پانچویں دلیل

انوارالعلوم (جلد 10)

شهرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
۴۴۲
انوار العلوم جلد ۱۰
ضروری ہوگا کہ اس کی صوبہ جات کی حکومتیں اداری ضرورتوں کیلئے وقتا فوقتا مشورے کیا
کریں۔ نہرو کمیٹی کے رو سے بالکل ممکن ہے کہ کسی وقت پنجاب و بنگال میں مسلمان ہی حاکم
ہوں اور کسی وقت ہندو ہی حاکم ہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ جس وقت ہندو ہی حاکم ہونگے۔
اس وقت اگزیکٹو (EXECUTIVE) کے مشوروں میں مسلمانوں کی آواز کیا ہوگی۔ یقینا کوئی
تسلیم نہیں کر سکتا کہ سرحد اور سندھ کے چھوٹے چھوٹے صوبے اس ضرورت کو پورا کر سکیں
گے پس قومی نقطہ نگاہ سے بھی یہ ضروری ہے کہ پنجاب اور ہندوستان کے لئے ایسا قانون بنایا
جائے کہ یہاں کی ہر حکومت میں اسلامی عصر موجود رہے۔ اور اس کی صرف یہی صورت ہے کہ
ان صوبوں میں مسلمانوں کا حق نیابت محفوظ کر دیا جائے۔
میں اس اہم معاملہ کے متعلق ایک اور دلیل بھی دیتا ہوں اور وہ یہ ہے۔ کہ
پانچویں دلیل نہرو کمیٹی نے بھی اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ ہر قوم کی تہذیب جدا گانہ ہوتی
ہے۔ اور ہر قوم اپنی روایات کے مطابق ترقی کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اور باوجود ایک ملک
میں رہنے اور ایک سیاست میں پروئے جانے کے پھر آپس میں تہذیب کے بارے میں اختلاف
ہوتا ہے۔ نہرو رپورٹ میں لکھا ہے۔
حفاظت کا احساس پیدا کرنے کے ذرائع صرف یہ ہیں کہ حفاظتی تدابیر اور کفالتوں
کے ساتھ یہ حد ممکن کسی قوم کو تہذیبی آزادی عطا کی جائے۔ ۵۷
پس معلوم ہوا کہ نہرو کمیٹی کو تسلیم ہے کہ مختلف اقوام کی تہذیب مجدا گانہ ہوتی ہے۔
اور اس کی حفاظت کا مطالبہ غیر معقول نہیں۔ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کو علاوہ
اطمینان اور اعتبار کی صورت پیدا کرنے کے اداری محکموں میں اپنی آواز کی نیابت کے حصول
کے علاوہ صوبہ جات میں اپنی تعداد کے مطابق نیابت کے حصول کی خواہش کے یہ بھی خواہش
ہے کہ ان دو صوبوں میں جن میں ان کی اکثریت ہے، وہ اسلامی روایات کے مطابق اپنی
مخصوص تہذیب کو نشود نما دیں۔ مجھے اس امر پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں کہ ہر قوم جب
ترقی کرتی ہے تو چند اصولی مسائل پر اس کی تہذیب کی بنیاد پڑتی ہے۔ اور وہ اپنی روایات اور
ترقی کی راہوں میں دوسری اقوام سے ایک جداگانہ صورت اختیار کر لیتی ہے۔ اسے انگریزی
میں کلچر (CULTURE) کہتے ہیں۔ اور اردو میں تہذیب ہی کہہ سکتے ہیں۔ گو تہذیب کا لفظ اس
جگہ سویلزیشن (CIVILIZATION) سے کسی قدر مجداگانہ معنوں میں استعمال ہوگا۔ یہ کلچر
XXX
XXXXX

انوار العلوم جلده)
۴۴۳
نهرو ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
قوموں کو سیاسی آزادی سے بھی زیادہ مرغوب ہوتا ہے۔ اور جس قدر وہ اس کی حفاظت کے
لئے لڑتی ہیں ، اتنی سیاسیات کے لئے بھی نہیں لڑتیں۔ یہ کلچر ایک ہیولی کی سی چیز ہے اسے مادی
اشیاء کی طرح معین بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اور اس کا انکار بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ہر قوم اپنے
مذہب کے سبب سے یا اپنے گردو پیش کے حالات کے سبب سے ایک خاص قسم کا دماغی میلان
پیدا کر لیتی ہے۔ اور اس کی تمام ترقی اسی لائن پر ہوتی ہے اس کا فلسفہ اس کا تمدن اس کی
علمی ترقی اس کی اقتصادی ترقی اسی دائرہ میں چکر کھاتی ہوئی اپنے وجود کو نمایاں کرتی چلی جاتی
ہے۔ گویا وہ ذہنی زمین ہے۔ ہے۔ جس پر اُگنے والا ہر علم پودوں کی طرح ایک خاص رنگ اختیار کر
لیتا ہے۔ جس طرح مختلف زمینوں میں مختلف پھل پھول ایک امتیازی صورت پیدا کر لیتے ہیں۔
اسی طرح مختلف کلچرز کے ماتحت نشو و نما پانیوالے ایک خاص رنگ اور ادا پیدا کر لیتے ہیں۔ اور
قوموں کو اپنے کلچر سے ایک ایسی طبعی مناسبت ہو جاتی ہے کہ اس سے باہر جا کر وہ اسی طرح
مُرجھا جاتی ہیں جس طرح کہ ایک خاص ملک کا درخت دوسرے ملک کی زمین میں لگایا جاکر۔
تمام علوم ایک ہی ہیں لیکن انگریزوں اور فرانسیسیوں اور وں اور روسیوں اور جزء جرمنوں کو دیکھو۔ ان
میں سے ہر ایک ان کی طرف ایک خاص امتیازی رنگ میں متوجہ ہوتا ہے۔ ہندوستانیوں کو بھی
سب سے بڑی شکایت یہی ہے کہ انگریزوں نے مغربیت سے ہمارے مشرقی اخلاق کو رنگ کر
ہمیں کہیں کا نہیں رکھا۔ غرض یہ تہذیب مذہب کے بعد ہر اک شے سے زیادہ پیاری ہوتی
ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ کلچر ہر قوم کے جسم کے لئے زندگی کے سانس کا کام دیتی ہے۔ جس قوم
کا کوئی مخصوص کلچر نہیں اس کی کوئی زندگی ہی نہیں۔ وہ آج نہیں تو کل دوسری اقوام میں
جذب ب
ہو کر اپنے وجود کو کھو بیٹھے گی کیونکہ وہ مفید وجود نہیں۔ جس طرح مختلف لیباریٹریز میں
بیٹھے مختلف سائنس دان اپنے اپنے رنگ میں علوم کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ اسی طرح مختلف
اقوام اپنی کلچر کے دائرہ میں انسانی حیات کے فلسفہ کے تجربے کر کے دنیا کو نفع پہنچاتے ہوئے۔
اور اس کے نقطہ نگاہ کو پورا کرتے ہوئے اپنی کلچر کو بھی ترقی دے رہی ہیں۔ جو قوم اس مشترک
خزانہ کے بڑھانے میں حصہ نہیں لیتی، وہ اخلاقاً تو مردہ ہی ہوتی ہے مادی طور پر بھی آخر مرکز
ہی رہتی ہے۔
ہندو صاحبان کو جو آج حکومت کا خیال ہے وہ بھی تو اس کلچر کی وجہ سے ہے "اچھی
کا قائم مقام نہیں ہو سکتی ۔ " کا مقولہ بھی در حقیقت اس صداقت پر مشتمل
حکومت اپنی حکومت کا

انوار العلوم جلد 10
マママ
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
ہے۔ کیونکہ اچھی حکومت مال اور آرام کو تو بڑھا دے گی ، مگر وہ کسی قوم کی کلچر کو نہیں بڑھا
سکتی، بلکہ اسے تباہ کر دے گی۔ کلچر کی ترقی کا موجب صرف اپنی حکومت ہی ہوتی ہے۔ پس جس
طرح ہندو صاحبان اپنی پرانی تاریخ کو پڑھ کر بے چین ہو جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ زمانہ حال
کی مناسبت میں وہ اپنی مخصوص کلچر کو نشوو نما دیں اور دنیا کے تمدن اور تہذیب میں زیادتی کا
موجب ہوں۔ اسی طرح وہ سمجھ لیں کہ مسلمانوں کا دل بھی ہے۔ وہ بھی ایک شاندار روایت
رکھتے ہیں۔ وہ بھی ایسے آباء کی اولاد ہیں جن میں اقدام کا مادہ انتہا درجہ کو پہنچا ہوا تھا۔ ان کی
بھی امنگیں ہیں وہ ہندوستان سے علیحدہ نہیں وہ ہندوستانی ہیں۔ اور کسی سے کم ہندوستانی نہیں
لیکن اس میں کیا شک ہے کہ جہاں ہندو عصر زیادہ ہو گا وہاں حکومت ہندو کلچر اور ہندو فلسفہ
فلسفہ
پر
نشو و نما پائے گی۔ پس وہ بھی چاہتے ہیں کہ بعض صوبوں میں جن میں وہ زیادہ ہیں، انہیں بھی
اس امر کا موقع ملے کہ وہ اسلامی کلچر اور تہذیب ۔ ور تہذیب کے مطابق نشود نما پائیں۔ میرا یہ مطلب نہیں
کہ اسلام کے احکام کو وہ جاری کریں۔ ایسی مخلوط حکومتوں میں اپنے مذہب کے احکام جاری
کرنا درست نہیں نہ ہندوؤں کے لئے نہ مسلمانوں کیلئے ۔ مگر اس کے علاوہ زندگی کے ہزاروں
شعبے ہیں جن میں قطع نظر مذہب کے انسان اپنے مخصوص قومی فلسفہ کے مطابق ترقی کرنی چاہتا
ہے۔ اور دنیوی ترقی کے متعلق جو اس کی قوم کی سکیم ہوتی ہے، اس کی پنیری لگاتا ہے اور پھر
اس سے باغ تیار کرتا ہے۔ پس اس چیز کی جائز امنگ اور خواہش مسلمانوں کو مجبور کرتی ہے کہ
وہ بھی دو بڑے صوبوں میں ایسا موقع پائیں کہ ایک عرصہ تک بلا وقفہ کے وہ اپنے مخصوص
قومی اصول پر ترقی کرنے کی راہ پاسکیں۔ کیا یہ مطالبہ ناجائز ہے۔ کیا یہ خواہش غیر طبعی ہے۔ یا
کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ آرزو قومیت کی روح کے منافی ہے؟ نہیں ہرگز نہیں۔ آزاد کلچر
متحدہ قومیت کو ہرگز نقصان نہیں پہنچاتی۔ جس طرح ہندوستان کی ڈومینین (DOMINION)
حکومت انگلستان کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔ باوجود اس کے کہ وہ ایشیائی کلچر کے نشود نما دینے
میں ایک بہت بڑی لیبارٹری (TORY)
ہوگی۔ افسوس ہے کہ نہرو رپورٹ
خواہ اور کچھ بھی ہو، مسلمانوں کی اس خواہش کا علاج مہیا نہیں کرتی۔ وہ خواہ اس کا دروازہ
کھولتی ہے کہ کبھی مسلمان پنجاب اور بنگال میں ہندوؤں پر بالکل غالب آجائیں مگر اس کا انتظام
نہیں کرتی کہ انہیں ایک عرصہ تک اس امر کا موقع ملے کہ اپنی روایات - بات کے مطابق عمل کر کے
دنیا کی تہذیب کے مجموعی خزانہ میں اپنا حصہ بھی شامل کر سکیں۔ کیونکہ کلچر بغیر متواتر موقع پانے
ثابت ہو )LABORATORY(

آج 10 میں سے 10 باقی