زور سے اپنے مطالبات پورے کرانا

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۸۲
شہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
وں کے
ہوں اس قدر ہندو ممبر کسی وقت بھی کرنے کے لئے تیار ہونگے۔ اور یہ اندازہ بھی در حقیقت
تھوڑا ہے کیونکہ یہ فرض کر لینا کہ کوئی وقت ایسا آئے گا کہ سب کے سب پارلیمینٹ کے ممبر جمع
ہو جائیں گے درست ہی نہیں۔ یورپ کی پارلیمنٹوں میں بھی ایسا نہیں ہوتا۔ سات سو کی تعداد
میں سے کچھ بیمار ہونگے ، بعض کے رشتہ دار بیمار ہونگے ، بعض کو ایسے کام پیش آجائیں گے جن
کو چھوڑ کر وہ نہ آسکیں گے۔ پس میں فی صدی ممبروں کو غیر حاضر فرض کر لینا چاہئے ۔ اور اس
صورت میں مسلمانوں کو ہندوؤں کے حاضر الوقت ممبروں میں سے ساٹھ فیصدی ممبروں کی تائید
کی ضرورت ہوگی۔ میں پھر پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی مسلمان خواہ اس وقت وہ کس قدر ہی
نہرو کمیٹی کی تائید میں ہو یہ کہہ سکتا ہے کہ آج سے دس سال کے بعد اگر معلوم ہوا کہ مسلمانوں
کے لئے مخلوط انتخاب مصر ثابت ہوا ہے۔ جس کے دوسرے لفظوں میں یہ معنی ہونگے کہ ہندو
اپنی تعداد سے زیادہ ممبریاں لے جاتے ہیں۔ یا ایسے مسلمان ممبر بھیج دیتے ہیں جو بجائے
مسلمانوں کے فائدہ کے ہندوؤں کا فائدہ کریں، تو اس وقت خود ہندوؤں میں سے ۶۰ فیصدی
ممبر پارلیمینٹ مسلمانوں کے ساتھ مل کر اس بات پر ووٹ دیں گے کہ ہندوؤں کو اس فائدہ سے
روکا جائے اور مسلمانوں کو جدا کو جداگانہ انتخاب کا کا حق دے دیا جائے ۔ یا یہ یا یہ کہ صوبہ جات کو
اندرونی معاملات میں آزاد حکومت دے دی جائے۔ اگر نہیں اور ہر عقلمند کہے گا کہ ایسا نہیں
ہو سکتا، تو میں پوچھتا ہوں کہ جب بعد میں اپنے حقوق واپس لینے نا ممکن ہونگے تو کیوں ابھی ان
کے حصول پر زور نہ دیا جائے۔
زور سے
دوسری صورت یہ ہے کہ مسلمان زور سے
اپنے مطالبات پورے کرانا اپنے حقوق لے لیں۔ اس کے متعلق میں یہ یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ کیا مسلمان اپنے اندر وہ زور محسوس کرتے ہیں؟ اس وقت انگریز اس ملک پر حاکم
ہیں اور وہ چونکہ غیر ملک کے باشندے ہیں ، ان کی تعداد یہاں صرف چند لاکھ ہے۔ ہندو مسلمان
دونوں ان سے حکومت واپس لینے پر متفق ہیں۔ مگر کیا باوجود اس کے ہمارا زور اس حد تک
کار آمد ہوا ہے کہ فوراً حکومت کو بدل دیں۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر اس وقت جب کہ
ہندوستان کی حکومت ہندوستانیوں کے ہاتھ میں ہوگی۔ اور اس حکومت کی پہلی شکل کو قائم
رکھنے کا فائدہ چند لاکھ نہیں بلکہ چھبیس کروڑ آدمیوں کو پہنچتا ہو گا کیا مسلمان کسی قسم کا بھی زور
دکھا سکیں گے۔ پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ فوج مرکزی حکومت کے قبضہ میں ہوگی اور یہ خیال

