رسول کریم ؐ ایک ملہم کی حیثیت میں

انوارالعلوم (جلد 11)

انوار العلوم جلدا
۱۹۷
رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم ایک علم کی حیثیت میں
رسول کریم میں یہ ایک مسلم کی حیثیت میں
الله
صلی
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

انوار العلوم جلدا
١٩٩
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک علم کی حیثیت میں
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
رسول کریم مسلم ایک مسلم کی حیثیت میں
صلی
ہر انسان جو خدا تعالی کی طرف سے آتا ہے اس کی کئی حیثیتیں ہوتی ہیں۔ مثلاً ایک نبی
کی ایک رسول کی ایک علم کی ایک مامور کی ایک آمر کی ایک معلم کی اور ایک مربی کی۔ ہر
ایک حیثیت اپنی ذات میں ایک قیمتی جوہر اور دلفریب چیز ہوتی ہے۔ جسے دیکھ کر انسان
بے اختیار ہو جاتا ہے اور اس کا دل اس اقرار پر مجبور ہوتا ہے کہ اس کے تمام افعال کسی
زبردست طاقت کے تصرف کے ماتحت ہیں۔ میں اس وقت رسول کریم میں ہم کے علم ہونے
کی حیثیت کو لیتا ہوں کہ اس میں بھی آپ نہ صرف دوسری دنیا سے بلکہ سب نبیوں سے بڑھے
ہوئے تھے۔ ملہم ہونے کی حیثیت میں جس چیز کو ہمیں دیکھنا چاہئے وہ نبی پر نازل ہونے والا کلام
ہے۔ اس کلام کی حیثیت کے مطابق ہم نبی کی شان کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ کیونکہ کلام اس قدر
طاقتیں اپنے ساتھ لے کر آتا ہے جس قدر کام کی اس سے امید کی جاتی ہے۔ اگر یہ صحیح ہے کہ
نبی کا ہتھیار اس کا کلام ہوتا ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ضرورت کے مطابق ہی ہتھیار اسے دیا
جائے گا۔ اگر بڑے دشمن کا مقابلہ ہے اور بہت بڑی فتوحات اس کے ذمہ لگائی گئی ہیں تو یقیناً
بہت کاری ہتھیار اسے دینا ہو گا تاکہ وہ اپنا کام کر سکے۔ لیکن تعجب ہے کہ دنیا نے اس صاف
اور سیدھی صداقت کو نہیں سمجھا اور کئی بے وقوف کہہ دیا کرتے ہیں کہ نبی کریم میں ہم کو
سوائے قرآن کریم کے کوئی معجزہ نہیں ملا اور اس سے انہیں یہ بتانا مطلوب ہوتا ہے کہ
قرآن کریم نے بھلا کیا معجزہ ہونا تھا۔ پس اگر اس کے سوا کوئی معجزہ نہیں ملا تو گویا کوئی معجزہ ہی
نہیں ملا۔ لیکن یہ خیال ان لوگوں کا محض نا سمجھی یا حماقت پر مبنی ہے۔ اول تو یہ درست نہیں کہ

انوار العلوم جلدا
۲۰۰
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک فلم کی حیثیت میں
قرآن کریم کے سوا رسول کریم میں تعلیم کو کوئی اور نشان نہیں ملا۔ آپ کی زندگی کا تو ہر پہلو
ایک معجزہ تھا۔ اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس قدر معجزات دیئے کہ سب انبیاء کو مجموعی طور پر
بھی اس قدر معجزات نہ ملے ہوں گے۔ لیکن اگر ہم فرض کر لیں کہ اور کوئی معجزہ آپ کو نہیں
ملاء تب بھی قرآن کریم کا کا معجزہ سب معجزات سے سے بڑھ کر ہے۔ اور وہ ایک ہی آپ کے سب
نبیوں پر بر تر ہونے کا ثبوت ہے۔
چونکہ بعض لوگوں کو یہ خیال ہے کہ جب قرآن کریم کو معجزہ قرار دیا جاتا ہے تو اس سے
یہ مراد ہوتی ہے کہ اس کی زبان بہت فصیح ہے۔ اس وجہ سے یہ لوگ قرآن کریم کے مختلف
عیوب بیان کرتے رہتے ہیں اور اس کوشش میں ایسی ایسی احمقانہ حرکات کر بیٹھتے ہیں کہ ہنسی آ
جاتی ہے۔
چنانچه سرولیم میور اپنی کتاب "سوانح محمد " ( صلی اللہ علیہ وسلم) میں لکھتے ہیں کہ پانچویں
سال سے دسویں سال قبل ہجرت میں رسول کریم مالی نے قرآن کریم میں یہودی کتب کے
مضامین بیان کرنے شروع گئے اور اس وجہ سے قرآن کریم کا وہ پہلا انداز بیان نہ رہا اور بڑی
مشکل سے یہودی روایات کو عربی زبان میں داخل کرنے کے آ۔ اپ قابل ہوئے اور چونکہ دن کو
تو آپ کو فرصت نہیں ہوتی تھی۔ اس وجہ سے اس وجہ سے معلوم ہوتا ہے کہ راتوں کو جاگ جاگ کر آ کر آپ
محنت سے وہ ٹکڑے تیار کرتے ہوں گے۔
پھر وہ لکھتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیات یايُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ الَّيْلَ إِلَّا قَلِيلا - نِصْفَةً
أَوِ انْقُصُ مِنْهُ قَلِيلاً - اَوْزِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا - إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ
قَوْلاً ثَقِيلاً - إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطَاً وَ أَقْوَمُ قِيلاً - إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ
سَبْحًا طَوِيلاً - وَاذْ كُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً - اے غالبا اس زمانہ کی طرف
اشارہ کرتی ہیں۔
سرمیور محقق تو بہت ہیں لیکن تعجب ہے کہ انہیں اس قدر بھی خیال نہیں آیا کہ یہ
آیات مسلمہ طور پر پہلے سال نبوت کی ہیں اور سورۃ مزمل جس کا وہ حصہ میں نہایت ابتدائی
سورتوں میں سے ہے بلکہ بعض محققین تو اس سورۃ کو ابتدائی سورتوں میں سے سمجھتے ہیں۔ پس
جو سورۃ کہ ابتدائی زمانہ میں اُتری ہے۔ اس میں اس محنت کا ذکر جو پانچویں یا دسویں سال میں
بقول ان کے رسول کریم میں تعلیم کو کرنی پڑی خود ایک معجزہ ہے۔ کیونکہ کون شخص پانچ چھ سال

انوار العلوم جلده
٢٠١
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مہم کی حیثیت میں
بعد کی ایسی بات بنا سکتا ہے جو اس کے اختیار میں نہ ہو۔
خلاصه یه که دشمنان اسلام اس معجزہ کو ہلکا کرنے کے دکھانے کے لئے اس قدر کوشش
کرتے ہیں رہتے ہیں کہ خود وہ کوشش ہی اس امر کا ثبوت ہوتی ہے کہ قرآن کریم کے اس
معجزہ کو وہ دل میں تسلیم کرتے ہیں۔ ورنہ اس قدر گھبراہٹ اور تشویش کی کیا ضرورت تھی؟
اصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم کے مقابلہ میں کوئی کتاب اپنی ذات میں معجزہ نہیں
ہے۔ بلکہ اس کے نزول سے پہلے وہ بے شک اپنے زمانے کے لوگوں کے لئے معجزہ ہوں گی
لیکن اس سورج کے طلوع کے بعد وہ ستاروں کی طرح مدہم پڑ گئیں۔ اب حال یہ ہے کہ جو قصے
ان کتب میں پائے جاتے ہیں ، ان کے ذریعہ سے تو وہ اسلام کا مقابلہ کر لیتے ہیں۔ کیونکہ قصوں
