عیسائیوں کی مزوّرانہ چالیں

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلدها
۵۰۷
فضائل القرآن (1)
زور لگایا ہے مگر وہ اپنی کوشش میں ناکام رہے ہیں۔ کہ گویا خود تسلیم کرتا ہے کہ یوروپین
مصنفوں نے قرآن کریم کے خلاف بڑا زور لگایا ہے۔ مگر سب سے بڑھ کر قرآن کریم کے خلاف
خطر ناک کوشش ایک کتاب ہے جو اس وقت میرے ہاتھ میں ہے اور جس کا نام ہے۔ ” تین
پرانے قرآنوں کے صفحات " ایک عورت نے جو ڈاکٹر آف فلاسفی ہے یہ کتاب لکھی ہے اور
اس نے بیان کیا ہے کہ وہ مصر میں گئی۔ جہاں اس نے ایک کتاب خریدی جو عیسائی کتابوں کی
نقل تھی۔ جب اس کے صفحات پر بعض دوائیں لگائی گئیں تو نیچے سے اور حروف نمودار ہو
گئے۔ ڈاکٹر منگانا نے اس کے متعلق بتایا کہ یہ ایک پرانا قرآن ہے۔ رانا قرآن ہے۔ جس کے دیکھنے سے معلوم
ہوا کہ اس میں اور موجودہ قرآن میں فرق ہے۔ وہ کہتے ہیں اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
قرآن بگڑ چکا ہے۔
وہ اس کا ثبوت اس طرح پیش کرتے ہیں کہ حضرت عثمان نے جب قرآن نقل کیا تو باقی
قرآنوں کو جلا دیا ۔ چونکہ ان میں جو کچھ لکھا تھا اسے کوئی نقل نہ کر سکتا تھا۔ اس لئے اس وقت
عیسائیوں نے بظاہر اپنے مذہب کی ایک کتاب لکھی لیکن دراصل خفیہ طور پر اس میں وہ قرآن
نقل کیا جسے جلانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ اب بعض قسم کی دوائیاں لگانے سے پوشیدہ لکھا ہوا
قرآن ظاہر ہو گیا ہے۔
یہ ایک نہایت خطرناک چال ہے جو چلی گئی۔ اس کتاب کا پرانا کاغذ دکھایا جاتا ہے۔ اس
پر پرانی تحریر میں دکھائی جاتی ہیں اور ان سے مختلف قسم کے شبہات پیدا کئے جاتے ہیں۔
اس کے متعلق میں نے مفصل تحقیقات کی ہے جو آج پیش
عیسائیوں کی مزوّرانہ چالیں کرنا چاہتا تھا مگر اب نہ وقت ہے اور نہ مون موقع کیونکہ بادل
گھرے ہوئے ہیں۔ البتہ اس کے متعلق ایک لطیفہ سنا دیتا ہوں۔ وہ صفحات جو اس کتاب میں
پرانے قرآن کے قرار دیکر شائع کئے ہیں۔ وہ اپنی غلطی آپ ظاہر کر رہے ہیں۔ مثلاً قرآن میں
آتا ہے۔ فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ
وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ کے لیکن جو عیسائیوں کا لکھا ہوا قرآن ہے۔ اس میں آتا ہے
فَا مِنْوَابِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبَعَهُ - کہ وہ
اللہ پر ایمان لاتا ہے اور اس کے کلمہ پر اور کلمہ سے مراد حضرت عیسی لیتے ہیں۔ مطلب یہ کہ
رسول کریم میں یہ حضرت عیسی کے پیرو تھے۔

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۰۸
فضائل القرآن (1)
اس قسم کی چالیں اس میں چلی گئی ہیں۔ مگر باوجود اس قسم کی کوششوں کے یہی باتیں ان
کو جھوٹا ثابت کر رہی ہیں۔ اول اس طرح کہ عیسائیوں کی طرف سے جو قرآن پیش کیا جاتا ہے
اس کی وہی ترتیب ہے جو موجودہ قرآن کی ہے۔ اس لئے ان کا یہ کہنا انہی کے پیش کردہ قرآن
سے غلط ہو گیا کہ حضرت عثمان کے وقت قرآن کریم کی ترتیب بدل گئی تھی۔
پھر اس قرآن میں بعض ایسے الفاظ لکھے ہیں جو عربی کے ہیں ہی نہیں۔ مثلاً ایک جگہ علم
کو ایلم لکھا ہے۔ اسی طرح ایک جگہ ایسی غلطی کی ہے جس سے اس چور کا مشہور قصہ یاد
آجاتا ہے جس کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ نیا نیا چور بنا تھا۔ چوری کرنے کے بعد جب پولیس
تحقیقات کے لئے آئی تو وہ خود بھی وہاں چلا گیا۔ اور تحقیقات میں مدد دینے لگ گیا۔ کہنے لگا کہ
معلوم ہوتا ہے چور ادھر سے آیا۔ یہاں سے اُترا اور پھر ادھر گیا۔ پولیس والوں نے تاڑ لیا کہ
اس کا چوری میں ضرور دخل ہے۔ اس لئے اس سے ساری باتیں پوچھنے لگے اور جدھر وہ لے
گیا اس کے ساتھ چل پڑے۔ آخر ایک دروازہ کے پاس جا کر کہنے لگا۔ معلوم ہوتا ہے چور اس
دروازہ سے نکلا اور اسے یہاں سے ٹھو کر گئی۔ اس پر گٹھڑی اندر اور میں باہر۔ اس موقع پر
بے اختیار اس کے منہ سے میں نکل گیا۔ پولیس نے فوراً اسے پکڑ لیا۔ یہی حال یہاں ہوا ۔
قرآن کریم میں ایک آیت ہے وَاَنْزَلَ جُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا هو الله تعالی نے ایسے لشکر
اتارے جن کو تم دیکھ نہیں رہے تھے ۔ یہاں کھا کی ضمیر جنود کی طرف جاتی ہے۔ مگر
عیسائیوں کے پیش کردہ قرآن میں کہا گیا ہے کہ یہاں مجندا ہے مگر آگے کا ہی رکھا ہے اور
ضمیر کو نہیں بدلا ۔ غرض اس قسم کی بہت سی شہادتیں ہیں جن سے اس کے اندر سے ، سے ہی غلطیاں
معلوم ہو جاتی ہیں ، معلوم ہوتا ہے کسی نے مسلمانوں کو دھوکا دینے کیلئے اسے لکھا اور اس میں
غلطیاں کرتا گیا۔ چنانچہ وَإِذِ استشقی کوک کے ساتھ لکھا ہے۔
ای طرح هُمُ السُّفَهَاءُ کو هُمُشُفَهَا لکھ دیا۔ اسی طرح اور کئی الفاظ غلط لکھے
ہیں۔ مثلاً إِنَّمَا النَّسِيءُ کو إِنَّمَا اَلْ نَاسِی لکھا ہے۔ حالانکہ ناسی ان معنوں میں آتا
ہی نہیں۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ کوئی جاہل عیسائی قرآن کی نقل کرنے بیٹھا جسے عربی
نہ آتی تھی اور اس قسم کی غلطیاں کرتا گیا۔
اب میں قرآن کریم کے متعلق یوروپین مستشرقین کے بعض متفرق اعتراضات کا ذکر
کرتا ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی