مستورات سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 11)

انوار العلوم جلد!!
۵۱۵
مستورات سے خطاب
۲۷ دسمبر ۱۹۳۰ء
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
مستوراتت خطاب

انوار العلوم جلدا
۵۱۷
مستورات سے خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مستورات سے خطاب
( فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۳۰ء بر موقع جلسہ سالانہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد آیات وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ
فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيْهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ
وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ
تلاوت کر کے فرمایا :۔
دنیا میں خلیفہ دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جنہیں انسان بناتا ہے دوسرے جنہیں خدا
الہام کے ذریعہ بناتا ہے۔ الہام کی بناء پر ہونے والے خلیفہ کو نبی کہتے ہیں جو ملهم خلیفے ہوتے
ہیں ان کے آنے پر دنیا میں فساد برپا ہو جاتا ہے اس لئے نہیں کہ وہ خود فسادی ہوتے ہیں بلکہ
وجہ یہ ہوتی ہے کہ طبائع ناموافق ہوتی ہیں۔ اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کی
پیدائش کے واقعہ کے متعلق فرمایا کہ اس وقت فرشتوں نے بھی یہی کہا کہ آپ دنیا میں ایسے
شخص کو پیدا کرنا چاہتے ہیں جو زمین میں فساد کرے۔ یعنی فرشتوں نے سوال کیا کہ آپ کی غرض
تو اصلاح معلوم ہوتی ہے مگر در حقیقت یہ فساد کا موجب ہے۔ اس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا
کہ جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔ میں خلیفہ اس لئے بناتا ہوں کہ تا اچھے اور خراب علیحدہ
کئے جائیں۔ قرآن میں پہلے اس سوال کو لیا گیا ہے کیونکہ ہر ایک نبی کی بعثت پر فساد برپا ہوئے
اور نبیوں کو ان کا موجب بنایا گیا۔ دیگر نبیوں کے علاوہ محمد رسول اللہ صلی علیم کے وقت بھی یہی
توا
عام مقولہ تھا کہ اس نے بھائی بھائی کو الگ کر دیا ۔ اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت
میں بھی لوگ یہی کہتے ہیں کہ آپ بانی فساد ہیں۔ بہتر (۷۲) فرقے تو پہلے ہی تھے اب آپ نے

انوارالعلوم جلدا
۵۱۸
مستورات سے خطاب
احمدیوں کا تہترواں (۷۳) فرقہ نکال دیا ۔ چاہئے تو یہ تھا کہ یہ تفرقے کم کئے جاتے الٹا ایک زائد
کر دیا۔ شائد تمہارے خیال میں بھی جو غیر احمدی ہیں ان کا یہی خیال ہو اس لئے پہلے میں اس
مسئلہ کو صاف کرتا ہوں۔
پہلا سوال خون و فساد کا ہے اس کے متعلق یاد رکھو کہ قرآن کریم نے نبی کی آمد سے
پہلے کی حقیقت یوں واضح کی ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ - ۲ یعنی اس وقت
خشکی و تری میں فساد تھے اور ہمیشہ یہی ہوتا ہے۔ اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ حضرت مرزا صاحب
کے آنے سے پہلے کیا دنیا ایک ہی فرقہ پر تھی یا یہ فساد موجود پہلے ہی تھے ؟ شیعہ حنفی پہلے ہی
موجود تھے یا نہیں ؟ گیارھویں، آمین ، رفع یدین کے قضیے پہلے ہی تھے یا نہیں؟ وغیرہ وغیرہ۔
غور کرو تو معلوم ہو گا کہ اتنا فساد تھا جس کی حد نہیں اور جس کے سننے سے بھی شرم آتی ہے۔
افغانستان میں سینکڑوں آدمیوں کی اُنگلیاں مروڑ دی گئیں صرف اس لئے کہ التحیات میں تشہد
کے وقت وہ شہادت کی انگلی کو اُٹھاتے تھے اور حنفی اپنے عقیدہ کے مطابق ایسی نماز کو ضائع
سمجھتے تھے۔
ایک دوست نے سنایا کہ ایک مرتبہ ایک اہلحدیث حنفیوں کی مسجد میں ان کے ساتھ
با جماعت نماز پڑھ رہا تھا۔ التحیات میں اس نے اُنگلی اُٹھائی ۔ اس کا اُنگلی اُٹھانا تھا کہ تمام مقتدی
نمازیں توڑ کر اس پر ٹوٹ پڑے اور حرامی حرامی کہنا شروع کر دیا۔
چنانچہ یہ فساد حضرت مسیح موعود کے آنے سے پہلے ہی تھے۔ مسیح موعود نے تو آکر
اصلاح کی۔ چوٹ لگانے والا فسادی ہوتا ہے یا ڈاکٹر جو نشتر لے کر علاج پر آمادہ ہوتا ہے؟ ایک
شخص کا بخار سے منہ کڑوا ہو ڈاکٹر کو نین دے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ظالم نے منہ کڑوا کر دیا۔
اگر ڈاکٹر بلغم کو نہ نکالتا تو جسم کی خرابی بڑھ جاتی۔ بلغم نکال دینے پر اعتراض کیسا؟ ہڈی ٹوٹی رہتی
اگر زخم کو نشتر سے صاف نہ کیا جاتا اس پر جلن آمیز دوائی نہ چھڑ کی جاتی تو مریض کی حالت کس
طرح بہتر ہو سکتی۔ اس کی تو جان خطرہ میں پڑ جاتی۔ اس صورت میں کس طرح کوئی ڈاکٹر کو ملزم
بنا سکتا ہے۔
ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور اسی تفرقے کے متعلق سوال
کیا۔ آپ نے فرمایا ۔ اچھا بتاؤ ۔ اپنا اچھا دودھ سنبھالنے کے لئے وہی لئے دہی کے ساتھ ملا کر رہ ملا کر رکھتے ہیں یا
علیحدہ؟ ظاہر ہے کہ وہی کے ساتھ اچھا دودھ ایک منٹ بھی اچھا نہیں رہ سکتا۔ پس

انوار العلوم جلدا
۵۱۹
مستورات سے خطاب
فرستادہ جماعت کا درماندہ جماعت سے علیحدہ کیا جانا ضروری تھا۔ جس طرح بیمار سے پر ہیز نہ ہو
تو تندرست بھی ساتھ گرفتار ہو جاتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ روحانی بیماروں
سے فرستادہ جماعت کو علیحدہ رکھے اس لئے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ جنازہ ، شادی، نماز وغیرہ
علیحدہ ہو کیونکہ اکثر عورتیں ہی اس میں اختلاف کرتی ہیں۔ اس لئے میں عورتوں کو نصیحت کرتا
ہوں کہ جس طرح مریض کے ساتھ تندرست کی زندگی خطرہ میں پڑ جاتی ہے یاد رکھو یہی حالت
تمہاری غیر احمدیوں سے تعلق رکھنے میں ہو گی۔ اکثر عورتیں کہتی ہیں کہ بہن یا بھائی کا رشتہ ہوا
چھوڑا کس طرح جائے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر زلزلہ آ جائے یا آگ لگ جائے تو ایک بہن
بھائی کی پروانہ کر کے بلکہ اس کو پیچھے دھکیل کر خود اس گرتی ہوئی چھت سے جلدی نکل بھاگنے
کی کوشش کرے گی تو پھر دین کے معاملہ میں کیوں یہ خیال کیا جاتا ہے؟ دراصل یہ آرام کے
وقت کے جذبات ہیں مصیبت کے وقت کے نہیں۔ اگر خدا رات کو تم میں سے کسی کے پاس
فرشتہ ملک الموت بھیجے جو کہے کہ حکم تو تیرے بھائی یا دوسرے عزیز کی جان نکالنے کا ہے۔ مگر خیر
میں اس کے بدلے تیری جان لیتا ہوں تو کوئی عورت بھی اس کو قبول نہ کرے گی۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيكُمْ نَارًا - سے یعنی بچاؤ اپنی اور
اپنے اہل و عیال کی جانوں کو آگ سے ۔ اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیرو اگر دوسرے
غیر احمدی سے بیاہی گئی تو خاوند کی وجہ سے یقینا وہ احمدیت ۔ جائے گی یا کڑھ کڑھ کر
اسے دور ہو جا
مر جائے گی۔ اپنے رشتہ داروں سے الگ کی جائے گی بوجہ تعصب مذہبی کے ۔ تو یہ ایک آگ
ہے۔ کیا وہ خود اپنے ہاتھ سے اپنی بیٹی کو آگ میں ڈالتی؟ مگر اس طرح ایک تھوڑے سے
تعلقات کے لئے اسے دائمی آگ میں ڈال دیا۔ پس اس سے بچو۔