میں جس قدر کوئی چاہے جھوٹ اور مبالغہ آمیزی سے کام لے لے۔ اگر رسول کریم ملی ام
کے ذریعہ سے کسی شفاء کا ذکر کیا جائے تو اس کے مقابلہ میں ایک مسیحی دس قصے سنا دے گا اور
اگر اس پر استعجاب کا اظہار کیا جائے تو جھٹ کہہ دے گا کہ اگر تمہاری روایت قابل تسلیم ہے تو
میری کیوں نہیں؟ لیکن اگر اس سے یہ کہا جائے کہ رسول کریم ملی کا سب سے بڑا معجزہ
قرآن کریم ہے اور یہ زندہ معجزہ ہے۔ اس کی بنیاد روایتوں پر نہیں بلکہ حقیقت پر ہے۔ تو اس
کے جواب میں سوائے خاموشی کے اور ان کے پاس کچھ نہیں رہتا۔ وہ اپنی کتابوں کو پیش نہیں
کر سکتے ۔ کیونکہ وہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی کتب محرف و مبدل ہیں اور اگر بعض ضدی
اسے تسلیم نہیں کرتے تو کم سے کم تاریخی ثبوت اس قدر زبردست موجود ہیں کہ ان انکار نہیں
کیا جا سکتا۔
وید کے نسخوں میں اس قدر اختلاف ہے کہ مختلف نسخے مل کر کئی نئے وید بن جاتے ہیں۔
آخر کانٹ چھانٹ کر ایک نسخہ تیار کیا گیا ہے۔ توریت کا یہ حال ہے کہ اس میں یہاں تک لکھا
موجود ہے کہ پھر موسیٰ مر گیا اور آج تک اس جیسا کوئی نبی پیدا نہیں ہوا۔ حالانکہ اس کتاب کی
نسبت کہا جاتا ہے کہ خود موسی" پر نازل ہوئی تھی۔ دوسری کتب بائبل کی ایسی ہیں کہ اختلافات
کی وجہ سے ایک حصہ کی دوسرے حصہ سے شکل نہیں پہچانی جاتی۔ انجیل میں خود مسیحی آئے
دن تغیر و تبدل کرتے رہتے ہیں۔ اور کبھی کسی آیت کو صحیح قرار دے کر اس میں داخل کر لیتے
ہیں۔ دوسرے وقت میں اسے ردی قرار دے کر پھینک دیتے ہیں۔ اور اب تو بعض بابوں تک
کی صفائی ہونے لگی ہے۔ اور کہا یہ جاتا ہے کہ یہ الحاقی باب ہیں۔ مگر سوال تو یہ ہے کہ اگر

انوار العلوم جلدا
۲۰۲
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مسلم کی حیثیت میں
انجیل کسی معتبر ذریعہ سے پہنچی تھی تو الحاق کا زمانہ انیس سو سال تک کس طرح لمبا ہو گیا؟
معنوں کے فرق کو تو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ پچھلوں نے معنی نہیں سمجھے ہم نے سمجھ لئے ہیں۔ لیکن
ظاہر اہر الفاظ کے متعلق ہم کس طرح تسلیم کر سکتے ہیں کہ پچھلوں نے ان کو داخل کر دیا اور اب
موجودہ نسلوں نے انیس سو سال بعد حقیقت کو معلوم کر لیا ۔ جو لوگ ان بابوں اور آیتوں پر
عمل کرتے رہے ان کی زندگیاں تو برباد گئیں اور ان کا عرفان تو تباہ ہوا۔ وہ کتاب آسمانی جس
میں دو ہزار سال تک زائد ابواب اور زائد آیات شامل رہیں۔ اس پر بنی نوع انسان کی کیا
یقین کر سکتے ہیں؟ اور آئندہ کے لئے کیا اعتبار ہو سکتا ہے کہ کچھ اور ابواب خارج نہ کر دیئے
جائیں؟ ممکن ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے کہ جس طرح بعض محققین کا خیال ہے کہ ساری
انجیل میں صرف "ايْلِى اِيْلِى لَمَا شَبَقْتَنِي " یعنی اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے
مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ کا ایک فقرہ ہے جسے مسیح کے منہ سے نکلا ہوا کہا جا سکتا ہے۔ اس فقرہ کو
انجیل قرار دے کر سب حصوں کو اڑا دیا جائے۔ مگر یہ چھوڑ دیا " والا فقرہ ملانے کا موجب
کب ہو سکتا ہے؟
غرض دوسرے سب مذاہب کی الہامی کتب ایسی مخدوش حالت میں ہیں کہ اس مقابلہ کی
طرف آنے سے ان کے مبلغوں کی روح کانپتی ہے۔ اور یہی حال دوسری کلام کی خوبیوں کا
ہے۔ اس وجہ سے کلام کے معجزہ کی طرف یہ لوگ کبھی نہیں آتے۔ حالانکہ کلام کا معجزہ
دوسرے معجزوں سے زبردست ہوتا ہے کیونکہ اس کا ثبوت ہر وقت پیش کیا جا سکتا ہے۔ جب
کہ دوسرے معجزات ایسے ہیں کہ روایات کے غبار میں غائب ہو جاتے ہیں۔ اور جب تک
دوسرے شواہد ساتھ نہ ہوں بچے اور جھوٹے میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
کلام کا معجزہ جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے ، کئی شاخیں رکھتا ہے اور قرآن کریم کا معجزہ
ان تمام شاخوں میں مکمل اور اکمل ہے۔ لیکن ایک اخبار کے مضمون میں اس قدر گنجائش نہیں
ہو سکتی کہ ہر ایک بات بیان کر دی جائے۔ نہ ہر امر تفصیل سے بیان ہو سکتا ہے۔ اس لئے میں
صرف اس معجزہ کے دو پہلوؤں کو اختصار سے بیان کرتا ہوں۔ اور چیلنج دیتا ہوں کہ اگر کوئی اور
کتاب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے کی مدعی ہے تو اس کے پیرو اس معجزہ کے مقابلہ میں اسے
پیش کریں اور دیکھیں کہ کیا ان کی کتاب ایک ذرہ بھر بھی اس کتاب کا مقابلہ کر سکتی ہے ؟
پہلی مثال جو میں پیش کرنی چاہتا ہوں الفاظ قرآنیہ ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا

انوار العلوم جلد
۲۰۳
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک علم کی حیثیت میں
ہے کہ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ کے ہم ہی نے اس ذکر کو اتارا ہے اور ہم
ہی اس کے محافظ ہیں۔
یہ ایک عام قاعدہ ہے کہ جو چیز اپنی غرض کو پورا کر رہی ہوتی ہے ہم اس کی حفاظت
کرتے ہیں۔ اور جب وہ اس غرض کو پورا کرنے سے جس کے لئے اسے بنایا یا اختیار کیا گیا تھا رہ
جاتی ہے تو ہم اسے پھینک دیتے ہیں۔ پس اس میں کیا شک ہے کہ اگر کوئی کلام اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہے تو جب تک اس کی ضرورت دنیا میں ہو اس کی حفاظت ہونی چاہئے اور جب اس
کی حفاظت بند ہو جائے تو ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ اب اس کی ضرورت دنیا میں باقی نہیں رہی
اس لئے اسے پھینک دیا گیا ہے۔ قرآن کریم جس قوم میں نازل ہوا وہ علم سے خالی تھی۔ اس
کے مقابلہ میں دوسری کتب سماویہ ایسی اقوام میں نازل ہوئیں کہ جن میں لکھنے پڑھنے کا کافی
رواج موجود تھا۔ لیکن باوجود اس کے وہ کتب محفوظ نہ رہ سکیں۔ لیکن قرآن کریم اب تک
اسی طرح موجود ہے جس طرح کہ وہ رسول کریم میں ایم کی وفات کے وقت تھا اور یہ حفاظت
اس وجہ سے نہیں ہوئی کہ اس کے لئے خاص آسانیاں حاصل تھیں جو دوسری کتب کو حاصل
نہیں تھیں۔ نہ یہ حفاظت اس وجہ سے ہے کہ اب تک اس کی تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا گیا۔ جس
سے یہ امکان باقی رہ جائے کہ شاید جب اس کی تاریخ کا بھی مطالعہ کیا جائے تو اس کے نقائص
معلوم ہو جائیں۔ کیونکہ ایک سو سال سے مسیحی مبشرین بائبل کی بدنامی دھونے کیلئے قرآن کریم
کی تاریخ کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں اور اس قسم کی عرق ریزی سے کام لے رہے ہیں کہ اگر
کسی شخص کو ان کی نسبت معلوم نہ ہو تو شاید وہ یہ خیال کرے کہ قرآن کریم کی محبت
مسیحی مبشروں کو عام مسلمانوں سے زیادہ ہے۔ لیکن باوجود اس عرق ریزی کے وہ اس مقصد میں
کامیاب نہیں ہو سکے کہ اس کی عبارت میں ایک لفظ بھی ایسا ثابت کر سکیں کہ جو زائد ہو اور
اصل قرآن کریم میں نہ ہو۔
ہزاروں قوموں اور سینکڑوں ملکوں میں مسلمان بستے ہیں اور سب کے پاس قرآن کریم
ہوتا ہے۔ لیکن آج تک ایک بھی ایسی مثال نہیں نکل سکی کہ قرآن کریم میں اختلاف ہو۔
ڈاکٹر منگانا نے اپنی طرف سے بڑی کوشش کر کے تین قدیم نسخے قرآن کریم کے تلاش کئے تھے
لیکن ان کے بعض اوراق چھاپنے سے ان کی ایسی پردہ دری ہوئی کہ مزید اشاعت کا خیال ہی
انہوں نے دل سے نکال دیا۔ کیونکہ ان کے شائع کردہ ورقوں سے ثابت ہو گیا کہ وہ کوئی صحیح

انوار العلوم جلدا
۲۰۴۳
رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم ایک مہم کی حیثیت میں
نسخے نہ تھے۔ بلکہ کسی جاہل نو آموز کی طرز تحریر کی غلطیاں تھیں اور اس کو غلطی نہیں کہتے۔
غلطی وہ ہوتی ہے جسے قوم صحیح تسلیم کر کے دھوکے میں آجائے۔ اس قسم کے نسخوں کی تلاش
کسی قدیم زمانہ میں کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اس کے لئے تو آسان راہ یہ ہے کہ کسی مسلمان
کی خراب چھپی ہوئی کتاب میں سے غلط آیات نکال کر کہہ دیا جائے کہ دیکھو قرآن کریم میں
اختلاف ہے۔ چنانچہ ایک پادری سیالکوٹ میں ایسا تھا بھی جو مختلف نسخے قرآن کریم کے اپنے
پاس رکھتا تھا اور جو کوئی غلطی اسے ملتی اس پر نشان لگا لیا کرتا تھا۔ پھر جو مسلمان اسے ملتا اسے
دکھاتا تھا کہ تم تو کہتے ہو کہ قرآن کریم محفوظ ہے حالانکہ اس قرآن میں یہ لفظ یوں لکھا ہے اور
اس دوسرے میں یوں لکھا ہے۔ اس کا دماغ اس طرف نہیں گیا کہ ایک تو تلے آدمی کو نوکر رکھ
چھوڑتا اور اس سے قرآن پڑھوا کر سنواتا اور کہتا کہ دیکھو قرآن کریم میں تغیر ہو سکتا ہے اس
نادان نے یہ نہیں سوچا کہ غلطی وہ ہوتی ہے : غلطی وہ ہوتی ہے جس سے قوم دھوکا کھا جائے۔ ورنہ وہ ؟ وہ بھول چوک
جس کو خود لکھنے والا بھی دوبارہ پڑھنے سے معلوم کر لے کہ یہ غلطی تھی حفاظت کے خلاف
نہیں۔ اس کی حفاظت تو انسانی دماغ میں اور دوسرے نسخوں میں موجود ہے اور اس سے کوئی
نقصان عقیدہ یا تفسیر کو نہیں پہنچتا کیونکہ اس غلطی کی بناء پر کوئی شخص ترجمہ یا تفسیر غلط نہیں کر
سکتا۔
قرآن کریم کو اس بارے میں جو حفاظت حاصل ہے اس کے متعلق میں اپنی طرف سے
کچھ نہیں کہتا۔ میں صرف ان لوگوں کی شہادت پیش کرتا ہوں کہ جو پکے مسیحی ہیں اور جنہوں
نے پورا زور لگایا ہے کہ کسی طرح قرآن کریم کی حفاظت پر وہ کوئی اعتراض کر سکیں۔ لیکن آخر
مجبور ہو کر ان کو ماننا پڑا ہے کہ سب اعتراض فضول اور لغو میں قرآن کریم آج بھی اسی طرح
محفوظ ہے جس طرح کہ اُس وقت محفوظ تھا جب رسول کریم میں یہ دنیا سے جدا ہوئے تھے۔
سرولیم میور اپنی کتاب ”دی کران" (القرآن) میں لکھتے
سرولیم میور کی شہادت ہیں :۔
زید کا نظر ثانی کیا ہوا قرآن آج تک بغیر کسی تبدیلی کے موجود ہے۔ اس
احتیاط سے اس کی نقل کی گئی ہے کہ تمام اسلامی دنیا میں صرف ایک ہی نسخہ قرآن کا
استعمال کیا جاتا ہے۔ "
جو اختلاف قرآن کریم کے نسخوں میں نظر آتا ہے وہ قریباً سب کا سب

انوار العلوم جلدا)
۲۰۵
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک علم کی حیثیت میں
زیروں زبروں اور وقف وغیرہ کے متعلق ہے لیکن چونکہ زیر زبر اور وقف کی
علامت سب بعد کی ایجاد ہیں وہ اصل قرآن کریم کا حصہ ہی نہیں ہیں اور نہ اس کا جو
زید نے جمع کیا تھا ۔ کے
” یہ بات یقینی ہے کہ زید نے جمع قرآن کا کام پوری دیانتداری سے کیا تھا اور
علی اور ان کی جماعت کا جو بد قسمت عثمان کے مخالف تھے اس قرآن کو تسلیم کر لینا
ایک یقینی ثبوت ہے کہ وہ قرآن اصلی تھا۔ "
” یہ تمام ثبوت دل کو پوری تسلی دلا دیتے ہیں کہ وہ قرآن جسے ہم آج
پڑھتے ہیں لفظا لفظا وہی ہے جسے نبی (صلی اللہ علیہ و سلم) نے لوگوں کو پڑھ کر
سنایا تھا۔ "
ایک مومن کی دلیل خواہ کس قدر ہی زبردست ہو لیکن دل میں شبہ رہتا ہے کہ شاید
اس نے مبالغہ سے کام لیا ہو گا۔ لیکن یہ اس شخص کی تحریر ہے جس نے پورا زور لگایا ہے کہ
اسلام اور بانی اسلام کی شان کو گرا کر دکھائے۔ خدا ہی جانتا ہے کہ اس اقرار صداقت کے
وقت سرمیور کا دل کس قدر غم و غصہ کا شکار ہو رہا ہو گا۔ لیکن چونکہ انہیں گریز کا کوئی موقع نہ
ملا۔ اس لئے انہیں قرآن کریم کے محفوظ ہونے کا اقرار کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نظر نہیں
آیا۔
اس شہادت کو دیکھنے کے بعد ہر شخص معلوم کر سکتا ہے کہ دشمن بھی اس امر کا اقرار
کرتے ہیں کہ قرآن کریم ہر قسم کے دخل سے پاک ہے اور إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا
لَهُ لَحْفِظُونَ کی پیشگوئی نہایت وضاحت کے ساتھ پوری ہوئی ہے اور یہ اس کی عبارت کا
معجزہ ایک ایسا معجزہ ہے جس کی مثال کوئی اور کتاب پیش نہیں کر سکتی ۔
دوسری مثال کے طور پر میں اسی آیت کے قرآن کریم کے مفہوم کی حفاظت کا معجزہ ایک دوسرے مفہوم کو پیش کرتا ہوں :۔
کلام کی حفاظت کئی طرح ہوتی ہے۔ اس کے لفظوں کی حفاظت کے ذریعہ سے بھی اور
اس کے مفہوم کی حفاظت کے ذریعہ سے بھی اور اس کے اثر کی حفاظت کے ذریعہ سے بھی۔
میں لفظوں کے علاوہ اس کے مفہوم کی حفاظت کے معجزہ کو پیش کرتا ہوں۔ بالکل ممکن ہے کہ
ایک کتاب کے لفظ تو ایک حد تک موجود ہوں لیکن اس کا صحیح مفہوم سمجھنے والے لوگ نہ مل

انوار العلوم جلدا
۲۰۶
رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم ایک مہم کی حیثیت میں
سکیں۔ جیسے کہ دید ہیں کہ خواہ بگڑے ہوئے نسخے ہوں لیکن بہر حال اس میں سے کچھ نہ کچھ حصہ
تو موجود ہے۔ لیکن ویدوں کی زبان اب دنیا سے اس قدر مٹ چکی ہے کہ کوئی شخص یقین سے
نہیں کہہ سکتا کہ وید کی عبارت کا مطلب کیا ہے ؟ شرک اور توحید ، تو ہم پرستی اور ستارہ پرستی
اور طب اور شہوانی تعلقات کی باریکیاں اور ہر قسم کی متضاد باتیں اس سے نکالی جاتی ہیں۔ لفظ
ایک ہوتے ہیں، معنوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ ایک قوم وام مارگ کی تعلیم اس
سے نکالتی ہے تو دوسری ویدانت کی۔ اور اختلاف مفہوم میں نہیں بلکہ ترجمہ میں ہوتا ہے اور
ایک جگہ نہیں بلکہ شروع سے لے کر آخر تک سارے ہی وید میں اختلاف ہوتا ہے۔ لیکن
قرآن کریم کی زبان ایسی محفوظ ہے کہ گو بعض جگہ پر ایک لفظ کے مختلف معانی کی وجہ سے
معنوں کا اختلاف ہو جائے لیکن اول تو وہ اختلاف محدود ہوتا ہے۔ دوسرے اس کا حل خود
قرآن کریم میں موجود ہوتا ہے۔ یعنی اس کے غلط معنی کرنے ممکن ہی نہیں ہیں۔ کیونکہ
قرآن کریم اپنی تفسیر خود کرتا ہے اور اگر کوئی شخص غلط معنی کرے تو دوسری جگہ کسی اور
آیت سے ضرور اس کے معنوں کی غلطی ثابت ہو جاتی ہے اور اس طرح وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ
کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔
یعنی قرآن کریم کے
قرآن کریم کی ایک آیت دوسری کی حفاظت کرتی ہے مفہوم کے سمجھنے کے لئے
کسی بیرونی شہادت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہم نے خود ہی اس کے اندر ایسا سامان پیدا کیا ہوا
ہے کہ غلطی فورا پکڑی جاتی ہے اور غلطی کرنے والا اپنے معنوں کی قرآن کریم کے دوسرے
حصوں سے تطبیق پیدا نہیں کر سکتا۔ یہ قرآن کریم کا ایک ایسا معجزہ ہے کہ اس کی مثال بھی کسی
اور کتاب میں نہیں مل سکتی۔ دوسری کتب کتب اس طرح لکھی ہوئی ہیں کہ اگر ایک حصہ کے
معنوں کو بدل دیا جائے تو دوسرے حصے ہر گز اس غلطی کو ظاہر نہیں کرتے لیکن قرآن کریم کی ہر
آیت کی حفاظت کرنے والی دوسری آیتیں موجود ہوتی ہیں۔ جب کوئی شخص غلطی کرتا ہے تو
فورا وہ دوسری آیات اس غلطی کو ظاہر کر دیتی ہیں اور اس طرح غلطی کرنے والا پکڑا جاتا ہے۔
غرض رسول کریم میں بطور ملهم بھی سب ملموں سے افضل ہیں۔ کیونکہ آپ
کا الہام زندہ ہے۔ اور اس قدر زبردست معجزانہ اثرات اپنے اندر رکھتا ہے کہ کوئی
اور الہام اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور کوئی اور کتاب آپ کی کتاب کے مقابلہ میں نہیں

انوار العلوم جلد
ٹھہر سکتی !!
لى المزمل : ۲ تا ۹ الحجر : 1
دی کران مصنفه سرولیم میور
که وی کران مصنفه سرولیم میور صفحه ۳۹
ه دی کران مصنفه سرولیم میور ۴۰٬۳۹
دی کران مصنفه سرولیم میور صفحه ۴۰
۲۰۷
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک علم کی حیثیت میں
( الفضل ۲۵۔ اکتوبر ۱۹۳۰ء)

آج 10 میں سے 10 باقی