محکمات اور متشابہات

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد 1
۵۱۶
فضائل القرآن (1)
کہ ہماری قراءت صحیح ہے اور اس پر جھگڑا پیدا ہو رہا ہے۔ اس لئے اس کا فیصلہ ہونا چاہئے۔
حضرت علی نے کہا آپ ہی فیصلہ کر دیں۔ انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ چونکہ مسلمان ہو کر اب
سب ایک ہو گئے ہیں اس لئے ایک ہی قراءت ہونی چاہئے اور وہ قریش والی قراءت ہے۔
ہفتم ۔ اگر قراء توں میں اختلاف نہ تھا تو حضرت ابو بکر کے وقت کے قرآن جلائے کیوں
گئے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بھی صریح طور پر غلط ہے ۔ وہاں تو یہ لکھا ہے کہ حضرت حفصہ
الا کے پاس حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ کا قرآن تھا۔ وہ ان سے منگوایا گیا اور کہا
گیا کہ نقل کرنے کے بعد واپس کر دیں۔ چنانچہ واپس کر دیا گیا۔ اور جلائے مختلف قراء توں
والے قرآن گئے تھے تاکہ قراء توں کا اختلاف نہ رہے۔
ہشتم ۔ یہ جو کہا گیا ہے کہ قرآن کی اصلیت پر صرف زید کی گواہی ہے، یہ بھی غلط ہے۔
حضرت ابو بکر نے زید کے ساتھ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو رکھا اور مسجد کے دروازہ پر بٹھا
دیا۔ اور حکم دیا کہ کوئی تحریر ان کے پاس ایسی نہ لائی جائے جو رسول کریم میں کی لکھائی
ہوئی نہ ہو اور جس کے ساتھ دو گواہ نہ ہوں جو یہ کہیں کہ ہمارے سامنے رسول کریم ملی ام
نے یہ لکھوائی تھی۔
نہم۔ ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اگر اختلاف نہیں تھا تو حضرت عثمان کے وقت
دوبارہ تحقیق کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ قراء توں کی تحقیق کرائی گئی
تھی عبارتوں اور سورتوں کی تحقیق نہیں کروائی گئی۔
و ہم ۔ اس طرح یہ جو کہا گیا ہے کہ اگر اختلاف نہ تھا تو ایک کے سوا باقی کاپیاں کیوں
جلائی گئیں۔ اس کا بھی وہی جواب ہے کہ مختلف قراء توں والی کاپیاں جلائی گئی تھیں۔ پس یہ
جو کہا جاتا ہے کہ حضرت عثمان" کے خلیفہ ہونے کے وقت بہت قرآن تھے مگر ان کے بعد ایک رہ
گیا۔ اس کا یہی مطلب ہے کہ انہوں نے مختلف قراء توں کو اڑا دیا اور پھر جن قوموں کی
قراتوں کو مٹایا گیا انہوں نے یہ اعتراض کیا۔
پس نتیجہ یہ نکلا کہ موجودہ قرآن وہی ہے جو رسول کریم ملی الم کے زمانہ میں تھا۔ اس
میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
اب میں متشابہات کے متعلق مختصر طور پر کچھ بیان کر دیتا ہوں۔ محکمات اور متشابہات اعتراض کیا جاتا ہے کہ قرآن میں محکمات بھی ہیں اور متشابہات

انوار العلوم جلد ۱۰
بھی ، پھر قرآن کا کیا اعتبار رہا۔
۵۱۷
فضائل القرآن (1)
اصل بات یہ ہے کہ قرآن کے متشابہات پر غور ہی نہیں کیا گیا۔ سورۃ آل عمران میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ هُوَ الَّذِى اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ مِنْهُ أَيْتُ مُّحْكَمْتُ هُنَّ
اُمُّ الْكِتٰبِ وَ أُخَرُ مُتَشْبِهْتُ لے کہ وہ خدا ہی ہے جس نے اس قرآن کو اپنے رسول پر
اتارا۔ اس میں کچھ تو محکمات ہیں جو اُمّ الکتاب ہیں اور جو أم الكتاب ہیں اور کچھ متشابہات ہیں۔
اس کے متعلق لوگ کہتے ہیں۔ ہمیں کیا معلوم کہ کونسی آیت محکم ہے اور کونسی متشابہ ۔
اس کے مقابلہ میں سورۃ ہود میں آتا ہے۔ کتب اُحْكِمَتْ أَيْتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ
حَكِيمٍ خَبِير لله که یه کتاب ب و وہ ہے جس کی ساری آیات محکمات ہیں۔ اس سے بظاہرا بظاہر اوپر کی
بات غلط ہو گئی کہ قرآن کی بعض آیات متشابہ ہیں اور بعض محکم۔ تیسری جگہ آتا ہے۔ الله
نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتْباً مُّتَشَابِهًا مَّثَانِيَ لا یعنی خدا ہی ہے جس نے بہتر سے بہتر
بات یعنی وہ کتاب نازل فرمائی ہے جو متشابہ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کی ساری
آیتیں ہی متشابہ ہیں۔ حالانکہ پہلے ساری آیات کو محکم قرار دیا گیا تھا۔
اس سے صاف معلوم ہو گیا کہ محکم اور متشابہ کا مطلب اور تھا جو سمجھا نہیں گیا۔ اور
عجیب بات یہ ہے کہ متشابہ کے معنی یہ لئے جاتے ہیں کہ جس سے شکوک پیدا ہوں۔ حالانکہ
قرآن متشابہ کی یہ تفسیر کرتا ہے ۔ مَثَانِيَ تَقْشَعِرٌ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ
تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللهِ ١٣ کہ اس کے مضامین نہایت اعلیٰ ہیں اور جو
لوگ اس کتاب کو سمجھ کر پڑھتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ ان کے رونگٹے کھڑے ہو
جاتے ہیں۔ پھر ان کے جسم کا رو آن رو آں اور ان کے دل اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف جھک
جاتے ہیں۔ یعنی ان کے قلوب میں خدا تعالیٰ کی محبت کے چشمے پھوٹ پڑتے ہیں۔ اب بتاؤ ۔ کیا
کسی شکی بات سے اس طرح ہو سکتا ہے۔ صاف معلوم ہوتا ہے کہ متشابہ کا اور مطلب ہے اور
وہ یہ کہ متشابہ متشاب کے معنی ہیں جو دوسری سے ملتی ہو۔ یعنی متشابہ وہ تعلیم ہے جو پہلی تعلیموں۔
ملتی جلتی ہو۔ مثلاً روزہ رکھنا ہے۔ یہ حکم اپنی ذات میں متشابہ ہے کیونکہ یہ تعلیم پہلے بھی پائی
جاتی تھی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ
مِنْ قَبْلِكُمْ ، پس مجرد روزہ رکھنے کا حکم متشابہ ہے۔ اسی طرح قربانیوں کے متعلق اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا ها یعنی ہر قوم کے لئے ہم نے قربانی کا ایک طریق

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۱۸
فضائل القرآن (1)
ہے۔ خدا
ہیں جو
مقرر کیا ہے۔ پس قربانی کا حکم بھی متشابہ ہے۔ دراصل قرآن نے اس میں ان لوگوں کو جواب
دیا ہے جنہوں نے یہ کہا تھا کہ قرآن نے دوسری کتابوں سے چوری کر کے سب کچھ پیش کر دیا
خدا تعالیٰ فرماتا ہے - هُوَ الَّذِياَ وَى اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ أَيْتُ مُحْكَمْتُ هُنَّ أُم
الْكِتٰبِ وَاخَرٌ مُتَشْبِهَاتٌ کہ یہ کتاب ایسی ہے جس میں کچھ تعلیمیں تو جدید ہیں اور کچھ
تعلیمیں ایسی ہیں جو لازما پچھلی تعلیموں سے ملنی چاہئیں۔ مثلاً پہلے نبیوں نے کہا سچ بولا کرو ۔ کیا
