تیسری دلیل کا ردّ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۴۴۸
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
یہ کہ اس طرح قوموں کا خوف چونکہ دور ہو جائے گا۔ اور ایک دوسرے سے حق تلفی کا خطرہ
جاتا رہے گا اس لئے تعلقات زیادہ درست ہو جائیں گے۔
دوسرا
سرا جواب اس کا یہ ہے کہ ووٹوں کی محتاج قوم نہیں ہوا کرتی بلکہ افراد ہوتے ہیں۔
کسی جگہ کی ممبری کے لئے زید اور بکر جو دو شخص کھڑے ہونگے، ان کو اس بات سے کوئی
اطمینان حاصل نہیں ہوتا کہ گورنمنٹ نے مسلمان کے لئے سیٹ محفوظ کر دی ہے۔ گورنمنٹ
مسلمان کے لئے سیٹ محفوظ کرے گی نہ کہ کسی شخص کیلئے۔ پس ہر امیدوار اپنی تائید کے لئے
ایک ایک ووٹ کا محتاج ہو گا۔ اور لازماً اپنے حریف پر برتری حاصل کرنے کیلئے ہر اک ممبر کی
مدد حاصل کرنیکی کوشش کرے گا۔ پس یہ دعوی بھی بالکل باطل ہے۔ کہ محفوظ نشستوں کی وجہ
سے اکثریت اقلیت کی محتاج نہ رہے گی۔ احتیاج امیدوارں کو ہوتی ہے نہ کہ قوم کو اور ان کی
احتیاج ہر صورت میں قائم رہے گی۔ اور ان کی احتیاج کے ساتھ ان کے ہمدردوں کو بھی
احتیاج ہو گی۔ اور اس طرح بالواسطہ طور پر ساری اکثریت ہی کسی نہ کسی امیدوار کی کامیابی کی
خاطر اقلیت کی محتاج ہو جائے گی۔ پس محفوظ نشستیں منافرت قومی کے دور کرنے کے راستہ میں
ہرگز روک نہیں ہیں۔
تیسرا اعتراض یہ ہے کہ اگر محفوظ نشستیں کر دی جائیں تو تیسری دلیل کارد
)RESPONSIBLE GOVERNMENT( رسپانسیببل گورنمنٹ
کا اصول باطل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس صورت میں ہم منتخب کرنیوالی جماعتوں کو مجبور کرتے ہیں
کہ وہ اپنا نمائندہ فلاں دائرہ سے چنیں اور اس کے باہر نہ جائیں۔ تو گویا اکثریت بوجہ ایک
قانونی حد بندی کے حکومت کرتی ہے نہ کہ آزاد انتخاب کی وجہ سے۔ اور اگر یہ بات حاصل
ہوئی تو نیابتی حکومت کی اصل غرض ہی فوت ہو گئی۔
میرے نزدیک یہ سوال سیاسی طور پر بہت اہم ہے۔ اگر نتیجہ وہی پیدا ہوتا ہو جو کمیشن
نے نکالا ہے تو یقینا یہ بحث یہیں ختم ہو جاتی ہے۔ مگر میرے نزدیک نتیجہ نکالنے میں کمیشن نے
غلطی کی ہے۔ کیونکہ اول تو وہی سوال ہے کہ کیا جس خیال کی نمائندگی ایک ہندو کر سکتا تھا اس
خیال کی نمائندگی کرنے والا کوئی مسلمان نہیں مل سکتا۔ اگر نہیں تو معلوم ہوا کہ ہیئت انتخابی
اس خیال کے مخالف ہے۔ اور اگر انتخاب کرنے والے ایک خیال کے مخالف ہیں تو ہندو کے
کھڑا ہونے سے نیابت زیادہ کس طرح ہو جائے گی جب تک کہ ناجائز وسائل استعمال نہ کئے
انوار العلوم جلد ۱۰
۴۴۹
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
گئے ہوں۔ اور ناجائز و سائل بہر حال نا جائز ہیں۔
دوسرا جواب یہ ہے کہ اس میں کیا شک ہے کہ مختلف ضرورتوں کے لحاظ سے انتخاب
کرنے والوں کے حق کو محدود کر دیا جاتا ہے۔ مثلاً خود نہرو کمیٹی نے بعض صوبوں میں مسلمان
اقلیتوں اور بعض میں ہندو اقلیتوں کے حق میں حقوق محفوظ کر کے اکثریت کے انتخاب کے حق
کو محدود کر دیا ہے۔
اسی طرح مثلا ممبروں کیلئے عمر کی نہرو کمیٹی نے شرط لگائی ہے کہ اکیس سالہ آدمی ووٹ
دے سکتا ہے۔ اور چونکہ کوئی اور قید موجود نہیں ، معلوم ہوا کہ اسی عمر کا آدمی ممبر منتخب ہو
سکے گا۔ یہ بھی ایک قید ہے اکیس سال سے پہلے بھی کئی لوگ صاحب عقل و فہم ہو جاتے ہیں۔
پھر انتخاب کرنے والوں کیلئے یہ قید کیوں لگائی گئی ہے۔
اسی طرح گو مجھے سکیم میں نظر نہیں آیا لیکن جیسا کہ دوسرے ملکوں میں ہوتا ہے،
ہندوستانی قومیت کی بھی ممبر کیلئے شرط ہوگی۔ کیونکہ سب مہذب ملکوں میں یہ قید موجود ہے۔
لیکن کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ایسا خیر خواہ شخص انتخاب کرنے والوں کو مل جائے جو باوجود
غیر ہندوستانی ہونے کے ہندوستانیوں کا خیر خواہ ہو یا وہ ہندوستانی بننا تو چاہتا ہو لیکن قواعد اس
کے ہندوستانی بننے میں کچھ عرصہ کیلئے روک ہوں۔
غرض انتخاب کے دائرہ کو اب بھی نہرو کمیٹی نے محدود کیا ہے۔ اور قانون اساسی کے
مکمل ہونے پر اور بھی یہ دائرہ محدود کرنا پڑے گا۔ پس معلوم ہوا کہ حد بندی کر دینا
نیابتی گورنمنٹ کے اصول کے مخالف نہیں بلکہ ناجائز حد بندی کرنا اصول نیابت کے خلاف
ہے اور جب کہ ایک صوبہ کی اکثریت ایک حق کا مطالبہ کرتی ہے اور مطالبہ بھی وہ جس میں
دوسرے کے حق کو تلف نہیں کیا جاتا تو ایسی حد بندی کو ناجائز کیونکر کہا جا سکتا ہے اور جب وہ
نا جائز نہیں تو وہ نیابت کے قانون کو تلف کرنے والی بھی نہیں۔ زیادہ سے زیادہ جو کچھ اس
طریق انتخاب کے متعلق کہا جا سکتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ ملک کے سب حصے مل کر
اپنے نمائندے منتخب کریں۔ ملک کے مختلف حصے اپنے اپنے حلقوں میں انتخاب کریں گے۔ پس
نمائندگی موجود ہے، صرف اس کی شکل بدلی ہے۔ اور شکلوں کے لحاظ سے تو دنیا کی تمام
مہذب حکومتوں کے انتخاب کے طریق کا آپس میں اختلاف ہے۔