بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے مَنّ کی حقیقت
انوارالعلوم (جلد 12)
انوار العلوم جلد ۱۴
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۱۳
اسم
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
ادبی دنیا کے جنوری نمبر میں مولوی نعیم الرحمن صاحب ایم۔ اے پروفیسر الہ آباد
یونیورسٹی کا ایک مضمون من کی ماہیت کے عنوان سے شائع ہوا ہے۔ پروفیسر صاحب نے اس
امر پر بحث کی ہے کہ بنی اسرائیل پر جو من نازل ہوا تھا۔ اس کی حقیقت کیا تھی۔ انہوں نے
اول تو تو رات کے بعض حوالے نقل کر کے بتایا ہے کہ تو رات کی رو سے من اور اس کے
نزول کی حقیقت کیا تھی۔ پھر طبی طور پر من کی جو ماہیت بتائی جاتی ہے، وہ بیان کر کے بتایا ہے
کہ تو رات میں من کی بیان کردہ حقیقت طبی تفصیلات کے مطابق نہیں۔
مجھے یہ مضمون پڑھ کر خوشی ہوئی کہ مسلمانوں میں بھی علمی تحقیق کا ذوق پیدا ہو رہا ہے
اور وہ اس حالت جمود سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے
"
رہے ہیں جو یہ کیا ہے " کہنے سے باز رکھ رہی
تھی اور اسی خوشی میں اس مضمون کے متعلق میں بھی بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں۔
بنی اسرائیل جب مصر سے نکل کر کنعان کی طرف آئے تو جس علاقہ میں سے انہیں گزرنا
پڑا وہ بہت غیر آباد تھا اور دور در از فاصلہ پر بعض شہر آباد تھے ۔ اب تھے۔ اب تک یہ علاقہ ایسا ہی ہے اور
اب بھی اس علاقہ سے گزرنا آسان نہیں۔ فلسطین پر انگریزی قبضہ کی وجہ وجہ سے اب اس علاقہ
میں ریل جاری ہو گئی ہے اور سفر میں سہولتیں پیدا ہو گئی ہیں لیکن اس غیر آبادی میں کوئی فرق
نہیں آیا۔ کیونکہ یہ علاقہ آبادی کے قابل زمینوں سے خالی ہے اور بے آب و گیاہ میدانوں پر
مشتمل ہے۔ ترکوں نے جنگ عظیم میں بہت کوشش کی کہ کسی طرح مصر میں داخل ہو کر
انگلستان اور ہندوستان کے تعلقات قطع کر دیں لیکن پانی کی دقت اور سامان خورونوش کی کمی
کے سبب عقلوں کو حیرت میں ڈال دینے والی قربانی کے باوجود اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو
سکے۔ انگریزوں نے بھی شروع میں بہت زور مارا لیکن خشک اور چٹیل میدانوں کی وجہ سے وہ
بھی سویز کے راستہ سے فلسطین میں داخل نہ ہو سکے ۔ آخر جنرل ایلنبی نے نیل سے پانی لے کر
۔
انوار العلوم جلد ۱۲
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
سویز کے اوپر سے نلوں کے ذریعہ سے پانی گزارا اور اس علاقہ کو جو بڑے شہروں کے لئے ناقابل
تھا، قابل سکونت بنا دیا ۔ صلیبی جنگوں کے وقت جب فلسطین اور شام کے محاذ پر یورپ کی تمام
اقوام کے منتخب بہادر اس نیت سے ڈیرے ڈالے پڑے تھے کہ اسلام کے بڑھنے والے سیلاب
کو روک دیں ، اس وقت بھی دشتِ سینا مسلمانوں اور مسیحیوں سے رستہ دینے کا ٹیکس لیتا رہا
تھا۔ نویں صدی کے آخر اور دسویں صدی کے ابتدائی حصہ میں نامعلوم کتنے اسلامی اور
مسیحی لشکر پانی نہ ملنے اور کھانے کی کمی کے سبب سبب اس دشت میں تباہ ہو گئے تھے ۔
پانی کی کمی کے سبب گزرنے والے قافلوں کو لازماً ان چشموں یا تالابوں کے پاس سے
گزرنا پڑتا تھا جو کہیں کہیں اس دشت میں پائے جاتے تھے اور اس وجہ سے جو فریق بھی غالب
ہوتا تھا اسے دوسرے فریق کے آدمیوں کو مارنے کا ایک آسان بہانہ مل جاتا تھا۔ کیونکہ
تھوڑے آدمی ان چشموں یا تالابوں پر مقرر کر دینے سے اس بات کی کافی ضمانت ہو جاتی تھی کہ
حریف کے آدمی نقصان اٹھائے بغیر مصر سے فلسطین کی طرف نہیں جا سکتے۔ چنانچہ
اسامه بن منقذ اپنی کتاب "الاعتبار " میں لکھتے ہیں کہ الجعفر نامی چشمہ جو مصر اور فلسطین کے
درمیان تھا کبھی کسی وقت فرنگیوں سے خالی نہیں ہوتا تھا۔ ہمیشہ اس جگہ سے لوگوں کو بیچ کر جانا
پڑتا تھا۔ ایک دفعہ انہیں سیف الدین ابن سالار وزیر مصر نے شاہ نور دین کے پاس بھیجا کہ وہ
طبریہ پر حملہ کریں تو ہم مصر سے غزہ پر حملہ کر کے فرنگیوں کو وہاں قلعے بنانے سے روک دیں۔
وہ کہتے ہیں کہ ہم الجعفر چشمہ پر پہنچے تو اتفاقاً فرنگی اُس وقت موجود نہ تھے لیکن طی قبیلہ میں سے
بنوائی خاندان کے کچھ لوگ وہاں تھے۔ جن کے جسم پر چمڑے کے سوا گوشت کا نام و نشان نہ
تھا۔ آنکھیں باہر نکلی ہوئی تھیں اور بالکل بدحال ہو رہے تھے۔ وہ کہتے ہیں میں نے ان سے
پوچھا تم لوگ یہاں کس طرح گزارہ کرتے ہو۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ مردار کی ہڈیاں اُبال
کر اس پر گزارہ کرتے ہیں اور کوئی چیز کھانے کی یہاں نہیں ہے۔ ا ہے۔ ان کے کتے بھی اسی پر گزارہ
کرتے تھے۔ ہاں گھوڑے چشمہ کے ارد گرد کی گھاس پر گزارہ کرتے تھے۔ اسامہ لکھتے ہیں کہ
میں نے ان لوگوں سے پوچھا کہ تم لوگ یہاں اس حالت میں کیوں پڑے ہو، دمشق کی طرف
کیوں نہیں چلے گئے۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ اس خیال سے کہ وہاں کی وباؤں سے ہمیں
نقصان نہ پہنچے۔ اسامہ حیرت کا اظہار کرتے ہیں کہ کیسے بیوقوف لوگ تھے ان کی اس وقت کی
حالت سے بڑھ کر وبا کیا نقصان پہنچا سکتی تھی۔
انوا را معلوم چند ۱۳
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
میری غرض اس واقعہ کے ذکر سے یہ ہے کہ دشت سینا بنی اسرائیل اور دشت سینا ایک ایسا خطرناک علاقہ ہے کہ بڑی جماعتوں کے لئے بھی
بغیر خاص انتظام کے اس میں سے گزرنا مشکل ہے اور اس میں قیام کرنا تو اور بھی مصیبت ہے۔
پھر بنی اسرائیل میں جن کے ہیں سال سے زائد کے جوانوں میں سے جنگی خدمت کے قابل
مردوں کی تعداد چھ لاکھ سے زیادہ بتائی گئی ہے اور جو بے سرو سامانی کی حالت میں مصر سے
بھاگے تھے اس علاقہ میں سے کس طرح گزرے اور کس طرح اڑتیس سال تک اس علاقہ میں
انہوں نے بسر کیا۔ یہ ایک ایسا سوال ہے جو صدیوں سے دنیا کو حیرت میں ڈال رہا ہے۔ بائیبل
نے اس کا جواب من کے نزول اور حورب کی چٹان میں بارہ چشموں کے پھوٹنے کے معجزہ سے
دیا ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ اس مظلوم قوم کی خدا تعالٰی نے مدد کی اور اپنے فضل سے اس نے ان
کے لئے کھانے اور پینے کا سامان مہیا کیا۔ میں اِس وقت پانی کی تحقیق کو چھوڑتا ہوں اور من کی
تحقیق کی طرف متوجہ ہوتا ہوں کہ اس کی حقیقت زیر بحث ہے۔
بائیبل کا بیان پڑھنے کے بعد طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ :۔
(1) من کیا چیز تھی؟ (۲) کیا اس کا وجود معجزانہ تھا؟
(۳) کیا بنی اسرائیل اسے کھا کر ایک طویل مدت تک زندگی بسر کر سکتے تھے ؟
پہلے سوال کا جواب دیتے وقت خود بخود یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ اس غذا کو من کا
نام بنی اسرائیل نے دیا تھا یا یا تھا یا پہلے سے اس کا یہ نام تھا اگر بنی اسرائیل نے اسے اس نام سے پکارا
تو کیوں؟ کیا اس غذا کی اندرونی خاصیت کی وجہ سے یا کسی اور دوسری وجہ سے خروج باب ۱۶
آیت ۱۵ میں " من " کا سب سے پہلے ذکر ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ جب بنی اسرائیل ایلیم
روانہ ہوئے تو راستہ میں خوراک نہ ملنے کے سبب انہوں نے شور مچایا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے
ان سے گوشت اور روٹی کا وعدہ کیا۔ شام کو بے شمار بشیر جنگل میں آگئے۔ جنہیں پکڑ کر انہوں
نے گوشت کھایا اور صبح کے وقت ایک چیز زمین پر پڑی ملی۔ جو چھوٹی چھوٹی سفید رنگ کی تھی۔
جسے دیکھ کر بنی اسرائیل نے آپس میں کہا یہ من ہے؟ کیونکہ انہوں نے نہ جانا کہ وہ کیا ہے۔
اس پر موسیٰ نے ان سے کہا۔ یہ روٹی ہے جو خدا نے کھانے کو تم کو دی ہے۔
اس آیت کی بناء پر بعض لوگوں نے یہ خیال کیا ہے کہ "من" کا لفظ اس جگہ بطور
استفہام استعمال ہوا ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ یہ کیا چیز ہے۔ بعد میں یہی لفظ نام کے طور پر
انوار العلوم جلد ۱۳
។
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
بنی اسرائیل میں استعمال ہونے لگا۔ چنانچہ اس باب (۱۶) کی آیت اس میں لکھا ہے۔
اور اسرائیل کے گھرانے نے اس کا نام " من " رکھا۔“
بعض محققین جارج ایبرز کے کی اتباع میں اصل تشریح کو غلط سمجھتے ہیں اور ان کا خیال
ہے کہ لفظوں کی مشابہت سے مغالطہ ہو گیا ہے۔ اصل میں یہ لفظ "منو" ہے اور قبطی زبان کا
لفظ ہے اور اس کے معنی قبطی زبان میں کھانے کے ہیں۔ اس لئے بنی اسرائیل نے من سوال
اور استفہام کے طور پر اس کا نام نہیں رکھا بلکہ چونکہ خدا تعالیٰ نے کہا کہ یہ موعودہ روٹی ہے۔
انہوں نے اس کا نام ”منا" یعنی خوراک رکھ دیا۔ کیونکہ اس کا کوئی اور نام انہیں معلوم نہ تھا۔
ان کا یہ خیال ہے کہ من استفہامیہ کا استعمال ارمیک زبان میں نہیں اور یہ قابل تعجب امر ہے
کہ اس معنی میں جس میں ارمیک زبان کا کوئی اور لفظ استعمال نہیں ہوا یہ لفظ مستعمل ہو جاتا۔
مگر مسٹر فیلڈ نے اس حیرت کو بائیبل کے ایک قدیم یونانی نسخہ سے دور کرنے کی کوشش کی۔ نیز
اس نسخہ میں خروج باب ۱۶ آیت ۱۵ کے الفاظ " من ہے " کی بجائے "کیا یہ من ہے ۔ " ہیں اور
اگر یہ فرق صحیح تسلیم کر لیا جائے تو من خوراک کے معنی میں درست ثابت ہوتا ہے اور استفہام
کے الفاظ کا علیحدہ موجود ہونا واضح کر دیتا ہے کہ " من " کا لفظ اس جگہ استفہام کے طور پر
استعمال نہیں ہوا تھا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عبرانی کا لفظ جو اس جگہ استعمال ہوا ہے، اس کے معنی استفہام
کے بھی ہوتے ہیں۔ لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ یہ لفظ بنی اسرائیل کی جلا وطنی اور اس کے
بعد کے زمانہ میں ان معنوں میں صرف عزرا اور دانیال کی کتب میں استعمال ہوا ہے ۔ جلا وطنی
سے پہلے کے زمانہ میں اس کا استعمال ان معنوں میں نظر نہیں آتا اور اس وجہ سے بعض اہلِ نظر
نے اسے ارمیک قرار دیا۔
ہم جب اس لفظ کی حقیقت معلوم کرنے کے لئے تو رات کے دوسرے مقامات کا مطالعہ
کرتے ہیں کہ بے جان چیزوں کے متعلق سوال کرنے کا کیا طریق ہے تو وہاں ہمیں ایک ایسی
بات مل جاتی ہے جو اس سوال کو ہمارے لئے قطعی طور پر حل کر دیتی ہے اور وہ یہ کہ که تورات
میں جہاں بے جان چیزوں کے متعلق سوال کیا گیا ہے۔ وہاں منہ " کا لفظ استعمال کیا گیا ہے نہ
که "من" کا اور جہاں جاندار چیزوں کے متعلق سوال کیا گیا ہے وہاں "ری" کا لفظ استعمال کیا
گیا ہے۔ چنانچہ خروج باب ۴ آیت ۲ میں ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۲
८
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
" پھر خدا نے موسیٰ سے کہا کہ یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے ۔ پھر وہ بولا عصا اس جگہ عبرانی
میں لفظ "م زہ" ہے۔ یعنی یہ کیا ہے۔ یہ الفاظ عربی کے الفاظ "ماذا " سے ملتے ہیں ”م زه "
کا یہ استعمال غیر معمولی ہے۔ ورنہ اخبار باب ۲۵۔ آیت ۲۰ - شمار باب ۱۳ آیت ۱۱۹۔ سمویل
باب ۳ آیت ۱۷۔ زبور باب ۳ آیت ۱۲۰ امثال باب ۳۰ آیت ۴ اور دیگر مقامات میں "کیا"
کے لئے لفظ ” منہ “ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے مقابلہ میں جاندار کے متعلق سوال کے موقع پر
"کون" کے لئے پیدائش باب ۲۷ آیت ۱۸۔ ایضاً باب ۳۳ آیت ۵- خروج باب ۱۵ آیت ۱۱۔
اسمویل باب ۲۵ آیت ۱۰۔ زبور باب ۴ آیت ۶ وغیرہ میں عبرانی کا لفظ ”رمی" استعمال ہوا ہے۔
اس فرق کو دیکھ کر صاف طور پر واضح ہو جاتا ہے۔ کہ خروج باب ۱۶ میں جو "من" کا استعمال
ہوا ہے وہ "کیا" کے معنوں میں نہیں۔ کیونکہ پرانی عبرانی زبان میں کیا کے لئے "من" نہیں
بلکہ ”منہ " کا لفظ استعمال کرتے تھے ۔
اس طرح ہم دیکھتے ہیں کہ جلا وطنی اور اس کے بعد کے زمانہ میں جب "من" کا لفظ
سوال کے لئے استعمال ہونے لگا تو اس سے بے جان نہیں بلکہ جاندار کے متعلق سوال کیا جاتا
تھا۔ چنانچہ عزرا باب ۵ آیت ۹۴۳ اور دانیال باب ۲ آیت ۱۵ میں " من " کا لفظ سوال کے لئے
استعمال ہوا ہے۔ لیکن وہاں سوال جانداروں کے متعلق ہے پس معلوم ہوا کہ اول تو تو رات
کے نزول کے وقت "من" کا لفظ سوال کے لئے استعمال نہیں ہوتا تھا۔ دوم بنی اسرائیل کی
جلاوطنی کے زمانہ سے جب یہ لفظ سوال کے لئے استعمال ہونے لگا ہے اُس وقت بھی یہ لفظ
قاعدہ کے طور پر جاندار چیزوں کے متعلق سوال کرنے کے لئے استعمال ہوتا تھا نہ یہ کہ بے
جان چیزوں کے متعلق ۔ اور استثناء کے طور پر اگر کہیں اس کے خلاف استعمال ہوا ہے تو اسے
بطور سند پیش نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا خروج باب ۱۶ آیت ۱۵ میں ”من ہے" کے معنی " کیا ہے"
کے کرنا اور اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ "من" کو " من " اس لئے کہا گیا تھا کہ بنی اسرائیل نے
اسے پہچاننے کی وجہ سے "من" کے لفظ سے اس کے متعلق سوال کیا تھا، درست نہیں۔
اور یہ غلط فہمی یورپی مصنفوں کو اس لئے ہوتی ہے کہ وہ عبرانی جیسی مُردہ زبان کی تحقیق
کرتے وقت اس امر کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ عبرانی کی ماں عربی زبان زندہ موجود ہے۔
عبرانی الفاظ کی حقیقت کے سمجھنے میں جب مشکلات ہوں تو وہ عربی زبان سے مدد لے لیا کریں۔
اس موقع پر اگر وہ عربی سے مدد لیتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ عربی زبان میں " ما " غیر ذی روح
انوار العلوم جلد ۱۲
A
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
کیلئے اور " من " ذی روح کے لئے استعمال ہوتا ہے اور پھر اس علم کی روشنی میں بائیبل کے
الفاظ کو دیکھتے تو ان پر واضح ہو جاتا کہ یہی قاعدہ بائیبل کی عبرانی میں بھی مد نظر رکھا گیا ہے اور
اس طرح اس لغزش سے بچ جاتے۔ مگر اتنی تعریف ان کی ضرور کرنی پڑتی ہے کہ انہوں نے یہ
فرق ضرور محسوس کیا ہے کہ من کا لفظ سوال کے معنوں میں جلاوطنی کے زمانہ اور اس کے بعد
استعمال ہوا ہے۔ ۳۔ پہلے نہیں اور اس کی بناء پر بعض نے من کے معنے استفہام کے سوا کچھ
اور لینے کی کوشش کی ہے۔ چنانچہ جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں ، جارج ایبرز نے اس لفظ کو قبطی لفظ
" منو" سے مأخوذ قرار دیا۔ جس کے معنی خوراک کے ہیں۔ اسی طرح JESENIUS نے اپنی
لغت میں من کی وجہ تسمیہ عربی لفظ من سے بیان کی ہے۔ جس کے معنی فضل اور احسان کے
ہیں۔ اس مصنف کے خیال کے مطابق اس چیز کا نام من اس لئے رکھا گیا تھا کہ وہ خدا تعالیٰ کے
فضل سے حاصل ہوئی تھی اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ وجہ زیادہ قرین قیاس ہے۔
اب میں اس سوال کو لیتا ہوں کہ من کیا چیز تھی ؟ جیسا کہ پروفیسر نعیم الرحمن صاحب
نے کہا ہے بائیبل سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شبنم کے ساتھ گرتی تھی اور اور سفید سفید گول دھنیے