قرآن یہ کہتا ہے کہ بچ نہ بولا کرو۔ جھوٹ بولا کرو ؟ غرض فرمایا قرآن میں بعض تعلیمیں ایسی
پہلی تعلیموں سے ملتی ہیں۔ مگر آگے فرماتا ہے۔ فَلَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ
فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ ال بیوقوف لوگ جدید
تعلیموں پر نظر نہیں ڈالتے اور پہلی تعلیموں سے ملتی جلتی تعلیموں کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ
قرآن نے یہ نقل کی ہے۔ وہ محض فتنہ پیدا کرنے کی غرض سے اور اس کتاب کو اس کی حقیقت
سے پھیر دینے کے لئے ایسا کرتے ہیں وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَةَ إِلَّا اللهُ علی حالانکہ ان کی
حقیقت اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے اور وہی سمجھ سکتا ہے کہ کتنی تعلیم دوبارہ نازل کرنی ضروری ہے۔
انسان کے ہاتھ میں اس نے یہ کام نہیں رکھا۔ کیونکہ رکھا۔ کیونکہ گو وہ تعلیم پہلے نازل ہو چکی ہوتی ہے مگر پھر
بھی اس کی وہ مقدار جو آئندہ کے لئے ضروری ہوتی ہے۔ اس کا فیصلہ خدا تعالیٰ ہی کر سکتا
ہے۔ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ اور یا پھر خدا تعالیٰ کے علم دینے کے بعد وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی
کتب کا حقیقی علم رکھنے والے ہیں سمجھ سکتے ہیں کہ کس حد تک اس تعلیم کو قائم رکھا جانا
ضروری تھا اور کسی امر کو کیوں بدلا گیا ؟
اس کی اور تشریحات صحیحہ بھی ہو سکتی ہیں۔ مگر ان میں محکم اور متشابہ کو معین نہیں کیا جا
سکتا۔ ایک ہی آیت ایک وقت میں محکم اور ایک وقت میں متشابہ ہو جاتی ہے۔ یعنی جو آیت
کسی کی سمجھ میں آگئی وہ محکم ہو گئی اور جو نہ آئی متشابہ ہو گئی مگر پھر اختلاف ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا
ہے کہ ایک شخص ایک معنی کے لحاظ سے کسی آیت کو محکم قرار دے دے اور دوسرا اسے
درست نہ سمجھتے ہوئے اسے متشابہ کہہ دے مگر ان معنوں میں محکم آیات بالکل ظاہر ہو جاتی
ہیں۔ یعنی وہ تعلیمات قرآنیہ جو پہلی کتب سے زائد ہیں وہ سب محکم ہیں اور دوسری متشابہ ۔
باقی رہا یہ
سارے قرآن کو محکم اور سارے قرآن کو متشابہ کیوں کہا گیا ہے سوال کہ پھر

اتوا را العلوم جلد ۱۰
۵۱۹
فضائل القرآن (1)
ت
ایک جگہ سارے قرآن کو محکم اور دوسری جگہ سارے قرآن کو متشابہ کیوں کہا گیا ہے۔ تو اس
کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں قرآن کریم کی اصطلاح میں محکم تعلیم وہی
ہے جس میں قرآن کریم نے تجدید کی ہے۔ اور جس امر میں وہ پہلی کتب سے ملتا ہے وہ متشابہ
ہے۔ لیکن ایک لحاظ سے سارا ہی قرآن محکم ہے۔ کیونکہ اصولاً کسی تعلیم کو دیکھتے ہوئے اس
کے کسی ایک ٹکڑے کو نہیں بلکہ مجموعہ کو دیکھتے ہیں۔ اور احکام کی مختلف اجناس کو بحیثیت
مجموعی دیکھا جائے تو اسلامی تعلیم بالکل جدا ہے۔ کسی حصہ تعلیم میں بھی اس نے اصلاح کو ترک
نہیں کیا۔ اور وہ پہلی کتب کے بالکل مشابہ نہیں ہے ، اس لئے وہ سب محکم ہے۔ لیکن اسی
طرح چونکہ سب اصول شریعت کا پہلی کتب میں پہلے لوگوں کے درجہ کے مطابق نازل ہونا بھی
ضروری تھا تا کہ پہلے زمانہ کے لوگ بھی اپنے اپنے دائرہ میں تکمیل حاصل کریں اس لئے ہر قسم
کے احکام جو قرآن کریم میں ہیں کسی نہ کسی صورت میں پہلی کتب میں بھی موجود ہیں اس لحاظ
قرآن کریم سب ب کا کا سب سب ملته متشابہ ہے۔ نماز بھی بھی : پہلے مذاہب میں ہے۔ روزہ بھی ہے۔ حج بھی
ہے، زکوۃ بھی ہے اور اس تشابہ کو دیکھ کر بعض لوگ دھوکے میں پڑ جاتے ہیں ! ہیں اور خیال کرتے
ہیں کہ قرآن کریم کے نزول کا پھر کیا فائدہ ہوا۔ عیسائیوں میں سے " ینابیع الاسلام" وغیرہ
کتابوں کے مصنف اس گروہ میں شامل ہیں جنہوں نے قرآن کریم کی دوسری کتب سے
مشابہت ثابت کر کے قرآن کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ حالانکہ قرآن کریم نے پہلے سے اس اعتراض
کا ذکر کر کے اس کا نہایت واضح جواب دے دیا ہے۔ حق یہ ہے کہ قرآن کریم نے یہ ایک
زبر دست حقیقت بتائی ہے کہ ہر ایک آسمانی صحیفہ کے لئے ضروری ہے کہ اس کے اندر کچھ
محکم ہو اور کچھ مشابہ ۔ متشابہ اس لئے کہ جو صحیفہ پہلی تعلیمات سے بگلی جُدا ہو جاتا ہے وہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اس کے یہ معنی ہونگے کہ اس سے پہلے کوئی شخص
خدا کا برگزیدہ ہوا ہی نہیں۔ اور خدا تعالیٰ نے کسی کو ہدایت دی ہی نہیں ، اور یہ باطل ہو گا۔
اور محکم اس لئے کہ اگر وہ کوئی جدید خوبی دنیا کے سامنے پیش نہیں کرتا تو اس کی آمد کی
ضرورت کیا ہے، پہلی تعلیم تو موجود ہی تھی۔ اور کون ہے جو اس اصل کی خوبی کا انکار کر سکے یا
اس کی سچائی کو رد کر سکے۔
مفسرین نے محکم اور متشابہ کی تاویل میں بہت کچھ زور لگایا ہے۔ مگر اس حقیقت کو نہ
سمجھنے کی وجہ سے انہوں نے بہت کچھ دھوکا کھایا ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۲۰
فضائل القرآن (1)
اب چونکہ سردی بڑھ رہی ہے اور بادل بھی گھرے ہوئے ہیں اس لئے میں اس پر اپنی
تقریر کو ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کو قرآن کریم کے سمجھنے
اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اس تقریر کے بعد حضور نے تمام مجمع کے ساتھ مل کر دعا کی اور پھر خدا تعالیٰ کے
حضور اس امر پر سجدہ شکر ادا کیا کہ اس نے حضور کو کمزوری صحت کے باوجود جلسہ میں
شامل ہو کر تقریر کرنے اور پھر سب کے ساتھ مل کر دعا کرنے کی توفیق بخشی۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ
عَلَى ذَلِكَ )
T
ச
A
ها
الانعام: ٢ الحاقة : ٢٢
THE ENCYCLOPAEDIA BRITANNICA VOL 15th
P۔905 PUBLISHED 1911ء,
الاعراف: ۱۵۹ ه التوبة : ٢٦
الحجر : ٩٢
الفرقان : ۵
هود : ۲
الحج : ۳۵
١٣٢ الزمر : ۲۴۰
M ال عمران : ٨
الفرقان : ٣٣
ال عمران:
البقرة : ۱۸۴

انوار العلوم جلد ۱۰
۲۱
لا يسمد الا المطهرون کی تغیر
لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کی تفسیر
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی