نہرورپورٹ میں اقلیتوں کی کوئی حفاظت نہیں کی گئی
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد )
۰۰
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
حفاظت کیلئے دونوں امور کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس امر کا بھی کہ قانون کا صحیح استعمال ہو اور اس
امر کا بھی کہ قانون کو بدلا نہ جاسکے۔ امر اول کا انتظام ایک تو یہ کیا گیا ہے کہ لیگ آف نیشنز کو
حق دیا گیا ہے کہ وہ ایسے امور کی اپیل سن سکے جو قلیل التعداد جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اور اگر قلیل التعداد جماعتوں کی طرف سے کوئی شکایت پہنچے تو لیگ کمیشن مقرر کر کے دیکھ لیتی
ہے کہ آیا وہ شکایت صحیح ہے یا غلط ۔ اور اس طرح قلیل التعداد جماعتوں کے حقوق محفوظ ہو
جاتے ہیں۔ دوسرا انتظام یہ کیا گیا ہے کہ قلیل التعداد جماعتوں کو گورنمنٹ میں ایسا دخل دیا گیا
ہے۔ جس کی بنا پر وہ اپنے حقوق کی خود نگرانی کر سکتی ہیں۔ مثلاً زیکو سلویکا میں رو تھینین قوم جو
روسی قوم کی ایک شاخ ہے۔ چونکہ ایک علیحدہ تہذیب اور علیحدہ زبان اور علیحدہ مذہب رکھتی
ہے۔ اس قوم کو رو تھینیا کے علاقہ میں کامل خود اختیاری حکومت دے دی گئی ہے۔ گو
خارجی معاملات میں اور عام قوانین میں وہ زیکو سلویکا کے ماتحت ہے۔ یہ انتظام تو اس وجہ سے
ہے کہ ایک صوبہ میں رو تھینین قوم کی کثرت ہے۔ لیکن جن ملکوں میں قلیل التعداد آبادیاں
پھیلی ہوئی ہیں اور کسی صوبہ میں بھی ان کی کثرت نہیں ہے۔ وہاں ان کے حقوق کی مزید
حفاظت اس طرح کی گئی ہے کہ ان کی قوم کی زبان اور ان کے مذہب اور تمدن کی حفاظت کے
لئے یہ قانون مقرر کر دیا گیا ہے کہ گورنمنٹ خود اسی قوم کی کمیٹیوں کو روپیہ دے دے اور وہ
اپنی نگرانی میں اپنے سکولوں اور اپنی مذہبی سوسائٹیوں کا انتظام کریں۔ دوسرا انتظام یہ کیا گیا
ہے کہ قومی تعداد کے لحاظ سے ملازمتوں کو اقلیتوں کے لئے محفوظ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح
اقلیتوں کا ایک معقول عصر گورنمنٹ میں موجود رہتا ہے۔ جو یہ دیکھتا رہتا ہے کہ ان کے
بھائیوں کے حقوق نہ مارے جائیں۔ اس امر کا انتظام کہ قانون بدلا نہ جا سکے۔ اس طرح کیا گیا
ہے کہ اقلیتوں کے متعلق جو قانون ہے۔ اس کے لئے یہ شرط کر دی گئی ہے کہ لیگ آف نیشنز
کی اجازت کے بغیر کوئی گورنمنٹ اس قانون کو نہیں بدل سکتی پس خواہ کسی گورنمنٹ کی
اکثریت اس قانون کو بدلنا بھی چاہئے تو بھی وہ اپنے قانون اساسی یا اپنی بین الاقوامی ذمہ داری
کے سبب سے اسے بدلنے پر قادر نہیں ہو سکتی۔ اور اگر وہ اس قانون کو زور سے توڑنا چاہے تو
دوسری حکومتیں اس کی ذمہ دار ہیں کہ وہ ایسا نہ کر سکے ۔ ۳۶
نہرورپورٹ میں اقلیتوں کی کوئی حفاظت نہیں کی گئی جائے کہ منورہ میں دیا
کہ نہرو کمیٹی نے
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۰۱
1
مهرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اقلیتوں کی حفاظت کی کیا تدبیر کی ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ کچھ بھی نہیں۔ نہرو کمیٹی کی
رپورٹ کے مطابق نہ تو مسلمانوں کو ان صوبوں میں جن میں ان کی اکثریت ہے خود اختیاری
حکومت دی گئی ہے جس طرح کہ رو تھینیا میں لعل و شینز کو دی گئی ہے نہ ان صوبوں میں جن
میں مسلمانوں کی اقلیت ہے اس امر کا انتظام کیا گیا ہے کہ تعلیم اور مذہب اور تمدن کے اصول کا
طے کرنا مسلمانوں کی کمیٹیوں کے قبضہ میں رکھا جائے۔ نہ اس امر کا انتظام کیا گیا ہے کہ ان
صوبوں کو جہاں آج کل مسلمانوں کی اکثریت ہے آئندہ ایسی شکل میں نہ بدل دیا جائے گا کہ
مسلمان تھوڑے رہ جائیں۔ اور نہ پھر یہ انتظام کیا گیا ہے کہ جو مطالبات مسلمانوں کے آج
ناقص طور پر منظور ہوئے ہیں کم سے کم وہی آئندہ محفوظ رہیں گے۔ بلکہ قانون اساسی کو
بدلنے کے لئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ دو تہائی ممبروں کی رائے سے قانون اساسی بدلا جا سکتا
ہے۔ ۷ سے اور قانون اساسی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کو پچیس فیصدی ممبریاں ملیں
گی۔ ۳۸
پس اس کے یہ معنی ہوئے کہ گو مسلمانوں میں سے ایک بھی رائے ہندو حاصل نہ کر
سکیں بلکہ پانچ چھ فیصدی تک ہندو ممبر بھی اگر ہندوؤں کے مخالف ہو جائیں، تب بھی وہ جس
وقت چاہیں، ان حقوق کو جنہیں وہ اس وقت دے رہے ہیں واپس لے سکتے ہیں اور کون کہہ
سکتا ہے کہ ہندوؤں کے لئے دو تہائی ووٹ جمع کر لینا مشکل ہو گا۔ قانون اساسی کے بدلنے کے
لئے پونے ستاسٹھ فیصدی ووٹوں کی ضرورت ہے۔ اور ہندو قوم کو نہرو رپورٹ کے مطابق
پچھتر فیصدی ووٹ حاصل ہونگے۔ پھر ان کے لئے یہ بات کیا مشکل ہے کہ جب چاہیں قانون
اساسی کو بدل دیں اور مسلمان منہ دیکھتے کے دیکھتے رہ جائیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ اب یہ امر پوری طرح واضح ہو چکا ہے کہ چھوٹی اور بڑی اقلیت میں
کوئی فرق نہیں۔ اگر اقلیت کے حقوق کے تلف ہونے کا احتمال ہو تو اقلیت بڑی ہو یا چھوٹی
اسے حفاظت کی ضرورت ہے۔ اور میں وہ امور بھی بیان کر چکا ہوں کہ جن کی وجہ سے ایسے
حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ اکثریت اقلیت کو دکھ دیا کرتی ہے۔ اور پھر میں نے یہ بھی ثابت کر
دیا ہے کہ خالی قوانین بھی کافی نہیں ہوتے بلکہ دو باتوں کا انتظام کر لینا ضروری ہوتا ہے :۔ اول
یہ کہ قوانین پر صحیح طور پر عمل ہو اور اس کے ذرائع میں سے ایک بڑا کار آمد ذریعہ یہ ہوتا ہے
کہ جس جگہ اقلیت کی کثرت ہو اس میں اسے خود مختار حکومت دی جائے اور جس جگہ کثرت نہ