کیا یکساں قواعد تجویز کرنا انصاف کیلئے کافی ہے
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد 1
۳۹۵
شهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
امر دلیل بن جاتا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ ہماری ہندوستان کی اکثریت یعنی ہندو صاحبان
نہرو رپورٹ کے ذریعہ سے جس حقیقت کو ہم سے منوانا چاہتے ہیں وہ یہ ہے ہے کہ چھوٹی اقلیتوں
کو حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ بڑی اقلیتوں کو اور لکھتے ہیں کہ :۔
چھوٹی اقلیتوں کو حفاظت کی ضرورت ہو سکتی ہے جو سب مل کر دس فیصدی
بنتی ہے۔
اس کے مقابلہ میں استھونیا (ESTHONIA) کی حکومت جو روس کی سابقہ حکومت سے
الگ ہو کر بنی ہے۔ اور جس میں اقلیتوں کی تعداد دس فیصدی ہے اسے وہ لیگ آف نیشنز کے
مطالبہ پر کہ ان کے ملک میں بھی اقلیتوں کی حفاظت کا قانون جاری ہونا چاہئے لکھتی ہے کہ :۔
ہمارے ملک کی اقلیت اتنی چھوٹی ہے کہ اس کے حقوق کی حفاظت کی ضرورت ہی
نہیں۔ ۳۲
کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ہندوستان کی اکثریت مسلمانوں کو اس لئے حفاظت کا حق نہیں
دینا چاہتی کہ ان کی تعداد اتنی کم نہیں کہ انہیں کسی حفاظت کی ضرورت ہو۔ ہاں دس فیصدی
والی اقلیت حفاظت کے لئے قوانین کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ لیکن استھونیا کی اکثریت لکھتی ہے کہ
ہمارے ہاں کی اقلیتوں کو کسی خاص حفاظت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ اتنی تھوڑی
ہیں کہ صرف دس فی صدی ہیں ۔ پس چونکہ اقلیت کی تعداد زیادہ نہیں ہے، اس لئے کوئی
ضرورت نہیں ہے کہ اس کی حفاظت کے لئے الگ قوانین بنائے جائیں۔ مگر ہر عقلمند سمجھتا ہے
کہ دونوں جوابوں کا مفہوم ایک ہی ہے اور وہ یہ ہے کہ اقلیت خواہ چھوٹی ہو یا بڑی اکثریت
اسے اس کا حق دینے پر راضی نہیں ہے۔ بلکہ وہ ہر قسم کے بہانے بنا کر اسے تباہ کرنا چاہتی ہے۔
اس اصل کو غلط ثابت کرنے کے بعد کیا یکساں قواعد تجویز کرنا انصاف کیلئے کافی ہے کہ خوف کے لحاظ سے چھوٹی اور
بڑی اقلیتوں میں کوئی فرق ہوتا ہے۔ اب میں دوسرے دعوی کو لیتا ہوں۔ جو یہ ہے کہ یکساں
قواعد کا تجویز کرنا انصاف کے قیام کے لئے کافی ہے۔ میں نے اس دعوٹی کے لئے یکساں کا لفظ
استعمال کیا ہے تاکہ اس لفظ میں انصاف اور مساوات دونوں مفہوم آجائیں۔ کیونکہ اس
دعوی کی دو ہی شقیں ہیں۔ ایک یہ کہ سب کے لئے ایک ہی قانون ہو تو اس سے انصاف قائم
ہو جاتا ہے اور کسی کو کوئی شکایت کا موقع نہیں ہو سکتا۔ اور دوسری شق یہ ہے کہ اگر دونوں
XXXXXXXXXX
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۹۶
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
فریق کا یکساں لحاظ رکھ لیا جائے اور قوانین ایسے ہوں کہ دونوں کی ضرورت کا خیال ان میں
ہو ۔ تو پھر کسی کو شکایت کا موقع نہیں ہو سکتا۔ میرے نزدیک یہ دعوی دونوں معنوں کے لحاظ
سے غلط ہے۔ نہ یہ درست ہے کہ قوموں کے لئے ایک ہی قانون بنایا جائے تو ان میں سے کسی
کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیونکہ انصاف قائم ہو گیا ہے۔ اور نہ یہ کہنا درست ہے کہ
اگر دونوں قوموں کے حقوق کے ادا کرنے کے لئے ان کی ضرورت کے مطابق انصاف سے
قواعد بنا دئے جائیں تو ان کے حق محفوظ ہو جاتے ہیں اور ان میں سے کسی کو شکایت نہیں ہوئی
چاہئے۔
پہلی بات کہ جب سارے ملک کے لئے ایک قانون بنا دیا جائے تو کسی کو اعتراض نہیں
ہونا چاہئے کیونکہ انصاف کی چاہتا ہے کہ سب سے یکساں سلوک ہو ۔ اس لئے درست نہیں کہ
سب انسانوں کی حالت برابر نہیں ہوتی نہ سب پر قانون کا ایک سا اثر پڑتا ہے۔ بلکہ بعض پر
زیادہ اور بعض پر کم۔ اور جب قانون کا اثر نمایاں طور پر ایک خاص گروہ پر پڑتا ہو اور دوسری
قوم پر اس کا اثر بالکل نہ پڑتا ہو یا بہت کم پڑتا ہو تو ایسا قانون ہرگز منصفانہ نہیں کہلا سکتا۔ مثال
کے طور پر دیکھ لو کہ اگر ہندوستان میں یہ قانون پاس کر دیا جائے جیسا کہ بعض میونسپل کمیٹیاں
اب قریب قریب ایسا کر بھی رہی ہیں کہ گائے ذبح نہ کی جائے۔ تو کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ
قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ہندوؤں کے لئے بھی اور مسلمانوں کے لئے بھی، اس لئے
انصاف کے مطابق ہے۔ اس قانون کے متعلق یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ قانون برابر ہے۔ بلکہ یہ
دیکھا جائے گا کہ اس قانون کا مضر اثر کس پر پڑتا ہے۔ اور میہ ظاہر ہے کہ ہندو تو خود ہی گائے
نہیں ذبح کرتا۔ پس گو اس قانون میں ہندو مسلمان کو برابر رکھا جائے مگر اس کا اثر صرف
مسلمانوں پر پڑے گا۔ یا مثلاً اگر پنجاب کی آئندہ حکومت یہ قانون پاس کر دے کہ زمین سب
گورنمنٹ کی ہو گی یا سندھ میں ایسا قانون بن جائے۔ تو گو اس کا کچھ اثر ہندوؤں پر بھی پڑے
گا۔ لیکن زیادہ تر اس کا اثر مسلمانوں پر ہی پڑے گا اور انہیں کو نقصان پہنچے گا۔ یا مثلاً تجارت پر
اگر زیادہ ٹیکس لگا دیا جائے۔ جس سے تجارت کا تباہ کرنا مقصود ہو تو کوئی نہ کہے گا کہ اس کا اثر
مسلمانوں پر بھی برابر پڑتا ہے۔ ہر عقلمند سمجھ لے گا کہ اس قانون کا اصل مقصد ہندوؤں کو
نقصان پہنچانا ہے۔ پس یہ بات بالکل غلط ہے کہ جب یکساں قواعد بن جائیں تو کسی کو اعتراض
نہیں ہونا چاہئے۔ ایک ایسے گھر میں جس میں بچے بھی ہوں اور بڑے بھی اگر ایسی غذا پکادی
انوار العلوم جلد 10
۳۹۷
شهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
جائے، جسے صرف بڑے کھا سکیں اور یہ کہا جائے کہ انصاف کر دیا گیا ہے۔ تو کوئی شخص تسلیم
نہیں کرے گا کہ انصاف کر دیا گیا ہے۔ یا ایک میلے میں جہاں لاکھوں آدمیوں کا ہجوم ہو۔ اگر
کوئی شخص ایک چھوٹے بچے کو چلانے لگے کہ سب میں برابری چاہئے۔ تو کوئی تسلیم نہیں کرے
گا کہ انصاف ہو گیا ہے۔ انصاف اور برابری تبھی ہوگی کہ جب اس بچے کی طاقت کے مطابق
انتظام کیا جائے۔ اسے گودی میں اٹھا کر چلو پھر انصاف قائم ہو گا۔ اور بچوں کے لئے ان کی عمر
کے مطابق غذا تیار کرو پھر انصاف قائم ہو گا۔
<
عقلاً اس امر کو ثابت کر چکنے کے بعد کہ ایک قسم کا قانون ضروری نہیں کہ انصاف کے
مطابق بھی ہو ۔ بلکہ بہت دفعہ اس سے بے انصافی پیدا ہوتی ہے۔ میں اب یہ بتانا چاہتا ہوں کہ
یہ صرف خیال ہی نہیں ہے، بلکہ عملاً دنیا میں ایسا ہو رہا ہے کہ لوگ بظاہر ایک سا قانون بنا کر
بعض اقوام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ چنانچہ ایسٹ افریقہ کے داخلہ کے متعلق جب قواعد بنائے
گئے ہیں۔ تو اسی وقت سارے ہندوستان میں شور پڑ گیا تھا کہ گو بظاہر یہ قانون سب کے لئے
یکساں معلوم ہوتا ہے۔ لیکن اصل غرض اس کی یہ ہے کہ ہندوستانیوں کو نقصان پہنچے۔ اس
طرح زیکو سلویکا کی نئی حکومت میں یہ قانون پاس کیا گیا تھا کہ جس کے پاس ۱۵۰ ایکڑ سے زیادہ
زمین ہو ضبط کی جائے۔ اور دوسرے لوگوں کو دے دی جائے اب بظاہر یہ قانون نہایت
انصاف پر مبنی معلوم ہوتا ہے۔ لیکن اصل غرض اس کی یہ تھی کہ جرمن لوگ جو جنگ سے پہلے
یہاں کے بڑے بڑے زمیندار تھے ، انہیں نقصان پہنچایا جائے۔ زک لوگ زیادہ تر کارخانہ دار
تھے۔ پس اس قانون سے زکس کو بہت کم نقصان کا احتمال تھا۔ حالانکہ بظاہر قانون منصفانہ تھا۔
چنانچہ اس پر جرمنوں نے بہت کچھ شور مچایا۔ مگر ان کی حکومت نے سنی نہیں۔ یہی جواب دیتی
رہی کہ ہم نے انصاف کا قانون بنایا ہے۔ جیسا تم کو اس قانون سے نقصان ہے ویسا ہی اور
قوموں کو ۔ ۳۳، اسی طرح رومانیا نے ٹرنسلومینیا کے صوبہ میں کیا۔ جس میں کہ معیار قوم کی
زمینیں زیادہ تھیں ۔ ۳۴
پس تاریخی واقعات سے بھی ثابت ہے کہ ایک قانون سب کے لئے یکساں بنایا جاتا ہے
لیکن اس میں غرض یہ ہوتی ہے کہ کسی خاص قوم کو اس سے نقصان پہنچ جائے یا یہ کہ وہ اپنا حق
نہ لے سکے۔ میری اس رائے سے ایل۔ پی۔ میئرز کی رائے بھی متفق ہے وہ لکھتی ہیں:۔
قلیتوں پر ظلم ایک خام اور ناقص طریق سے بھی ہو سکتا ہے جیسے کہ قتل اور ملک