صرف صحیح قانون بنا دینا قیام انصاف کیلئے کافی نہیں
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۹۸
شہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
سے نکال دینے کے طریق ہیں۔ لیکن یہی بات زیادہ مہذب طریقوں سے بھی عمل میں
لائی جا سکتی ہے۔ جن میں سے اکثریتوں میں) زیادہ مقبول مادری زبان کے آزادانہ
استعمال سے روک دینے کا طریق ہے۔ تعلیم کے قوانین تجارت کے قوانین اور
انصاف کے قائم قائم کرنے نے ۔ کے قوانین اس مقصد کو پورا کرنے کے بڑے کھلے کھلے ذرائع
ہیں۔ ۳۵
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ اس زمانہ میں اکثریتیں اقلیتوں پر مہذبانہ طور پر ظلم کرتی
ہیں۔ اور ایسے قوانین بنا کر نقصان پہنچاتی ہیں جو بظاہر یکساں ہوتے ہیں لیکن ان کا نتیجہ صرف
ایک قوم کی تباہی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
پس ہندوستان کا قانون اساسی بناتے وقت صرف یہ دیکھنا کافی نہ ہو گا کہ قوانین
ہندو مسلمانوں کے لئے برابر ہیں۔ بلکہ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ان قوانین کا ہندوؤں پر کیا اثر پڑتا
ہے اور مسلمانوں پر کیا۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ بظاہر برابر نظر آنے والے قوانین باطن میں
مسلمانوں کے لئے مضر ہیں ، خواہ اس لحاظ سے کہ مسلمانوں کو ان سے کوئی نقصان پہنچتا ہے، خواہ
اس لحاظ سے کہ ان کی وجہ سے مسلمان اپنے جائز حقوق کے حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو
سکتے تو ان کا بدلنا ضروری ہو گا۔
دوسرا پہلو اس سوال کا یہ ہے صرف صحیح قانون بنا دینا قیام انصاف کیلئے کافی نہیں کہ اگر ایسا قانون بنا دیا جائے
کہ جس میں ہر قوم کی ضرورت کا لحاظ رکھا جائے تو کیا یہ کافی نہ ہو گا اور کیا اس سے انصاف
قائم نہ ہو جائے گا؟ میرا جواب اس سوال کے متعلق بھی یہی ہے کہ ہر گز نہیں۔ کوئی قوم
صرف با انصاف قوانین کے پاس ہو جانے سے محفوظ نہیں ہو جاتی۔ بلکہ اس کے لئے دو اور
باتوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ (1) اس انتظام کی کہ اس قانون پر عمل کرتے وقت بھی اس امر کی
نگرانی ضروری ہوگی کہ اس قانون پر اس کے منشاء کے مطابق عمل کیا جاتا ہے یا نہیں؟ بہتر سے
بہتر قانون پر اگر عمل نہ کیا جائے تو اس سے کیا فائدہ۔ ایک ڈاکٹر ہسپتال میں کونین کے ڈبے
رکھ چھوڑے لیکن مریضوں کو نہ دے تو انہیں کیا کیا نفع ہو گا۔ قانون اپنی ذات میں کچھ بھی چیز
نہیں۔ عمدہ قانون کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اسے اچھی طرح استعمال بھی کیا جائے۔
قانون کا صحیح نتیجہ اس کے صحیح استعمال پر مبنی ہوتا ہے۔ پس اگر اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت
انوار العلوم جلد ۱۰
۳۹۹
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
قانون کے ذریعہ سے ہو بھی جائے۔ لیکن اس کے صحیح استعمال کا علاج نہ ہو تو بھی اقلیتوں کو
امن نصیب نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ لیگ آف نیشنز میں اقلیتوں کی حفاظت کے سوال میں اس امر
کو تسلیم کیا گیا ہے کہ خالی قانون نفع نہیں دے سکتا۔ اور اس امر کی نگرانی کی ضرورت ہے کہ
اس قانون پر اس کے منشاء کے عین مطابق عمل بھی : بھی ہو۔ مثال کے طور پر استھونین نین گور نمنٹ کی
گفت و شنید کو میں پیش کرتا ہوں۔ لیگ آف نیشنز نے اس حکومت سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ
اقلیتوں کی حفاظت کا لیگ کو یقین دلائے ۔ لیکن اس نے اول اول انکار کیا اور جواب دیا کہ اگر
ہمارے ملک میں اقلیتوں کی حفاظت کا قانون توڑا گیا۔ تو اس وقت لیگ دخل دے سکتی ہے۔
لیکن لیگ کی طرف سے جو ایجنٹ (AGENT) اس تصفیہ کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔ اُس نے اس
جواب پر نوٹ لکھا کہ :۔
اس جواب سے لیگ کو اُس وقت تک دخل دینے کا کوئی حق حاصل نہ ہو گا جب
تک قانون نہ بدلا جائے۔ لیکن قانون بدلے بغیر اگر استھونین گور نمنٹ اقلیتوں کو
دکھ دیتی رہے تو اس کا علاج نہ ہو سکے گا۔“
لیگ نے اس نوٹ کی صحت کو تسلیم کیا اور استھونین گورنمنٹ کے جواب کو یہ کہہ کر
رڈ کر دیا کہ تمہارے اس جواب سے اقلیتوں کی حفاظت نہیں ہوتی۔ اس واقع سے معلوم ہوتا
ہے کہ دنیا کے سب عقلمند تسلیم کرتے چلے آئے ہیں کہ صرف قوانین کی صحت کافی نہیں ہوتی۔
بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ ایسے ذرائع استعمال کئے جائیں کہ قوانین کے منشاء کے مطابق عمل
بھی ہو۔ راج پال کا کیس موجود ہے اس وقت وہ سب اخبار جو اس وقت نہرو کمیٹی کی تائید میں
لکھ رہے ہیں ، یہ لکھ رہے تھے کہ قانون کے منشاء کے مطابق عمل نہیں ہوا۔ پس یہ دروازہ ہر
وقت کھلا ہے اور اس کا بند کرنا ضروری ہے۔
(۳) دوسرے اس انتظام کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ آئندہ کے لئے اس قانون کو
محفوظ کر دیا جائے۔ کیونکہ اکثریت کے لئے یہ بالکل آسان ہے۔ کہ وہ پہلے تو اقلیت کو تسلی دلا
دے اور ان کی مرضی کے مطابق قانون بنا دے۔ لیکن بعد میں جب حکومت مل جائے تو پھر اس
قانون کو بدل دے۔ کیونکہ جس طرح قانون بنانا اس کے اختیار میں ہے۔ اس کا بدلنا بھی اس
کے اختیار میں ہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ یورپ کی نئی حکومتوں میں جو جنگ کے بعد قائم ہوئی ہیں ، اقلیتوں کی