بَعث مَا بَعدَالمَوت

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۵۶
رسول کریم میں ہم ایک نبی کی حیثیت میں
نظر آنے والے اسباب وہ ایک مادی خدا کے دربار کی رونق نہیں ہیں بلکہ ایک غیر مادی خدا
کے احکام تکوین کی پہلی کڑیاں ہیں اور روحانی اور جسمانی سلسلے پوری طرح ان پر قائم ہیں اور
جس طرح بنیاد کے بغیر عمارت نہیں ہو سکتی اسی طرح ملائکہ کے بغیر کائنات کا وجود نا ممکن ہے۔
آپ نے قانون قدرت کو ایسا قریب الفہم کر دیا کہ مادی قانون قدرت کیا ہے؟ علل و اسباب کا دیکھنے والا سا سائنس دان اور عقلی موجبات کی
موشگافی کرنے والا فلسفی اور روحانی اثرات پر رنگہ رکھنے والا صوفی اور موٹی موٹی باتوں سے نتیجہ
نکالنے والا عامی یکساں طور پر تسلی پا گیا۔ ہر اک نے اسے اپنے اپنے نقطۂ نگاہ سے دیکھا۔ غور کیا
اور اطمینان کا سانس لیا اور محمد رسول اللہ ملی لیو کے دعوی کی تصدیق کر دی کیونکہ مختلف
پہلوؤں سے غور کرنے کے بعد جب ایک ہی نتیجہ نکلے تو اس نتیجہ کی صحت میں کوئی شک باقی
نہیں رہتا۔
آپ نے رسالت اور کلام الہی کی ضرورت اور رسالت اور کلام الہی کی ضرورت قانون قدرت کی مثالوں سے ثابت کیا وہ خدا جس
نے جسمانی آنکھ کے لئے سورج کو پیدا کیا ہے کس طرح ممکن ہے کہ روحانی آنکھ کو کام کرنے کے
قابل بنانے کے لئے اس نے روحانی سورج اور روحانی نور پیدا نہ کیا ہو حالانکہ جسمانی آنکھ کا
تعلق تو ایک محدود عرصہ سے ہے لیکن روحانی بینائی کا اثر انسان کی تمام آئندہ زندگی پر ہے خواہ
اس دنیا کی ہو خواہ اگلے جہاں کی۔
بَعْثَ مَا بَعْدَ الْمَوْتِ
ں سے
بَعْث مَا بَعْدَ الْمَوْت کے متعلق بھی آپ نے مختلف پیرایوں۔
بحث کی اور ایسے رنگ میں اسے پیش کیا کہ وہ ایک خالص علمی مسئلہ
کی بجائے ایک عملی مسئلہ بن گیا۔ انسانی اعمال ایک زبردست جزاء کے طالب ہیں اور وہ جزا
اس امر کی مقتضی ہے کہ اسے دوسروں کی نگہ سے مخفی رکھا جائے کیونکہ اس عظیم الشان جزاء
کے ظاہر ہو جانے پر انسانی اعمال اختیاری نہیں رہیں گے بلکہ ایک رنگ میں غیر اختیاری ہو
جائیں گے۔ عالم آخرت ایک نئی دنیا نہیں ہے بلکہ اسی دنیا کا ایک تسلسل ہے جس میں مادیات
کے اثر سے آزاد ہو کر انسانی روح اُسی راستہ پر بلا روک ٹوک چلنا شروع کر دیتی ہے جو اس نے
اپنے اعمال کی داغ بیل ڈال کر اپنے لئے تیار کیا تھا خدا تعالیٰ ایک غم و غصہ سے پُر بادشاہ نہیں
اس کی صفات کے تقاضے نے انسان کو پیدا کیا تھا اور وہی صفات اس امر کی متقاضی ہیں کہ انسان
XXXYXXXXXXXXX

آج 10 میں سے 10 باقی