مطالبہ ششم اور نہرو کمیٹی کا فیصلہ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
ولد
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
بھی ملتا ہے کہ پنڈت موتی لال نہرو صاحب نے بمبئی کونسل میں سندھ کی علیحدگی کے مسودہ کو
روکنا چاہا ہے۔ اور کانگریسی ممبروں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر اس مسودہ کو مسلمان ضرور ہی پیش
کریں تو وہ اس کی مخالفت کریں۔
مطالبہ پنجم اور نہرو کمیٹی کا فیصلہ پانچواں سوال زبان کا تھا۔ اس سوال کو نہرو کمیٹی نے بالکل نظر انداز کر دیا ہے۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ
ایک معمولی سوال ہے۔ اول تو یہ سوال معمولی نہیں ہے۔ اس سے مسلمانوں کی ترقی اور تنزل
وابستہ ہے۔ ہندوستان کی آئندہ حکومت اردو کو اُڑا دے۔ پھر دیکھو کس طرح چند ہی سال میں
مسلمانوں کے ہاتھوں سے وہ تھوڑے بہت کام بھی نکل جاتے ہیں۔ جو اس وقت ان کے ہاتھ
میں ہیں۔ اور کس طرح ان کی مخصوص تہذیب برباد ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر اسے معمولی بھی
فرض کر لیا جائے ، تب بھی دیکھنا تو یہ ہے کہ جس قوم سے معاملہ ہے وہ اسے کیا اہمیت دیتی ہے۔
اگر مسلمان اردو کے سوال کو اہمیت دیتے ہیں۔ اور اسے اپنی زندگی اور موت کا سوال سمجھتے
ہیں تو اسے نظر انداز کرنے کا حق کسی کو نہیں پہنچتا۔ مگر میں اس امر پر بعد میں بحث کروں گا کہ
زبان کا سوال نہ معمولی ہے اور نہ یہ صرف ہندوستان میں پیدا ہوا ہے۔ بلکہ اسے دوسرے
ممالک میں بھی اہمیت دی گئی ہے۔ اور اس کے لئے خاص قوانین بنائے گئے ہیں جو قانونِ
اساسی کے ساتھ ہی منظور کئے گئے ہیں۔
مطالبہ ششم اور نہرو کمیٹی کا فیصلہ چھٹا مطالبہ نمیابی اور اقتصادی دست اندازی سے
روکنے کے متعلق تھا۔ لیکن اس کے متعلق بھی نہرو
کمیٹی کی رپورٹ واضح نہیں ہے۔ بلکہ لفظوں کے ہیر پھیر میں اس مطالبہ کی اہمیت اور اس کی
وسعت کو دبا دیا گیا ہے اس کے متعلق جو کچھ نہرو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے وہ ذیل میں درج ہے۔
وہ اصولی حقوق کے عنوان کے نیچے چوتھے مادہ میں لکھتی ہے:۔
ضمیر کی آزادی اور مذہب کا آزادانہ اقرار اور اس کے مطابق زندگی بسر کرنے کا
حق بشر طیکہ ایسا مذہبی فعل یا اعلان ملکی امن اور اخلاق کے خلاف نہ ہو ہر فرد بشر کو
حاصل ہو گا۔ ۱۸
یہ الفاظ مسلمانوں کے مطالبہ کو پورا نہیں کرتے۔ گائے کی قربانی پر ہمیشہ ہندو فساد کرتے۔
ہیں۔ اس قانون کی رو سے ان کے فساد کی بنا پر گائے کی قربانی سے مسلمانوں کو روکا جا سکتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۷۵
شهرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اسی طرح اس میں مذہب کی تبلیغ کے متعلق کچھ ذکر نہیں۔ یہ قانون ہر شخص کو صرف یہ حق دیتا
ہے۔ کہ وہ اپنے مذہب کا آزادی سے اظہار کرے۔ مگر اس امر کا حق نہیں دیتا کہ کوئی شخص
دوسرے کو آزادی سے تبلیغ کر سکے۔ قانون کسی وقت کہہ سکتا ہے کہ چونکہ تبلیغ سے فساد ہوتا
ہے۔ اس لئے ہم اس سے روکتے ہیں تم اپنے مذہب کا اظہار کر سکتے ہو لیکن دوسرے شخص کو
اس کی دعوت نہیں دے سکتے۔ اسی طرح قانون کسی وقت کہہ سکتا ہے کہ چونکہ مذہب کی
تبدیلی سے فساد ہوتے ہیں ، ہم مذہب کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیتے۔ ضمیر کی آزادی کا قانون
اس کو نہیں روک سکتا۔ کیونکہ ضمیر کی آزادی صرف عقیدہ سے تعلق رکھتی ہے۔ اور مذہب
کی تبدیلی ایک قوم کو چھوڑ کر دوسری میں شامل ہونے کا نام ہے۔ اور اگر ایسا نہ بھی ہو تب بھی
مثلاً یہ قانون بنایا جا سکتا ہے کہ مجسٹریٹ کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی شخص مذہب تبدیل نہیں کر
سکتا۔ اور اس کی وجہ یہ بتائی جائے کہ اس طرح جبر وغیرہ نہ ہو سکے گا۔ اور اس طرح
تبدیلی مذہب کا سلسلہ روک دیا روک دیا جائے۔ جیسا کہ آج کل کئی ریاستوں میں ہو رہا ہے۔ ا ہا ہے۔ اول تو
اس قدر لمبی مصیبت کو لوگ برداشت نہیں کرتے۔ اور اگر درخواست دیں تو پھر پوچھا جاتا ہے
کس نے تبلیغ کی کس طرح کی کوئی دباؤ تو نہیں؟ اور اسی قسم کے سوالات میں اسے پھنسا کر
تبدیلی مذہب سے روک دیا جاتا ہے۔ اس کی مثالیں موجود ہیں اور میں اس امر کو ثابت کر سکتا
ہوں۔ غرض اسی قسم کے کئے رکھتے ہیں جو قانون مذہب میں موجود ہیں۔ اور جن کے ذریعہ
سے مذہبی آزادی کو نہایت محدود کیا جا سکتا ہے۔ پس نہرو رپورٹ مسلمانوں کے مطالبات کو
اس جہت سے سے بھی قطعا پورا نہیں کرتی۔ بلکہ میں تو بلکہ میں تو کہتا ہوں وہ اس مطالبہ کے بالکل الٹ جاتی
ہے وہ مذکورہ بالا عنوان کے بارہویں مادہ میں کہتی ہے کہ :۔
کوئی شخص جو ایسے سکول میں تعلیم پا رہا ہو جسے گورنمنٹ امداد حاصل ہو یا پبلک کے
روپیہ سے کسی اور طرح فائدہ اٹھا رہا ہو اسے ایسی مذہبی تعلیم کے حصول پر مجبور
نہیں کیا جا سکتا جو سکول میں دی جاتی ہو ۔"
९९
اس مادہ کے ساتھ ذرا اس امر کو بھی ملالو کہ ہندوستان کی آئندہ گورنمنٹ اگر یہ قانون
بھی پاس کر دے کہ کوئی پرائیویٹ سکول جو گورنمنٹ ایڈ (GOVERNMENT AID) لیکر
گورنمنٹ کے قانون کا پابند نہ ہو ، منظور نہیں کیا جا سکتا۔ تو اس قانون کے پاس ہونے میں
قانون اساسی ہرگز روک نہیں بن سکتا۔ اور اگر ایسا قانون پاس ہو جائے تو اس کے یہ معنی