نہرورپورٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۴۳۲
شهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اور پنجاب سے بھیج سکیں گے اور شاید ایک یا دو یوپی اور بہار سے۔ اور دوسرے
صوبوں سے جن میں ان کی آبادی سات فی صدی سے بھی کم ہے ان کا کسی ممبر کو
بھیج سکنا قریباً ناممکن ہو گا۔ اور کہا گیا ہے کہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ مسلمان جو
چوبیس فیصدی ہیں ، انہیں صرف دس فی صدی نیابت مرکزی پارلیمنٹ میں حاصل
ہو سکے گی۔ یہی دلیل کہا جاتا ہے کہ ان صوبوں کے متعلق بھی چسپاں ہوتی ہے۔ جن
میں کہ مسلمانوں کی اقلیت تھوڑی ہے۔ ہم اس دلیل کی قوت کو تسلیم کرتے ہیں،
اور اس امر کو دیکھ کر حالات سے مجبور ہو گئے ہیں کہ عارضی طور پر فرقہ وارانہ عصر
کو ملک کے انتخابی نظام میں داخل کر لیں ۔۔۔۔۔۔۔ اور مسلمان اقلیتوں کے حق میں یہ
استثناء کرتے ہیں کہ اگر وہ چاہیں تو ان کے لئے نشستیں ان کی آبادی کے تناسب سے
مرکزی اور صوبہ جات کی مجالس میں محفوظ کر دی جائیں۔ ۵۰
اس حوالہ سے معلوم ہوتا ہے کہ نہرو رپورٹ کو یہ امر تسلیم ہے کہ (1) پنجاب اور بنگال
سے مسلمان حد سے حد چالیس ممبر مرکزی پارلیمنٹ میں بھیج سکیں گے۔ (۲) اقلیتیں
مخلوط انتخاب میں خطرہ میں ہوتی ہیں۔ اور بالکل ممکن ہے کہ سات فیصدی تک کی اقلیت اپنا
ایک نمائندہ بھی نہ بھیج سکے۔
یہ اس رپورٹ کی شہادت ہے جس کی تائید میں اس قدر شور کیا جا رہا ہے۔ یہ رپورٹ
تسلیم کرتی ہے کہ مخلوط انتخاب کی صورت میں اقلیتیں خطرہ میں ہوتی ہیں۔ حتی کہ وہ یہ بھی
تسلیم کرتی ہے کہ ممکن ہے مدراس، بمبئی برما اور وسطی صوبہ جات میں مسلمان
مرکزی پارلیمنٹ میں ایک نمائندہ بھی نہ بھیج سکیں۔ اور یوپی اور بہار سے جہاں سے آبادی
کے لحاظ سے مسلمانوں کے نمائندے بائیس کے قریب جانے چاہئیں وہ صرف دو تین نمائندے
منتخب کرنے پر قادر ہو سکیں۔
نہرورپورٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی میں اس وقت مخلوط انتخاب کی خوبی یا مغفرت پر بحث نہیں کر رہا۔ میں صرف اس امر پر
بحث کر رہا ہوں کہ آیا نہرو کمیٹی کی رپورٹ کی تجاویز کے ذریعہ سے جس قدر نمائندگی مسلمان
حاصل کرنا چاہتے تھے حاصل ہو گئی ہے یا کم سے کم جس قدر نمائندگی انہیں اس وقت حاصل
ہے وہ قائم رکھی گئی ہے۔ اور میں بتانا چاہتا ہوں کہ خود اسی رپورٹ کی بنا پر یہ امر ثابت ہے کہ

انوار العلوم جلده)
۴۳۳
شهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
زیادہ نمائندگی کا ملنا تو الگ رہا جو نمائندگی اس وقت مسلمانوں کو حاصل ہے، وہ بھی آئندہ انہیں
حاصل نہ ہو سکے گی۔
اس حقیقت کے سمجھنے کیلئے یہ امر ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ اس وقت لیجسلیٹو اسمبلی
(LEGISLATIVE ASSEMBLY) میں مسلمانوں کو ساڑھے انتیس فی صدی حق نیابت
حاصل ہے۔ آئندہ ہندوستانی پارلیمینٹ (PARLIAMENT) کے ممبروں کی تعداد نہرو کمیٹی
نے پانچ سو تجویز کی ہے۔ پس آبادی کے لحاظ سے مسلمانوں کو سوا سو نشستیں ملنی چاہئیں اور
موجودہ حق جو انہیں حاصل ہے اس کی ارو روح سے ڈیڑھ سو نشستیں ملنی چاہئیں ۔ کلکتہ مسلم لیگ کا
اصل مطالبہ ایک تہائی کا تھا۔ پس اس کی رو سے ایک سو چھیاسٹھ ممبریاں مسلمانوں کو ملنی چاہئیں
اب میں دکھاتا ہوں کہ نہرو کمیٹی کے اندازہ کے مطابق مسلمانوں کو کس قدر ممبریاں ملیں گی۔
نہرو کمیٹی اس امر کو تسلیم کرتی ہے کہ پنجاب اور بنگال سے مسلمان تھیں اور چالیس کے
درمیان نشستیں انتخاب کے ذریعہ سے حاصل کر سکیں گے۔ ہم فرض کر لیتے ہیں کہ جو بڑے
سے بڑا اندازہ اس کا ہے، مسلمان خوش قسمتی سے اس کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں
گے۔ اور سمجھ لیتے ہیں کہ پنجاب اور بنگال سے مسلمانوں کو چالیس نشستیں حاصل ہو جا جائیں
گی۔ دوسرے مسلمان صوبے سندھ صوبہ سرحدی اور بلوچستان کے متعلق بھی ہم فرض کر
لیتے ہیں کہ وہاں بھی ہندو مسلمانوں سے کوئی سیٹ چھین نہیں سکیں گے اور مسلمان اپنا حق پورا
وصول کر لیں گے۔ چونکہ ان تینوں صوبوں کی آبادی اکا سٹھ لاکھ چھپیں ہزار ہے جس میں
پانچ فی صدی ہندو ہیں۔ پس کل مسلمان اٹھاون لاکھ باون ہزار ہوئے اور ان کا حق نیابت
گیارہ نشستیں ہوا۔ یوپی میں مسلمانوں کی تعداد اکہتر لاکھ ہے۔ بہار میں پینتیس لاکھ آسام میں
پندرہ لاکھ مدراس میں پچیس لاکھ وسطی صوبہ میں قریباً پانچ لاکھ بمبئی میں قریباً بارہ لاکھ ۔
(سندھ کے علاوہ) برما کا حال مجھے معلوم نہیں۔ مگر غالبا زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ ہوگی۔ (کیونکہ
۱۹۰۱ء کی مردم شماری میں مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ چھیالیس ہزار تھی یہ کل آبادی ایک
کروڑ اڑسٹھ لاکھ ہوتی ہے۔ اور اس پر مسلمانوں کو تینتیس ممبریوں کا حق حاصل ہوتا ہے۔ گویا
سب کا مجموعہ چوراسی ممبریاں ہوتی ہیں یہ خیال کر کے کہ انڈمان الله کو رگ اجمیر مارواڑ وغیرہ کو
اس حساب میں شامل نہیں کیا گیا۔ اور بعض جگہ ہزاروں کی تعداد چھوڑ دی گئی ہے۔ تو ہم ایک
کروڑ اڑسٹھ لاکھ کی جگہ ایک کروڑ پچہتر لاکھ فرض کر لیتے ہیں۔ اس صورت میں دو ممبر اور
6

