مسلمانوں کا پانچواں مطالبہ جُداگانہ طریق انتخاب
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۴۶۵
شہرو رپورٹ اور
مسلمانوں کے مصالح
میں آخر میں ہندو صاحبان کو ہندو کس طرح مسلمانوں کا اعتبار حاصل کر سکتے ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ اگر
وہ
ہندوستان کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں وسعت حوصلہ سے کام لینا چاہئے۔ وہ اس بات کی
امید ہرگز نہ رکھیں کہ ایک مسلمان کے مقابلہ میں تین ہوتے ہوئے بھی وہ مسلمانوں کا حق
چھیننا چاہیں گے تو انہیں آزادی کے حصول میں کامیابی ہوگی۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ
ہندوستان کی آزادی کا فردی لحاظ سے گو ہر اک فرد کو فائدہ پہنچے گا۔ مگر قومی لحاظ سے اس کا نفع
ہندوؤں کو پہنچے گا۔ کیونکہ ان کی تعداد اس ملک میں بہت زیادہ ہے۔ پس انہیں وسعتِ حوصلہ
سے کام لینا چاہئے۔ اور اس تنگ نظریہ پر انہیں زور نہیں دینا چاہئے جس کے اختیار کرنے سے
ایک اقلیت کو بھی شرمانا چاہئے۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اگر کسی قوم کا فرض ہے کہ وہ
وسعت حوصلہ دکھائے تو وہ زبردست اکثریت ہی ہے۔ انہیں پروفیسر مرے
(PROFESSOR MURREY) کا یہ قول یاد رکھنا چاہئے کہ :۔
دونوں طرفوں کو نہ صرف عفو بلکہ احسان سے کام لینا چاہئے ۔ اور دنیا تو یہی کہے گی
کہ پہلا فرض غالب قوم کا ہے کہ وہ احسان سے کام لے ۔ “ اللہ
یہی قول ان پر بھی چسپاں ہوتا ہے۔ اگر ہندوؤں کی اکثریت باوجود اس کے کہ ان کی
اکثریت کو کوئی صدمہ نہیں پہنچتا، مسلمانوں کی اقلیت سے ان شرائط کے طے کرنے کے لئے تیار
نہیں ہیں جن کی واحد غرض مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے تو پھر اسے بھی یہ امید نہیں
رکھنی چاہئے کہ وہ مسلمانوں کا اعتبار حاصل کرلے گی اور وہ گورنمنٹ کو ایک ملکی گورنمنٹ
خیال کریں گے۔
پانچواں مطالبہ مسلمانوں کا یہ تھا مسلمانوں کا پانچواں مطالبہ جداگانہ طریق انتخاب کہ انتخاب کا طریق جدا گانہ ہو۔
یعنی مسلمان مسلمان ممبر منتخب کریں۔ اور ہندو ہندو ممبر منتخب کریں۔ مگر اس مطالبہ کے متعلق
مسلمانوں میں اختلاف تھا۔ بعض کے نزدیک جداگانہ انتخاب اس وقت تک جاری رہنا چاہئے،
جب تک خود مسلمان اس کو چھوڑنے کیلئے تیار نہ ہوں۔ بعض کے نزدیک اوپر کے مطالبات
کے منظور ہونے پر اس مطالبہ کو مخلوط انتخاب کے حق میں چھوڑا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ مسلمانوں
کے حقوق تمام صوبوں میں اور مرکزی گورنمنٹ میں محفوظ کر دیئے جائیں۔ جُدا گانہ انتخاب کی