کونسلوں کے ذریعہ مسلمانوں کا مطالبات حاصل کرنا

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۸۰
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
کے یہ امر اس کی مرضی پر منحصر ہے کہ جب چاہے برطانیہ سے اپنا تعلق توڑ دے۔ دوسری
حد بندی اس کی کامل آزادی پر یہ ہے کہ جب تک وہ جدا نہ ہو وہ اہم خارجی معاملات کے تصفیہ
میں برطانوی حکومت کے توسط سے کام لیتی ہے ورنہ اندرونی طور پر وہ پوری طرح مختار ہے۔
وہ نہ صرف عام قوانین اپنے لئے بنا سکتی ہے، بلکہ اپنے قانون اساسی کو بھی بدل سکتی ہے۔
اس قسم کی آزاد حکومت ہے جس کا مطالبہ اس وقت نہرو کمیٹی نے کیا ہے اور اس مطالبہ
میں تمام ہندوستان سوائے چند لوگوں کے اس کے ساتھ شامل ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ ایسی
آزاد حکومت کے قوانین میں تبدیلی کس طرح ہو سکتی ہے۔ کیونکہ اس وقت ہم نے اس امر پر
غور کرنا ہے کہ اگر موجودہ فیصلہ جو نہرو کمیٹی نے کیا ہے ہمارے موافق نہ ہو تو کیا ہم اسے بدلوا
سکیں گے۔ اور اگر بدلوا سکیں گے تو کس طرح؟ سو یا د رکھنا چاہئے کہ ایسی حکومت میں قوانین کو
بدلوانے کے تین ہی طریق ہیں۔ ۱۔ کثرت رائے سے قوانین کو بدل دینا۔ ۲۔ مقابلہ کر کے
حکومت کو مجبور کرنا۔ ۳۔ بیرونی حکومتوں کی مدد سے حکومت کو مٹا دینا۔ میں دیکھتا ہوں کہ جو
لوگ اس وقت نہرو کمیٹی کے فیصلہ پر متفق ہیں۔ وہ ان تینوں امور میں سے ایک نہ ایک کو اپنے
آئندہ دکھوں کا علاج سمجھ رہے ہیں۔ بعض خیال کرتے ہیں کہ اگر وہ حقوق جو ہم نے آج چھوڑ
دیئے ہیں، کل کو ہمارے لئے ضروری معلوم ہوئے تو ہم پھر مجالس قوانین کے ذریعہ سے
قوانین کو بدلوا لیں گے۔ بعض خیال کرتے ہیں کہ بیشک کو نسلوں کے ذریعہ سے تو ہم نہیں بدلوا
سکتے لیکن اگر کسی تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو ہم مقابلہ کر کے زور سے اپنی مرضی کے مطابق
قوانین بدلوا لیں گے ۔ بعض سمجھتے ہیں کہ ہم میں زور نہیں ہے لیکن ہندوستان کی ہمسایہ
حکومتیں مسلمان ہیں ان کی مدد سے ہم ایسی حکومت کو تباہ کر دیں گے جو ہمارے حقوق کے
حصول میں روک ڈالے گی۔ اس لئے میں الگ الگ تینوں طریقوں کو لیکر بتاتا ہوں کہ ڈومینین
حکومت کے اصول کے مطابق یہ تینوں طریق بظاہر نا ممکن ہیں اور ان میں سے ایک کے ذریعہ
بھی مسلمان اپنے کھوئے ہوئے حقوق واپس نہ لے سکیں گے۔
پہلا امر کہ کونسلوں کے ذریعہ کو نسلوں کے ذریعہ مسلمانوں کا مطالبات حاصل کرنا سے مسلمان اپنے مطالبات کو سے
پورا کر لیں گے۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ مسلمانوں کے جس قدر مطالبات ہیں سب
کے سب آئندہ قانون اساسی میں مرکزی حکومت کے سپرد کئے گئے ہیں اور مرکزی حکومت میں

انوار العلوم جلد 10
۳۸۱
مهرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
نہرو کمیٹی نے مسلمانوں کو موجودہ حق نیابت سے بھی کم حق دیا ہے یعنی صرف چوتھائی۔ پس جب
کہ ہمارا موجودہ تجربہ یہ ہے کہ تمہیں فیصدی حق کے باوجود بھی مسلمان اسمبلی میں اپنی مرضی
نہیں منوا سکتے۔ حالانکہ بعض دفعہ وہ گورنمنٹ کے ممبروں سے بھی مل جاتے ہیں۔ تو آئندہ
پچیس فیصدی ممبروں کے ساتھ وہ کیا کچھ کر سکیں گے اور خصوصاً جب کہ انگریز ممبروں کا عنصر
آزاد حکومت میں سے بالکل مٹ جائے گا۔ پھر خصوصاً جب کہ سوال کسی عام پالیسی کا نہ ہو گا
بلکہ یہ ہو گا کہ مسلمانوں کی طاقت موجودہ قوانین کی وجہ سے کمزور ہے۔ ان کو طاقتور کرنے کے
لئے قوانین میں تبدیلی کرنی چاہے اور ان کے پرانے مطالبات کو پورا کر دینا چاہئے۔ کیا کوئی
عقلمند ایک منٹ کیلئے بھی تسلیم کر سکتا ہے کہ اس سوال کے پیش ہونے پر ایک ہندو بھی
مسلمانوں کے حق میں ووٹ دے گا۔ اور کیا کوئی عقلمند بھی اس امر کو تسلیم کر سکتا ہے۔ کہ اس
صورت میں پچیس فی صندی ممبر پچھتر فیصدی ممبروں کی رائے کے خلاف قانون پاس کرالیں
گے۔ اور پھر جب ہم یہ دیکھیں کہ جس قانون کی تبدیلی کا سوال ہو گا وہ قانون اساسی ہے نہ کہ
عام قوانین اور قوانین اساسی کی تبدیلی اور بھی زیادہ مشکل ہوتی ہے۔ نہرو کمیٹی نے اپنی
ہے۔
رپورٹ کے صفحہ ۱۲۳ پر قانون اساسی کے بدلنے کا مندرجہ ذیل طریق پیش کیا ہے :۔
"پارلیمینٹ نیا قانون بنا کر قانون اساسی کی جس دفعہ کو چاہے منسوخ یا تبدیل کر سکتی
۔ مگر شرط یہ ہوگی کہ وہ بل جس میں قانون اساسی کی تبدیلی کا سوال اٹھایا گیا ہو وہ
پارلیمنٹ کی دونوں مجلسوں کی مشترکہ میٹنگ میں پاس ہوا ہو۔ اس طرح کہ تیسری
دفعہ ووٹ لیتے وقت دونوں مجالس کے ممبروں کی کل تعداد میں سے کم سے کم دو
تہائی ممبر دونوں مجالس کے اس کے پاس کرنے پر متفق ہوں۔“
اس قاعدہ کی رو سے مسلمانوں کو اگر محسوس ہو کہ انہوں نے نہرو کمیٹی کی رائے کو قبول
کرنے میں غلطی کی ہے۔ اور اپنے مطالبات کے چھوڑنے میں جلد بازی سے کام لیا ہے تو انہیں
موجودہ مطالبات پورا کرانے کے لئے نہ صرف یہ ضروری ہو گا کہ ان کا شہر ایک ممبر اس وقت
مجلس میں موجود ہو اور ان کے پیش کردہ مسودہ کی تائید کرے بلکہ یہ بھی ضروری ہو گا کہ ہندو
ممبروں کی کل تعداد میں سے بھی بیالیس فیصدی یعنی دو سو چونتیس مہر اُن کی تائید میں ہوں۔ کیا
کوئی نیم مجنون بھی یہ امید کر سکتا ہے کہ ایک ایسے مسودہ کی تائید جس کا مسلمانوں کو فائدہ پہنچتا
ہو اور جس کی وجہ سے ہندوؤں کو اپنے بعض غصب کئے ہوئے حقوق واپس کر دینے پڑتے

آج 10 میں سے 10 باقی