مسلمان کا چھٹا مطالبہ مذہب اور تمدن کی حفاظت

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۴۶۹
مهرور پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
کوئی علم نہیں ہوتا۔ پس اصل نیابت وہی ہے جو اپنے ہم مذہب کریں تاکہ ہر نئے پیش آمدہ
معاملہ میں صحیح نیابت ہو سکے۔ اور یہ امر اس وقت تک ضروری ہے جب تک کہ قوم کی ایسی
حالت نہ ہو جائے کہ سب لوگ مذہب اور پالیٹکس (POLITICS) کو الگ رکھنے کے عادی ہو
جائیں۔ اور تمام اقوام کے تعلقات مضبوط ہو کر ایک ہندوستانی نیشنلٹی
(NATIONALITY) پیدا ہو جائے اور اختلاف دور ہو جائے۔ اور اختلاف بالفاظ پروفیسر
ایل۔ بی۔ مرے (L۔ B۔ MURREY) ایک دن میں اور بچی خواہشات سے دور نہیں ہو سکتا
بلکہ وہ صرف آہستہ آہستہ باہمی رواداری کے ذریعہ سے نسلوں کے بعد دور ہو سکتا ہے۔"
اور تمدن کی حفاظت چھٹے امر کے متعلق مجھے اس جگہ مسلمان کا چھٹا مطالبہ مذہب اور تمد
مزید کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں
کیونکہ میں مذہب اور تمدن کی حفاظت کے متعلق اپنی مختلف تحریروں میں یہ تفصیل لکھ چکا
ہوں۔ یہاں اس قدر کہہ دینا ضروری ہے کہ تبلیغ مذہب اور تبدیلی مذہب ہر قسم کی پابندیوں
سے آزاد ہونی چاہئے۔
میرے نزدیک یورپ میں اقلیتوں کی حفاظت کیلئے جو کچھ کیا گیا ہے اس کی ایک
مختصر فهرست شاید اس ہیڈنگ کی تفاصیل کیلئے مفید ہوگی۔ اس لئے میں ذیل میں چند وہ باتیں
درج کرتا ہوں جو کہ اقلیتوں کی تہذیب اور ان کے مذہب کی حفاظت کیلئے ضروری سمجھی گئی
ہیں۔ میرے نزدیک قانون اساسی بناتے وقت اور ہندو مسلم سمجھوتے کے وقت ا انہیں مد نظر
رکھ لینا چاہئے۔
کانگریس آف برلن ۱۸۷۸ء میں رومانیہ کی آزادی کے اعلان کے وقت مسلمانوں اور
یہودیوں کی حفاظت کیلئے یہ شرطیں کی گئی تھیں۔
اول:۔ مذہب ، عقیدہ اور خاص اصول کی وجہ سے کسی کو دیوانی یا فوجداری حقوق سے
محروم نہیں کیا جائے گا نہ سرکاری عہدوں، عزتوں یا مجالس سے محروم کیا جائے گا اور نہ مختلف
پیشوں اور حرفتوں سے روکا جائے گا۔
دوم:۔ مذہبی مجالس کے بنانے یا تنظیم سے یا مذہبی پیشواؤں کی ملاقات سے ملک کے
اندر یا باہر نہیں روکا جائے گا۔
لیگ آف نیشنز (LEAGUE OF NATIONS) کی نگرانی کے ماتحت جو معاہدات

انوار العلوم جلد ۱۰
٢٧٠
شهر و ر پورٹ اور مسلمانوں کے مصالح
اقلیتوں کی حفاظت کیلئے ہوئے ہیں ان میں پولینڈ سے یہ اقرار لیا گیا ہے کہ ان ضلعوں اور
شہروں میں جہاں اقلیت ایک معقول تعداد میں رہتی ہو ۔ گورنمنٹ ذمہ دار ہوگی کہ
پرائمری سکولوں میں اس کی زبان میں تعلیم دے۔ ایسے ضلعوں میں یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ
اگر کوئی رقم سرکاری خزانہ سے تعلیمی ، مذہبی یا خیراتی کاموں کے لئے دی جائے تو اقلیت کو بھی
اس کی تعداد کے مطابق اس روپیہ میں سے حصہ دیا جائے۔ (مادہ نو) اور ان حقوق کے متعلق یہ
فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی صورت میں موقوف نہیں کئے جاسکتے۔
یہودیوں کے متعلق اس معاہدہ کے مادہ دس میں لکھا ہے کہ جو روپیہ یہودیوں کی تعلیم
کے لئے الگ کیا جائے گا وہ یہودیوں کی منتخب کردہ کمیٹیوں کی معرفت خرچ ہو گا۔ مادہ گیارہ میں
لکھا ہے کہ یہودیوں سے کوئی ایسا کام نہ کرایا جائے گا جس کی وجہ سے ان کے سبت کی حرمت
میں فرق آتا ہو۔ (جمعہ کی بے قدری کرنے والے مسلمان اس سے سبق حاصل کریں۔ یہ ایک
مردہ قوم کا حال ہے جب کہ مسلمانوں کا رسول میں یہ ابدی طور پر زندہ ہے) ہاں فوجی اور
پولیس کی ضرورتوں کے وقت اس کا لحاظ نہیں رکھا جا سکے گا۔ انتخاب ہفتہ کے دن نہ ہوا
کریں۔
الله
یوگو سلیویا سے یہ عہد لیا گیا تھا کہ ان کی حکومت میں مسلمانوں کو قانون وراثت ، طلاق ،
نکاح حقوق زن و شوہر کے متعلق اپنے مذہب کے مطابق عمل کرنے کی اجازت ہوگی۔ (یاد
رکھنے کے قابل ہے) حکومت مساجد، تکیوں اور دوسری مسلمانوں کی عمارات کی حفاظت کی
ذمہ دار ہوگی۔ اوقاف میں کسی قسم کا تصرف نہ کیا جائے گا۔ (یاد رکھنے کے قابل ہے) اور
آئندہ نئے اوقاف یا ایسے صیغوں کے قیام میں کوئی روک نہ ڈالی جائے گی۔
زیکو سلویکا میں زبان کی تعلیم کو پرائمری تک محدود نہیں کیا گیا۔
البانیہ سے یہ معاہدہ لیا گیا ہے کہ اس میں ایسا طریق انتخاب جاری کیا جائے گا۔ جس میں
اقلیتوں کے قومی مذہبی اور لسانی حقوق کی نگہداشت پوری طرح ہوتی جائے گی۔
جزائر الانڈ کے متعلق فن لینڈ سے یہاں تک معاہدہ لیا گیا ہے کہ جن سکولوں میں
فنش زبان میں تعلیم دی جائے ان کے لئے الانڈ کے باشندوں سے روپیہ نہ لیا جائے۔
پولینڈ سے یہودیوں کے متعلق یہ اقرار بھی لیا گیا کہ یہودیوں کے مذہبی سکولوں میں تعلیم
پانا بھی جبری تعلیم کے قانون کو پورا کرنے کا موجب سمجھا جائے گا۔ (مسلمان اسے بھی یاد

آج 10 میں سے 10 باقی