پیش لفظ
انوارالعلوم (جلد 12)
1
لمیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالی کے فضل و احسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سیدنا حضرت المصلح الموعود
خلیفہ اسیح الثانی کی پُر معارف تصانیف انوار العلوم کی بارہویں جلد احباب جماعت کی
خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ
زیر نظر مجموعہ حضور کی جنوری ۱۹۳۱ء سے دسمبر ۱۹۳۲ء تک کی تقاریر وتحریرات پر مشتمل
ہے۔ اس میں دو جلسہ ہائے سالانہ ۱۹۳۲۶۱۹۳۱ء کی تقاریر اور تحریک آزادی کشمیر کی جدو جہد
( ۳۲ - ۱۹۳۱ء) سمیت گل اکتیس خطابات و تحریرات شامل ہیں ۔ سمیت
ات خلیفة المسیح الثاني المصلح الموعود کا مبارک وجود ان با برکت پیشگوئیوں کا حامل سید نا حضرت خلیفه )
ہے جن کی تفصیل اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ ء میں پائی جاتی ہے۔ زیر ترتیب جلد کے پیش نظر اس
عظیم الشان پیشگوئی کی مندرجہ ذیل جزئیات پیشگوئی مصلح موعود کی شان و شوکت کو زیادہ
درخشندہ و تابندہ بنا رہی ہیں ۔ اس پیشگوئی میں ہے۔
” وہ کلمۃ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے
بھیجا ہے۔ وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری اور باطنی سے پُر کیا
جائے گا۔ خدا کا سایہ اُس کے سر پر ہو گا وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی
رزمین
رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور تو میں اس سے
برکت پائیں گی۔
یوں تو اس پیشگوئی کا مکمل متن بڑی عظمت اور شوکت رکھتا ہے ۔ اور خود حضرت فضل عمر
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
خلیفہ المسیح الثانی کی تقریر ۱۹۴۴ء بمقام قادیان کے مطابق ۵۲ نشانات پر مشتمل ہے اور ہر نشان
ایک پیشگوئی کا رنگ رکھتا ہے۔ مگر مذکورہ بالا حصہ پیشگوئی خاص طور پر بیسیویں صدی کی
چوتھی دہائی کے مسائل سے خاص تعلق رکھتا ہے۔ عمومی طور پر تو حضور کے تمام لیکچر اور مضامین لے
اس الہام کے مصداق ہیں کہ ” وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم ا حلیم اور علوم ظاہری اور باطنی
سے پر کیا جائے گا۔ مگر جس الہی تائید و نصرت سے آپ نے برصغیر ہند بلکہ عالمگیر مسائل میں
قوموں کی راہنمائی کی، اس کی انتہائی شان اس دہائی کے سماجی، سیاسی، اقتصادی اور
حقوق انسانی کے ناطہ سے نکھر کر سامنے آتی ہے اور یہ حقیقت أَظْهَرُ مِنَ الشَّمْسِ ہو جاتی
ہے۔ کہ اس کے سر پہ خدا کا سایہ ہو گا ، یعنی آسمانی تائیدات سے نوازا جائے گا ۔ ” وہ جلد جلد
بڑھے گا ۔ یعنی اپنی اہم ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے خلاف توقع بہت جلد قائدانہ
صلاحیتوں سے مزین ہو گا اور وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں
تک شہرت پائے گا اور تو میں اس سے برکت پائیں گی۔
،،
"۔۔۔۔۔۔۔۔
محولہ بالا اس آخری حصہ کا ظہور اُس وقت بڑی شان سے سامنے آیا جب حضور نے کشمیر
کی مظلوم انسانیت کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ۔ کشمیر کے عوام کس قدر جبر و استبداد کا شکار تھے
غربت و ظلم کی چکی میں کس طرح پس رہے تھے ۔ عوام الناس صبر آزما ذہنی غلامی پر قناعت کر
چکے تھے ۔ مہاراجہ کا ایک گھرانہ ان بے زبانوں کی قسمت کا مالک واحد بن کر اس مملو کہ انسا نیت
پر حکومت کر رہا تھا۔ اُس وقت ایک دل تھا جو اس مظلومیت کے لئے تڑپا اور اُس نے ان
مسلوب الحقوق انسانوں کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کیا۔
حضرت مصلح موعود نے ممتاز وکلاء، دانشوروں ، ماہر قانون دانوں ، اطباء اور ڈاکٹروں ،
سوشل ورکروں اور سیاست دانوں کو کشمیریوں کی مدد کیلئے پکارا اور دامے درمے قدمے سخنے
اہل کشمیر کی تائید اور مدد کرتے ہوئے خدا کی رحمت و غیوری کے ہاتھ سے ایسی جدو جہد کی کہ
مہاراجہ کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا یہاں تک کہ ان کے سر پرست انگریز حکمرانوں نے بھی محسوس
۳
کیا اور انہیں ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑا اور ایوانِ قیصر کے درو دیوار میں بھی قدرے
جنبش پیدا ہوئی ۔ شومئی قسمت کہ برصغیر کی سیاست میں سازشوں نے ایک خطر ناک شگاف پیدا
کیا اور یہ جد و جہد اپنے منتہائے مقصود کو نہ پہنچ سکی ۔ یہ وہ احوال ہیں جن کا اس جلد میں بطورِ
خاص تذکرہ ہے ۔
ظلمت و بربریت کی سیاہ رات میں اہل کشمیر کیلئے جہاں آپ نے بے لوث خدمات
سرانجام دیں وہاں ان کی کامیابی و کامرانی کی نوید دیتے ہوئے خدا کے موعود خلیفہ نے ان کو یہ
خوشخبری بھی عطا فرمائی ۔
جس طرح رات ہمیشہ نہیں رہتی آپ لوگوں کی تکالیف بھی ہمیشہ نہیں
رہیں گی آخر کامیابی کا دن چڑھے گا۔ اور وہ دن اُن ہی کیلئے مبارک ہوگا جنہوں نے
اس وقت قومی کام کیلئے قربانیاں کی ہیں۔ دوسرے لوگوں کا منہ اُس دن کالا ہوگا اور
اپنی شرمندگی اور ندامت کو چھپانے کا کوئی ذریعہ انہیں نہیں ملے گا۔ پس اے بھائیو!
ہمت کرو اور صبر سے کام لو اور استقلال سے قانون کے اندر رہتے ہوئے کام کرتے
چلے جاؤ کہ خدا تعالی کی مدد ظالم کے ساتھ نہیں بلکہ مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے۔ اپنی
بے بسی اور بے کسی کو نہ دیکھو اپنے خدا کی طرف دیکھو جو بے بسوں اور بے کسوں کا یار
ہے وہ خود آپ کیلئے لوگوں کے دلوں میں ہمدردی پیدا کر دے گا اور غیب سے نصرت
کے سامان پیدا ہو جائیں گے۔ جو بات آج نا ممکن نظر آتی ہے کل کو ممکن ہی نہیں
آسان نظر آئے گی ۔ آج جسے آپ قربانی خیال کرتے ہیں، کل اسے کھیل سمجھیں
گے۔ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کی امداد انشاء اللہ کروں گا اور میں اس
وعدہ پر قائم ہوں اور خدا تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس امداد میں برکت
دے گا۔
اس جلد کی تیاری کے سلسلہ میں بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے خاکسار کی عملی
معاونت فرمائی ہے۔
نے مسودات کی
ابتدائی ترتیب و صحیح اور و تصحیح اور پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات
سرانجام دیں ہیں ۔
نے پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش، اعراب کی درستگی اور
Rechecking کے سلسلہ میں بہت محنت اور دلی لگن سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔
فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
بھی دلی شکریہ کے مستحق ہیں اس جلد کی تیاری کے
مختلف مراحل اور فائنل پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں ان کی راہنمائی ہمارے لئے بہت سہولت کا
موجب
ہوئی۔ اور ان کے تجربہ اور مفید مشوروں سے ادارہ نے بے حد فائدہ اٹھایا
فَحَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
تعارف کتب
ہے۔
کا تحریر کردہ ہے خاکساران
سب احباب کا ممنون احسان ہے اور دعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم و فضل میں
برکت عطا فرمائے بے انتہا فضلوں اور رحمتوں سے نوازے اور ہمیں ان اہم ذمہ داریوں سے
احسن طور پر عہدہ پر آء ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین