ڈومینین سلف گورنمنٹ کیا ہے

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۷۷
شهرو ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اسی پر بحث کرنی چاہتا ہوں۔ اور اپنے مضمون کو کئی سوالوں پر تقسیم کرتا ہوں تاکہ اچھی طرح
ہر اک شخص کی سمجھ میں آسکے۔
ا۔ کیا تفاصیل کو آزاد حکومت کے حصول تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا
پیشتر اس کے کہ میں اس امر پر بحث کروں کہ مسلمانوں کے مطالبات کہاں تک ضروری
اور جائز ہیں ، میں ایک خطرناک و ہم کو دور کرنا چاہتا ہوں جو مسلمانوں کے دلوں میں پیدا ہے۔
اور جس کی وجہ سے میں ڈرتا ہوں کہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھالیں ، جس کے بعد واپس لوٹنا نا ممکن
ہوگا اور پچھتانے اور نادم ہونے سے کچھ نہیں بنے گا۔ اور وہ وہم یہ یہ ہے کہ اب جو کچھ بھی
فیصلہ ہونا ہے ہو جائے۔ بعد میں اگر اس میں نقص معلوم ہو گا تو موجودہ فیصلہ کو بدل دیا جائے
گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اکثر مسلمانوں کے دل میں یہی احساس ہے اور اس احساس کی وجہ سے
ایک غلط اور میرے یرے نزدیک خطرناک احساس حفاظت ان کے دلوں میں پیدا ہے۔ اگر مسلمانوں
کو یہ معلوم ہو جائے کہ اس فیصلہ کو جو آج سوراج کے متعلق ہو گا، بدلنا ان کی طاقت سے باہر
ہو گا تو پھر وہ کبھی جلدی نہ کریں گے۔ اور اس ہزاروں خطرات سے پُر قدم کے اٹھانے سے
پہلے وہ لاکھوں قسم کے سوالات کو حل کرنا چاہیں گے اور بیسیوں راستے واپسی کے سوچیں گے۔
لیکن افسوس ہے کہ بعض لوگوں نے دانستہ یا نادانستہ انہیں یہ یقین دلایا ہے کہ اگر اس فیصلہ
میں کوئی نقص ہو گا تو اسے بعد میں بدلا جا سکتا ہے۔ اور اس وجہ سے مسلمان یہ سمجھ رہے ہیں
کہ یہ صرف ایک تجربہ ہو گا۔ اگر اس میں نقص نظر آئے گا تو ہم اور تدبیر سوچیں گے۔ لیکن
میں انہیں خوب اچھی طرح اور واضح کر کے سمجھا دینا چاہتا ہوں کہ معاملہ اس کے بالکل بر عکس
ہے۔ آج جو قدم وہ اٹھائیں گے۔ اگر اس میں غلطی ہوگی تو الٹے پاؤں لوٹنا ان کے اختیار میں
وگا۔ بلکہ جن امور کا ور کا مطالبہ انہوں نے کیا ہے اگر وہ آج انہیں منوانا چاہیں تو بہت زیادہ
نہیں ہو گا۔
آسان ہے لیکن سوراج کے ملنے کے بعد ان مطالبات کا منوانا بالکل نا ممکن ہو گا۔
مسلمانوں کو یہ خوب سمجھ لینا چاہئے کہ جس امر کا
ڈومینین سلف گورنمنٹ کیا ہے مطالبہ نہرو کمیٹی نے کیا ہے اور جس امر کا مطالبہ آج
ڈومینین سلف گورنمنٹ
قریباً ہر ایک ہندوستانی کر رہا ہے
وه
ہے۔ یعنی نیم آزاد حکومت۔ یہ نیم آزاد )DOMINION SELF۔ GOVERNMENT(

انوار العلوم جلد 10
