بیرونی ممالک کی امداد سے مطالبات حاصل کرنا

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۸۳
شهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
سکھ ہندوؤں سے زیادہ ساز باز رکھتے ہیں۔ سکھوں کے علاوہ خالص ہندو اقوام جو لڑنے کے
قابل ہیں ہندو جاٹ ، ہندو راجپوت ڈوگرے پوربی ، مرہٹے اور جنوبی ہند کی بہت سی اقوام
ہیں ۔ گورکھے گوند با بدھ ابدھ ہیں مگر وہ اپنے آپ کا روہ اپنے آپ کو ہندو مذہب کا حصہ سمجھتے ہیں۔ پس یہ خیال کر
لینا کہ ہندوؤں میں طاقت کہاں سے آئی۔ ایک وہم اور ایک دل خوش کن لیکن تباہ کرنے
والے خیال سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتا مسلمان اس امر پر پھول رہے ہیں کہ اس وقت فوجوں
میں مسلمانوں کا عنصر زیادہ ہے ، حالانکہ یہ انگریزوں کی پالیسی ہے ایک ایسے ملک میں کہ جس میں
ہندو آبادی زیادہ ہے۔ اپنی حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے انگریزوں کی مصلحت یہی ہونی چاہئے
کہ وہ قلیل التعداد جماعتوں کو ان کی نسبت سے زیادہ فوج میں بھرتی کریں۔ لیکن ایک آزاد
ہندوستان میں یہ ضرورت نہ رہے گی۔ بلکہ اس کے برخلاف اکثریت کو یہ خیال ہو گا کہ اپنی
اقت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنے ہم مذہبوں کی فوج کو بھرتی بھرتی کریں۔ اور سکھ ، ڈوگرے
راجپوت جاٹ، مرہٹے گورکھے، پوربی اور جنوبی ہند کی اقوام کو ملا کر کم سے کم پانچ چھ کروڑ
کی آبادی ہے جس میں سے فوج بآسانی بھرتی کی جا سکتی ہے۔ پس یہ خیال کہ ہم زور سے منوالیں
گے ، ایک شیطانی وسوسہ ہے ، جسے جس قدر جلد دل سے نکالا جائے اس قدر اچھا ہے۔
بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم عدم تعاون سے کام لیں گے۔ لیکن یاد رہے کہ
عدم تعاون بڑی جماعت چھوٹی جماعت کے مقابلہ میں استعمال کر سکتی ہے۔ نہ کہ چھوٹی جماعت
بڑی جماعت کے مقابلہ میں۔ تھوڑے سے لوگ اور خصوصاً وہ لوگ جن کے کام پر ملک کا تمدن
یا ملک کی سیاست قائم نہیں ، بہتوں کے مقابلہ میں کر کیا سکتے ہیں۔ برد ولی میں ہندوستانیوں کو کیا
طاقت حاصل تھی۔ یہی کہ ملک ان کے ساتھ تھا۔ انگریز اپنے ملک سے آکر ہندوستان کی
زمینداریاں خرید نہیں سکتے تھے۔ لیکن اگر کسی وقت ہندو مسلمان کا مقابلہ ہو تو ہندوؤں کو وہ
وقت نہ ہوگی جو انگریزوں کو ہے۔ ان کے پاس ایک ایک مسلمان کے مقابلہ میں تین تین ہندو
موجود ہونگے۔ پس عدم تعاون سے مقابلہ کا خیال بھی بالکل دور از قیاس ہے۔
تیسری صورت یہ ہے کہ بیرونی ملکوں بیرونی ممالک کی امداد سے مطالبات حاصل کرنا سے ملکر مسلمان اپنے حقوق واپس
لے لیں۔ مگر یہ بھی ممکن نہ ہو گا۔ کیونکہ اول تو دوسرے ملکوں کو کیا مصیبت پڑی ہے کہ ان کی
خاطر ایک زبردست ہمسایہ طاقت سے لڑیں۔ کیا اس سے پہلے قریب کے زمانہ میں کسی

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۸۵
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اسلامی حکومت نے بھی دوسری اسلامی حکومت کی مدد کی ہے کہ ہندوستان کی رعایا کی مدد کرنے
کے لئے پاس کی حکومتیں آجائیں گی۔ دوسرے یہ خیال کہ اگر کوئی حکومت باہر سے آئے گی تو
وہ صرف مسلمانوں کو حق دے کر واپس چلی جائے گی اور صرف اس کام کے لئے لاکھوں جانوں
اور اربوں روپیہ کا نقصان قبول کرے گی ایک مجنونانہ خیال ہے۔ جو باہر سے حملہ کرے گا وہ یا
سب مفتوحه ملک کا مطالبہ کرے گا یا ایک حصہ کا۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اس خیال کے خلاف
خود مسلمانوں کا ہی ایک حصہ کھڑا ہو جائے گا۔ اور وہ بیرونی لوگوں کو اپنے ملک میں گھنے دینے
کیلئے تیار نہ ہو گا۔ تیسرے یہ کہ اگر بفرض محال کوئی بیرونی قوم اس امر کے لئے تیار ہوئی بھی تو
ہندوستان جیسے وسیع ملک کا مقابلہ اور پھر اس حالت میں کہ وہ جدید آلات حرب کا ذخیرہ رکھتا ہو
کونسی قوم کرے گی۔ افغانستان کی آبادی ایک کروڑ کے قریب ہے۔ اس سے ڈیوڑھی ایران
کی ہے۔ ہندوستان کی آبادی تینتیس کروڑ ہے۔ چوتھے اس امر کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ
ہندوستان کو نو آبادی کی حکومت ملنی ہے نہ کہ خود مختار ۔ اس لئے ہندوستان پھر بھی
برطانوی حکومت کا جزو ہوگا۔ اور ساری برطانوی طاقت ایسے وقت میں ہندوستان کی حفاظت
کیلئے جمع ہو جائے گی۔ پس دنیوی سامانوں پر نظر رکھتے ہوئے یہ امر بھی نا ممکن ہے۔ اور علاوہ
از میں ایسی امید رکھنی اخلاقی طور پر بھی ایک بہت بڑا گناہ اور قومی غداری ہے۔
ممکن ہے کہ کوئی شخص یہ خیال کرے کہ چونکہ ہندوستان کامل طور پر آزاد نہ ہو گا۔ ہم
برطانوی حکومت سے اپیل کر کے اپنے حقوق لے لیں گے۔ لیکن جو کچھ میں اوپر
ڈومینین گور نمنٹ (DOMINION GOVERNMENT) کے حقوق کے متعلق لکھ آیا ہوں
اس کو غور سے دیکھنے سے یہ معلوم ہو جائے گا کہ یہ صورت بھی نا ممکن ہے۔ اول تو اس لئے کہ
یہاں سوال یہ نہیں کہ ہندو ہمارے حقوق چھین لیں گے۔ بلکہ سوال یہ ہے کہ اس وقت بعض
حقوق ہم اپنی مرضی سے چھوڑ رہے ہیں۔ اگر بعد میں ہمیں اپنی غلطی معلوم ہو تو ان حقوق کو پھر
تسلیم کرانے کا کیا ذریعہ ہے۔ اب یہ بات قانون سے واضح ہے کہ گو برطانیہ نے رسمی طور پر
ڈومینینز کے فیصلوں کو رد کرنے کا حق تو محفوظ رکھا ہے۔ لیکن یہ حق برطانیہ کو رسما بھی حاصل
نہیں کہ وہ نئی بات ڈومینینز سے منوادے۔ پس قانوناً اس سوال میں برطانیہ کو بھی کوئی اختیار
حاصل نہ ہو گا۔ اور اگر برطانیہ کو کوئی حق حاصل بھی ہو تو بھی کیا کوئی عقلمند سمجھ سکتا ہے۔ کہ
برطانیہ ایسے معاملہ میں دخل دینا پسند کرے گا۔ میں برطانیہ پر حسن ظن رکھتا ہوں مگر میں بھی جو

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۸۶
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اس پر حسن ظن رکھتا ہوں ایک منٹ کے لئے خیال نہیں کر سکتا کہ برطانیہ کسی دوسرے کے
لئے اپنے قومی نقصان کو برداشت کرلے گا۔ ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ ڈومینین حکومت کا
تعلق برطانوی حکومت سے صرف قلبی ہوتا ہے کوئی مادی طاقت اسے برطانوی حکومت سے
وابستہ نہیں کرتی۔ اس کی فوجیں اپنی اس کی ممبری طاقت اپنی اس کا نظام اپنا ایک گورنر ہی
ہے نا جو برطانیہ سے آتا ہے اور وہ بھی بے اختیار اور جب نو آبادیوں کو یہ حق بھی حاصل ہو کہ
جب وہ چاہیں، برطانیہ سے الگ ہو جائیں تو کب ممکن ہو سکتا ہے کہ برطانیہ ایک قلیل التعداد
جماعت کی خاطر ایک اتنی بڑی حکومت کو ناراض کر لے گا جو اس کے تاج کا ہیرا کہلاتی ہے۔
برطانیہ کا انصاف اس وقت تک ہے جب تک کہ اس کے قومی فوائد کو نقصان نہیں پہنچتا۔ جس
وقت اس کے قومی فوائد کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو تو وہ ایسے معاملہ کو اس کی اندرونی حقیقت
کے لحاظ سے نہیں دیکھے گا۔ بلکہ شاہی مصالح کی نگاہ سے دیکھے گا۔ یاد رکھنا چاہئے کہ قلیل
التعداد جماعتوں کا ساتھ کوئی نہیں دیا کر تا جب تک اپنا ذاتی فائدہ نہ ہو۔ قلیل التعداد جماعتوں
کو اپنے فوائد کی نگرانی خود ہی کرنی پڑتی ہے۔ میں اس امر کے متعلق کہ قلیل التعداد جماعت کو
انصاف پانے میں نہایت وقت ہوتی ہے ، اس شخص کی شہادت پیش کرتا ہوں جو اس وقت اس
مسئلہ کا سب سے بڑا عالم ہے۔ میری مراد پروفیسر گلبرٹ مرے سے ہے۔ یہ صاحب جنگ عظیم
کے بعد صلح کی کانفرنس میں برطانوی سفارت کے ساتھ بطور ماہر فن کے بھیجے گئے تھے۔ اور اس
کے بعد لیگ آف نیشنز (LEAGUE OF NATIONINS) کی تنظیم میں بھی انہوں نے کام کیا
ہے۔ انہیں قلیل التعداد جماعتوں کے حقوق کا خاص خیال ہے۔ چنانچہ انہوں نے لیگ میں کئی
مفید تجاویز ایسی پیش کی ہیں۔ جن میں قلیل التعداد جماعتوں کے حقوق کی حفاظت کو مد نظر رکھا
گیا
ہے۔
یہ
صاحب دی پروٹیکشن
آف
مائناریٹیز
(PROTECTION OF MINORITIES) مصنفہ مس ایل۔ پی۔ میر ایم اے کے دیباچہ میں
لکھتے ہیں :-
وہ فرض جو کونسل کا مقرر کیا گیا تھا۔ وہ اس عظیم الشان مجلس کی شرمیلی شرافت کو
کسی قدر مرعوب کرنے والا ثابت ہوا ہے۔ مظلوم اقلیتوں کی حمایت کرنے کے یہ
معنی ہیں کہ انسان اپنی ہر دلعزیزی کھو بیٹھے۔ اور کونسل کے کسی ممبر نے شکایتیں سننے
یا بے انصافی کے دور کرنے میں کوئی غیر واجبی چستی نہیں دکھائی ۔ ۲۱

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۸۷
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
ہو
اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ قلیل التعداد جماعتوں کی اپیلیں بھی چنداں کارگر نہیں
سکتیں کیونکہ ان کی مدد کرنے کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ کثیر التعداد جماعتوں سے لڑا جائے۔
اور دوسرے کی خاطر اس بکھیڑے میں پڑنے کو کوئی پسند نہیں کرتا۔ پس اس دروازہ کو بھی
مسلمانوں کو بند ہی سمجھنا چاہئے۔ کیا مسلمان نہیں دیکھتے کہ جس وقت سے اصلاحات جاری ہوئی
ہیں۔ انگریزوں میں سے اکثر حصہ روز بروز ہندوؤں کے ہاتھوں میں پڑتا جاتا ہے۔
انگریزی اخباروں کو پڑھ کر دیکھو۔ وہ یہ استثنائے چند سب کے سب ہندوؤں کی تائید میں ہیں۔
انگریز مدبروں کی تقریریں پڑھو وہ سب کے سب ہندوؤں کے نقطہ نگاہ کے مؤید ہیں۔ انگریز
حکام کو دیکھو۔ وہ ہندو قوم کی پیٹھ پر ہاتھ دھرتے ہیں۔ آخر یہ کیا بات ہے۔ کیا مسلمان سمجھتے ہیں
کہ اس کا سبب یہ ہے کہ ہندو حق پر ہیں اور مسلمان ناراستی پر۔ اگر ان کا یہی خیال ہے تو وہ
اپنی ناراستی کو کیوں نہیں چھوڑتے اور کیوں سچائی کو اختیار نہیں کرتے۔ لیکن اگر یہ بات نہیں
تو انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ فوری تبدیلی اصلاحات کی وجہ سے ہے۔ چونکہ اس ملک میں
نیابتی حکومت کی بنیاد ڈالدی گئی ہے۔ اس لئے انگریز بھی روز بروز ہندوؤں کی طرف جھک
رہے ہیں۔ ان کے اندر وہی مقولہ تغیر پیدا کر رہا ہے کہ :۔
یار غالب شو که تا غالب شوی
اور ابھی تو ابتداء ہے۔ جس وقت ہندوستان کو کامل نیابتی حکومت مل گئی اور اسمبلی پر
ہندوؤں کا قبضہ ہو گیا اس وقت تو انگریزوں کا سب سے بڑا مقصد یہ ہو گا کہ ہندوؤں کی خوشی اور
رضا کو حاصل کریں۔ آئرلینڈ میں اپنے ہموطنوں اور ہم مذہبوں کے مقابلہ میں اگر جنوبی آئرلینڈ
والوں کی بات کو انگریزوں نے تسلیم کر لیا تھا، تو ہندوستانی مسلمانوں کا ساتھ خلاف مصالح ملکی
کے وہ کب دینے لگے۔ پس مسلمانوں کو آج ہی ہوشیار ہو جانا چاہئے اور اپنے حقوق محفوظ کر
لینے چاہئیں ۔ ورنہ جو کچھ وہ آج چھوڑیں گے ، کل انہیں کسی صورت میں نہیں مل سکے گا اور
ان کے لئے دو ہی دروازے کھلے ہونگے۔ یا اپنے مذہب کو خیر باد کہہ کر ہندوؤں سے جاملنا اور یا
پھر آہستہ آہستہ اپنی قوم کو تباہ اور برباد ہونے دینا۔ کیا ان دونوں طریقوں میں سے کسی کو بھی
مسلمان پسند کر سکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو میں آج انہیں یہ کہہ کر اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوتا
ہوں کہ اپنے حقوق لینے کا یہی وقت ہے۔ اس وقت آپ نے غلطی کی تو پھر آ۔ ا تو پھر آپ کا ٹھکانا کہیں نہ
ہوگا۔ پس جلد بازی سے آزاد حکومت کے لالچ میں اپنی موجودہ آزادی کو بھی نہ کھو ڈالیں اور

آج 10 میں سے 10 باقی