مخالفین کے اعتراضات کے جوابات

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۱۳
فضائل القرآن (1)
لیکن جب وہ فوت ہوئے تو پیچھے صرف ایک قرآن چھوڑا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اختلاف
والے قرآنوں کو جلا دیا گیا تھا۔
اب میں ان اعتراضوں کا جواب دیتا مخالفین کے اعتراضات کے جوابات
وہ یہ
ہوں۔
الله
پہلا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ رسول کریم میں تعلیم کو اتنے کاموں اور شورشوں میں
قرآن کریم یاد کس طرح رہ سکتا تھا۔ یہ ایسا سوال ہے کہ اس کا ایک ہی جواب ہو سکتا ہے اور
یہ کہ ایک واقعہ کو کس طرح جھٹلایا جا سکتا ہے۔ جب واقعہ یہ ہے کہ قرآن کریم آپ کو یاد
رہا اور شب و روز نمازوں میں سنایا جاتا رہا تو اس کا انکار کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ مجھے یاد ہے
ایک دفعہ میرے سامنے پروفیسر مارگولیتھ نے یہ اعتراض کیا کہ اتنا بڑا قرآن کس طرح یاد رہ گیا۔
میں نے کہا۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر تو قرآن اُترا تھا اور آپ کے سپرد ساری دنیا کی
اصلاح کا کام کیا گیا تھا آپ اسے کیوں یاد نہ رکھتے ؟ میرے ایک لڑکے نے گیارہ سال کی عمر
میں قرآن یاد کر لیا ہے۔ اور لاکھوں انسان موجود ہیں جنہیں سارے کا سارا قرآن یاد ہے۔
جب اتنے لوگ اسے یاد کر سکتے ہیں تو کیا وہی نہیں کر سکتا تھا جس پر قرآن نازل ہوا تھا۔
دوسرا اعتراض یہ ہے کہ عرب کے لوگوں کا حافظہ اچھا نہ تھا کیونکہ وہ پرانی نظموں میں
اختلاف کرتے ہیں۔ اس کے متعلق اول تو میں کہتا ہوں کہ یہ شتر مرغ والی مثال ہے۔ ایک
طرف تو کہا جاتا ہے کہ عربوں کو پرانے قصیدے یاد ہوتے تھے جن میں اختلاف ہوتا تھا۔ اور
دوسری طرف مارگولیتھ کہتا ہے کہ پرانے زمانہ میں قصیدے تھے ہی نہیں یوں ہی بنا کر پہلے
لوگوں کی طرف منسوب کر دیئے گئے ہیں۔ گویا جس پہلو سے اسلام پر اعتراض کرنا چاہا۔ وہی
سامنے رکھ لیا۔ اصل بات یہ ہے کہ عربوں کے ایسے حافظے ہوتے تھے کہ مشہور ہے ایک بادشاہ
نے اعلان کیا کہ جس شاعر کو ایک لاکھ شعر یاد نہ ہوں وہ میرے پاس نہ آئے۔ اس پر ایک شاعر
آیا اور اس نے آکر کہا۔ میں بادشاہ سے ملنے کے لئے آیا ہوں۔ اسے بتایا گیا کہ بادشاہ سے ملنے
کے لئے ایک لاکھ شعر یاد ہونے ضروری ہیں۔ اس نے کہا۔ بادشاہ سے جا کر کہہ دو۔ وہ ایک
لاکھ شعر اسلامی زمانہ کا سننا چاہتا ہے یا زمانہ جاہلیت کا۔ عورتوں کے سننا چاہتا ہے یا مردوں کے ۔
میں سب کے اشعار سنانے کیلئے تیار ہوں۔ یہ سن کر بادشاہ فورا باہر آگیا۔ اور آکر کہا۔ کیا آپ
فلاں شاعر ہیں۔ اس نے کہا۔ ہاں میں وہی ہوں۔ بادشاہ نے کہا۔ اسی لئے میں نے یہ اعلان کیا

۱۰
انوار العلوم جلد 10
۵۱۴
فضائل القرآن (1)
تھا کہ آپ میرے پاس آتے نہ تھے۔ میں نے خیال کیا کہ شاید اس اعلان پر جوش کی وجہ سے
آپ آجائیں۔ پس یہ کہنا ا غلط ہے کہ عربوں کے حافظے اچھے نہ تھے۔ رہی یہ بات کہ شعروں
میں اختلاف ہے۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ وہ لوگ جو شعر یاد رکھتے تھے وہ انہیں الہامی
کتاب کے شعر سمجھ کر نہیں یاد کرتے تھے بلکہ ان کا مطلب اخذ کر لیتے تھے ۔ مگر قرآن کو تو خدا
کا کلام سمجھ کر یاد کرتے تھے۔ اس وجہ سے اس کا ایک لفظ بھی آگے پیچھے نہ کرتے تھے۔ پھر شعر
جو وہ یاد کرتے تھے وہ استادوں سے پڑھ کر یاد نہ کرتے تھے بلکہ جس سے سنتے یاد کر لیتے۔ اور ہر
شخص اس قابل نہیں ہوتا کہ صحیح الفاظ ہی یاد کرائے۔ لیکن اسلامی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ
قرآن لکھنے کے متعلق اور قرآن یاد کرنے کے متعلق خاص قواعد مقرر تھے اور قرآن یاد کرانے
کے لئے چار آدمی مقرر تھے۔ اور اس میں اتنی احتیاط کی جاتی تھی کہ ایک دفعہ نماز میں
حضرت علیؓ نے پڑھنے والے کو لقمہ دے ہ دے دیا۔ تو تو انہیں منع کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ اس کام ۔
لئے مقرر نہیں۔ غرض قرآن کریم کے بارہ میں اتنی احتیاط کی گئی تھی کہ چار آدمی اس کام کے
لئے مقرر تھے حالانکہ قرآن جاننے والے ہزاروں تھے۔ اس کے مقابلہ میں شاعروں کی طرف
سے کونسے لوگ مقرر تھے۔ جو شعر یاد کراتے تھے۔ امراء القیس نے کسے مقرر کیا تھا کہ اس کے
اشعار لوگوں کو یاد کرایا کرے۔ مگر قرآن یاد کرانے کے متعلق تو استاد در استاد بات چلی آرہی
ہے۔
کے
سوم ۔ ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ رسول کریم صلی یم کے زمانہ میں پورا قرآن نہ
لکھا گیا تھا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
کے زمانہ میں یقیناً سارا قرآن لکھا گیا۔ جیسا کہ حضرت عثمان کی روایت ہے کہ جب کوئی حصہ
نازل ہوتا تو رسول کریم میں یہ لکھنے والوں کو بلاتے اور فرماتے اسے فلاں جگہ داخل کرو۔
جب یہ تاریخی ثبوت موجود ہے تو پھر یہ کہنا کہ قرآن رسول کریم میں ایم کے وقت پورا نہ لکھا۔
گیا تھا بے وقوفی ہے۔ رہا یہ سوال کہ پھر حضرت ابو بکر کے زمانہ میں کیوں لکھا گیا اس کا جواب
یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن اس طرح ایک جلد میں نہ تھا جس
طرح اب ہے۔ حضرت عمرؓ کو یہ خیال پیدا ہوا کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ قرآن محفوظ نہیں۔ اس
لئے انہوں نے اس بارے میں حضرت ابو بکر سے جو الفاظ کے وہ یہ تھے کہ اِنِّی اَرَی اَنْ
تَأْمْرَ جَمَعَ الْقُرْآنِ میں مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ قرآن کو ایک کتاب کی شکل میں جمع

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۱۵
فضائل القرآن (1)
کرنے کا حکم دیں۔ یہ نہیں کہا کہ آ۔ آپ اس کی کتابت کرالیں۔ پھر حضرت ابو بکڑ نے زید کو بلا کر
کہا کہ قرآن جمع کرو۔ چنانچہ فرمایا اِجْمَعُهُ اسے ایک جگہ جمع کر دو۔ یہ نہیں کہا کہ اسے لکھ
لو۔ غرض الفاظ خود بتا رہے ہیں کہ اس وقت قرآن کے اوراق کو ایک جلد میں اکٹھا کرنے کا
سوال تھا۔ لکھنے کا سوال نہ تھا۔
چهارم۔ یہ اعتراض تھا کہ قرآن کریم میں بعض لوگوں کے متعلق الَّذِينَ جَعَلُوا
الْقُرْآنَ عِضِينَ آیا ہے۔ سو یاد رکھنا چاہئے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ قرآن کو
ٹکڑے ٹکڑے کرتے تھے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فروں پر ویسا ہی عذاب نازل
کرے گا۔ جیسا ان لوگوں پر کیا جو قرآن کے بعض حصوں پر عمل کرتے ہیں اور بعض پر نہیں
کرتے۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ یہاں کافروں اور منافقوں کا ذکر ہے۔ اور اگر یہی
معنے کئے جائیں کہ قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے کرتے تھے تو یہ بھی ہمارے لئے مفید ہے۔ کیونکہ
اس سے معلوم ہوا کہ قرآن اس وقت جمع تھا۔ اس لئے دشمن اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرتے
تھے۔ مسلمانوں کے پاس قرآن محفوظ تھا مگر منافق اس کے ٹکڑے ٹکڑے رکھتے تھے۔
پنجم ۔ یہ جو کہا جاتا ہے کہ چونکہ رسول کریم میں ہم ان پڑھ تھے۔ اس لئے کاتب جو
چاہتے لکھ دیتے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم ملی ایم نے پہلے سے ہی اس کا انتظام کر لیا
تھا۔ اور وہ یہ کہ جب وحی نازل ہوتی تو کاتب کو کہتے لکھ لو اور چار آدمیوں کو کہتے یاد کر لو۔ اس
طرح لکھنے والے کی غلطی یاد کرنے والے درست کراسکتے تھے۔ اور یاد کرنے والوں کی غلطی
لکھنے والا بتا سکتا تھا۔ فرض کرو لکھنے والے نے لفظ غلط لکھ لیا مگر یاد کرنے والے اس غلطی کے
ساتھ کیونکر متفق ہو سکتے تھے ، اس طرح فورا غلطی پکڑی جا سکتی تھی۔
ششم۔ یہ جو کہا جاتا ہے کہ حضرت عثمان کے وقت قرآن کے پڑھنے میں بہت اختلاف
ہو گیا تھا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ کسی صحیح روایت سے یہ پتہ نہیں لگتا کہ حضرت عثمان کے
وقت قرآن کے متعلق اختلاف ہو گیا تھا۔ بلکہ صاف لکھا ہے کہ قراءت میں اختلاف تھا۔ اور
حدیثوں سے ثابت ہے کہ سات قراء توں پر رسول کریم میں ہم نے قرآن پڑھا۔ چونکہ بعض
قوموں کے لئے بعض الفاظ کا ادا کرنا مشکل تھا۔ اس لئے رسول کریم میں ایم کو بذریعہ وحی بتلایا
جاتا کہ ان الفاظ کو اس طرح بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس بارہ میں روایات میں آتا ہے کہ
حضرت علی نے بیان کیا کہ حضرت عثمان نے انہیں بلا کر کہا کہ مختلف قبائل کے لوگ کہتے ہیں

آج 10 میں سے 10 باقی