مسیح موعود کے آنے پر جو تفرقے اٹھے یہ پہلے ہی تھے نئے نہیں۔ لیکن اگر تم قربانیاں
کرو تو دوسروں کو تحریک ہو کہ اس طرح یہ تفرقے مٹ سکتے ہیں۔ مثلاً احمدی ہو کر غیروں سے
رشتے نہ کرو۔ اپنا نمونہ اچھا دکھاؤ تو ان کو بھی ترغیب ہو ۔ اور اگر احمدی ہو کر بھی تم ان سے
رشتے برابر قائم رکھتی ہو تو وہ کہتے ہیں کہ رشتے تو ہم کو یوں بھی مل جاتے ہیں پھر احدی ہو کر کیا
کرنا۔ یاد رکھو کہ یہ قومی گناہ ہے اگر تم ان سے بگلی ایسے تعلقات قطع کر لو اور خدا کے لئے اس
قربانی کو اختیار کرو تو ادھر تو خدا خودان رشتہ داروں کی بجائے تم کو بہتر رشتے دے گا اور پھر
تمھارے اس استقلال کے صلے میں تمہارے وہ رشتہ دار بھی واپس ملادے گا مگر شرط یہی ہے کہ

انوارالعلوم جلدا
۵۲۰
مستورات سے خطاب
تم استقلال کو ہاتھ سے نہ دو۔ یہ مت سمجھو کہ خدا تمہیں ہمیشہ کے لئے جدا ہی رکھے گا۔ نہیں
ہرگز نہیں۔ وہ تمہیں ملائے گا اور دائمی طور پر ملائے گا۔ وہ تمہارا استقلال دیکھتا ہے۔ پس اپنے
تعلقات خدا کے لئے قطع کرو اور راضی برضاء ہو۔ تا تمہارے رشتہ دار بھی تم سے بالآخر دائمی مل
جائیں۔
میں نے ایک دفعہ خواب میں دیکھا کہ کبڑی ہو رہی ہے احمدی اور غیر احمد کی دو پارٹیاں
ہیں۔ احمدیوں کی پارٹی فریق مخالف کو پکڑ پکڑ کر لا رہی ہے یہاں تک کہ سب ختم ہو گئے۔
فریق مخالف میں سے صرف ایک بڑا سا آدمی رہ گیا جو دیوار کے ساتھ لگ کر رینگتا ہوا آخر
احمدیوں میں مل کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ جب سارے ادھر آگئے تو میں تنہا اُدھر کیا کروں۔
اس میں تمہارے لئے سبق ہے کہ اللہ تعالی کا اٹل فیصلہ ہے کہ وہ تمہارے رشتہ داروں کو تم
سے ملائے گا۔ لیکن اگر تم خود اس کے فیصلوں کو توڑ کر یہ قرابتیں قائم کرو تو یاد رکھو کہ ہمیشہ کے
لئے وہ تم سے دور کئے جائیں گے کیونکہ تمہارا یہ فعل خدا تعالی کی مرضی کے خلاف ہو گا۔ پس
اس کی ناراضگی ہمیشہ کے لئے تمہیں جُدا کر دے گی۔
حضرت عمرؓ کے متعلق آیا ہے کہ وہ آنحضرت مالی اسلام کے سخت مخالف تھے اتنے سخت کہ
ایک مرتبہ اپنی ایک لونڈی کو محض اسلام لانے کی وجہ سے اتنا مارا کہ اس کی آنکھیں ضائع ہو
گئیں اور ایک دفعہ جب آنحضرت میں ایم کو مارنے کا کفار نے منصوبہ کیا تو آپ نے اس بیڑے
کو اٹھانے کا تہیہ کیا۔ کسی نے آپ کا ارادہ معلوم کر کے کہا کہ پہلے گھر کی خبر تو لو تمہاری بہن
اور بہنوئی بھی تو محمد" کے حلقہ بگوش ہیں۔ اس وقت بہن کے گھر گئے۔ بہن بہنوئی ایک صحابی
سے قرآن شریف سن رہے تھے۔ قرآن چھپا دیا گیا۔ عمر نے ان سے دریافت کرنے کے بعد
اپنے بہنوئی پر تلوار کا حملہ کیا۔ بہن آڑے آگئی اور زخمی ہو گئی۔ عورت کو مارنا چونکہ بزدلی کی
علامت سمجھی جاتی ہے عمر شرمندہ ہو گئے۔ بہن کا خون بہتا دیکھ کر اس ندامت کو مٹانے کے
لئے پوچھا بتاؤ تو کیا پڑھ رہے تھے۔ بہنوئی نے چاہا کہ قرآن شریف دکھائیں مگر بہن نے جوش
سے کہا تو ناپاک ہے وہ مقدس کتاب کیونکر تجھے دکھائی جاسکتی ہے۔ عمر چونکہ اپنے فعل اور بہن
کی قوتِ ایمانی سے بے حد متاثر ہو چکے تھے نرم ہو گئے اور جھٹ ایمان لے آئے ۔ آگے یہ اس
لئے کہ عورت نے تہیہ کر لیا تھا کہ اپنے اس معزز بھائی کو قطعی چھوڑ دیں گے مگر اس مقدس
دین کو نہ چھوڑیں گے ۔ پس ان کے اس استقلال پر اللہ تعالٰی نے عمرؓ کے دل کو نرم کر دیا ۔ وہ

انوار العلوم جلدا
۵۲۱
ستورات سے خطاب
مسلمان ہو کر اسلام کے جاں نثار بن گئے۔ اگر عورت یہ ہمت نہ دکھاتی تو عمرہ پر اتنا اثر نہ ہوتا
اور نہ بہن بھائی ابدی طور پر یوں ملتے کہ ذرا بھی جدائی نہ ہوئی۔ یاد رکھو کہ یہ محض قربانی کا
تمرہ تھا۔
پس اگر تم اپنے رشتہ داروں کو اپنے ساتھ ملانا چاہتی ہو تو قربانی کرو۔ اللہ تعالٰی کا نشتر
فائدہ کے لئے اور اس کی سزا رحم کے لئے ہوتی ہے۔ وہ کبھی ظلم سے کسی کو سزا نہیں دیتا۔ اس
کا رحم بے پایاں ہے۔ خود فرماتا ہے رَحْمَتِي وَسِعَتْ و کہ میری رحمت وسیع ہے۔ تو وسیع
رحمت والے سے کس طرح ظلم کی توقع ہو سکتی ہے اس کے کسی فعل سے ظلم ظاہر نہیں ہوتا۔
دوزخ محض سزا دہی اور تادیب کے لئے ایک ہسپتال ہے جہاں کوئی چند دن رہا۔ کوئی چند ہفتے ،
کوئی چند مہینے ، کوئی چند سال مگر جس طرح کوئی ہمیشہ دنیوی ہسپتالوں میں نہیں رہتا اسی طرح وہ
ہسپتال (دوزخ) بھی دائمی نہیں۔ جنت گھر ہے اور دوزخ ہسپتال۔ اللہ تعالیٰ کبھی برداشت نہیں
کرتا کہ اپنے بندوں کو دائی دکھ میں ڈال دے۔ حدیث میں آتا ہے کہ آخر ایک دن دوزخ
کے دروازے جنت کی ہوائیں ہلائیں گی اور اسے ٹھنڈا کر دیں گی۔ یہ بھی وسیع رحمت کی
دلیل ہے۔
پس تمہارے اقرباء کی جدائیاں تادیب و ترقی کے لئے ہیں نہ ظلم وجور کی و وجہ وجہ ہے۔
جیسے ماں کے پیٹ سے بچے کا جدا ہونا اس کی ترقیات کے لئے مفید اور ضروری ہے۔ تو کیا کوئی
ماں اپنے بچے کا پیٹ سے جُدا ہونا نا پسند کرتی ہے؟ کیا وہ کبھی کہتی ہے کہ ہائے کیوں میرا بچہ
میرے پیٹ سے الگ کیا گیا؟ ہرگز نہیں کہتی ۔ کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ اس علیحدگی میں اس کے
بڑھنے اور ترقی کرنے کے راستے نکلیں گے۔ وہ پیٹ میں کوئی ترقی نہیں کر سکتا تھا۔
پس خدا تعالٰی بھی تمہارے رشتہ داروں کو اسی لئے جدا کرتا ہے کہ تاوہ ہمیشہ کے لئے تم
سے آملیں۔
عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ نہ میں اللہ تعالی نے فرشتوں کو فرمایا ہے کہ اس تفرقے میں (جو
تمہارے نزدیک ہے) مدرسہ ہے اور اس طرح الگ کر کے علوم سے بہرہ ور کرنا مقصود ہے۔
دیکھو ! اگر بہن بھائی ماں باپ سب اکٹھے ہوں تو تعلیم کیو نکر پوری ہو سکتی ہے۔ لیکن
سکول علیحدہ ہوتا ہے تو تعلیم کا انتظام بھی مکمل ہو سکتا ہے۔ ایک لڑکا جو خاص طور پر سکول بھیجا
جائے خیال کرتا ہے کہ میں تمام رشتہ داروں سے محض تعلیمی غرض سے علیحدہ کیا گیا ہوں۔ اس

انوار العلوم جلد
۵۲۲
مستورات سے خطاب
طرح پڑھنے اور پڑھانے والے دونوں کو اس فرض کا احساس رہتا ہے اور غرض بھی پوری ہوتی
ہے۔ اکٹھا رہ کر یہ احساس نا ممکن ہے پس عَلَّمَ آدَمَ الأَسْمَاء کا یہ مطلب ہوا کہ ہم نے تعلیم
کے تمام پہلوؤں یا شعبوں کو مکمل کرنے کے لئے خلیفہ بنایا کہ تاوہ اس طرح لوگوں کو علیحدہ کر
کے تعلیم دے اور خدا تعالیٰ کی صفتوں کا علم مخلوق کو دے ۔ پس یہ علیحدگی زحمت نہیں رحمت
ہے۔ روحانی بیماروں سے علیحدگی کے بغیر خدا کو پالینا تمہارے لئے ناممکن تھا۔ اب علیحدہ ہو کر
تم نے خدا کو پا لیا۔ تو یہ تم کو نہایت بیش قیمت نعمت مل گئی جس کا جتنا شکر کرو تھوڑا ہے نہ کہ اُلٹا
ان اقرباء کی جدائیوں پر گھبراؤ یا لغرش دکھاؤ۔ میں مکرر نصیحت کرتا ہوں کہ ان رشتہ داروں
سے جن کا روحانی طور پر تم سے قطع تعلق ہو چکا رشتہ داریاں قائم نہ کرو۔ ان کے جنازوں
وغیرہ میں شرکت نہ کرو۔ اپنے آپ کا آپ کو ان تعلقات کی وجہ بات کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے عذاب کے مورونہ
بناؤ ۔ اب اس کے بعد میں خدا تعالیٰ کے علم کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔
بہت عورتیں سمجھتی ہوں گی کہ ہمیں خدا کا علم سب سے ضروری چیز خدا کا علم
ا کا علم ہے
اہے ہے۔ مگر نہیں وہ خدا کو نہیں جانتیں۔ اگر جانتیں
تو اس پر پورا پورا ایمان ہوتا۔ نہ جاننے کے سبب سے ہی عورتیں جھٹ ہر کام اور ہر انجام پر
تقدیر کو لے بیٹھتی ہیں۔ یہ ثبوت ہے خدا کا علم نہ ہونے کا اور اس کی صفات سے بے خبری کا۔
یاد رکھو یہ تمہارا تقدیر کا مسئلہ غلط ہے۔ اپنی کوتاہیوں کے صلہ میں جو بدانجا میاں ظاہر
ہوتی ہیں ان کا نام تم تقدیر رکھ کر خدا تعالیٰ پر الزام رکھتی ہو۔ یہ نہیں خیال کرتیں کہ خدا جو
اتنا بڑا زمین و آسمان کا بادشاہ ہے اس کو کیا ضرورت ہے کہ تم میں سے کسی کو دکھ دے کسی کو
سکھ ۔ کسی کو رُلائے کسی کو ہنسائے اس کا اس میں کیا فائدہ ہے۔ کیا کوئی ماں پسند کرتی ہے کہ
ایک بیٹا جئے ایک مر جائے۔ ایک اندھا ہو ایک سو جاکھا۔ ایک بیمار ہو ایک تندرست؟ یہ
جاہلانہ خیال ہے۔ ہماری قوم کی بہت سی تباہی یہی تقدیر کا مسئلہ ہے۔ اس مسئلہ کے طفیل ہماری
کوششیں ضائع ہو گئیں ۔ ہماری محنتیں برباد ہو گئیں اور ہماری تمام سرگرمیاں بے ثمر رہ گئیں۔
تم خوب یاد رکھو کہ یہ تقدیری مسئلہ بالکل غلط ہے۔ اللہ تعالی نے قانون بنائے ہیں جو
ان پر سیدھے چلے انہوں نے کامیابی پائی جو اُلٹے چلے وہ ناکام رہ گئے۔ مثلاً یہی جلسہ ہے جس
میں کئی پیچھے بیٹھی ہیں کئی آگے۔ لیکن کیا اس طرح ان کو خدا نے بٹھلایا ہے ؟ مانا کہ منتظمات کا
بھی ایک حد تک اس میں دخل ہو گا مگر پھر بھی پہلے اور پیچھے کا فرق ضرور ہے۔ پہلے آنے والی کو

انوار العلوم جلد
۵۲۳
مستورات سے خطاب
اچھی اور قریب جگہ مل گئی پیچھے آنے والی کو ڈور ۔ اس میں تقدیر کا کیا دخل ہے۔
حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایک دفعہ طاعون کے موقع پر لوگوں نے کہا یہاں سے چلے جانا
چاہئے حضرت عمرؓ کی بھی یہی رائے تھی۔ مگر آج کل کے مسئلہ کے مطابق اس وقت بھی چند لوگ
ایسے تھے جنہوں نے اختلاف کیا اور اسی تقدیر کو پیش کر کے کہا اتَفِرُّونَ مِنْ قَدَرِ اللَّهِ ۔
یعنی کیا تم تقدیر سے بھاگتے ہو ؟ مگر اس کا جواب حضرت عمرؓ نے کیا ہی لطیف دیا ۔ فرمایا افرٌ مِنْ
قَدَرِ اللَّهِ إِلَى قَدَرِ اللهِ ۔ سوچو! کہ اگر یہ تقدیر ہے کہ ایک کیڑے کے کاٹنے سے آدمی
بیمار ہو تو یہ بھی تو تقدیر ہے کہ ڈاکٹر دوائی دے اور وہ اچھا ہو جائے۔ تم ایک تقدیر پر ایمان لاتی
ہو دوسری پر نہیں۔
A
تمہاری مثال اس مراثی کی سی ہے جو نکھٹو تھا۔ بیوی معاش کے لئے مجبور کرتی تھی اور
وہ عذر کرتا تھا کہ کوئی کام ہی نہیں ملتا۔ آخر ایک دفعہ فوج میں بھرتی ہوئی بیوی نے کہا کہ تو اس
میں ہی شامل ہو جا۔ کہنے لگا شاید تو میری موت کی خواہشمند ہے کیونکہ بھرتی جنگ کے لئے ہے
اور جنگ میں موت ہی ہے۔ بیوی نے اس کو سبق دینے کے لئے چکی میں دانے پیسے جن میں
کچھ ثابت رہے کچھ پس گئے اور خاوند سے کہا کہ دیکھ سارے ہی دانے چکی میں پس نہیں جاتے
ثابت بھی تو رہتے ہیں۔ پس تو نے کیونکر کہا کہ جنگ میں سب کی موت ہی ہے۔ وہ کہنے لگا تو
مجھے پسے ہوئے دانوں میں شمار کر۔
کیا تم یہ سمجھتی ہو کہ بچہ ماں کی چھٹکار سے بیمار ہوا یا ماں کی بدعا سے مرا؟ مگر اللہ تعالیٰ کے
متعلق تم نہایت بے باکی اور بے خوفی سے کہہ دیتی ہو کہ یہ ظلم خدا کی تقدیر ہے ۔ تم خدا کو
مالک خیال کرتی ہو تو ساتھ رحیم بھی خیال کرو ظالم کیوں خیال کرتی ہو۔ خدا کا کیا فائدہ ہے کہ
تمہارے بچے کو بیمار کرے تم نے اس کو ننگا رکھا تم نے بے احتیاطی کی تم نے بد پرہیزی کی وہ
نمونیا میں مبتلا ہو گیا اب تم خدا پر الزام رکھتی ہو اپنی غفلت نہیں کہتیں ۔ تمہارا بچہ جاہل رہا اس
لئے کہ تم نے اسے پڑھنے کا شوق نہ دلایا۔ اس کی تاریب نہ کی۔ اس کو آوارگی سے نہ بچایا مگر
اپنے اس قصور پر اب تقدیر کا حوالہ دیتی ہو ۔ بھلا کب خدا کے فرشتوں نے تمہارے بچے کو
جاہل رہنے کی ترغیب دی؟ کب انہوں نے تمہارے بچے کی کتابیں چھین لیں؟ کب اس کے
سکول کے راستے کو روکا۔ یہی وہ تقدیر کا مسئلہ ہے کہ جس پر ایمان لا کر ہمارا ملک خدا کے
فضلوں سے محروم ہو گیا۔ دیکھو اسی ملک ۔ سی ملک کے انگریز بچے تندرست اور تمہارے بیمار ہیں۔ اس

انوار العلوم جلدا
۵۲۴
مستورات سے خطاب
ہو
९९
میں انگریز تعلیم یافتہ یافتہ اور تم جاہل، انگریز آسودہ حال تم فلاکت زدہ وہ عالی مرتبہ اور بشاش تم
سراپا نکبت اور غمگین ۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ تقدیر کی ان سے دوستی اور تم سے دشمنی ہے بلکہ
وجہ محض یہ ہے کہ انہوں نے قانون قدرت کے مطابق کام کیا یا یوں کہو کہ دنیا کی مشینری کا
صحیح استعمال کیا اور فائدہ اٹھایا مگر تم نے نافرمانی اور خلاف قاعدگی سے نقصان پایا۔ جب بچہ بیمار
کی وجہ سے تمہاری بے وقوفی کی وجہ سے تمہاری جہالت کی وجہ جاتا ہے تمہاری غفلت کی وجہ
سے تو تم اس کو تقدیر سے وابستہ کرتی ہو اپنی غلطی کو نہیں مانتیں اور نہ اپنی اصلاح کی کوشش
کرتی ہو۔ خود تربیت کا خیال نہیں رکھتیں مگر جب وہ خراب اور اوباش ہو جاتا ہے تو کہتی ہو
"جی تقدیر " ۔ یاد رکھو یہ تمام باتیں غفلت اور قانون شکنی کی ہیں۔ خدا نے قانون بنائے ہیں
ان پر چلنے والے کامیاب ہوں گے خلاف ورزی کرنے والے تباہ۔ پس میں پھر کہتا ہوں کہ اس
تقدیر کی آڑ میں خدا پر الزام نہ رکھو ۔ عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاء کا یہی مطلب ہے کہ خدا کا علم یعنی
اس کی صفات سے واقفیت۔ تم خدا کی فرستادہ جماعت کا حصہ ہو۔ تم کو اس کی ذات کا علم ہونا
ضروری ہے۔ تم تقدیر کو چھوڑو تقدیر خدا کے ساتھ اچھے موقعوں پر منسوب کرو۔ جانو کہ وہ
قادر ہے وہ رحیم حیم ہے ہے وہ وہ کریم ہے وہ ر رحمن ہے، ہے وہ عقدہ کشا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے اس مسئلہ تقدیر کو کیسی لطیف شان دی ہے۔ فرماتے ہیں بیمار میں پڑتا ہوں شفاء خدا دیتا
ہے۔ جاہل میں رہتا ہوں علم خدا دیتا ہے۔ غفلت میں کرتا ہوں ہوش میں وہ لاتا ہے۔ پس تم
بھی ظالمانہ باتیں خدا تعالی کی طرف منسوب نہ کرو۔ اپنی غفلتوں اور کوتاہیوں کو دور کرو۔ اس
کے بنائے ہوئے قوانین کو صحیح طریق سے عمل میں لاؤ تا یہ ادبار تم سے دور ہو۔ اور یہ بات یاد
رکھو کہ آئندہ ہماری جماعت میں یہ مسئلہ نہ اُٹھے۔
رو
یہ ایسا ہتھیار ہے کہ جہاں پڑے کاٹ دیتا ہے۔ اللہ تعالٰی اپنے
سرا مسئلہ دعا کا ہے رسول سے فرماتا ہے کہ اے میرے رسول ! ہمار - ہمارے بندوں سے
کہدے کہ میرا رب تمہاری کیا پرواہ کرتا ہے اگر تم دعا سے اس کے ساتھ تعلق نہ رکھو۔ وہ گھر
افسوس ہمارے ملک میں دعا کی ایسی بے قدری ہوئی ہے کہ ٹوٹی جوتی کی بھی نہ ہوتی ہو ۔ حالانکہ
اسلام نے مسلمانوں کو یہ ایک ایسا ہتھیار دیا ہے جس پر مسلمان جتنا بھی ناز کرتے کم تھا۔ دعا
خالق اور مخلوق کے مابین راستے کی سیڑھی ہے۔
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خواب میں دیکھا کہ ایک کھائی کھدی ہوئی

انوار العلوم جلدا
۵۲۵
مستورات سے خطاب
ہے اور بھیڑیں لیٹی ہوئی ہیں گویا ذبح کرنی ہیں۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام وہاں پہنچے تو
ان لوگوں نے کہا کہ ہم آپ کے منتظر تھے کہ تھے کہ ان کو ذبح کریں۔ اس وقت کشفی طور پر آپ کو
معلوم ہوا کہ بھیڑیں گناہگار انسان ہیں۔ پھر آواز آئی کہ قُلْ مَا يَعْبَوُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا
دُعَاؤُكُم لو خدا سے دعا کرو کہ تمہاری سختیاں معاف ہوں گویا سخت سے سخت مشکلات کا
حل دعا سے ہو سکتا ہے۔ اگر دعا نہ ہوتی تو انسانی زندگی بالکل بے کیف رہتی۔
حضرت مسیح ناصری نے کیا لطیف فرمایا کہ انسان روٹی سے نہیں خدا کے کلام سے زندہ
رہتا ہے۔ " ال پس خدا کا علم اور اس ۔ اور اس کے بعد دعا انسانی زندگی کے لئے ضروری ہیں اس کے بغیر
تمہاری زندگیاں بیکار ، تمھارے کام بے ثمر ہیں، یہ مت خیال کرو دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ
خدا کو نہیں مانتے اور وہ پھر بھی بڑے خوش نصیب ہیں۔ یہ صحیح ہے مگر بادشاہت کوئی کامیابی
نہیں۔ اگر کوئی اس پر گھمنڈ کرتا ہے تو اس کی بیوقوفی ہے۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جس طرح
ایک کسمپرس چوڑا جان کندنی یا تکلیف جسمانی کے وقت درد و کرب سے کراہتا ہے اس طرح
ایک طاقت در مگر خدا کو نہ ماننے والا بادشاہ بھی۔
نبیوں کی زندگی دیکھو کہ جن کو زمانہ کے شدو مد کی کچھ پروا نہیں، دکھوں کا غم نہیں۔
مصائب میں سینہ سپر بھی ہیں بے فکر بھی۔ غرض ان کا دل اس طرح مطمئن ہے کہ تمام جہان کی
بادشاہت حاصل کر کے ایک دنیاوی بادشاہ کو بھی نہیں ہو سکتا۔ وجہ یہ کہ دنیاوی بادشاہ کا
بھروسہ اسباب مادی پر ہوتا ہے مگر خدا کے فرستادہ رتا ہے مگر خدا کے فرستادہ کا چونکہ خدا کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا ہے
پس وہ اپنے اس حامی کی حمایت میں ہر طرح بے فکر رہتا ہے۔ گو اس کے پاس مادی اسباب کی
قلت ہو بلکہ نہ ہونے کے برابر۔ مگر اس کی مسرت اور اس کے اطمینان کو کوئی نہیں پا سکتا۔
حضرت مسیح موع موعود علیہ السلام کے پاس کونسی سلطنت یا طاقت تھی مگر آ۔ مگر آپ مصائب اور
شد ایک زمانہ سے بے فکر تھے۔ زار روس : ر روس جو ایک نہایت بلند بادشاہ تھا اس کے متعلق آپ نے
پیشگوئی فرمائی کہ وہ نہایت بے کسی کی حالت میں تباہ ہو گا۔ پھر اسی طرح ہوا۔ اب شہنشاہ زار
کی پہلی قوت دیکھو پھر اس پیشگوئی کے بعد اس کے بعد بے کسی۔ پس معلوم ہوا کہ دنیا کے
بادشاہوں کی کچھ حقیقت نہیں ہوتی۔ وہ بالکل مرده بدست زندہ کی مثال ہیں مگر خدا کے پیارے
ہر طرح با اقتدار ۔
ایک ولی بزرگ کا واقعہ ہے جو دہلی میں رہتے تھے بادشاہ وقت ان سے ناراض ہو گیا۔

انوار العلوم جلدا
۵۲۶
مستورات سے خطاب
کہیں دہلی سے باہر گیا ہوا تھا۔ دشمن نے کوئی چغلی لگائی اور بادشاہ نے فیصلہ کیا کہ دہلی پہنچتے ہی
ہی یہاں سے
اس بزرگ کو سزائے موت دوں گا۔ لوگوں نے آپ سے کہا کہ آپ بادشاہ کے آنے سے پہلے
کہیں چلے جائیں یا معافی مانگیں ۔ مگر آپ خاموش رہے یہاں تک کہ بادشاہ دہلی
کے قریب پہنچ گیا۔ خبریں آتی تھیں کہ بادشاہ ان بزرگ پر غضب ناک ہو رہا ہے اور آتے ہی
عبرت ناک سزا دے گا۔ خیر خواہوں نے پھر وہی مشورہ دیا مگر آپ نے کہا ” آنے دو ہوا کیا آخر
باشارہ ہے خدا تو نہیں " یہاں تک کہ سنا گیا کہ کل صبح بادشاہ کی سواری کشمیر میں داخل ہوگی۔
بادشاہ اب دہلی کے بہت نزد نزدیک ہے مگر ان بزرگ نے بڑے ا اطمینان سے فرمایا ”ہنوز دلی دور
است سننے والے حیران تھے کہ بادشاہ چند لمحوں میں آیا چاہتا ہے یہ دتی دور بتاتے ہیں مگر اسی
رات کو بادشاہ قولنج سے مر گیا اور اسے دلّی میں داخل ہونا نصیب ہی نہ ہوا۔
ہمارے
دش
آنحضرت مسلم کے متعلق واقعہ ہے کہ دنیوی حالت نہایت غربت میں تھی۔ ہاں
ظاہری حالت بے بسی کی ہی۔ مگر باوجود اس ظاہری بے سرو سامانی کے ایران کے بادشاہ کے
پاس آپ کی نبوت اور ترقی کی رپورٹیں رپور برابر پہنچتی تھیں اور اور وہ وہ آ۔ آپ سے باوجود بادشاہ ہونے
کے خائف تھا آخر اس نے عرب کے گورنر کو آپ کی گرفتاری کا حکم بھیجا۔ آدمی شاہی حکم لے
کر آپ کے پاس آئے اور صاف صاف عرض کر دیا اور کہا کہ نافرمانی نہ کیجئے بے چون و چرا
رے ہاتھ اپنے آپ کو دے دیجئے۔ بادشاہ بہت بڑا ہے اس کے حکم کی تعمیل میں ایران چلئے
اس میں آپ کا بھلا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ کل اس کا جواب دوں گا۔ دوسرے دن آپ نے
ان سے فرمایا۔ سنو! آج رات میرے خدا نے تمہارے خدا کو مار دیا۔ جاؤ واپس۔ انہوں نے
واپس جا کر من و عن گورنر کو کہہ دیا۔ گورنر حیران ہو گیا۔ وہ ایران کی ڈاک کا منتظر رہا یہاں
تک کہ وہی اطلاع اس کو پہنچی کہ خود اس کے بیٹے نے اس کو قتل کر دیا اور اُسی رات جس
رات آپ نے فرمایا تھا۔ خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ ہمارا باپ بڑا ظالم تھا ہم نے اس کو مار دیا۔
اب ہم خود بادشاہ ہیں۔ ہمارے باپ نے از از راه راہ ظلم عرب کے ایک شخص کو قتل کا کا حکم حکم دیا ہے۔
اب چونکہ وہ مار دیا گیا ہم اس کے حکم کو منسوخ کرتے ہیں۔ ۱۲
تو اب دیکھو بادشاہت دنیا میں کوئی چیز نہیں۔ اصل مقصود تو یہ ہے کہ خطروں سے محفوظ
ہو جائیں اور خطروں سے وہی محفوظ ہو سکتے ہیں جو خدا کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ خدا کی
صفات پر ایمان لاتے اور دعاؤں سے اس کی مدد کو پاتے ہیں ۔ ہاں تو یاد رکھو کہ خدا سنتا ہے مگر

انوار العلوم جلد
۵۲۷
مستورات سے خطاب
قاعدے سے قانون قدرت کے مطابق۔ کیا دیوار پر آٹا دے مارنے سے روٹی پک سکتی ہے؟ بلکہ
روٹی اس قاعدے سے پکے گی جو قواعد اس کے لئے بنائے گئے ہیں۔ پس دعا بھی اسی قاعدے
سے قبول ہو گی جو اس کے لئے مقرر ہے۔
اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمہیں سمجھنے کو توفیق دے۔ آمین
ل البقرة : 3
الروم : ۴۲
مصباح ۱۵ جنوری ۱۹۳۱ء)
التحريم:
السيرة النبوية لا بن هشام جلد ا صفحه ۳۶۶ تا ۳۸۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
ه الاعراف: ۱۵۷ البقرة :٣٢
که مسلم کتاب السلام باب الطاعون والطيرة والكهانة میں تَفِرُّونَ کی
بجائے "اَفِرَارًا" کے الفاظ ہیں۔
مسلم کتاب السلام باب الطاعون والطيرة والكهانة میں "آفر " کی بجائے
نفر " ہے۔
الفرقان: ۷۸
ا ملفوظات جلد ۴ صفحه ۱۲۵ ۱۲۶ (جدید ایڈیشن)
لله متی باب ۴ آیت ۴ ( مفهوماً )
۱۲ طبری جلد ۳ صفحه ۷۱ ۱۵ تا ۱۵۷۵ مطبوعہ ۱۸۸۱ء

آج 10 میں سے 10 باقی