چھٹی وجہ

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
A
۲۰۸
شہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
ہے۔ اس قسم کے کے واقعات دنیا میں کثرت سے ہوتے رہتے ہیں۔ چنانچہ یونانی حکومت میں
بلغاریوں کے ساتھ اسی بناء پر ظلم ہوتا رہتا ہے۔ اسی طرح لیتھونیا میں پولز اور پولینڈ میں لیتھونینز
کے ساتھ یہ سبب بھی ہندوستان میں موجود ہے۔ مسلمان اپنی مذہبی روایات کی بنا پر تمام دنیا کے
مسلمان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ اور شدت سے ان کی مصائب سے متاثر ہوتے ہیں۔ اور یہی
حال باہر کے مسلمانوں کا ہے گو ایک دوسرے کی مصیبت میں مدد نہ دیں ، لیکن ان سے متاثر
ضرور ہو جاتے ہیں اور ان کی ہمدردی کرتے ہیں۔ پس ایسی صورت میں ہندوستان کی اکثریت
ضرور ان سے مشتبہ رہے گی۔ اور ان کی ترقی کے راستہ میں روک بنے گی۔ یہ شبہ وہمی نہیں
بلکہ اب بھی ہندو عام طور پر شاکی نظر آتے ہیں کہ مسلمان اپنے آپ کو پورے طور پر
ے۔ بلکہ غیر ملکیوں سے بہت راہ و رسم رکھتے ہیں۔ گو وہ اس وقت منہ -
ہے۔
ہندوستانی نہیں سمجھتے۔
منہ سے
نہیں کہتے۔ لیکن ان کے دل میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ کل کو اگر افغانستان۔ ایران یا عرب
سے ہندوستان کی جنگ چھڑی تو مسلمان کیا کریں گے ۔ کیا یہ سرحد پار کے مسلمان بھائیوں کی
تائید نہیں کریں گے۔ اگر ایسا کریں گے تو یقیناً ہندوستان کی حکومت میں ہمیشہ ایک کمزور عنصر
موجود رہے گا۔ اب یہ بات تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ ایسا موقع پیش آئے تو مسلمان کیا کریں
گے۔ لیکن یہ شبہ جس کا اظہار کئی دفعہ ہندو لیڈر کر چکے ہیں ان کے دلوں میں ضرور کھٹکتا رہے
گا اور اس کی بنا پر وہ مسلمانوں کی ترقی میں روڑا انکانے کو حب الوطنی کا ایک اعلیٰ فعل خیال
کریں گے۔ میں اس سوال کے بارہ میں اس حد تک تو ہندوؤں سے متفق ہوں کہ محب الوطنی
کے جذبات کو انصاف کی حدود کے اندر بڑھانا ملکی حکومت کے لئے ضروری ہے۔ لیکن میں یہ
بھی نہیں سمجھ سکتا کہ مسلمان اپنے اس وسیع جذبہ محبت کو جو وہ کل دنیا کے مسلمانوں سے رکھتا
ہے۔ کس طرح دور کر سکتا ہے۔ وہ صدیوں سے اسے ورثہ میں مل رہا ہے اور در حقیقت وہ
اب اس کی طبیعت ثانیہ بن گیا ہے۔ اور پھر انصاف کی شرط جو حب الوطنی کے ساتھ میں نے
لگائی ہے اسے بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کل کو ہندوستان عرب پر اوم کا جھنڈا کھڑا کرنے کی
نیت کرے جیسا کہ آریہ لیڈر کہہ چکے ہیں تو یقیناً مسلمان اس وقت اپنی اعلیٰ ذمہ داریوں کو ملکی
زمہ داری پر قربان نہیں کر سکے گا۔
چھٹا سبب جو
اکثریت کو اقلیت کے دبا دینے یا دبائے رکھنے پر مجبور کرتا ہے یہ ہے
چھٹی وجہ کہ اکثریت اقلیت کی گری ہوئی اقتصادی حالت سے فائدہ سے فائدہ اٹھا رہی ہو اور خیال

انوار العلوم جلد ۱۰
ضرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
کرتی ہو کہ اقلیت کی بیداری سے اسے نقصان پہنچے گا۔ پس وہ ہمیشہ کوشش کرتی ہے کہ اقلیت
غافل ہی رہے۔ یہ وجہ بھی اس وقت پیدا ہے۔ جس طرح یورپ کی بہت سی دولت ایشیا کی
غفلت کی وجہ سے ہے، اسی طرح ہندوؤں کی بہت سی دولت مسلمانوں سے براہ راست یا
بالواسطہ آتی ہے۔ مسلمان تاجر نہیں، اس لئے سب تجارت کا نفع ہندو اٹھا رہے ہیں، مسلمان
کارخانہ دار نہیں اس لئے صنعت و حرفت کا نفع بھی ہندو ہی اٹھا رہے ہیں۔ مسلمان اعلیٰ پیشہ ور
نہیں اس لئے اعلی پیشوں کا فائدہ بھی ہندو ہی حاصل کر رہے ہیں۔ جیسے وکلاء ڈاکٹر انجینیئر
وغیرہ۔ مسلمان بینکر نہیں ، پس بنک کے نفع کو بھی ہندو ہی حاصل کر رہے ہیں۔ مسلمان ٹھیکیدار
نہیں پس ٹھیکیداری کے منافع بھی ہندوؤں کو ہی پہنچ رہے ہیں۔ مسلمانوں میں تعلیم کم ہے ، پس
گورنمنٹ کے عہدے بھی ہندوؤں دوؤں کے کے ہی ہی ہاتھ میں ہیں۔ مسلمان تعلیم میں پیچھے رہ گئے ہیں،
پس یونیورسٹیوں سے بھی ہندو ہی فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ غرض ہر اک اقتصادی میدان میں
مسلمان ہندوؤں سے پیچھے ہیں اور ان کے پیچھے رہ جانے کی وجہ وجہ سے ہندوؤں کو خاص نفع ہو رہا
ہے۔ اب اس حالت میں ہندو خوب سمجھتے ہیں کہ اگر مسلمانوں نے ترقی کی تو ہماری دولت کم ہو
جائے گی اور ایک حصہ دولت کا مسلمان لے جائیں گے۔ پس ان حالات میں کوئی عقلمند کس
طرح سمجھ سکتا ہے کہ ہندو بہ رضا و رغبت مسلمانوں کو آگے بڑھنے دیں گے۔ کیا مسلمان اپنی
مقبوضہ چیزیں ہندوؤں کو بانٹ دیتے ہیں کہ ان سے یہ امید رکھیں کہ وہ اپنی مقبوضہ چیزیں
بخوشی مسلمانوں کو دے دیں۔ پس جب حالات یہ ہیں جو اوپر بیان ہوئے ہیں تو ہر ایک مسلمان
کو یہ اندیشہ ہے اور بالکل جائز اندیشہ ہے کہ ہندو بر سر اقتدار آنے پر پورا زور لگا ئیں گے کہ
مسلمان اپنی غفلت سے بیدار نہ ہوں۔ اور ضروری ہے کہ پہلے سے ایسے قواعد بنا لئے جائیں
کہ ہندو اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکیں اور مسلمانوں کے لئے کام کے دروازے کھلے
رہیں۔
بعض لوگ اس موقع پر نادانی سے یا مسلمانوں کو غافل رکھنے کیلئے یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ
ترقی کے راستے بہت ہیں ملک ابھی اور ترقی کرے گا۔ پس مسلمانوں کی ترقی کے راستے مسدود
نہیں ہیں۔ مگر یہ بات احمقانہ ہے دنیا کی ترقی کے بھی بہت سے راستے ہیں۔ لیکن کیا یہ سچ نہیں
ہے کہ یورپ کے لوگ ہندوستان کی صنعتی ترقی کے راستے میں روکیں ڈالتے ہیں۔ اگر انگریز
صناع کالے کوسوں پر بیٹھے یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ ہندوستان صنعت و حرفت میں ترقی کر

آج 10 میں سے 10 باقی