نہرورپورٹ کا فیصلہ

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۴۲۹
مهرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
تیسرا مطالبہ مسلمانوں کا یہ تھا کہ ہر
مسلمانوں کا تیسرا مطالبہ نیابت مطابق آبادی صوبہ میں ہر جماعت کو اس کی تعداد کے
مطابق نمائندگی کا حق دیا جائے۔ سوائے اس صورت کے کہ کسی صوبہ میں اقلیت بہت کم ہو ۔ تب
اقلیت کو اس کی آبادی سے کسی قدر زیادہ حقوق دیئے جاسکتے ہیں۔ اور اگر ایسا کیا جائے تو جو
حقوق ہندو صوبوں میں مسلمانوں کو دیئے جائیں، وہی حقوق ویسے ہی مسلمان صوبوں میں
ہندوؤں کو دیئے جائیں۔
اس مطالبہ کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر بڑی قوم جو حساب میں آسکتی ہے اس کے
مطالبہ کا خلاصہ حق کو جو اس کی تعداد آبادی کے مطابق بنتا ہو ، محفوظ کر دیا جائے تاکہ
دوسری قومیں اپنی چالاکی سے اسے اس کے حق سے محروم نہ کر دیں۔
نہرو رپورٹ نے اس کے متعلق یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ خیال
نہرورپورٹ کا فیصلہ عمدہ سیاست کے بالکل خلاف ہے کہ کسی قوم کا حق مقرر کر دیا
جائے۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہو سکتا ہے کہ جو اقوام بہت ہی کم ہیں ان کے حقوق مقرر کر دیئے
جائیں۔ اور حق سے زیادہ دینا تو کسی صورت میں بھی درست نہیں۔ اس امر کو سمجھ لینا چاہئے
کہ حقوق کی حفاظت انتخاب سے تعلق رکھنے والے امور میں محفوظ نشستوں سے ہوتی ہے۔
یعنی یہ فیصلہ کر دیا جاتا ہے کہ فیصدی کس قدر ممبریاں لازماً فلاں قوم کو ملیں گی اور وہ جگہیں بھی
مقرر کر دی جاتی ہیں کہ جہاں سے اس قوم کے سوا کوئی اور ممبر منتخب نہیں ہو سکتا۔ پس حقوق
مقرر کرنے سے مراد در حقیقت حلقہ ہائے انتخاب کی تعیین ہوتی ہے کہ اتنے حلقوں سے
سوائے فلاں قوم کے امیدوار کے اور کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔
اب نہرو رپورٹ کے فیصلہ کے مطابق پنجاب اور بنگال کے سوا باقی صوبوں میں اگر
اقلیتوں کی خواہش ہوگی تو انہیں ان کی آبادی کی تعداد کے مطابق محفوظ نشستیں دے دی
جائیں گی۔ پس اس قانون کے مطابق پنجاب اور بنگال میں تو اپنے اپنے زور سے جس قدر
ممبریاں ہندو مسلمان لے جائیں لے جائیں۔ ان کی کوئی حد بندی نہیں ہوگی۔ اور باقی
صوبوں میں سے صوبہ سرحدی بلوچستان اور سندھ اگر قائم ہو جائیں۔ تو ہندوؤں کو اختیار ہو گا
کہ اگر چاہیں تو اپنی آبادی کے مطابق نشستوں کو ریزرو کرا لیں۔ اور اس سے زائد میں
مسلمانوں کا مقابلہ کریں۔ اور ان صوبوں کے سوا باقی صوبوں میں یہی حق مسلمانوں کو حاصل

انوار العلوم جلد ۱۰
۳۰
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
ہوگا۔ گویا اس تجویز کے مطابق مسلم لیگ کے مطالبہ کا پورا کرنا تو الگ رہا۔ جو کچھ مسلمانوں کو
پہلے مل رہا تھا۔ وہ بھی ان سے چھین لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ تو یہ طلب کر رہی تھی کہ جو حق اب
مسلمانوں کو مل رہا ہے۔ اس قدر حق مسلمانوں کے لئے محفوظ کر لیا جائے اور اس سے زائد
نشستوں میں ہندوؤں کا مقابلہ کرنیکی مسلمانوں کو اجازت ہو۔ اور یہی حق ان صوبوں میں
ہندوؤں کو مل جائے۔ جن میں مسلمانوں کی کثرت بہت زیادہ ہو ۔ لیکن نہرو رپورٹ صرف اسی
قدر حق مسلمانوں کا رکھتی ہے جو مسلمانوں کی آبادی کے لحاظ سے انہیں ملنا چاہئے۔ جس کا نتیجہ
یہ ہو گا کہ مسلمان جو یوپی میں ۱۵ فیصدی ہیں لیکن تیس فیصدی حق نیابت انہیں مل رہا ہے۔
آئندہ انہیں صرف پندرہ فیصدی کا حق حاصل ہو گا۔ اس سے زیادہ اگر وہ زور سے لے سکیں
تو لے لیں۔ بہار جس میں مسلمان دس فیصدی سے بھی کم ہیں لیکن اس وقت میں فیصدی کے
قریب حق لے رہے ہیں، آئندہ انہیں صرف دس فیصدی کا حق حاصل ہوگا اور مدراس میں
مسلمانوں کی آبادی چھ فیصدی کے قریب ہے، اور اس وقت انہیں حق نیابت بارہ فیصدی کے
قریب ملا ہوا ہے۔ نہرو رپورٹ کی تجویز کے مطابق آئندہ وہاں مسلمانوں کو صرف چھ فیصدی
حق حاصل ہو گا۔ آسام میں مسلمانوں کی تعداد اکیس فیصدی کے قریب ہے۔ لیکن کونسلوں میں
انہیں اس وقت تمیں فیصدی تک کا حق حاصل ہے۔ نہرو رپورٹ کے مطابق آئندہ انہیں
صرف اکیس فیصدی نیابت کا حق حاصل ہو گا۔ بمبئی جس میں مسلمانوں کی آبادی میں فیصدی
کے قریب ہے۔ لیکن حق نمائندگی ایک ثلث کے قریب انہیں حاصل ہے ، آئندہ صرف ہیں
فی صدی انہیں ملے گا۔ غرض نہرو رپورٹ نے جو سفارش کی ہے۔ اس کی رو سے ہر صوبہ میں
مسلمانوں کی نیابت نصف سے لیکر ایک تہائی تک کم ہو جائے گی۔ اور اس کے مقابلہ میں جو کچھ
ملا ہے۔ وہ یہ ہے کہ پنجاب اور بنگال میں اور دوسرے صوبوں میں سے جو کچھ مسلمان زور سے
لے سکیں لے لیں۔
یہ تقسیم بالکل ایسی ہے جیسا کہ کہتے ہیں کہ ایک بخیل ہندو راجہ نے اپنے پروہت کو
خوش ہو کر وہ گائے بخش دی تھی جو ایک سال پہلے گم ہو چکی تھی۔ مگر اس کالڑ کا جو اس سے بھی
زیادہ بخیل تھا۔ گھبرا کر بول اٹھا کہ پتا جی وہ تو شاید یہ تلاش کر لے۔ اسے وہ گائے دیجئے جو
پرار سال مرگئی تھی۔ لکھنو پیکٹ (LUCKNOW PACT) نے مسلمانوں کی جان نکالنے کی
کوشش کی تھی۔ نہرو رپورٹ نے کھال تک اُدھیڑنے کا تہیہ کیا ہے۔ مجھے تعجب ہے کہ وہ

آج 10 میں سے 10 باقی