کیا قلیل التعداد جماعتوں کو خاص قوانین کی ضرورت ہوتی ہے؟
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۸۸
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
ایک دوسرے سپین کا نظارہ پیدا نہ کریں کہ ہمارے رونے کے لئے پہلا سپین ہی کافی ہے۔
میں یہ نہیں کہتا کہ ہندوستان کی آزادی کے لئے کوشش نہ کرو۔ اب جب کہ انگلستان
نے خود فیصلہ کر دیا ہے کہ ہندوستان کو نیابتی حکومت کا حق ہے، اس لئے جو جائز کوشش کی
جائے ، میں اس میں اپنے دوسرے بھائیوں ۔ بھائیوں کے ساتھ شریک ہوں۔ مگر جو وں۔ مگر جو چیز مجھ پر گراں ۔ راں ہے
اور میرے دل کو بٹھائے دیتی ہے وہ یہ ہے کہ مسلمان اپنے حقوق کی حفاظت کئے بغیر آئندہ
طریق حکومت پر راضی ہو جائیں۔ اس کے نتائج نہایت تلخ اور نہایت خطرناک نکلیں گے اور
مسلمانوں کو چاہئے کہ جب تک کہ دونوں مسلم لیگز کی پیش کردہ تجاویز کو قبول نہ کر لیا جائے“
اس وقت تک وہ کسی صورت میں بھی سمجھوتے پر راضی نہ ہوں گے ورنہ جو خطرناک صورت
پیدا ہو گی اس کا تصور کر کے بھی دل کانپتا ہے۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ نہرو کمیٹی کے مخالف جو
مسلمان ہیں خواہ مسلم لیگ کے ممبر ہوں خواہ خلافت والے خواہ دوسرے لوگ ان کے وہ
مطالبات جو میں اوپر لکھ آیا ہوں، اگر ان کی بناء پر فیصلہ ہو تو پھر مسلمانوں کو فیصلہ کی تبدیلی کا
خوف نہیں رہتا۔ کیونکہ اس صورت میں مسلمانوں کے حقوق محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اور اگر بعد
میں ان احتیاطوں کے ضرورت نہ رہے تو قوانین کا تبدیل کرنا کچھ مشکل نہ ہو گا۔ کیونکہ ان
کے بدلنے میں مسلمانوں کا فائدہ نہیں بلکہ ہندؤوں کا فائدہ ہو گا اور ہندو اس تبدیلی کی مخالفت
نہیں کریں گے۔
یہ ایک ایسا
کیا قلیل التعداد جماعتوں کو خاص قوانین کی ضرورت ہوتی ہے ؟ سوال ہے کہ
جو مدتوں سے زیر بحث ہے۔ رومی امپائر (EMPIRE) نے یہودیوں کے متعلق چند سال کے لئے
عارضی طور پر اور اسلامی حکومت نے ابتدائے عہد سے غیر مسلموں کے متعلق ایسے قوانین کو
جاری کیا تھا کہ جن سے اقلیتوں کی حفاظت ہو سکے۔ قسطنطنیہ کی فتح پر محمد ثانی نے مسیحیوں کے
حقوق کی حفاظت کے لئے خاص قواعد بنائے۔ جن کا بیشتر حصہ فروری ۱۹۲۶ء تک جاری رہا۔
جبکہ ترکی حکومت نے اسلامی قوانین کی جگہ سوئیٹزر لینڈ کا قانون دیوانی اپنے ملک میں جاری
کر دیا۔ لیکن اس سوال کو بین الاقوامی حیثیت سب سے پہلے ۱۸۱۴ء میں حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ
کانگریس آف دینا (VIENNA) نے یونائیٹڈ نیدر لینڈ (UNITED NETHER LAND) کی
نئی حکومت قائم کی۔ چونکہ اس ملک میں دو مذہب اور دو زبانیں بولی جاتی تھیں۔ اس لئے
:
انوار العلوم جلد ۔
۳۸۹
نهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
قلیل التعداد جماعتوں کی حفاظت کے لئے ایک دستاویز لکھی گئی جو تاریخ میں ” آٹھ دفعات"
کے نام سے مشہور ہے اس کی دفعہ دو یہ ہے۔
قانون اساسی کی ان دفعات میں کوئی تبدیلی نہ ہو سکے گی جو تمام مذاہب کو یکساں حق
اور آزادی عطا کرتے ہیں۔ اور سب شہریوں کو خواہ ان کا کوئی مذہب ہو۔
سرکاری عہدوں اور اعزازوں کا مستحق قرار دیتے ہیں۔ ۲۲
پھر دفعہ چار یہ ہے کہ :۔
تمام باشندگان نیدرلینڈ اس طرح برابر کے حقوق حاصل کر کے تمام ایسے تجارتی
اور دوسرے حقوق پر یکساں دعوئی رکھیں گے ، جن کی ان کے حالات اجازت دیتے
ہیں۔ اور کوئی روک یا مشکل ان کے راستہ میں نہ ڈالی جائے گی۔ جس سے
دوسری قوم زیادہ فائدہ حاصل کرلے ۔ ۲۳۹
چونکہ اُس وقت تک صرف مذہب ہی اختلاف کا موجب سمجھا جاتا تھا۔ اس لئے اسی کا
ذکر اس معاہدہ میں کیا گیا تھا۔ گو بعد میں ثابت ہوا کہ اکثریت اقلیت کو تباہ کرنے کے لئے اور
ذرائع بھی ایجاد کر لیتی ہے۔ چنانچہ نیدرلینڈ میں فلیمنگ زبان کو دبا کر جو اقلیت کی زبان تھی،
اقلیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے بعد ۱۸۳۰ء میں یونان کی حکومت کے قیام کے
وقت ۱۸۷۳ء میں جزائر آیونین کی علیحدگی کے وقت ۱۸۵۶ء میں رومانیہ کی علیحدگی کے وقت
کانگرس آف برلن میں ۱۸۷۸ء میں سردیا مانٹینگرو اور بلغاریہ کے علاقوں کے متعلق
اقلیتوں کی حفاظت کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا اور ایسے قوانین تجویز کئے گئے کہ اقلیتوں کے
حقوق تلف نہ ہو سکیں۔
جنگ عظیم کے بعد یورپ میں نئی تبدیلیاں ہو ئیں تو پولینڈ، تھیونیا، لٹویا، استھونیا
آسٹریا ہنگری رومانیا زکو سلویکا (CZECHOSLOVAKIA) یوگوسلیویا
(YUGOSLAVIA) سے خاص معاہدات لئے گئے ، جن کا نام معاہدات متعلق اقلیت ہے۔
ان معاہدات میں اس امر کی پوری کوشش کی گئی ہے۔ کہ اقلیتوں کے حقوق اکثریتوں کے
دست تصرف سے محفوظ رہیں۔
اوپر کے واقعات سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت صدیوں سے
زیر بحث ہے اور اقوام عالم اس کی اہمیت کو تسلیم کر چکی ہیں۔ اور اس وقت عام طور پر یہا
امر
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۹۰
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
تسلیم کیا جاتا ہے۔ کہ اقلیتوں کو خصوصاً جبکہ وہ ممتاز وجود رکھتی ہوں۔ خاص حفاظت کی
ضرورت ہے۔ اور اگر کوئی اختلاف ہے تو صرف یہ ہے کہ بعض اقوام اس امر کی دعویدار ہیں
کہ ان کے ملکوں میں چونکہ اقلیتوں کو اکثریت سے کوئی اختلاف نہیں ، اس لئے ان کے ملک
میں یہ قانون نہ جاری کیا جائے۔ لیکن دوسری اقوام کہتی ہیں کہ نہیں۔ جب ہمارے ملک میں
یہ قانون جاری کیا گیا ہے۔ تو سب اقوام کو اس پر عمل کرنے کا معاہدہ کرنا چاہئے۔ چنانچہ
دی پروٹیکشن آف مائناریٹیز کے صفحہ ۳۵ پر لکھا ہے:۔
و لیکن پریزیڈنٹ ولسن (PRESIDENT WILSON) نے اس امر کا کوئی جواب نہ
دیا کہ اقلیتوں کی حفاظت کا قانون ان تمام حکومتوں میں جاری ہونا چاہئے جن میں
اقلیتیں پائی جاتی ہیں۔ یہ سوال اب تک بھی بغیر جواب کے پڑا ہے۔ اور وہ
عدم مساوات جو ان معاہدات سے پیدا ہوئی ہے۔ (کہ نئی حکومتوں کو اس کا پابند کیا
گیا ہے لیکن پرانی حکومتوں کو نہیں) اس کو بہ نسبت اس اندرونی معاملات میں دخل
اندازی کے جسے ان معاہدات میں جائز قرار دیا گیا ہے، بہت زیادہ بری نگاہ سے دیکھا
جاتا ہے۔" ا
جنگ عظیم کے بعد جن ملکوں میں نئی اقلیتیں آئی ہیں۔ ان میں سے ایک اٹلی بھی ہے
جس سے اقلیتوں والا معاہدہ نہیں لیا گیا۔ لیکن وہاں جو حال اقلیتوں کا ہے۔ اس سے معلوم ہو
سکتا ہے کہ اقلیتوں کو حفاظت کی کس قدر ضرورت ہے۔ (اور مسلمان بھی اس سے سبق حاصل
کر سکتے ہیں کہ اگر خود حفاظتی کے بغیر انہوں نے ہندؤوں سے سمجھوتہ کر لیا تو ان کا کیا انجام ہو
گا اٹلی کو جو نیا علاقہ جنگ کے بعد ملا ہے، اس میں سے کچھ تو وہ ہے جس میں جرمن آبادی پائی
جاتی ہے اور کچھ وہ ہے جس میں سرب اور کروٹس پائے جاتے ہیں۔ ان لوگوں سے اٹلی نے جو
ہندوستان سے یقیناً زیادہ ترقی یافتہ ملک ہے، کیا سلوک کیا ہے۔ وہ خود سینور میوز لمینی کی ایک
گفتگو سے ظاہر ہے۔ فروری ۱۹۲۶ء کو فرانس کے ایک اخبار کے نمائندہ کے سوال کے جواب
میں انہوں نے بیان کیا کہ :۔
” جب میں نے جنوبی ٹائرال کا معائنہ کیا۔ (آسٹرین علاقہ جو اب اٹلی کو ملا ہے اور جس
میں جرمن نسل کے لوگ بستے ہیں) تو میں نے دیکھا کہ وہاں ہر ایک چیز جرمنی اثر کے
ماتحت ہے۔ گرجا، سکول، پبلک، کار کن، ریل اور پوسٹ آفس کے افسر سب
XXXX
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۹۱
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
جرمن ہیں ہر جگہ پر صرف جرمنی زبان ہی سننے میں آتی تھی۔ اور لوگ ایسے گیت
گاتے تھے جن کا روم میں گانافوری گرفتاری کا موجب ہوتا۔ اب اس علاقہ کے ہر
ایک سکول میں اٹالین زبان لازمی ہے تمام ڈاک خانہ اور ریل کے افسراٹالین ہیں۔
اور اب ہم وہاں بہت سے اطالوی خاندان بسانے کی فکر میں ہیں۔ ایک ہزار خاندان
پیشنر فوجیوں کا جنوبی ٹائرال کو اس غرض کے لئے بھیجا جا رہا ہے کہ وہاں کی زمین کی
حالت کو اچھا بنائیں۔ اس طرح ہم اس ملک کو اطالوی بنانے میں کامیاب ہو جائیں
گے۔ ۲۴
اس اطالوی بنانے کی تفصیل یہ ہے کہ :۔
تمام قانون صرف اطالوی زبان میں شائع کئے جاتے ہیں۔ ۱۵۔ اکتوبر ۱۹۲۵ء کا اعلان
اطالوی زبان کو عدالتوں میں لازمی قرار دیتا ہے۔ اور اس طرح قلیل التعداد جماعتوں
کے قانونی حق کو سخت صدمہ پہنچاتا ہے۔ یہ اعلان اطالوی زبان کے سوا باقی سب
زبانوں کو دیوانی یا فوجداری کارروائیوں میں خواہ زبانی ہو یا تحریری ممنوع قرار دیتا
ہے اسیر (ASSESSOR) وہی لوگ بنائے جا سکتے ہیں جو اطالوی زبان جانتے
ہوں۔ تمام کاغذات اور شہادتیں جو اور کسی زبان میں ہوں، رد کر دی
جاتی ہیں۔ ۲۵
چونکہ صرف اطالوی جاننے والے لوگ اسیسر بنائے جاتے ہیں اس لئے اقلیتوں کے
ہر فرد کو یہی امید رکھنی چاہئے کہ سب کی سب جیوری (JURY) اس کے قطعی طور
پر مخالف ہو گی ۲۶
کوئی ایک فرد بھی اقلیتوں کا ان قوانین سے کسی نہ کسی وقت متأثر ہوئے بغیر نہیں
رہ سکتا لیکن ٹولو مئی (اطالوی وزیر) کے پروگرام میں مذکور بالا امور کے علاوہ اور
ذرائع بھی لوگوں کو اطالوی قوم میں شامل کر لینے کے لئے تجویز کئے گئے ہیں۔ ۲۷
ان امور کو گنانے کے بعد دی پروٹیکشن آف مائناریٹیز کی لائق مصنفہ لکھتی ہے کہ :۔
صرف اقلیتوں کے معاہدات نے ہی دوسری حکومتوں کی اقلیتوں کو اس انجام سے
محفوظ رکھا ہے۔ یہ مثال اس امر کی کہ بغیر حد بندیوں کے قوم پرستی کیا کچھ کر سکتی
ہے۔ ظاہر کرتی ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے معاہدات کیسے ضروری ہیں