رسول کریم ﷺ کی انسانیت کی طرف کلام الٰہی میں اشارہ
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۱۰
۵۴۹
رسول کریم میں ایک انسان کی حیثیت میں
دل میں یہ خیال پیدا ہو تا کہ رسول کریم میں یہ ایک غیر معمولی دل و دماغ کے انسان تھے اور
ان جذبات سے عاری تھے جو عام انسان کے دل میں موجزن رہتے ہیں اور اس وجہ سے باوجود
اپنے اعلیٰ تقوی کے وہ بنی نوع انسان کے لئے نمونہ نہیں بن سکتے لیکن آپ ک آپ کی ساری زن
زندگی
اس شبہ کا ازالہ کرتی ہے۔ آپ ہماری ہی طرح کے جذبات رکھتے تھے اور ہماری ہی طرح کی
ذمہ داریاں۔ اور پھر آپ ان ذمہ داریوں سے بزدلانہ طور پر آنکھیں نہیں بند کر لیتے تھے بلکہ
آپ ان ذمہ داریوں داریوں کی اہمیت کو ن کو محسوس کرتے تھے اور ان کے ادا کرنے کو اپنا مذہبی فرض
سمجھتے تھے اور ان ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے ایسا اعلیٰ درجہ کا نمونہ دکھاتے تھے کہ ہر اک
انسان محسوس کرتا تھا اور کرتا ہے اور کرتا رہے گا گا کہ اس نمونہ کی تقلید سے وہ کسی عذر اور
بہانے سے بچ نہیں سکتا یہاں ایک ایسا شخص ہے جو اسی کی طرح کے جذبات اور اس کی طرح
کے احساسات لے کر پیدا ہوا ہے اور اپنے جذبات اور احساسات کو کچلتا نہیں بلکہ انہیں ایک
بہادر آدمی کی طرح پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک ایسا انسان ہے جس کے راستہ میں وہ
سب مشکلات ہیں جو دو دوسرے رے انسانوں کے س کے راستہ میں حائل ہوتی ہیں اور ں اور وہ ان سب مشکلات کو
ر کرتا ہوا اپنا بوجھ خود اٹھائے ہوئے تقویٰ اور طہارت کے اس پل پر سے جو بال سے بھی
زیادہ باریک ہے نڈر اور بے خوف گزر جاتا ہے اور ایک آنچ ہاں ایک خفیف سی آنچ بھی اسے
نہیں آتی۔ ایک لمحہ کے لئے بھی اس کا قدم نہیں لڑکھڑاتا۔ پس جب وہ انسان ہمارے جیسا
انسان اس کام کو جسے لوگ نا ممکن خیال کرتے تھے اور کرتے ہیں اس خوبی سے سرانجام دے
سکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ ہم اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کام کو نہ کر سکیں۔
رور
خدا تعالی کس
رسول کریم میں کی انسانیت کی طرف کلام الہی میں اشارہ لطیف پیرایہ میں
محمد رسول الله علیم کی انسانیت کی طرف اشارہ کرتا ہے جب وہ فرماتا ہے کہ آكَانَ لِلنَّاسِ
عَجَبًا أَنْ أَوْحَيْنَا إِلَى رَجُلٍ مِّنْهُمْ أَنْ أَنْذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ
قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ ، کیا لوگوں کو اس پر تعجب آتا ہے کہ ہم نے انہی میں سے ایک شخص ،
پر یہ کہتے ہوئے وحی نازل کی کہ لوگوں کو ہو شیار کر اور ان لوگوں کو جو مان لیں خوشخبری دے کہ
ان کے رب کے حضور میں انہیں ایک ہمیشہ قائم رہنے والا درجہ حاصل ہے محمد رسول اللہ ہم
میں سے ایک انسان ہے اس لئے اس کے نقش قدم پر چلنے میں ہمیں کوئی عذر نہیں ہو سکتا۔ جو
انوار العلوم جلد ۱۰
۵۵۰
رسول کریم میں یہ ایک انسان کی حیثیت میں
امر اس کے لئے ممکن ہے وہ دوسرے انسانوں کے لئے بھی ممکن ہے وہ ایسا نبی نہیں جو انسانیت
کو نظر انداز کر کے اپنے مقام کو حاصل کرتا ہے بلکہ ایسا نبی ہے جو انسانیت کو کامل کرتے ہوئے
اور اس کے دروازہ میں سے گزرتے ہوئے نبی بنتا ہے اس کا ایک ہاتھ خدا کی طرف ہے جو اس
کا پیدا کرنے والا اور اسے ترقیات عطا فرمانے والا ہے اور وہ اس کی برکتوں اور اس کے فضلوں
کو مانگتا ہے اور دوسرا ہاتھ اپنے ہم جنسوں اور بھائیوں کی طرف ہے جنہیں وہ ہمت کرنے اور
اپنے پیچھے پیچھے چلے آنے اور خدا تعالیٰ کی جنت میں داخل ہونے کا وعدہ دے رہا ہے اور کیوں
نہ ہو کہ وہ كَانَ قَابَ قَوْ ابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى ل کا مظہر ہے ۔ خدا کی لاکھوں کروڑوں برکتیں نازل
ہوں تجھ پر اے کامل انسان جس نے ہمیں شش و پنج کی زندگی سے نجات دلا کر اس یقین پر قائم
کیا کہ انسانیت تقویٰ کے خلاف نہیں بلکہ وہ تقوی کے حصول کا ایک ذریعہ اور خدا تعالیٰ کے
وصال کا ایک موجب ہے۔ تیرا درجہ بلند ہو کہ تو جس قدر خدا کے قریب ہوا اس قدر ہمارے
نزدیک ہوا۔ یقینا تو ہمارا ہے اور ہم تیرے ہیں ۔ وَاخِرُ دَعَوْنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ
الجامع الصغير جلد ا صفحه ۱۳۲ مطبوعہ مطبع خیر یہ مصر ۱۳۲۱ھ
البقرة : ٢٢٣
الجامع الصغير جلد ا صفحه ۱۲۲ مطبوعہ مطبع خیریه مصر ۱۳۲۱ھ
(الفضل ۳۱ مئی ۱۹۲۹ء)
الجامع الصغير جلد ۲ صفحه ۹ مطبوعه مطبع خیریه مصر ۱۳۲۱ھ میں خیر کم خیر کم
لاهله" کے الفاظ ہیں۔
هم
يونس : ٣
له النجم : 1
انوار العلوم جلد ۱۰
۵۵۱
رسول کریم مسلم ایک نبی کی حیثیت میں
رسول کریم ایک نبی کی حیثیت میں
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني