بیوی کی محبت خدا کی رحمت ہے
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۵۴۵
رسول کریم میں ایک انسان کی حیثیت میں
کسی کام کا نہیں جو مرد کے لئے بطور لباس کے ہے اور جس کے لئے مرد بطور لباس کے ہے اس
عورت کو ہاں اس عورت کو ایک ناپاک شے قرار دیا جاتا تھا اور خدا رسیدہ انسان کے لئے جائے
اجتناب سمجھا جاتا تھا اور اس طرح گویا پاکیزگی کو انسانیت کے مخالف قرار دے کر خود پاکیزگی کے
درخت پر ہی تبر رکھا جاتا تھا۔ کیا یہ سچ نہیں کہ انسان ہی حقیقی پاکیزگی کا برتن ہے اور برتن کے
بغیر لطیف اشیاء محفوظ رہ ہی نہیں سکتیں ۔ رسول کریم میں ہم نے خدا کو پا کر انسان کو نہیں
بھلایا۔ آپ نے شادیاں کیں اور اپنے ملک کے فائدہ اور مسلمانوں کے فائدہ اور بعض دفعہ
خود بیویوں کے فائدہ کے لئے ایک سے زیادہ شادیاں کیں اور نہ صرف شادیاں کیں بلکہ
جذبات محبت سے اپنی بیویوں کو محروم نہیں کیا۔ اور ان سے اس طرح معاملہ کیا کہ ان میں سے
ہر اک نے یہ سمجھا کہ گویا آپ اس کے لئے ہیں آپ خدا کے تھے اور خدا آپ کا تھا۔ مگر آپ
نے کہیں یہ ظاہر نہیں کیا کہ گویا خدا تعالیٰ نے آپ کو دنیا سے نرالا پا کر چن لیا بلکہ آپ نے بتایا
کہ خدا تعالی بہتر انسان کو اپنے لئے چلتا ہے چونکہ آپ بہتر انسان بن گئے اس لئے خدا تعالیٰ
نے آپ کو اختیار کر لیا۔
دنیا نے کہا کہ تم اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کو بیوی کی محبت خدا کی رحمت ہے چھوڑ دو اعلی تعلقا، وڑ دو اہلی تعلقات کی بنیاد کو اکھاڑ کر پھینک,
سے
ر پھینک دو۔ تب
تم خدا سے ملو گے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ نے کہا نہیں بلکہ تم اپنے اہل ہی کے ذریعہ سے خدا
مل سکتے ہو دنیا کا ہر ایک ذرہ خدا کی پیدائش ہے ! ہے اور ہر اک ذرہ تم کو خدا تعالیٰ تک پہنچاتا
ہے اور جس چیز کو اس نے جس قدر خوبصورت بنایا ہے اس قدر واضح طور پر وہ خدا تعالیٰ کے
رستہ کیلئے دلیل ہے اور خدا تعالیٰ کی اعلیٰ مخلوقات میں سے عورتیں تیں بھی ہیں اس وجہ سے حُبّب
إِلَيَّ مِنْ دُنْيَا كُمُ النِّسَاءُ سے مجھے دنیوی چیزوں میں سے بیویوں کی محبت خدا تعالیٰ کی طرف
سے بطور تحفہ کے ملی ہے اور خَيْرُ كُمْ خَيْرُ كُمْ لِأَهْلِيكُمْ کے تم میں سے بہتر لوگ وہی ہو
سکتے ہیں جو اپنی بیویوں اور بچوں سے زیادہ نیک سلوک کریں۔ اور ان کے احساسات کا خیال
رکھیں۔ کیا ہی عجیب فرق ہے دنیا نے کہا کہ خدا نے عورت کو ایک خوبصورت سانپ بنا کر پیدا
کیا ہے اور انسان کو ہو شیار کیا ہے کہ اس کی خوبصورتی کی طرف نہ دیکھے بلکہ اس کے زہر سے
بچے محمد رسول اللہ صلی علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں بیویوں سے محبت
کروں اور جو رحمتیں اس نے مجھ پر کی ہیں ان میں سے ایک رحمت یہ ہے کہ میرے دل میں
XXXX