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۸۳
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
کرنا کہ مسلمان سپاہی اس گورنمنٹ کو چھوڑ کر جس کے وہ وه تنخواہ دار ہونگے مسلمانوں کا ساتھ
دیں گے ایک بعید از قیاس امر ہے۔ اب بھی دیکھ لو کہ وہ برطانوی حکومت کا ساتھ دیتے ہیں یا
ہندوستانیوں کا۔ سپاہی کی اٹھان ہی وفاداری کے جذبات پر ہوتی ہے۔ اور وہ حکومت کی مخالفت
کا ارتکاب کرنے کیلئے جلد تیار نہیں ہوتا۔ نیز آجکل فوج کا نظام ایسا ہے کہ کوئی حصہ بغاوت
نہیں کر سکتا کیونکہ کوئی حصہ فوج کا اپنی ذات میں مکمل نہیں ہوتا۔ بلکہ چھ سات قسم کی فوج
ہوتی ہے۔ جو جنگ کے وقت ایک دوسرے کی محتاج ہوتی ہے۔ اور ہر حصہ جانتا ہے کہ اگر میں
علیحدہ ہو جاؤں تو خود تباہ ہو جاؤں گا۔ علاوہ ازیں ہوائی جہاز اور ٹینک اور نئی قسم کی توپوں نے
اب جنگ کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ ایک جہاز ایک علاقہ کے علاقہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایک
ٹینک ایک فوج کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ غرض اب جنگ آلات جنگ پر منحصر ہے نہ کہ انسانی
طاقت اور شجاعت پر۔ اور اس وجہ سے بہادری اور قربانی بغیر آلات جنگ کے وہ نفع نہیں پہنچا
سکتی جو آج سے پہلے پہنچا سکتی تھی۔ اسی وجہ سے آج کل جن ملکوں میں بغاوت ہوتی ہے۔ وہ
ایک حصہ رعایا کی بغاوت نہیں ہوتی بلکہ سب ملک کی بغاوت ہوتی ہے۔ لوگ اندر ہی اندر
سب ملک کو اکساتے ہیں اور فوج اور حکام اور رعایا یک دم مقابلہ کرتی ہے۔ اور صرف چند
اعلیٰ افسر مقابلہ پر رہ جاتے ہیں لیکن ہندوستان میں یہ صورت مسلمانوں کیلئے کبھی بھی پیدا نہیں
ہو سکتی۔ کیونکہ اکثر حصہ آبادی کا ہندو ہے اور لامحالہ ان کو ہندو گورنمنٹ سے ہی ہمدردی
ہوگی۔ علاوہ ازیں مسلمانوں کو اس امر کا بھی خیال رکھنا چاہئے کہ ہندو قوم بننے کا ہی نام نہیں۔
پنجاب کے مسلمان عام طور پر اسی وہم میں مبتلاء ہیں کہ ان بنیوں نے ہمارا کیا مقابلہ کرنا ہے۔
حالانکہ سکھ بھی تمدنی لحاظ سے ہندوؤں میں شامل ہیں گو مذہب وہ ان سے دور اور مسلمانوں کے
قریب ہیں۔ دوسرے بعض سیاسی حالات ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ جب تک کوئی خاص دل و
دماغ کا لیڈر پیدا نہ ہو ہ ہو سکھ سیاستاً بھی ہندوؤں سے ملنے پر ملنے پر مجبور ہونگے کیونکہ سکھ صرف پنجاب
میں ہیں۔ اور یہاں انہیں ویسی ہی اہمیت حاصل ہے جو تمام ہندوستان میں مسلمانوں کو حاصل
ہے۔ لیکن پنجاب کے مخصوص حالات کے ماتحت کہ یہاں کی اکثریت جو مسلمانوں پر مشتمل ہے
بہت تھوڑی ہے ، انہیں خاص حقوق نہیں دیئے جا سکتے ۔ اور ان کی اس خواہش کے پورا ہونے ۔
میں روک مسلمان ہیں۔ پس وہ ان حالات سے مجبور ہیں کہ ہندوؤں سے سمجھوتہ کریں۔ اسی
وجہ سے باوجود مسلمانوں کی کوشش کے اور گوردواروں کے معاملہ میں ہندو قوم کے مقابلہ کے

آج 10 میں سے 10 باقی