نیابتی حکومت کی حقیقت

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۴۵۹
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
حق بھی نہیں لے سکتے جس قدر حق کہ ان کو آبادی کے لحاظ سے ملنا چاہئے۔ پس یہ امید کرنی کہ
اس انتظام کی رو سے مسلمانوں کو ان کی آبادی سے زیادہ حق مل سکے گا۔ ایک مجنونانہ خیال
ہے۔ پس نہرو کمیٹی کے فیصلہ کی رُو سے مسلمانوں کا سخت نقصان ہوا ہے۔ اور ضروری ہے کہ
کم سے کم ایک ثلث ممبریوں کا حق ان کے لئے محفوظ رکھا جائے۔
نہرو کمیٹی جو دلائل اس کے خلاف پیش کرتی ہے وہ یہ
نہرورپورٹ کے دلائل ہیں کہ یہ
:۔
ا۔ کسی قوم کو اس کی تعداد سے زائد حق دینا اصول کے خلاف ہے۔
۲۔ اگر مسلمانوں کو زائد حق دیا گیا تو دوسری قلیل التعداد جماعتوں کی حق تلفی ہوگی۔
۔ اگر مسلمانوں کے لئے ایک ثلث نشستیں خاص کر دی جائیں تو ان کی تقسیم کا کیا طریق ہو
گا؟ اس طرح ہمیں لازماً پنجاب اور بنگال میں بھی مسلمانوں کو محفوظ نشستوں کا حق دینا پڑے گا
جسے ہم غلط ثابت کر چکے ہیں۔ پس علاوہ اس کے یہ بات اصولی طور پر غلط ہے، اس پر عمل
کرنے میں بھی مشکلات ہیں۔
پہلی بات کہ کسی جماعت کو اس کی تعداد سے زائد حق دینا اصول کے
درست
ہوتی تو
تعداد سے زائد حق خلاف ہے بالکل نہیں۔ اگر یہ بات درست ہونا
بین الاقوامی گفتگو میں ہمیشہ بڑی حکومتوں کے نمائندے زائد ہوتے اور چھوٹی حکومتوں کے
کم۔ لیکن واقعہ یہ ہے واقعہ یہ ہے کہ رائے کے لحاظ سے وہی حق بیلجیئم کو جو ایک چھوٹی سی حکومت
حاصل ہے جو کہ برطانیہ کو جو چالیس کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔ پس قوموں کے حقوق کے
وقت خالی تعداد نہیں دیکھی جاتی بلکہ تعداد کے علاوہ اور امور بھی قابل غور ہوتے ہیں۔
ہے۔
میرے نزدیک نیابت کی نسبت کے سمجھنے کے لئے
نیابتی حکومت کی حقیقت نیابتی حکومت کی حقیقت کو بھی سمجھ لینا چاہئے۔ نیابتی حکومت
کی بنیاد اسی اصل پر ہے کہ ہر انسان آزاد ہے۔ لیکن (1) وہ ایک کامیاب زندگی بسر کرنے کے
لئے مجبور ہے کہ کسی نہ کسی حکومت سے وابستہ ہو ۔ (۲) آزادی کا استعمال اسی وقت جائز
ہے۔ جبکہ اس سے دوسروں کو نقصان نہ پہنچتا ہو ۔ چونکہ یہ دونوں مقصد بغیر ایک نظام سے
وابستہ ہونے کے حاصل نہیں ہو سکتے اس لئے حکومت کا قیام ضروری ہے۔ چونکہ یہ امر تسلیم
کیا جا چکا ہے کہ ہر انسان آزاد ہے۔ اس لئے حکومت کا بہترین طریق وہ ہی ہو گا جس میں فرد کی

انوار العلوم جلد ۱۰
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
آزادی کم سے کم قربان ہو۔ اور حکومت میں زیادہ سے زیادہ ممکن حصہ اسے حاصل ہو ۔ چونکہ
حکومت بہت سے افراد کے ملنے سے ہوتی ہے۔ اور کوئی مجموعہ بہت سے افراد کا ایسا نہیں مل
سکتا کہ جس کی رائے ہر اک امر میں متفق ہو ۔ اس لئے درمیانی راہ حکومت کی یہ ہوگی کہ ہر امر
میں اس رائے پر عمل ہو جس بے زیادہ سے زیادہ لوگ متفق ہوں۔ اور چونکہ ہر امر پر لوگوں کی
رائے لینا نا ممکن ہے اس لئے آزادی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ تجویز کی جائے کہ بجائے مسائل
پر رائے لینے کے ملک کے عاقلوں بالغوں سے یہ رائے لے لی جائے کہ حکومت کے معاملات
میں کن لوگوں پر وہ اعتبار کرتے ہیں ۔ تاکہ پیش آمدہ امور میں ان سے رائے لے لی جایا
کرے۔ اس کے سوا کوئی اور معقول وجہ نیابتی حکومت کے قیام کی نہیں ہے۔ لیکن یہ سلسلہ
خیالات اپنی تمام کڑیوں میں ایک اصل کی طرف اشارہ کرتا چلا جاتا ہے اور وہ حریت افراد ہے۔
تمام افراد آزاد ہیں۔ اپنے معاملات میں فیصلہ کرنے کا کامل حق انہیں حاصل ہے۔ حکومت کی
خاطر اپنے حق کو چھوڑ دینا ایک مجبوری کا امر ہے۔ ہر اک جو اپنی حریت کو چھوڑتا ہے ، وہ گویا
ملک و قوم کی خاطر ایک قربانی کرتا ہے۔ اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ جانتا ہے کہ انسانی
طبائع مختلف ہیں ایک معاملہ میں لوگ مجھ سے اختلاف رکھتے ہیں تو دوسرے معاملہ میں مجھ سے
اتفاق کریں گے ۔ اس لئے میں ایک بات دوسروں کے لئے چھوڑ دیتا ہوں کہ دوسرے موقع پر
اسی قانون کے ماتحت میری بات مانی جائے گی۔
جہاں تک افراد کا سوال ہے اور پھر خصوصاً سیاسیات کا یہ سمجھوتا ٹھیک چلتا ہے۔ لیکن
جس وقت قومیتوں اور مذہب کا سوال درمیان میں آجاتا ہے، یہ دلیل رہ جاتی ہے۔ کیونکہ کوئی
شخص قومیت اور مذہب کو قربان نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی رائے کو تو کثرت کے لئے اس وجہ سے
قربان کرتا تھا کہ دوسرے ہی معاملہ میں کثرت میرے ساتھ ہو گی۔ لیکن وہ مذہب اور قوم کو
کس بنا پر قربان کر سکتا ہے۔ کیا وہ امید کر سکتا ہے کہ دوسرا بھی میری خاطر مذ ہب اور قوم قربان
کر دے گا۔ اور فرض کرو کہ دوسرا شخص اس امر کے لئے تیار بھی ہو جائے۔ کیا ایک
دیانت دار آدمی اپنے مذہب کو اس لئے چھوڑ دے گا کہ دوسرا بھی اپنے مذہب کو چھوڑنے
کے لئے تیار ہے؟ ہرگز نہیں۔ پس ایسے وقت میں لازما وہ یہ سوال کرے گا کہ میری قومیت اور
مذہب کی حفاظت کا سامان کر دو۔ تب میں اپنا پیدائشی حق حق آزادی مجموعه افراد - افراد کے حق میں
چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی