مسلمانوں کے مطالبات
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۰۲
شہرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
ہو
وہاں کم سے کم ایک تو اپیل کا حق کھلا رکھا جائے دوسرے اس امر کا خیال رکھا جائے کہ
اقلیت کے خاص معاملات اس کی اپنی کمیٹیوں کے ذریعہ سے طے پائیں۔ اور ملازمتوں میں
کم سے کم اس کے حق کے مطابق اسے نیابت حاصل ہو۔ اور دوسرا انتظام یہ کیا جائے کہ
قانون اساسی کا وہ حصہ جو جو اقلیت کے حقوق سے تعلق رکھتا ہو ، وہ اس وقت تک نہ بدل سکے
جب تک کہ خاص شرائط کے ماتحت خود اقلیت بھی اس کے بدلنے پر راضی نہ ہو۔
مسلمانوں کے مطالبات اور نہرو کمیٹی کی رپورٹ پر تفصیلی نظر
جو کچھ میں اس وقت لکھ چکا ہوں۔ میرے نزدیک ایک سیاست سے واقف شخص کے
لئے کافی ہے اور وہ اس کی روشنی میں سمجھ سکتا ہے کہ نہرو کمیٹی کی رپورٹ ملک کی ضرورت کو
پورا نہیں کر سکتی اور اس کے تسلیم کر لینے میں مسلمانوں کو سخت نقصان ہے۔ لیکن چونکہ عام
طور پر لوگ سیاسی امور سے واقف نہیں۔ نہ انہیں اس قدر دلچسپی ہوتی ہے کہ وقت خرچ کر
کے اصول کو فروغ پر چسپاں کریں۔ اس لئے میں مسلمانوں کے مطالبات اور نہرو رپورٹ پر
ایک تفصیلی نظر بھی ڈالنی ضروری سمجھتا ہوں۔
مسلمانوں کے مطالبات
ا۔ ہندوستہ
میں پہلے لکھ آیا ہوں کہ مسلمانوں کے مطالبات
مندرجہ ذیل ہیں۔
رستان کی آئندہ حکومت فیڈرل اصول پر ہو ، یعنی صوبہ جات سے مرکزی حکومت
کو اختیار ملیں نہ کہ مرکزی حکومت سے صوبہ جات کو۔ اور سوائے ان امور کے جن میں
مشترکہ حکومت کا کام چلانے کیلئے صوبہ جات اپنے اختیارات مرکزی حکومت کو دیں۔ باقی
سب اختیارات صوبہ جات کے پاس رہیں۔
۲۔ صوبہ سرحدی کو ویسی ہی با اختیار حکومت دی جائے۔ جیسی کہ اور صوبوں کو اور
سندھ اور بلوچستان کو آزاد کر کے انہیں بھی ویسی ہی آزاد حکومت دی جائے۔
۔ ہر قوم کو اس کی تعداد کے مطابق حق نیابت مقامی مجالس میں دیا جائے۔ سوائے اس
صورت کے کہ کسی قوم کی تعداد دوسری قوم کے مقابل پر بہت تھوڑی ہو۔ اس صورت میں
اس کی اصل تعداد سے کسی قدر زائد حق اسے دے دیا جائے۔
۴۔ مرکزی حکومت میں مسلمانوں کو ان کے موجودہ حق سے کسی صورت میں کم نہ دیا
انوار العلوم جلد ۱۰
۲۰۳
شهر ا ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
جائے بلکہ ان کے حقوق کی حفاظت کے لئے ایک ثلث نیابت کا حق انہیں دیا جائے۔
۵- انتخاب کا طریق قومی ہو ، یعنی ہر ایک قوم اپنے نمائندے خود چنے۔ اور بعض کا
مطالبہ یہ ہے کہ اگر اوپر کے چار مطالبات کو پورا کر دیا جائے تو ان پر عملدرآمد ہونے کے بعد
مخلوط انتخاب محفوظ نشتوں کے ساتھ جاری کیا جا سکتا ہے۔
کا دخل نہ دے ۔ اور
۔ مذہب مذہب کی تبلیغ یا مذہب کی تبدیلی میں حکومت کسی قسم کا دخل :
مذہب یا تمدن و تہذیب کے متعلق کوئی ایسا قانون پاس نہ کر سکے جس کا اثر کسی خاص مذہب کے
لوگوں پر ہی گلی طور پر یا زیادہ طور پر پڑتا ہو ۔
ان مطالبات کے صحیح عمل درآمد کو دیکھنے کیلئے یہ بھی مطالبات مسلمانوں کی طرف سے
تھے کہ :۔
الف۔ مختلف اقوام کو ان کی تعداد کے مطابق ملازمتوں میں حصہ دیا جائے۔
ب قانون اساسی کی تبدیلی کے لئے ایسے قوانین بنا دیئے جائیں کہ قلیل التعداد کے
حقوق کی حفاظت کے لئے جو فیصلہ ہو اسے بغیر قلیل التعداد جماعتوں کی مرضی کے تبدیل نہ کیا جا
سکے ۔ زیکو سلویکا کا قانون اساسی مطالعہ کرنے کے بعد اور یہ دیکھ کر کہ وہاں کے حالات بہت کچھ
ہندوستان سے ملتے ہیں اور پھر پچھلے چند ہفتوں کی ہندوؤں کی کش مکش کو دیکھ کر میں اس نتیجہ پر
پہنچا ہوں کہ ایک یہ قاعدہ بھی ہونا چاہئے کہ کسی صوبہ کی حدود کو تبدیل کرنے کا حق
مرکزی حکومت کو نہ ہو گا بلکہ اس کا فیصلہ خود اس صوبہ سے ہی تعلق رکھے گا۔
ان مطالبات کے گنوانے کے بعد میں ایک ایک مطالبہ کو الگ الگ لیکر اس امر پر بحث
کرنا چاہتا ہوں۔ کہ آیا یہ مطالبات اول جائز ہیں یا نہیں ، دوم ضروری ہیں یا نہیں ؟ کیونکہ
حقوق کے فیصلہ کے وقت یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ اول وہ مطالبہ جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ جو
مطالبہ جائز ہی نہیں۔ اس کا پیش کرنا ہی غلط ہے۔ کسی کا حق نہیں کہ وہ اپنی ضرورت کے لئے
دوسرے کو اس کا حق چھوڑنے پر مجبور کرے۔ دوسرے یہ دیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے کہ آیا وہ
مطالبہ ضروری ہے یا نہیں ؟ کیونکہ جب تک یہ فیصلہ نہ کر لیا جائے کہ مدعی کو اس کا مطالبہ دینے
میں مدعا علیہ کا کیا نقصان ہے اور نہ دینے میں مدعی کا کیا نقصان ہے۔ اس وقت تک صحیح نتیجہ پر
پہنچنا نا ممکن ہوتا ہے۔ اور بسا اوقات ایسے شخص سے قربانی کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ جس کے لئے
وہ قربانی مملک ہوتی ہے۔ اور اس شخص کو فائدہ پہنچا دیا جاتا ہے جو آگے ہی بہت کچھ لے چکا