انوار العلوم جلد ۱۰
لدان له
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
بڑھ جائیں گے اور چھیاسی مسلمان منتخب ہو جائیں گے ۔ یہ اعداد اپنی حقیقت کو خود ظاہر کر
رہے ہیں۔ مسلم لیگ کا مطالبہ ایک سو چھیاسٹھ نشستوں کا تھا۔ اس وقت گورنمنٹ نے جو حق
دیا ہے اس کی رو سے ڈیڑھ سو نشستیں مسلمانوں کو مل رہی ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے سوا سو
انہیں ملنی چاہئیں۔ نہرو رپورٹ کا اندازہ ہے کہ ہمارے اصول کے مطابق چھیاسی نشستیں
انہیں ملیں گی۔ خود ہی غور کر لو کہ یہ تغیر مسلمانوں کو کہاں سے کہاں لے جائے گا۔
یاد رکھنا چاہئے کہ نہرو رپورٹ ہندوؤں کی تیار کردہ ہے۔ جو اپنا پورا زور اس امر پر لگا
رہے ہیں کہ مسلمانوں کو مطمئن کریں۔ پس جب ان کا یہ اندازہ ہے تو دوسرے اندازے ان
کے مقابلہ میں کہاں ٹھر سکتے ہیں۔ یہ کہنا کہ مسلمان جن علاقوں میں کم ہیں۔ ان میں اپنے مقرر
کردہ حق سے زائد لے لیں گے کم سے کم نہرو رپورٹ کے لکھنے والوں کی رائے کے خلاف
ہے کیونکہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ :۔
ان صوبوں میں کہ جہاں مسلمان سات فی صدی سے بھی کم ہیں۔ (بمبئی ، مدراس
وسطی صوبہ برما وغیرہ) وہاں اس امر کا کوئی احتمال نہیں کہ ایک مسلمان بھی (مرکزی
پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہو سکے ۔ ۵۲
اور یوپی اور بہار میں شاید ایک دو نشستیں حاصل کر لیں۔
اب بھلا کوئی بھی عقلمند اس امر کو تسلیم کر سکتا ہے کہ بمبئی مدراس برما اور وسطی صوبہ
کے سب کے سب مسلمان تو ایک مسلمان ممبر کا انتخاب بھی اپنے اپنے حلقہ سے نہ کر سکیں۔
لیکن محفوظ نشستوں پر جب ان کے ووٹ ختم ہو جائیں تو پھر وہ ہندوؤں سے بھی ان کا حق چھینے
پر تیار ہو جائیں۔ یہ ظاہر ہے کہ ان صوبوں میں مسلمانوں کو محفوظ نشستیں انہی علاقوں میں دی
جائیں گی جہاں ان کی آبادی زیادہ ہوگی اور ان کے اکثر ووٹ انہی ممبروں کے چننے پر خرچ ہو
جائیں گے۔ اور شاید باقی صوبہ میں گل مسلمان ووٹوں میں سے دس پندرہ فی صدی دو۔ ووٹ رہ
جائیں تو کونسی عقل اس کو باور کر سکتی ہے کہ سب کے سب ووٹ تو اپنا جائز حق بھی لینے پر قادر
نہ تھے۔ لیکن بچے کھچے ووٹ ہندوؤں کا بھی جو ترانوے فی صدی ہونگے حق چھین لیں گے۔
پس یہ امر ظاہر ہے کہ جن صوبہ جات میں مسلمان کم ہیں نہرو رپورٹ اندازہ کرتی ہے کہ وہاں
مسلمان اپنے حق سے ہرگز زیادہ نیابت حاصل نہیں کر سکتے۔ باقی رہے پنجاب اور بنگال سو اس
کا حال وہ خود ہی بتا چکے ہیں کہ تمیں چالیس نشستیں مسلمانوں کو ملیں گی حالانکہ آبادی کے لحاظ

آج 10 میں سے 10 باقی