نبی کا چوتھا کام تزکیہ نفس
انوارالعلوم (جلد 10)
انوار العلوم جلد ۔
۵۵۹
رسول کریم میں ایک نبی کی حیثیت میں
بھی میرا خصوصاً اور دنیا کا عموماً نفع ہے اور یہ بشاشت اس کے اندر ایک ایسی خوشگوار تبدیلی پیدا
کر دیتی ہے کہ شریعت پر عمل کرنا اسے ناگوار نہیں گزرتا بلکہ وہ اس پر عمل کرنے کو ایک
ضروری فرض سمجھتا ہے اور اسے ایک چٹی نہیں خیال کرتا بلکہ ایک عظیم الشان رحمت خیال
کرتا ہے۔
چوتھا
نی کا چو تھا ام تزکیہ نفس پر کا کام ایک ہی کا تزکیہ بھی ہے یعنی لوگوں کے دلوں کی پاک کر کے ان کے اندر ایسی قابلیت پیدا کرنا کہ وہ خدا تعالی
سے اتصال تام حاصل کر سکیں اور اس کے فیوض کو اپنے نفس میں جذب کر کے بقیہ دنیا کے
لئے اس کے مظہر اور اس کی قدرتوں کی جلوہ گاہ بن سکیں۔ رسول کریم میں ہم نے اس کام کو
اس احسن طریق پر پورا کیا ہے کہ دوست تو دوست آپ کے دشمن بھی اس کام کے قائل
ہیں
جس ملک میں آپ پیدا را ہو ہوئے ۔ اور جس قوم کے آپ ایک فرد تھے ، اس کی جو حالت تھی وہ دنیا
سے پوشیدہ نہیں خود اس زمانہ کی عام حالت بھی اچھی نہ تھی عرب جو آپ کا ملک تھا اس کے
ممالک بھی مذہبی اخلاقی، علمی اور عملی حالت میں اچھے نہ تھے گویا ایک رات تھی
سوا دو سرے
جو سب دنیا پر چھائی ہوئی تھی۔ اول تو پہلے مذاہب کی پاک تعلیموں کو ہی لوگوں نے بگاڑ دیا تھا
دوم جو کچھ پہلی تعلیموں : وں میں سے موجود تھا اس پر بھی عمل نہ تھا۔ مذہب تو ایک بالا چیز ہے
معمولی انسانیت بھی مردہ ہو چکی تھی اور شرافت مفقود ہو رہی تھی شرک و بدعت اور
6
گندی رسوم ایک دوسرے کا حق مارنا، فسق و ، فسق و فجور، ظلم ، قتل و غارت، بے شرمی اور بے حیائی
جهالت، سستی، نکما پن، تفرقہ ، شراب خوری جوئے بازی کبر، خود پسندی، غرض ہر اک عیب
اس وقت موجود تھا اور اس کے مقابل کی ہر ایک نیکی مفقود تھی یہاں تک کہ بدی کا احساس بھی
مٹ گیا تھا اور اس کے ارتکاب پر بجائے شرمندگی محسوس کرنے کے فخر کیا جاتا تھا۔ اس زمانہ
میں پیدا ہو کر رسول کریم میں ہم نے اس قوم کو اپنی تربیت کے لئے چنا جو اس تاریک زمانہ میں
بھی سب قوموں سے گناہ اور بدی میں بڑھی ہوئی تھی۔ نظام حکومت اس کے اندر اس قدر
روح
مفقود تھا کہ اسے سب سے زیادہ فخر اپنی لا مرکزیت پر تھا۔ اس قوم کے اندر اپنی پاکیزگی کی ،
آپ نے پھونکنی شروع کی۔ جیسا کہ قاعدہ ہے جس چیز کو جی نہ چاہے انسان اس کا مقابلہ کرتا
لوگوں نے آپ کا مقابلہ شروع کیا اور سخت ہی مقابلہ کیا مگر آپ استقلال اور صبر سے اپنا
کام کرتے چلے گئے اور لوگوں کی مخالفت کی کچھ بھی پرواہ نہ کی ماریں کھائیں گالیاں سنیں ، طعنے
ہے
انوار العلوم جلد 10
۵۶۰
رسول کریم ملی ایک نبی کی حیثیت میں
سے سب کچھ برداشت کیا۔ مگر دنیا کی گمراہی کو برداشت نہ کیا۔ آخر ایک ایک کر کے لوگوں کے
دلوں پر فتح پانی شروع کی۔ سالہا سال تک یہ مقابلہ جاری رہا بڑے بڑے قوی دل دل ہار گئے
مگر آپ نے دل نہ ہارا جس طرح پانی پہاڑوں کی چوٹیوں پر اڑوں کی چوٹیوں پر سے بہتے بہتے نرمی سے ملائمت سے
اپنا راستہ نکال لیتا ہے اور آخر ایسی نشیب والی جگہیں پیدا کر لیتا ہے ۔ جن پر سے وہ آسمانی کے
ساتھ بہہ سکے۔ اسی طرح آپ نے اپنے نیک نمونہ سے اور موثر وعظ سے دنیا کی اصلاح کا کام
جاری رکھا یہاں تک کہ وہ دن آگیا کہ پاکیزگی اور طہارت کی خوبی کے دل قائل ہو گئے۔
روحانی مردوں نے اپنے اندر ایک نئی روح سوئے ہوؤں نے تمازت آفتاب، بیماروں نے
صحت کے آثار اور کمزوروں نے ایک طاقت کی لہر اپنے اندر محسوس کرنی شروع کی دنیا کا نقشہ
ہی بدل گیا۔ جہاں ظلم اور تعدّی کی کی حکومت تھی وہاں وہاں : عدل اور انصاف کا دور دورہ ہو و گیا۔
جہاں جہالت کے بادل چھا رہے تھے وہاں علم کا سورج چمکنے لگا۔ جہاں برودت اور جمود جمے بیٹھے
تھے وہاں امن اور سعی کی گرم بازاری ہو گئی۔ نسل انسانی نے سانس لیا کروٹ بدلی اور اٹھ کر
کھڑی ہو گئی۔ اُس معجزانہ تغیر پر نظر ڈالی جو محمد رسول الله علی ایم کی بے نفس جد و جہد نے پیدا
کر دیا تھا۔ اور بے اختیار ہو کر چلا اٹھی کہ بے شک تو نبی ہے بلکہ نبیوں کا سردار ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ
عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ
حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَأَخِرُدَ بد - وَأخِرُدَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
مرزا محمود احمد
(الفضل ۳۱ مئی ۱۹۲۹ء)
الكهف : ١١٠
البقرة : ١٣٠
انوار العلوم جلد ۱۰
۵۶۱
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت ﷺ کی تعلیم
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
XXXXX