ہندووں اور مسلمانوں کی اکثریت میں فرق
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۴۳۸
شہرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
قدر مختلف ہیں کہ یورپ کی آزاد حکومتوں کی زبانیں بھی اس قدر مختلف نہیں۔ اور
چونکہ ہندوستان کے بعض علاقوں میں آپ زیادہ ہیں اور بعض میں ہم۔ ہم اس امر
پر راضی ہو جائیں کہ جس علاقہ میں کوئی قوم زیادہ ہے اسے غالب عنصر حکومت میں
مل جائے۔ اس طرح ایک دوسرے پر اعتماد پیدا ہو جائے گا۔ ہر اک قوم کے گی کہ
جب دوسری قوم نے مجھ پر اعتماد کیا ہے تو کیوں میں اس پر اعتبار نہ کروں۔ اور
ٹھنڈے دل سے سب ہندوستان کی ترقی میں لگ جائیں۔"
تو اس میں کونسی بات خلاف عقل یا خلاف انصاف ہے۔ اس تجویز کے یہ معنی کیوں کئے
جائیں کہ سی۔ پی میں اگر کوئی ہندو مسلمان کو مار لے گا تو پنجاب کا مسلمان پنجاب کے ہندو کو
مارے گا۔ یا اس کے الٹ ہو گا۔ اور اس طرح ڈر کر انصاف قائم ہو جائے گا۔ اصل مطالبہ کی
غرض تو یہ ہے کہ ہندو ہر جگہ مسلمان کو اپنے ماتحت رکھنا چاہتا ہے جہاں وہ عقلاً ماتحت نہیں رکھ
سکتا۔ وہاں وہ ایسی تجویز کرتا ہے کہ اس کے غالب آنے کے لئے راستہ کھلا رہے۔ مسلمان کے
دل میں قدر تا اس پر شبہ پیدا ہوتا ہے کہ جب حکومت کا ہے کہ جب حکومت کا طریق یہ ہو گا کہ ہندوستان صوبوں میں
تقسیم کیا جائے گا تو کیوں مجھے بھی ان صوبوں میں آزاد نشوو نما کا موقع نہیں دیا جاتا۔ جن میں کہ
میری قوم زیادہ ہے۔ اور یہ شبہ اسے کسی نہ کسی مخفی سبب کی طرف توجہ دلاتا ہے اور گو یہ شبہ
صحیح ہو یا نہ ہو مگر صلح کے راستہ میں ضرور روک ہوتا ہے۔
اس موقع پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہم نے ہندوؤں اور مسلمانوں کی اکثریت میں فرق صرف اسلامی اکثریت والے صوبوں میں
تو ہر قوم کے لئے ترقی کا راستہ کھلا نہیں رکھا بلکہ ہم نے تو ہر صوبہ میں یہ راستہ کھلا رکھا ہے کہ
اکثریت پر اقلیت غالب آ سکے ۔ مگر میں پوچھتا ہوں کہ کیا بنگال اور پنجاب کے سوا جن میں
اسلامی اکثریت ہے۔ کوئی اور بڑا صوبہ ہے۔ جس میں معقول طور پر یہ امید کی جاسکے کہ اقلیت
اور اکثریت عام طور پر آپس میں جگہ بدلتی رہے گی ؟ اگر نہیں تو دونوں مثالوں میں مشابہت کیا
ہوئی۔ پنجاب اور بنگال میں اقلیت ایسی طاقتور ہے کہ اگر وہ اپنے علم مال اور انتظام کی زیادتی کی
وجہ سے ہمیشہ کے لئے حکومت پر قائم نہ ہو تو کم سے کم وہ اکثریت کے ساتھ اپنی جگہ کا تبادلہ
ضرور کرتی رہے گی۔ لیکن مدراس، بمبئی ، سی پی یو پی بہار اور برما میں مسلمانوں کی اقلیت
جو کہیں بھی پندرہ فیصدی سے زیادہ نہیں ہمیشہ ہی اقلیت رہے گی۔ اور حکومت میں اسے کبھی
انوار العلوم جلد 10
۱۳۹
شهر ور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
بھی دخل حاصل نہ ہو گا۔ پس برابری تبھی ہوتی ہے کہ پنجاب اور بنگال میں نشستیں محفوظ
ہوں۔ اور اس طرح مسلمانوں کو بھی کہا جا سکے کہ جس طرح ہندوؤں نے تم پر ان صوبوں میں
اعتبار کیا ہے ، تم بھی دوسرے صوبوں میں ان پر اعتبار کرو۔ اور دل سے ہر ایک قسم کے شکوک
کو نکال دو۔
نہرو کمیٹی اس ، اس غالبیت کے اصول پر خاص زور دیتی ہے وہ لکھتی ہے کہ :۔
ہم ایک قوم کا دوسری پر دائمی طور پر تسلط نہیں دیکھ سکتے۔ ہم اس امر کو کلی طور پر
روک نہیں سکتے۔ لیکن ہمارا فرض ہے کہ ہم دیکھیں کہ ایک قوم کو دوسری پر تسلط کا
موقع نہ دے دیا جائے ۔ بلکہ ہر ایک فرد یا قوم کو اس سے روکا جائے کہ وہ
دوسرے فرد یا دوسری قوم کو تکلیف دے۔ اور اس سے ناجائز فائدہ اُٹھائے۔"
♡♡
مگر سوال یہ ہے کہ کیا اس نے اس تسلط کو روک دیا ہے۔ مدراس بہار وغیرہ میں
نہرو رپورٹ خود تسلیم کرتی ہے کہ ہندوؤں کو غلبہ رہے گا۔ اور مسلمانوں کی اقلیت وہاں
نا قابل التفا التفات" ہے۔ اور اس میں لکھا ہے کہ :۔
८
یہ بات ہر ایک سمجھ لے گا کہ مسلمان اقلیتوں کے حق میں یہ رعایت کر کے (یعنی
بهار یو پی مدراس وغیرہ میں نشستیں محفوظ کر کے) ہم وہ نقائص پیدا نہیں کر رہے
جو اکثریت کے لئے محفوظ نشتوں کا قاعدہ جاری کرنے کی صورت میں پیدا ہوتے
تھے۔ کیونکہ ایک اقلیت (یعنی اس قسم کی چھوٹی اقلیت) بہر حال اقلیت ہی رہے گی۔
خواہ اس کے لئے بعض نشستیں محفوظ کر دی گئی ہوں۔ یا نہ کی گئی ہوں۔ اور کسی
صورت میں بھی اکثریت پر غالب نہیں آسکتی۔ ۵۶
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ نہرو کمیٹی کے نزدیک بمبئی، مدراس یو پی وغیرہ صوبہ جات
میں مسلمان ہمیشہ اقلیت ہی کی صورت میں رہیں گے۔ جس کے دوسرے معنی یہ ہیں کہ ان
صوبوں میں ہمیشہ حکومت ہندوؤں کے ہاتھ میں رہے گی اور اس کا نام انہوں نے تسلط رکھا ہے۔
پس جب کہ اس قسم کا تسلط دو دوسرے صوبوں میں ہو گا اور اس سے کوئی نقص واقع نہ ہو گا تو کیا
وجہ ہے کہ دیسی ہی حالت پنجاب اور بنگال میں نہ پیدا کر دی جائے اگر ہمیشہ ایک قوم کا نیابت
میں زیادہ ہونا بُرا ہے۔ تو وہ سب جگہ بُرا ہے۔ اور اگر اس کی بمبئی اور مدراس میں برداشت کی