آبادی کی تقسیم کا انتخاب پر اثر

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد 1
اسی طرح بنگال کی نسبت لکھا ہے :۔
۴۵۱
شہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
ہندو اقلیت کو بہت بڑی اقلیت ہے۔ بہت ہی غالب گمان ہے کہ اعداد کے لحاظ سے
ایک بے قید انتخاب میں زیادہ نقصان اٹھائے گی۔ بہ نسبت اس انتخاب کے کہ جس
میں محفوظ نشتوں کی قید لگی ہوئی ہو۔ ۵۹
ان حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ نہرو رپورٹ اس امر پر خاص زور دینا چاہتی ہے کہ
محفوظ نشستوں کے بغیر مسلمان بنگال اور پنجاب میں خاص طور پر غالب رہیں گے۔ اور ایک
ایسی رپورٹ کا جسے ہندوؤں نے تیار کیا ہے اس قدر زور مسلمانوں کو زائد حقوق کے ملنے پر دینا
خواہ مخواہ ہی شک میں ڈالتا ہے۔ اور خصوصاً جب کہ وہی رپورٹ صفحہ اکاوان پر یہ تسلیم کرتی
ہے کہ محفوظ نشستوں کے بغیر پنجاب اور بنگال کے مرکزی پارلیمنٹ ۔ کے لئے بجائے اپنی تعداد
کے مطابق بہتر ممبر نامزد کر سکنے کے صرف تیس سے چالیس تک ممبریاں نامزد کر سکیں گے۔ تو
اس یقین اور غالب امید کا بھانڈا اس طرح پھوٹ جاتا ہے کہ کوئی پردہ اسے چھپا نہیں سکتا۔
میں یہاں مختصر لفظوں میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اوپر کے
حوالہ جات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نہرو کمیٹی کے نزدیک مخلوط انتخاب کے باوجود ملک میں
انتخابات کی جنگ صرف فرقہ وارانہ اصول پر لڑی جائے گی ۔ کیونکہ اگر اس اصل کے جاری ہو
جانے کے بعد ان کے نزدیک قومی خیالات میں اصلاح ہو سکتی تو کس دلیل پر مسلمانوں کو پنجاب
اور بنگال میں اکثریت حاصل ہو سکتی تھی۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ آبادی کی تقسیم کا انتخاب پر آبادی کی تقسیم کا انتخاب پر اثر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ یاد رکھنا چاہئے کہ
نہرو کمیٹی نے تین حلقے پنجاب کے بتائے ہیں۔ ایک حلقہ وہ جس میں مسلمان زیادہ ہیں۔ ایک وہ
جس میں : ہندو مسلمان کا پلڑہ برابر ہے اور ایک وہ جس میں ہندوؤں کا کا پلڑہ بھاری ہے۔ اور اس
سے ثابت کیا ہے کہ چونکہ ہے کہ چونکہ وہ علاقہ جس میں ہندوؤں کا کا پلڑہ بھاری ہے، تھوڑا ہے ، اس لئے
مسلمان بہر حال ہندوؤں ، سکھوں سے فائدہ میں رہیں گے۔ اور یہی حال بنگال کا ہے میرے
نزدیک یہ ایک مغالطہ ہے۔ نہرو کمیٹی نے فرض کر لیا ہے کہ انتخاب کا حلقہ ضلع ہو گا۔ حالانکہ
انتخاب کا حلقہ ضلع نہیں ہو گا۔ بلکہ اس سے بہت چھوٹا علاقہ ہو گا۔ نہرو کمیٹی نے ہر ایک لاکھ
آدمی کو ایک ممبر منتخب کرنے کا حق دیا ہے۔ پنجاب کی آبادی دو کروڑ چھ لاکھ پچاس ہزار ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۰
۴۵۲
نہرو رپورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اور اضلاع اٹھائیس ہیں پس اوسطاً ہر ضلع کے حصہ میں ساڑھے سات ممبر آئیں گے۔ اور اس
تقسیم میں یقیناً بعض حلقے ایسے ہونگے۔ جہاں ہندو آبادی یا سکھ آبادی ایسی حقیر نہ ہوگی جیسی کہ
سب ضلع کی آبادی کے مقابلہ میں وہ نظر آتی ہے اور یہ بات اس قاعدہ کو زیر نظر رکھنے سے اور
بھی زیادہ واضح ہو جاتی ہے کہ جو قوم کسی علاقہ میں کم ہو اور اس کا دوسری اقوام سے اختلاف
ہو وہ بجائے دیہات میں بسنے کے شہروں میں رہتی ہے۔ ہندو بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ اور ان
تمام علاقوں میں جہاں مسلمان زیادہ ہیں ، جا کر دیکھ لو کہ ہندو ان علاقوں میں گاؤں میں نہیں بلکہ
قصبوں میں بستے ہیں اور اکٹھے رہتے ہیں۔ اور پھر ان میں سے جو گاؤں میں جاکر کام کرتے ہیں،
وہ بھی اپنی جائداد شہر میں خرید لیتے ہیں اور اپنا تعلق قصبات سے نہیں توڑتے۔ چنانچہ اس کا
واضح ثبوت یہ ہے کہ پنجاب میں مسلمانوں کی آبادی پچپن فیصدی اور سکھوں اور ہندوؤں کی
کل آبادی نتنتالیس فی صدی ہے لیکن شہروں کی نیابت میں آٹھ ممبر ہندوؤں اور سکھوں کی
طرف سے منتخب ہوتے ہیں اور چھ مسلمانوں کی طرف سے۔ یعنی شہری آبادی کی نیابت کے لحاظ
سے سکھ ہندو ستاون فیصدی ہیں اور مسلمان تینتالیس فی صدی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر
بالغ مرد کو ووٹ کا حق ملنے پر یہ نسبت نہ رہے گی اور ہندوؤں اور سکھوں کی نسبت کم ہو جائے
گی اور مسلمانوں کی ترقی کرے گی۔ لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اس نسبت سے ظاہر
ہے کہ ہندو اور سکھ شہروں میں زیادہ بہتے ہیں اور اسلامی کثرت والے علاقوں میں یہ بات اور
زیادہ نمایاں ہوگی خصوصاً جب ہر بالغ کو ووٹ کا حق ملا تو ان علاقوں میں ہر ہندو اپنا ووٹ کا حق
شہر میں رکھے گا۔ اور اس طرح اپنا حق ان علاقوں میں بھی وصول کر کے رہے گا جن میں اس کی
اقلیت ہے۔ پس نہرو کمیٹی کا نقشہ محض دکھاوے کا ہے۔ اور اس کی کوئی بھی حقیقت نہیں
ہے۔ اور یقینا وہ زبردست فیکٹر (FACTOR) جسے نہرو کمیٹی نے بھی تسلیم کیا ہے یعنی ہندوؤں
اور سکھوں کی تعلیمی اور مالی برتری وہ عمل کئے بغیر نہیں رہے گا۔
(۵۷)
اب ایک ہی سوال رہ جاتا ہے اور وہ بنگال اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ بورڈوں کے انتخاب
ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان انتخابوں میں مسلمانوں نے اپنے حق سے زیادہ حاصل کیا تھا۔ اور اس
سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مسلمان باوجود کمزوری کے اپنی تعداد کی زیادتی کی وجہ سے اپنے حق سے
زیادہ لینے پر قادر ہیں اور جب ہم یہ اندازہ کر لیں کہ وہ آئندہ منتظم بھی ہو جائیں گے تو اس
وقت تو یقینا ایک بہت بڑا غلبہ حاصل کر لیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی