نہرو کمیٹی کی تتمہ رپورٹ پر تبصرہ

انوارالعلوم (جلد 11)

انوار العلوم جلدا !
نهرو کمپنی کی تمہ ، پورٹ پر مختصر تبصرہ
نہرو کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد
८८
شهر و کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
-
نہرو کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ
نہرو کمیٹی نے میرے تبصرے کی اشاعت کے بعد اپنی رپورٹ کا ایک تمہ لکھا ہے اور
اس میں اپنی پہلی پیش کردہ تجاویز میں بعض اصلاحیں کی ہیں۔ میرے نزدیک گو اس اصلاح کے
باوجود میرا تبصرہ بہت ہی کم تغییر کا محتاج ہے لیکن چونکہ ممکن ہے بعض لوگوں کے دل میں یہ
خیال گذرے کہ شاید میری تنقید کے بعض حصے تمہ رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد
غیر ضروری ہو گئے ہیں اس لئے میں اختصار کے ساتھ اس اصلاح کے ان حصوں کے متعلق جو
مسلمانوں سے تعلق رکھتے ہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہوں۔
سپلیمنٹری رپورٹ کے عنوان اصولی حقوق تعلیم کے متعلق اصلاح
کے مادہ نمبر۴ کے حصہ )FUNDAMENTAL RIGHTS(
نمبرہ میں تعلیم کے متعلق ایک اصلاح کی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ :۔
جہاں جہاں اقلیتوں کی معقول تعداد ہوگی وہاں ان کی زبان اور انہی کی تحریر میں
تعلیم دینے کا انتظام کیا جائے گا۔"
ہیں اور
یہ اصلاح بے شک ایک مفید اصلاح ہے لیکن اس کے الفاظ نہایت ہی ' مبہم ہیں
بالکل ممکن ہے کہ اس اصلاح کے باوجود مسلمان بہت سے صوبوں میں اپنی زبان میں تعلیم پانے
سے محروم رہ جائیں۔ اگر یورپ کی بعد از جنگ پیدا ہونے والی ریاستوں کے قوانین کے مطابق
معقول تعداد کی کوئی تشریح کر دی جاتی تو مسلمان اس سے تسلی پاسکتے تھے۔ معقول کا لفظ اتنا مبہم

انوار العلوم جلدا
۱۷۸
شہر د کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ
ہے کہ بالکل ممکن ہے کہ کسی جگہ کے مسلمان بھی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں اور صرف پنجاب
کے سکھ اور ہندو ہی اس سے نفع حاصل کر سکیں۔
اسی عنوان کے حصہ سترہ میں ایک زیادتی کی گئی ہے اور
اجارہ زمین کے متعلق قانون میرے نزدیک وہ زیادتی بجائے مفید ہونے کے مسلمانوں
کے لئے مضر ہو سکتی ہے ، وہ زیادتی یہ
یہ ہے:۔
پارلیمنٹ ایسے بھی قوانین بنائے گی کہ جن کے ذریعہ سے کسان کو
اجاره دائمی حاصل ہو جائے گا اور مناسب شرح لگان مقرر ہو جائے گی۔"
اول تو جہاں تک میں خیال کرتا ہوں ایسے قانون کا بنانا سنٹرل گورنمنٹ کے دائرہ عمل
سے باہر ہے کیونکہ جن امور کے متعلق مرکزی حکومت کو قوانین بنانے کا اختیار دیا گیا ہے اور
جو نہرو رپورٹ کے شیڈول نمبرا (1۔Schedule No) کے عنوان کے نیچے درج ہیں ان کے
پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کو زمیندار اور کسان کے باہمی حقوق کے متعلق
کوئی قانون بنانے کا اختیار حاصل نہیں ہے یہ اختیارات مقامی حکومتوں کے سپرد ہیں۔ قطع نظر
اس کے یہ سوال اپنی ذات میں بھی ایسا ہے کہ سارے ہندوستان کے لئے اس کا حل بالکل
نا ممکن ہے اور جو حکومت اس کے لئے عام قانون بنائے گی وہ ضرور ملک کو سخت نقصان پہنچائے
گی۔ پس میرے نزدیک اس سوال کے حل کو صوبہ جات پر ہی چھوڑنا چاہئے ورنہ چونکہ
مسلمان اپنی نسبت آبادی کے لحاظ سے زمیندارہ کے ساتھ زیادہ تعلق رکھتے ہیں ، وہ اس قانون
سے بہت نقصان اٹھا سکتے ہیں۔
دوسرا تغییر جس کے متعلق میں کچھ لکھنا مناسب سمجھتا ہوں وہ زبان کے حکومت کی زبان عنوان کے نیچے مادہ چار الف کے حصہ اول میں یوں بیان کیا گیا ہے:۔
جائے۔“
"
حکومت کی زبان ہندوستانی ہوگی خواہ وہ ناگری میں یا اردو میں لکھی
یہ خواہ" کا لفظ ایہ ایسا مشکوک ہے کہ بالکل ممکن ہے سرکاری رپورٹیں ساری کی ساری
ناگری میں ہی شائع ہوتی رہیں اور اس طرح اردو کی ترقی کو نقصان پہنچا دیا جائے۔ اور یہ لازمی
بات ہے کہ اگر سرکاری طور پر ناگری حروف کو رائج کیا گیا تو آہستہ آہستہ عربی اور فارسی کے
حروف زبان سے نکل کر موجودہ اردو کی بجائے ہندی بھاشا ہی کا نام اردو ہو جائے گا۔ خصوصاً

انوار العلوم جلدا
۱۷۹
نہرو کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ
اس وجہ سے کہ ناگری کے حروف عربی اور فارسی کے الفاظ کے پوری طرح متحمل نہیں ہو
سکتے۔ پس لازما آہستہ آہستہ ایسے الفاظ متروک ہوتے چلے جائیں گے اور صرف بھاشا ہی کے
الفاظ رہ جائیں گے جن کی کہ ناگری زبان پوری طرح متحمل ہو سکتی ہے۔ میرے نزدیک یہ
زیادتی مسلمانوں کے لئے ہرگز نفع رساں نہیں بلکہ اس کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا
سکتا ہے۔
تیسرا پارلیمنٹ کے عنوان کے نیچے
صوبہ جاتی حکومتوں پر مرکزی حکومت کا قبضہ مادہ نمبر ۱۳۔ الف ۱۳۔ الف میں ایک اور جزو
بڑھایا گیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں :۔
اشد ضرورتوں کے وقت اور ایسے معاملات میں جو کہ دو صوبوں کے
درمیان ہوں ہر قسم کی طاقتیں حاصل ہونگی حتی کہ یہ اختیار بھی حاصل ہو گا کہ وہ کسی
صوبے کی گورنمنٹ کے قانونی یا انتظامی فیصلوں کو موقوف کر دے یا معرض التواء
میں ڈال دے۔ "
(ب) عدالت اعلیٰ کو ایسے معاملات میں جن کا فیصلہ پارلیمنٹ یا
مرکزی حکومت نے اوپر کے قانون کے دیئے ہوئے اختیارات کے ماتحت کیا ہو دخل
دینے کا کوئی حق نہیں ہو گا۔"
یہ قاعدہ بھی نہایت ہی خطرناک ہے۔ اس قاعدہ کے ابتدائی الفاظ کہ ”اشد ضرورت
کے وقت حکومت اختیاری کو صوبہ جات کی حکومتوں کے قانون کو بدلنے کا حق حاصل ہو گا"۔
یہ صوبہ جات کی حکومت کو بالکل فضول اور لغو کر دیتے ہیں۔ بقیہ حصہ قانون کا بے شک اگر
قانونی زبان میں اور ایسے الفاظ میں رکھا جائے کہ اس کے الفاظ کی کئی تاویلات نہ ہو سکیں تو
بے شک مفید ہو سکتا ہے۔ لیکن پہلا حصہ نہایت ہی خطرناک ہے اور اس کی موجودگی میں
مرکزی حکومت جس میں ہندوؤں کی کثرت ہوگی ہر وقت مسلمانوں کی کثرت والے صوبوں
میں دخل اندازی کر کے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ پس میرے نزدیک " اشد ضرورت کے وقت "
کے الفاظ اُڑا دینے چاہئیں اور باقی حصے کے الفاظ یوں کر دینے چاہئیں کہ کسی صوبے کی حکومت
کو کوئی ایسا قانون بنانے کا اختیار نہیں ہوگا جو دوسرے حصے کی حکومت یا اس کے افراد پر
براه راست اثر انداز ہو۔ اگر کسی صوبے کی حکومت کوئی ایسا قانون بنائے گی تو

انوار العلوم جلدا
۱۸۰
نہرو کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ
مرکزی حکومت کو ایسے قانون کو منسوخ کرنے یا معرض التواء میں ڈال دینے کا پورا اختیار
ہو گا۔
(ب) اگر اس صوبے کی گورنمنٹ کو جس کے قانون کو منسوخ کیا گیا ہو مرکزی حکومت
کے فیصلے کے خلاف غیر منصفانہ ہونے کا احتمال ہو تو اسے حق ہو گا کہ وہ عدالت عالیہ میں اس کے
خلاف اپیل کرے۔
صوبوں کے گورنروں کا تقر چوتھا تغیر صوبہ جاتی مجلس واضع قوانین کے عنوان کے
تقرر ماہ نمبر ۹ میں کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ :۔
نہرو رپورٹ میں صوبہ جاتی گورنروں کا تقرر شہنشاہِ معظم کے ہاتھ میں رکھا گیا تھا
لیکن اب تمہ میں یہ اختیار گورنر جنرل ان کو نسل کو دے دیا گیا ہے۔"
یہ تغیر نہایت ہی خطرناک ہے۔ اس کے ذریعہ سے مرکزی حکومت نے صوبہ جاتی
حکومتوں پر پورے طور پر تصرف کر لیا ہے۔ گورنروں کا تقرر براہ راست ملک معظم کی طرف
سے ہونا چاہئے اور موجودہ پریزیڈنسی گورنروں کی طرح گورنر جنرل کے مشورہ کا بھی اس میں
کوئی دخل نہیں ہونا چاہئے۔
پانچواں تغیر مادہ نمبر ۷۲ کے جزوہ میں کیا گیا ہے۔ اس تغیر سے نئے صوبوں کی تجویز معلوم ہوتا ہے کہ پانچ نئے صوبوں کے بنانے کی سفارش کی گئی ہے
جن میں ہندو میجارٹی ہوگی۔ اس تغیر پر اصولاً اعتراض کرنے کا ہم کو حق حاصل نہیں۔ لیکن اس
تغیر سے ہم اتنا ضرور سمجھ سکتے ہیں کہ اس کمیٹی کے ممبروں کے دماغ پر ہر وقت یہ بات غالب
رہتی ہے کہ انفرادی لحاظ سے بھی اور صوبہ جاتی لحاظ ۔ سے بھی ہندو عنصر مسلمان عنصر پر غالب
رہنا چاہئے۔
سے
قانون کا بدلنا چھٹا تغییر مادہ نمبر ۷ ۸ میں کیا گیا ہے جو یہ ہے۔
قانون اساسی کے بدلنے کیلئے حاضر الوقت ممبروں کے ۴/۵ ممبروں کا اتفاق
ضروری ہوگا۔ اصل رپورٹ میں ۲/۳ کے اتفاق کی شرط لگائی گئی تھی ۔ "
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس تغیر کی وجہ سے یہ قانون پہلے سے بہت اچھا ہو گیا ہے۔
لیکن پھر بھی اقلیتوں کے حقوق کی اس سے پوری طرح نگہداشت نہیں ہوتی۔ قانون اساسی کے

انوار العلوم جلدا
A
شہرہ کمیٹی کی تمہ ، پورٹ پر مختصر تبصرہ
بدلنے کے لئے یہ ضروری ہونا چاہئے کہ کُل منتخب شدہ ممبروں کی تعداد سے ۴/۵ حصہ کے
اتفاق سے اس میں تغیر کیا جائے نہ کہ حاضر الوقت ممبروں میں سے ۴/۵ کے اتفاق سے کیونکہ
بالکل ممکن ہے کہ کسی وقت کسی اختلاف کی وجہ سے ایک حصہ ممبروں کا اسی طرح عدم تعاون
میں مشغول ہو جس طرح آج کانگریسی لوگ مشغول ہیں۔ اور اس سے فائدہ اٹھا کر کثیر التعداد
جماعت اپنے مطلب کے مطابق قانون اساسی میں تغیر کرے۔ حاضر الوقت ممبروں میں سے
۴/۵ کے اتفاق کے ساتھ قانون اساسی کا بدل جانا اس قانون کو نہایت ہی بودی بنیادوں پر قائم
کر دیتا ہے۔
فرقه دارانه انتخاب
ہیں :۔
"
ساتواں تغیر فرقہ وارانہ انتخاب کے عنوان کے نیچے مادہ ۳ کے
حصہ الف کے سچے کیا کیا ہے اور اس میں یہ الفاظ بڑھائے گئے
پنجاب اور بنگال میں کسی قوم کی نشستیں محفوظ نہیں کی جائیں گی مگر یہ شرط ہو گی کہ
فرقه دارانه انتخاب کا سوال اگر کسی قوم نے اٹھایا تو دس سال کے تجربے کے بعد پھر
دوبارہ زیر بحث آسکے گا۔"
یہ زیادتی بالکل بے معنی زیادتی ہے۔ نیابتی حکومت میں بہر حال کثرت رائے کا فیصلہ
جاری ہوگا۔ اس قانون میں اقلیتوں کو بالکل یہ حق نہیں دیا گیا کہ اگر وہ اصرار کریں تو
دس سال کے بعد انہیں محفوظ نشستوں کا حق دے دیا جائے گا۔ بلکہ صرف یہ ہے کہ یہ سوال
پھر زیر بحث آسکتا ہے۔ زیر بحث آنے کے بعد اگر مرکزی حکومت کی ہندو میجارٹی یہ فیصلہ
کرے گی کہ اس قانون میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں تو نہرو کمیٹی کے ممبر ہمیں سمجھائیں کہ
مسلمانوں کے لئے اپنے حقوق کے واپس لینے کا کونسا رستہ کھلا ہو گا۔ پس یہ زیادتی بالکل دھوکا
دینے والی ہے اور لفظی فریب سے زیادہ وقعت نہیں رکھتی۔
آٹھواں تغیر اصل فرقہ وارانہ عنوان کے نیچے ساتویں مادے میں کیا گیا ہے۔ اس مادے
کے الفاظ یہ تھے ۔
71
جس جس جگہ پر بعض قوموں کے لئے نشتوں کو محفوظ کر دیا گیا ہے ان مقامات پر
صرف دس سال کے لئے یہ قانون جاری رہے گا۔“
اس میں اب یہ زیادتی کی گئی ہے کہ :۔

انوار العلوم جلدا
۱۸۲
نہرو کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ
بایں شرط کہ یہ سوال اس عرصے کے گزرنے کے بعد پھر زیر غور آسکتا ہے اگر کوئی
قوم اس کا مطالبہ کرے ۔"
یہ زیادتی بھی بالکل بے معنی ہے ۔ " زیر غور آسکتا ہے " میں کوئی معین پالیسی ظاہر نہیں
ہوتی۔ اور یہ بات ظاہر ہے کہ جس اقلیت کو محفوظ نشستوں کا زیادہ تر حق دیا گیا ہے وہ مسلمان
ہی ہیں۔ اگر یہ قانون مفید ہے تو یہ صاف بات ہے کہ مسلمان اس کے تغیر کا مطالبہ نہیں کریں
گے۔ جب بھی اس تغیر کا مطالبہ کریں گے ہندو ہی کریں گے۔ ان حالات میں دوسرے الفاظ
میں زیادتی یوں کی گئی ہے کہ اگر دس سال کے گزرنے کے بعد ہندو لوگ یہ مطالبہ کریں گے کہ
مسلمانوں کو یہ حق نہیں ملنا چاہئے تو اس سوال پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ یہ بات تو ظاہر ہے کہ
یہ غور مرکزی حکومت میں ہی ہو گا جہاں ہندو اکثریت ہوگی۔ پس وہ فیصلہ جو مرکزی حکومت
کرے گی اس کا بھی ابھی سے قیاس کیا جا سکتا ہے۔
اس مختصر تنقید کے بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ جو تغیرات نہرو کمیٹی نے تجویز کئے ہیں ان
میں فائدے کی باتیں بہت کم اور نقصان کی باتیں بہت زیادہ ہیں۔ اگر کوئی بات میں اس کمیٹی
کے حق میں کہہ سکتا ہوں تو صرف یہ کہ یہ کمیٹی ایسے الفاظ کے استعمال کرنے میں بڑی ماہر ہے
جو ظاہر میں اور معنی رکھتے ہوں اور باطن میں اور مگر یہ توصیف قابل تعریف توصیف نہیں۔
آخر میں میں پھر مسلمان پبلک اور اپنے
مسلمانوں اور انگریزوں سے اپیل ماورا اجر کے رہنے والے انگریز بھائیوں سے ہے
۔
یہ
اپیل کروں گا کہ وہ اس رپورٹ کو سمجھے بغیر اس کی تائید نہ کریں۔ انگریزوں کو یہ یاد رکھنا
چاہئے کہ ان کی قوم بے شک اس وقت ہندوستان کی حاکم ہے لیکن وہ اس کی مالک نہیں ہے وہ
آٹھ کروڑ مسلمانوں کو ہمیشہ کے لئے ہندوؤں کا غلام بنا دینے کا کوئی حق نہیں رکھتے۔ وہ قوم جو
غلامی کو مٹانے کے لئے اس قدر دعویدار ہے وہ آئندہ نسلوں کی نظر سے ہمیشہ کے لئے گر جائے۔
گی۔ اگر وہ اس آزادی کے زمانے میں آٹھ کروڑ مسلمانوں کو ایک قلم کی جنبش سے ایک
ایسی قوم کا غلام بنانے کا فیصلہ کر دے گی جس نے اپنے غلاموں کے ساتھ دنیا کی تمام اقوام سے
بدتر سلوک کیا ہے۔ ہر ایک قوم کے غلام تھوڑے یا زیادہ عرصہ میں آزاد ہو گئے ہیں۔ لیکن
ہندووں کے غلام ہزاروں سال کے گزرنے کے بعد آج بھی اچھوت اقوام کے نام سے ہندووں
کے ظالمانہ دستور غلامی پر شہادت دے رہے ہیں۔ انگلستان کو یاد رکھنا چاہے کہ جس وقت وہ

انوار العلوم جلد !!
۱۸۳
نہرو کمیٹی کی تمہ رپورٹ پر مختصر تبصرہ
ہندوستان کو آزادی دینے پر آمادہ ہو گا اس وقت سے مسلمان آزاد ہوں گے اور ان کا حق ہو گا
کہ وہ یہ مطالبہ کریں کہ یا تو ان کے حقوق کی نگرانی کی جائے یا وہ اپنی آزاد ہستی کے برقرار
رکھنے کے لئے مجبور ہوں گے کہ ہر ایک ایسے نئے نظام سے وابستہ ہونے سے انکار کر دیں جو
ان کی آزادی کو کچل دینے والا ہو اور اپنے لئے خود کوئی ایسا نظام قائم کریں جس کے ماتحت وہ
اپنی آزادی اور حریت قائم رکھ سکیں۔ مسلمان ایک خدا کا ماننے والا ہے وہ کبھی بھی
اچھوت اقوام کا بہروپ بھرنے کے لئے تیار نہیں ہو گا۔ خواہ اس مصیبت سے بچنے کے لئے
اس کو کتنی ہی قربانی کیوں نہ کرنی پڑے۔
الفضل ۱۱- مئی ۱۹۳۰ء) |

آج 10 میں سے 10 باقی