پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 11)

1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت المصلح الموعود خلیفة المسیح
الثانی کی پُر معارف تصانیف ” انوار العلوم کی گیارہویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں
پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ فالحمد لله على ذلک
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں میں سے پیشگوئی مصلح موعود کا مقام اپنی
جگہ پر ایسا پُر عظمت اور پُر شوکت ہے کہ اس کے جس پہلو پر جتنا جتنا غور کرتے چلے جائیں
روحانی عظمت و شان کے حیرت انگیز پہلو سامنے آتے رہتے ہیں۔ حضرت مصلح موعود کی
تحریرات و تقاریر پر مشتمل انوار العلوم کی اشاعت کا جو سلسلہ جاری ہے اس کا لفظ لفظ اور سطر سطر
اس رفیع الشان پیشگوئی کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
زیر نظر مجموعہ ( میں جو انوار العلوم کی گیارہویں جلد ہے ) حضور کی ستمبر ۱۹۲۹ء سے
دسمبر ۱۹۳۰ ء تک کی تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے۔ اس میں دو جلسہ ہائے سالانہ ۱۹۲۹٬۳۰ء کی
تقاریر سمیت کل میں خطابات و تحریرات شامل ہیں۔
یوں تو ایک ایک تحریر اور ایک ایک تقریر روحانی لطف و مسرت کا ایک نمونہ ہے لیکن بعض
بعض باتیں ایسی سامنے آ جاتی ہیں جو ہر احمدی کو چونکا کر رکھ دیتی ہیں ۔ قادیان میں مذبح خانہ
کے انہدام کا جو واقعہ ہوا اور مقامی ہندؤوں اور سکھوں نے جس ظالمانہ طریق پر یہ مذبح خانہ
گرایا اس پر اس پر حضور نے جو ردِ عمل دکھایا اس جو رد عمل دکھایا اس کی ایک جھلک ملاحظہ احظہ کریں ۔ آپ نے فرمایا :
مو من اگر ایک وقت اپنی نرمی آشتی اور صلح جوئی کے ثبوت کیلئے ہر ایک
قربانی کرنے کیلئے تیار ہوتا ہے تو جس وقت اس کی اس آزمائش اور اس امتحان کو
وو
ایسے مقام پر پہنچا دیا جاتا ہے جہاں سے آگے چلنے سے شریعت اسے روک دیتی ہے

اس وقت اس سے بڑھ کر بہادر اور جری بھی کوئی نہیں ہوتا۔ اس وقت اسے بہادری
اور شجاعت دکھانے سے نہ دنیا کی حکومتیں روک سکتی ہیں نہ گورنمنٹیں اس کا کچھ کر سکتی
ہیں۔
حضرت مصلح موعود کی زندگی کا ایک اہم ترین پہلو آپ کی حضرت نبی پاک صلی اللہ علیہ
وسلم کی محبت ہے انوار العلوم کی قریباً ہر جلد میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے معمور پُر لطف اور
پر لذت تحریرات ملتی ہیں۔ اس جلد میں بھی ایسی تین قیمتی تحریریں شامل اشاعت ہیں ۔ پہلی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ملہم کی حیثیت میں اس میں حضور نے بیان فرمایا ”ملہم
ہونے کی حیثیت میں بھی آپ پ سب انبیاء سے افضل ہیں کیونکہ آپ کا الہام محفوظ ہے اور
تا قیامت محفوظ رہے گا۔ دوسری تحریر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک دشمن کی نظر میں اس
رولیم میور کے اس اعتراف کو واضح کیا گیا ہے ” دنیا نے محمد کو پیدا نہیں کیا۔ محمد نے ایک نئی
ا پیدا کی تیسری تحریر عرفان الہی اور محبت با یر عرفان الٰہی اور محبت باللہ کا وہ عالی مرتبہ جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم دنیا کو قائم کرنا چاہتے تھے ، اس میں حضرت مصلح موعود نے واضح فرمایا کہ کامل عرفان اسی کو
حاصل ہو گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور پیروی کرے گا۔
میں
دنیا
اسروه
اس مجموعہ میں جلسہ سالانہ کی تقاریر کے سلسلہ میں ۲۹ دسمبر ۱۹۲۹ء کی تقریر شامل ہے جو
فضائل القرآن کے سلسلہ مضامین کی دوسری تقریر ہے۔ اس میں حضور نے قرآن کریم کی کتب
سابقہ پر افضلیت کے عقلی اور نقلی شواہد بیان فرمائے ہیں اور قرآن کریم کی فضیلت کی چھبیس
وجوہات بیان کی ہیں لیکن وقت کے لحاظ سے صرف چھ فضائل تفصیل سے بیان فرمائے ہیں۔
جلسه سالانہ ۱۹۳۰ء کی تقریر فضائل القرآن کے سلسلہ مضامین کی تیسری تقریر ہے۔ اس
میں حضور نے صدقہ و خیرات اور مرد و عورت کے تعلقات کے متعلق اسلام کی جامع تعلیم بیان
فرمائی ہے۔
پیشگوئی مصلح موعود کا ایک اہم نقطہ یہ بھی تھا کہ وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا“
اس لئے ضروری تھا کہ دنیاوی علوم کے بارہ میں مصلح موعود کی ذہانت و فطانت کی چمکار سے دنیا
دار نظریں خیرہ ہوتی رہیں ۔ چنانچہ اس جلد میں ہندوستان کی سیاسی صورت حال پر تین اہم
تحریر میں شامل ہیں جن میں اہل وطن کی بہترین سیاسی رہنمائی کی گئی ہے۔ پہلی تحریر نہر وکمیٹی کی

تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ ہے۔ جس پر حضور نے زبردست تنقید فرمائی ہے اور مسلمانوں کے
مفادات کا جس زبردست سیاسی بصیرت سے حضرت مصلح موعود نے دفاع کیا یہ آپ ہی کا حصہ
ہے۔ ہندوستان کا اور کوئی دینی یا دنیاوی رہنما اس شاندار علمی و قلمی خدمت میں آپ کے
پاسنگ بھی نہیں ٹھہرتا۔ اس تحریر میں بھی جو تمہ رپورٹ پر تبصرہ تھا حضرت مصلح موعود نے بڑی
جرات اور دلیری سے انگریزوں کو یہ بات سمجھا دی کہ
انگریز آٹھ کروڑ مسلمانوں کو ہمیشہ کیلئے ہندؤوں کا غلام بنا دینے کا کوئی
حق نہیں رکھتے۔
سیاسی رہنمائی کی دوسری تحریر گول میز کانفرنس میں مسلمانوں کی نمائندگی کے بارہ میں تھی
اہم مسئلہ یہ تھا کہ مسلمانوں کے صحیح نمائندے کا نفرنس میں جائیں۔ حضور نے واضح فرمایا کہ
مسلمانوں کی نمائندگی کا فیصلہ مسلمانوں کے منتخب نمائندوں اور ان کی
اہم سیاسی انجمنوں کے ذریعے ہو“۔
حضور کی یہ کوشش کامیاب رہی اور قائد اعظم محمد علی جناح، حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ
خان اور علامہ اقبال وغیرہ مسلمانوں کے اہم نمائندے شامل ہوئے ۔
تیسری اہم تحریر ہندوستان کے موجودہ سیاسی مسئلہ کا حل تھی اس میں گول میز کانفرنس
کی آمد کے پیش نظر مسلمانوں کے اہم مسائل کو پوری طرح کھول کر واضح کیا گیا تھا۔ یہ کتاب
اردو اور انگریزی میں شائع کی گئی تھی اور خود انگریزوں نے اعتراف کیا کہ اس کے ذریعہ سے
ہندوستان کے سیاسی مسائل اور خصوصاً مسلمانوں کے حقوق نہایت مدل طریق سے واضح ہو کر
سامنے آ گئے ہیں ۔
اس کتاب کی ایک اہم تحریر ندائے ایمان کے اشتہارات کا پہلا اشتہار ہے جو ہندوستان
بھر میں چھیاسٹھ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔ یہ اشتہارات حضرت مصلح موعود کی اس از لی
تڑپ کے آئینہ دار تھے کہ دعوت الی اللہ کسی صورت میں مدھم نہ پڑے۔ حضور بار بار مختلف
طریقوں سے دعوت الی اللہ کی ذمہ داری کو جماعت کے سامنے پیش کرتے رہتے تھے۔ یہ سلسلہ
اشتہارات بھی دعوت الی اللہ کی آسمانی مہم کی ایک کڑی ہے۔
الغرض یہ جلد بھی پیشگوئی مصلح موعود کے نشان ” وہ سخت ذہین و فہیم ہوگا“ ہوگا“ کی مصداق

سلام
ہے۔ قارئین اس کی سطر سطر اور لفظ لفظ سے روحانی لطف وسرت اٹھا ئیں گے ۔ انشاء الله
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے اس اہم
کام میں ادارہ کی عملی معاونت فرمائی ہے ان میں خصوصیت سے
( مربیان ) قابل ذکر ہیں ۔
مسودہ کی ترتیب پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش' ان کی نظر ثانی اعراب کی درستگی اور
Re-Checking کے سلسلہ میں انہوں نے نہایت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام
دی ہیں ۔ فجزاهم الله احسن الجزاء
۔
کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اپنا
بہت سا قیمتی وقت دے کر اس جلد کی فائنل پروف ریڈنگ کی اور اس کتاب کی تیاری کے مختلف
مراحل میں گرانقدر اور قیمتی مشوروں سے نوازا اور بعض بنیادی امور کے سلسلہ میں بھی ہماری
رہنمائی فرمائی ۔ فجزاه الله احسن الجزاء
تعارف کتب
کا تحریر کردہ ہے۔ خاکساران
سب احباب کا ممنونِ احسان ہے اور دعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم و فضل میں
برکت عطا فرمائے ۔ بے انتہاء فضلوں اور رحمتوں سے نوازے۔ اور ہمیں ان اہم ذمہ داریوں
سے احسن طور پر عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی