قلم کی حکومت چاہتے ہو یا تلوار کی

انوارالعلوم (جلد 10)

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۸۴
توحید باری تعالی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
چھوڑ دیا جائے۔ آپ تو یہ کہتے کہ سب سے پہلے ان کو مارا جائے۔ مگر آپ نے فرمایا جو تلوار
لے کر حملہ کرتا ہے اسے مارو۔ لیکن جو لوگ مذہبی کاموں میں لگے ہوئے ہوں ان کو نہ مارو۔
چھٹی مثال دنیا میں طریق ہے کہ جن لوگوں سے جنگ ہوئی ہے، ان کے احساسات کا
خیال نہیں رکھا جاتا اور مفتوح اقوام کو ہر طرح دبانے اور ان کے جذبات کچلنے کی کوشش کی
جاتی ہے۔ انگریزی حکومت بڑی مہذب کہلاتی ہے مگر آج تک لاہور میں لارنس کا مجسمہ ہاتھ
میں تلوار لئے کھڑا ہے۔ جس کے نیچے ہندوستانیوں کو مخاطب کر کے لکھا ہے۔
لوگوں
قلم کی حکومت چاہتے ہو یا تلوار کی
ہر ہندوستانی سمجھتا ہے اس میں اہل ہند کی ہتک کی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے اگر تم قلم
کی حکومت نہ مانو گے تو تلوار کے زور سے تم پر حکومت کی جائے گی۔ ہندوستانیوں نے اس
مجتمہ کے ہٹائے جانے کے لئے بڑا زور بھی لگایا۔ مگر گورنمنٹ نے نہیں مانا۔ رسول کریم
سلم کی شان دیکھئے بلکہ والوں نے آپ پر کس قدر ظلم کئے تھے۔ متواتر ۱۳ سال مکہ والے
آپ اور آپ کے ساتھیوں پر مظالم کرتے رہے۔ عورتوں کی شرمگاہوں: اہوں میں نیزے مار کر ہلاک
کیا گیا۔ رسیوں سے باندھ کر تپتی ریت پر گھسیٹا گیا۔ بھٹیوں سے کو کے نکال کر ان پر مسلمانوں
کو لٹایا گیا۔ پتھریلی زمین پر گھسیٹا گیا۔ بعض مردوں اور عورتوں کی آنکھیں نکال دی گئیں۔ اور
یہاں تک ظلم کئے گئے کہ آخر رسول کریم میں اللہ کو اپنا پیارا وطن چھوڑنا پڑا۔ وہاں بھی ان
ں نے آپ کو چین نہ لینے دیا۔ وہاں کے لوگوں کو آپ ۔ آپ کے خلاف اکسایا۔ قیصر اور کسری کی
حکومتوں کو اشتعال دلایا۔ مگر جب ایسی قوم کے خلاف آپ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ
چڑھائی کر کے جاتے ہیں تو ابو سفیان آ جاتا ہے اس وقت مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے
اہلِ مکہ کے سارے مظالم ایک ایک کرکے آ رہے ہیں۔ ان کا خون جوش سے اہل رہا اور وہ
سمجھ رہے ہیں آج ہم اپنے بھائیوں کے خون کے ایک ایک قطرہ کا بدلہ لیں گے۔ اس وقت
فوج کے ایک حصہ کا کمانڈر کہتا ہے آج مکہ والوں کی خیر نہیں ، ہم ان کے ظلموں کا ان سے بدلہ
لیں گے۔ اس پر ابو سفیان آگے بڑھ کر شکایت کرتا ہے کہ اس شخص نے ہمارا دل دُکھایا ہے
کس کا؟ شدید دشمن، بالمقابل لشکر کے کمانڈر کا) رسول کریم میں ہم نے اس پر اس شخص کو
بلوایا اور فرمایا آپ کو معزول کیا جاتا ہے کیونکہ آپ نے کفار مکہ کے احساسات کا خیال نہیں

انوار العلوم جلد ۱۰
رکھا۔
۵۸۵
توحید باری تعالٰی کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
دیکھو ابھی معلوم نہیں کہ مکہ والے کیا رویہ اختیار کریں گے ، لڑائی کا کیا نتیجہ رونما ہو
گا۔ مگر مکہ والوں کے ایک سردار کے یہ کہنے پر کہ فلاں افسر نے ہمار اول دکھایا ہے ، ایک کمانڈر
کو معزول کر دیا جاتا ہے۔ کیا دنیا کی تمام جنگوں کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال دکھائی جاسکتی ہے۔
کمانڈر چھوڑ نائیک (NIKE) اور لانس نائیک ( LANCE NIKE) کی مثال بھی نہیں دکھائی جا
سکتی کہ اسے اس لئے سزا دی گئی ہو کہ اس نے میدان جنگ میں کھڑے ہو کر کہا ہو آج ہم
دشمن کی خوب خبر لیں گے اور اسے پوری پوری شکست دیں گے۔
اب میں اپنی تقریر ایک واقعہ کا ذکر کر کے ختم کرتا ہوں۔ مخالفوں کی طاقت کو کچلنے کا
آخری موقع فتح مکہ تھا۔ مگر دیکھو کسی محبت اور پیار کا معاملہ آپ نے ان لوگوں سے کیا۔
مغربی تاریخوں میں ایک مشہور شخص ابراہیم لنکن ہوا ہے۔ اس کے زمانہ میں دو گروہوں میں
لڑائی ہو۔ ایک کہتا کہ غلامی قائم رہنی چاہئے مگر دو سرا گر وہ اسے ظلم قرار دے کر مٹانا چاہتا۔
ابراہیم لنکن مٹانے والوں میں سے تھا۔ اس کی بڑی خوبی یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب دوسرے
فریق کو شکست ہوئی اور اسے فتح تو وہ سر نیچے کئے ہوئے گیا۔ کہتے ہیں وہ دعا کر رہا تھا کہ فیصلہ ہو
گیا۔ فوجوں نے اسے کہا کہ بینڈ بجاتے ہوئے جانا چاہئے مگر اس نے کہا نہیں اس طرح دوسروں
کا دل رکھے گا۔ یہ اس کی خاص خوبی بیان کی جاتی ہے۔ مگر وہ ایسا شخص تھا جسے ان لوگوں نے
کوئی ذاتی دکھ نہ دیا تھا۔ لیکن رسول کریم میں ہم جب مکہ پر حملہ آور ہوئے تو ان لوگوں کی
غداری کی وجہ سے حملہ آور ہوئے تھے۔ اور ان دشمنوں پر حملہ کرنے گئے تھے جنہوں نے قریباً
ربع صدی تک مسلمانوں پر ظلم کئے تھے ۔ جنہوں نے آ نے آپ کو اور آپ آپ کے ساتھیوں کو بے حد
دُکھ دیئے تھے۔ مگر جب مکہ کے قریب پہنچے تو سب کمانڈروں کو جمع کیا اور فرمایا جب تم مکہ میں
داخل ہو گے میں ساتھ نہ ہوں گا، تم نے کسی کو مارنا نہیں۔ اور جب مکہ نظر آیا اور آپ نے
مخالفوں کی طرف سے لڑائی کے سامان نہ دیکھے تو سجدہ میں گر گئے ۔ کہا گیا ہے کہ لنکن دعا کرتا ہوا
گیا تھا۔ مگر اس کی اور رسول کریم یم کی ایک حالت نہ تھی۔ جو دکھ اہل مکہ نے آپ کو
دیتے تھے ، ان کا لاکھواں حصہ بھی لنکن کو نہ دیا گیا تھا۔ مگر آپ نے قوم کو خونریزی سے بچالیا۔
مسلمانوں کے چار لشکر گئے مگر آپ کسی لشکر کے ساتھ نہ گئے بلکہ اکیلے گئے تاکہ شان نہ ظاہر
ہو۔ اور جا کر کعبہ میں نماز پڑھی اور اعلان کر دیا کہ جو شخص گھر میں بیٹھا رہے گا اسے معاف کیا

انوار العلوم جلد ۱۰
۵۸۶
توحید باری تعالیٰ کے متعلق آنحضرت کی تعلیم
جاتا ہے۔ اس کے بعد مکہ کے لوگ آپ کے پاس آئے۔ وہ مسلمان نہیں تھے بلکہ اپنے مذہب
پر قائم تھے۔ اور وہ لوگ تھے ۔ لوگ تھے جنہوں نے ۱۳ سال کے ہر منٹ میں آپ کو مارنے کی کوشش کی
تھی۔ اور اس کے بعد سات سال تک دو سو میل دور جا کر آپ کی تباہی کی کوشش کرتے رہے
تھے۔ ان سے پوچھا جاتا ہے بتاؤ تم سے کیا سلوک کیا جائے۔ اگر ان کے جسموں کا قیمہ بھی کر دیا
جاتا تو یہ ان کے جرموں کے مقابلہ میں کافی سزا نہ تھی۔ مگر جب انہوں نے کہا ہم سے وہی
سلوک کیا جائے جو یوسف نے نے ا۔ اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔ تو آپ نے فرمایا لَا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ
الْيَوْمَ ، جاؤ تمہیں معاف کیا جاتا ہے اور کوئی گرفت نہیں کی جاتی۔ یہ وہ خاتمہ ہے جو اس
جنگ کا ہوا جو آپ ۔ ہوا جو آپ کے قدیمی دشمنوں اور آپ کے درمیان ہوئی۔
وہ لوگ جو کہتے ہیں۔ اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلا وہ سن لیں اگر کوئی شخص یہ کہلانے کا
مستحق ہے کہ اس نے تلوار کے مقابلہ میں عفو سے کام لیا تو وہ محمد سلیم ہی ہے۔ اگر عمر بھر
کے ظلموں اور دکھوں کو کسی نے بخش دیا تو وہ محمد سلیم ہی کی ذات تھی۔ میں امید کرتا ہوں
کہ آئندہ ایسے مقدس وجود پر کوئی اعتراض کرنے کی بجائے اس کے مخالف بھی اس کی تقدیس
کریں گے۔
اب آؤ ہم سب مل کر دعا کریں کہ آپس کا تفرقہ دور ہو اور آپس میں ایسی صلح کریں کہ
ایک دوسرے کے حقوق نہ لیں بلکہ بھائی بھائی بن کر اور ایک دوسرے کے حقوق دیتے ہوئے
صلح کریں۔
الفضل ۸۷۵ ۔ دسمبر (۱۹۴۴ء)
فاطر: ۲۵
النحل : ٣٧
الاعراف: ۱۵۹
الاخلاص: ۲ تا ۵ البقرة: ۲۵۷
البقرة : ١٤
کو
الانعام: 109
البقرة : 191
الاعراف: ۱۵۹
الانفال: ۵۹
الله زرقانی مؤلفه علامه محمد عبد الباقی جلد ۴ صفحه ۴۱ مطبوعہ مصر ۷ ۱۳۲ھ
ا مسلم كتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مكة و مدينة
شرح مواهب اللدنيه جلد ۲ صفحه ۳۰۲ طبع بار اول مطبع از هریه مصر

انوار العلوم جلد )
۵۸۷
کامیابی
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
کامیابی

آج 10 میں سے 10 باقی