے ہندوستان کے صوبوں
میں رائج ہوگا۔"
اس حوالہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قانون اساسی میں بلوچستان کے ذکر کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
ممکن ہے کہ یہ غلطی سے ہو۔ مگر بہر حال معاملہ مشتبہ ہے۔ اور ہمیں اس وقت تک یہی کہنا
چاہئے کہ نہرو کمیٹی نے ان شرطوں کو پورا نہیں کیا۔ جن پر کلکتہ لیگ جدا گانہ انتخاب کے حق کو
چھوڑنے کے لئے تیار تھی۔ اور جن کے باوجود بھی لاہور مسلم لیگ جدا گانہ انتخاب کو کچھ عرصہ
کیلئے چھوڑنے پر تیار نہ تھی۔
لیکن معاملہ یہیں ختم نہیں ہو جاتا کلکتہ لیگ کے ریزولیوشن کے الفاظ صاف بتا رہے ہیں
کہ لیگ صرف یہ نہیں کہتی کہ ہندو صاحبان ان شرطوں کو پورا کرنے پر راضی ہو جائیں تو
جدا گانہ انتخاب کو اُڑا دیا جائے گا۔ بلکہ وہ دو احتیاطیں اور کر لیتی۔ ہے۔ وہ یہ بھی شرط لگاتی ہے
کہ ان پر عملدرآمد بھی ہو جائے۔ اور دوسری شرط یہ لگاتی ہے کہ اس عملدرآمد پر مسلمان
اپنی تسلی بھی کر لیں کہ ان کے منشاء کے مطابق کام ہو گیا ہے۔ کیونکہ وہ کہتی ہے :۔
انوار العلوم جلد 10
۳۷۲
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مع
مصالح
جب یہ شرطیں مکمل طور پر پوری ہو جائیں ، تب مسلمان جدا گانہ انتخاب کو مشترکہ
انتخاب کے حق میں چھوڑنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔"
لیکن نہرو کمیٹی بغیر ان کے پورا ہونے کے صرف اپنا مشورہ دیگر جدا گانہ انتخاب کو اُڑا
دیتی ہے حالانکہ مسلم لیگ کی شرط کے مطابق اسے چاہئے تھا کہ صاف طور پر لکھتی کہ مشترکہ
انتخاب اس وقت سے شروع ہوگا۔ جب کہ پہلی تین باتیں پوری ہو جائیں۔ اسی طرح
مسلم لیگ کے کے الفاظ یہ ہیں کہ تب مسلمان جدا گانہ انتخاب چھوڑنے کیلئے تیار ہونگے۔ انگریزی
"Will be prepared to abandon" ریزولیوشن کے الفاظ یہ ہیں ۔
ان الفاظ میں اختیار ابھی مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہی رکھا گیا ہے۔ گو یہ مطلب نہیں کہ اگر
مسلمان چاہیں تو پھر بھی نہ چھوڑیں۔ لیکن یہ مطلب ضرور ہے کہ مسلمان پہلے اپنی تسلی کر لیں
کہ ان کی شرائط پوری ہو گئی ہیں تب وہ اپنا آخری فیصلہ دیں گے کہ اب جدا گانہ انتخاب کو اڑا
دیا جائے۔ مگر نہرو رپورٹ نے ہرگز ان شرائط کا خیال نہیں کیا۔ مجھے خوب یاد ہے کہ شملہ کی
آل پارٹیز مسلم کانفرنس میں جب یہ سوال بار بار پیش کیا جاتا تھا کہ اگر ہندو ہماری شرطوں پر
راضی ہو جائیں لیکن بعد میں عذر کر دیں کہ ہم تو راضی ہیں لیکن فلاں فلاں روک کے سبب
سے ابھی اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا تو پھر آپ کے ہاتھ میں کیا رہ جائے گا۔ تو مسٹر جناح
بڑے زور سے کہتے تھے کہ ہماری سفارش کے لفظوں پر غور نہیں کیا گیا۔ ان سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ جُدا گانہ انتخاب اس وقت سے جاری کیا جائے گا۔ جب ہماری شرائط پر عملدرآمد
ہو جائے گا۔ صرف ہندوؤں کے منظور کر لینے سے انتخاب کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ لیکن ابھی
ایک سال نہیں گذرا کہ مسٹر جناح کے اس خیال کی تردید ہو گئی ہے۔
نہرو رپورٹ بغیر ان شرطوں پر عملدرآمد ہونے کے ، بلکہ بغیر ان شرطوں کو مکمل طور پر
منظور کرنے کے جداگانہ انتخاب کا فیصلہ کرتی ہے اور ان شرائط کا ذکر تک نہیں کرتی۔
مسلمانوں کی ایک جماعت نے ہندوستان میں امن کے قیام کے لئے باوجود سخت خطرات کے
جُدا گانہ انتخاب کے حق کو چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ اور اپنی قوم سے لڑائی مول لی تھی۔
مگر اس کی تجاویز کا نہرو کمیٹی کے ہاتھوں جو حشر ہوا ہے ، میں اسے اوپر بیان کر چکا ہوں۔ جب
شروع میں یہ حال ہے۔ جب سوراج 14ء کے حصول کے جوش میں ان لوگوں کو مسلمانوں کی
خوشنودی حاصل کرنے کی تمنا ہے تو اس وقت کیا ہو گا جب حکومت مل جائے گی اور سب اختیار