۳۷۸
شہرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
حکومت کیا شے ہے؟ اس کا سمجھ لینا ان کے لئے ضروری ہے کیونکہ اس کے سمجھ لینے کے
بغیر انہیں معلوم : ہو سکے گا گا کہ کہ وہ وہ اس ا وقت اپنے مطالبات پر زور نہ دیکر اپنی اور اپنی
اولادوں کا خون کر رہے ہیں۔ نہیں نہیں بلکہ وہ خود اسلام کی جڑوں پر تبر رکھ رہے ہیں۔
نہ ہو
اور ہندوستان میں سپین کی تباہی کی داغ بیل ڈال رہے ہیں۔ عِيَاذَا بِاللهِ
ڈومینین سلف گورنمنٹ ایک تازہ اصطلاح ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اس قسم کی
آزاد حکومت جس قسم کی حکومت کہ کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ ، نیوزی لینڈ کو حاصل تھی۔
اور اب پانچ سال سے جنوبی آئرلینڈ کو بھی حاصل ہے۔ مختلف بحثوں جھگڑوں اور سمجھوتوں کے
بعد جنگ کے زمانہ تک برطانوی گورنمنٹ سے ڈومینینز (DOMINIONS) کو مندرجہ ذیل
اختیارات حاصل ہو چکے تھے۔
اول برطانوی پارلیمنٹ کوئی ایسا قانون نہ بنائے گی جو کسی ڈومینین کے اندرونی
نظم و نسق سے تعلق رکھتا ہو بلکہ اس ڈومینین کو پورا حق حاصل ہو گا۔ کہ وہ اپنے اندرونی
معاملات کے متعلق خود قانون بنائے۔ برطانوی گورنمنٹ کی پریوی کونسل
(PRIVY COUNCIL) کے پاس اپیل کرنے کا حق اگر کوئی ڈومینین چاہے تو اپنے اہل وطن
سے چھین سکتی ہے۔ یعنی اس ڈومینین کے ججوں کے فیصلہ کو آخری فیصلہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ ہر
ڈومینین اپنے ملک کی حفاظت کیلئے خشکی یا تری کی فوج رکھ سکتی ہے۔ اسی طرح ہر ایک ڈومینین
اپنے قانون اساسی کو اپنی پارلیمنٹ کے فیصلہ سے بھی بدل سکتی ہے ، گو وہ قانون اساسی برطانوی
پارلیمینٹ کا ہی پاس کردہ ہو۔ ڈومینین گورنمنٹ کے پاس کردہ قوانین پر گو برطانوی حکومت کو
ویٹو (VETO) کا حق حاصل ہے لیکن وہ حق استعمال نہیں کیا جائے گا۔ جب تک کہ کوئی ایسا
معاملہ نہ ہو جو صرف اس ڈوم ڈومینین سے تعلق نہ رکھتا ہو، بلکہ برطانوی حکومت کے دوسرے
حصوں پر پر بھی مؤثر ہو۔ چنانچہ ۱۹۱۱ء کی امپیریل (IMPERIAL) کا نفرنس میں یہ فیصلہ کر دیا گیا تھا
کہ ڈومینین حکومت کے متعلق آئندہ برطانوی پالیسی یہ ہوگی کہ وہ ہر ڈومینین کو پوری بغیر حد
بندیوں کے اور کامل مقامی آزاد گورنمنٹ دے دے گا۔ اور اس وقت تک دخل نہ دے گا
جب تک کہ ڈومینین کوئی ایسا فعل نہ کرلے جو برطانوی حکومت سے اس کے وفادارانہ تعلقات کے
خلاف ہو ۔ 19، لیکن اس عرصہ میں اور تغیرات پیدا ہو گئے ہیں۔ اور ان کے مطابق ڈومینینز کو
اور بھی زیادہ اختیارات مل چکے ہیں۔ اور گو اب بھی رسمی طور پر برطانوی حکومت کو ڈومینینز

انوار العلوم جلد )
۳۷۹
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
کے قوانین کے متعلق ویٹو کا اختیار حاصل ہے۔ لیکن عملاً اس کو کلی طور پر چھوڑ دیا گیا ہے۔۔
چنانچہ ۱۹۲۰ء میں کوئیز لینڈ (QUEEN'S LAND) میں ایک قانون پاس کیا گیا۔ جس کے
خلاف وہاں کے زمینداروں نے بھی اور برطانیہ کے زمینداروں نے بھی شور مچایا کہ یہ قانون
قانون اساسی کے خلاف ہے۔ اور اس کے معنی صرف یہ ہیں کہ گورنمنٹ زبر دستی زمینداروں
کی زمینیں چھین ہے۔ لیکن برطانوی گورنمنٹ نے دخل دینے سے انکار کر لیا کہ ہم ڈومینینز
کے اندرونی معاملات میں دخل نہیں دے سکتے۔
صرف ایک امر کا ڈومینینز کو اختیار حاصل نہیں ہے۔ اور وہ ان کا اپنے علاقہ کو بڑھانے
اور گھٹانے کا سوال ہے۔ اس معاملہ میں وہ برطانیہ کی مرضی کی پابند ہیں۔
بیرونی تعلقات کے لحاظ سے بھی جنگ کے بعد سے ڈومینینز کو بہت آزادی حاصل ہو چکی
ہے وہ اپنے طور پر مگر بعد اجازت برطانیہ کے دوسری حکومتوں سے معاہدہ بھی کر سکتی ہیں۔ اور
۱۹۲۴ء میں جنوبی آئرلینڈ سے معاہدہ کرتے وقت برطانیہ نے سب ڈومینینز کا حق تسلیم کر لیا ہے
کہ وہ صرف اسی صورت میں جنگ میں برطانیہ کا ساتھ دینے پر مجبور ہونگی جب کہ برطانیہ پر
کوئی اور حکومت حملہ آور ہو ورنہ اگر برطانیہ کسی اور حکومت سے جنگ کرے تو لازمی نہیں
کہ وہ اس جنگ میں شریک ہوں۔ بلکہ ان کی پارلیمنٹوں کو اختیار ہو گا کہ وہ خواہ عملی طور پر
جنگ میں شریک ہونے کا فیصلہ کریں، خواہ علیحدہ رہنے کا۔ معاہدات کے متعلق بھی تسلیم کر دیا
گیا ہے کہ اگر ڈومینینز سے کسی معاہدہ کے متعلق مشورہ نہ کیا جائے گا اور ان کی طرف سے اس
معاہدہ پر دستخط نہ ہونگے۔ تو ڈومینینز پر اس معاہدہ کا کوئی اثر نہ ہوگا۔ ۱۹۲۴ء میں مسٹر
بونزل سابق وزیر اعظم ۔ اعظم نے امپیریل کانفرنس کے سامنے تقریر کرتے ہوئے اس امر کا اقرار کیا کہ
ڈومینینز کو یہ بھی حق ہے کہ جب وہ چاہیں، برطانیہ سے علیحدگی کا اعلان کر کے کامل طور پر آزاد
ہو جائیں۔ ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا کی حکومتیں بھی اپنے اپنے طور پر اس حق کے حاصل ہونے
کا اعلان کر چکی ہیں۔ ۲۰
اوپر میں نے جو ڈومینینز کی حکومت کے قواعد بتائے ہیں ان سے صاف ظاہر ہے کہ
ڈومینین کی حکومت سے مراد ایک آزاد حکومت ہے۔ صرف اس فرق کے ساتھ کہ فی الحال وہ
برطانیہ کے بادشاہ کو اپنا بادشاہ تسلیم کرتی ہے۔ اور اپنے آپ کو برطانوی حکومت کا جزو تسلیم کر
کے اس کی شوکت کو بڑھاتی ہے اور اس کے رسوخ سے خود فائدہ اٹھاتی ہے۔ مگر باوجود اس

آج 10 میں سے 10 باقی