مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کےمتعلق واقعات کی شہادت

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد 10
۱۰
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
جائے کیونکہ ڈرتے ہیں کہ اس سے ہمارے مال کو نقصان پہنچے گا تو ہندوستان کے ہندو تاجر کس
طرح برداشت کر سکیں گے کہ مسلمان بھی اس میدان میں آگے نکلیں۔ اس طرح گورنمنٹ
عہدے محدود ہیں اور ان پر ہندو قابض ہیں کیا اس میں کوئی شک ہے کہ جس قدر عصر مسلمانوں
کا گورنمنٹ کے عہدوں میں بڑھایا جائے اسی قدر عنصر ہندوؤں کا کم ہو گا۔ کیونکہ یہ تو ہو نہیں
سکتا کہ مسلمانوں کو عہدے دینے کے لئے کوئی گورنمنٹ ملکی ہو یا غیر ملکی نئے عہدے نکالے۔
پس کیا یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ ہندو بخوشی خود مسلمانوں کیلئے جگہیں خالی کر دیں گے ۔ اگر ایسا نہیں
تو کیا یہ ضروری نہیں کہ ابھی سے ایسے قوانین تجویز ہو جائیں جن سے مسلمانوں کے حقوق
محفوظ ہو جائیں۔
اس وقت تک تو مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے متعلق واقعات کی شہادت
میں نے اصولاً
اس امر کی بحث کی تھی کہ ہندوستان میں ایسے حالات موجود ہیں جن کی بنا پر مسلمانوں کے حقوق
کی حفاظت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے لیکن اب میں مختصر اواقعات کی طرف توجہ دلاتا ہوں
کہ وہ بھی ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کا خاص خیال رکھا جائے۔
میں نہیں سمجھتا کہ کوئی مسلمان بھی اس امر کا انکار کرے گا کہ ہندو مسلم تعلقات وہ نہیں ہیں جو
ہونے چاہئیں یا یہ کہ تعصب دونوں اقوام میں کام نہیں کر رہا گورنمنٹ کی ملازمتوں کو لے لو۔
شروع سے لیکر آخر تک ہندو عصر غالب ہے۔ مسلمان اپنے جائز حقوق سے محروم کئے جا رہے
ہیں جو شخص کسی نہ کسی سبب سے ملازمت میں آبھی جاتا ہے تو ہندو عملہ اس کے نکالنے کے
درپے رہتا ہے۔ چند دن ہوئے بنگال کے ایک مسلمان ممبر کو نسل نے نہایت لطیف پیرایہ میں یہ
بات بیان کی تھی کہ تعجب ہے کہ ایک مسلمان ملازم ایک ہندو افسر کے ماتحت آکر فور انالائق ہو
جاتا ہے لیکن ایک انگریز افسر کے نیچے جا کر لائق بن جاتا ہے۔ ہم پنجاب میں بھی اس کی
سینکڑوں مثالیں پیش کر سکتے ہیں کہ نہایت لائق مسلمان جن کی انگریز افسروں نے بے حد تعریف
کی تھی ، ہندوا افسروں کے ماتحت آکر بالکل نالائق بن گئے بعض ہندو مسلمانوں کو بیوقوف بنانے
کیلئے کہہ دیا کرتے ہیں کہ یہ انگریزوں کی چال ہے وہ ہمیں آپس میں لڑاتے ہیں مگر میں پوچھتا
ہوں کہ دیکھنا یہ چاہئے کہ اس کارروائی میں ہندوؤں کا فائدہ ہے یا انگریزوں کا اگر ہندوؤں کا
فائدہ ہے تو کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ انگریز ایسا کرتے ہیں۔ دوسرے یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا

انوار العلوم جلد ۱۰
۴۱۱
شہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
عقل اسے باور کر سکتی ہے کہ انگریز اس غرض کے لئے ہندوؤں کو ہی اپنا آلہ کار بناتے ہیں۔
کبھی مسلمانوں کو یہ سبق نہیں پڑھاتے کہ ہندوؤں کو نالائق قرار دے کر نکالنے کی کوشش
کرو۔ تیسرے کئی گورنمنٹ افسر بعد میں قومی لیڈر بن گئے ہیں۔ کیا ان میں سے کوئی شخص یہ
اقرار کرتا ہے کہ ہے کہ اسے انگریز کہا کرتے ریز کہا کرتے تھے کہ تو ہندوؤں کو لا ہندوؤں کو لائق قرار دے دے اور مسلمانوں کو
نالائق بنا بنا کر نکالتا جا۔ میں تو دیکھتا ہوں کہ یہ مرض اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ اب بعض
ہندو افسر بر ملا مسلمان امیدوار کو کہہ دیتے ہیں کہ تم پر کوئی کیس کھڑا کروں یا یونہی اپنی مرضی
فلاں عمدہ سے دست برداری دے دو گے۔ میرے پاس ایسی مثالیں موجود ہیں لیکن
سے
افسوس کہ اس کا علاج موجود نہیں۔
یہی حال تعلیمی محکموں میں ہے۔ تعلیم کے دروازے مسلمانوں کیلئے بند کئے جا رہے ہیں
مسلمان زیادہ فیل کئے جاتے ہیں۔ بعض فنون کے پروفیسر صاف کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے تمہیں
پاس نہیں ہونے دیتا۔ اور اورل (ORAL) ام (ORAL) امتحان میں فیل کر دیتے ہیں۔ گورنمنٹ سے وظیفہ
لیتا لیتا طالبعلم جس وقت آخری منزل پر پہنچتا ہے، اس کا کیریکٹر تباہ کر دیا جاتا ہے۔ مسلمان
وکانداروں سے ہندو سودا نہیں لیتے۔ اور کھانے پینے میں جو چھوت چھات ہے وہ تو ظاہر ہے
ہی۔ سٹیجوں پر سے بھائی بھائی کا اعلان کرنا اور بات ہے۔ ان کروڑوں محنت کش خاندانوں میں
جا کر دیکھو کہ کس طرح مسلمانوں کے گھروں میں ماتم ہو رہا ہے ہندو بنیا زمیندار کا خون چوس رہا
ہے۔ اس سے ہندو زمیندار کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ مگر چونکہ اس کی کوشش کا آخری نتیجہ
مسلمانوں کی تباہی ہے اس کے خلاف قانون پاس نہیں ہونے دیا جاتا۔ اور مسلمان کے ساتھ
ہندو کو اس امید میں پیسا جاتا ہے کہ اس کی حالت کو ہم بعد میں درست کر لیں گے۔ مسلمان
اخبارات کے اشتہارات کے کالم دیکھو ہندو اخبارات سے دوگنی اور تین گئی اشاعت ہے۔ مگر
عدالتوں کے اشتہار اور دوسرے گورنمنٹ اشتہارات ان میں بہت کم نظر آئیں گے۔ لیکن
ہندو اخبارات ذلیل سے ذلیل بھی ان اشتہارات سے بھرے ہوئے ہوں گے۔ اور انہی
اشتہارات کی بدولت چل رہے ہوں گے۔ اسلامی مسائل کونسل میں ایک نجاست کی طرح
پھینکے جاتے ہیں لیکن ہندوؤں کی ہر اک ضرورت مقدم کی جاتی ہے۔ آج ہی کا تار مظہر ہے کہ
سندھ کی علیحدگی کا سوال بمبئی کو نسل میں پیش ہی نہیں ہونے دیا گیا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے
کیا کوئی عقلمند انسان بھی کہہ سکتا ہے کہ مسلمانوں کو خود حفاظتی کی ضرورت نہیں اور کیا ان

آج 10 میں سے 10 باقی