کے بیجوں کی طرح ہوتی تھی اور لوگ اسے چکی میں پیس کر یا اوکھلی میں کوٹ کر توے پر پکاتے
تھے یا پچھلکیاں بناتے تھے اور اس کا مزا تازہ تیل کا سا تھا۔ جب دھوپ نکل آتی تو من پگھل جایا
کرتا تھا۔ خروج باب ۱۶ آیت ۱۴ و گفتی بابا آیت ۷ ۔ یہ چیز سبت کے دن نہیں گرتی تھی اور
اگر لوگ جمع کرتے تھے تو سٹر جاتی تھی۔ سوائے سبت کے دن کے جو اس کے لئے جمع رکھی جاتی
تھی وہ نہ سڑتی تھی۔ یہ من برابر اثر تیس سال تک بنی اسرائیل پر نازل ہوتا رہا۔ گفتی باب
۲۱۔ اور اُس وقت بند ہوا جب انہوں نے موجودہ زمین میں قدم رکھا اور وہاں کا دانہ کھایا۔
یشوع باب ۵ آیت ۱۲۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو بائیبل کی بیان کردہ صفات کے مطابق ہو اور
سینا مقام میں پائی جاتی ہو ؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اگر معجزانہ امور کو نظر انداز کر دیں تو
ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ فی الواقعہ ایک ایسی چیز سینا کے علاقہ میں پائی جاتی ہے جو شبنم کے ساتھ
ظاہر ہوتی ہے اور دھوپ کی گرمی میں پگھل جاتی ہے اور تیل سا اس کا مزا ہوتا ہے اور سفید
رنگ کی ہوتی ہے۔ جس کی ایک قسم کو ہمارے ملک میں شیر خشت کہتے ہیں اور دوسری کو
ترنجبین اور ہندی میں اسے یوری۔ شرط کڑا یعنی جو اسے کی شکر کہتے ہیں۔ کیونکہ ہندوستان
انوار العلوم جلد ۱۲
۹
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
"
میں یہ چیز جو اسے کے درخت سے نکالی جاتی ہے۔ لاطینی میں اسے ” منا" کہتے ہیں اور اس چیز کی
ماہیت پوری طرح طبی کتب میں بھی درج ہے۔ انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا میں بھی درج ہے۔ چنانچہ
اسے پروفیسر نعیم الرحمن صاحب نے تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا ہے اس لئے میں اس مضمون
کو چھوڑتا ہوں۔ ہاں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ یورپی سیاحوں نے شہادت دی ہے کہ اب تک اس
علاقہ میں من ملتا ہے گو وہ شبنم کے ساتھ نہیں گرتا بلکہ ٹیمر کس گیلیکا نامی درخت کا رس
ہوتا ہے۔ جس کی چھال کو جب ایک کیڑا جسے اب کاسپیر یا مینیفیرا کہتے ہیں چھید تا ہے تو
اس سے یہ رس ٹپکتا ہے بغیر کیڑے کے انسانی ہاتھوں سے درخت کی چھال میں شگاف کرنے
سے بھی یہ رس گر کر جم جاتا ہے اور مختلف ممالک میں اس درخت سے مختلف طریقوں سے
رس کو جمع کیا جاتا ہے۔ نسلی اور خراسان کا من مشہور ہے۔ ہندوستان میں بھی جو اسے کے
درخت سے دید من بناتے ہیں۔ مصر سے مصنوعی من بنا ہوا آتا ہے لیکن اطباء اسے پہچان لیتے
ہیں۔ بزمار ڈٹ جرمن سیاح کا بیان ہے کہ سینا میں موجودہ درختوں کی تعداد کا اندازہ لگاتے
ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ سالانہ اڑھائی تین سو میر تک من تیار ہو سکتا ہے مگر خیال کیا جاتا ہے کہ
پہلے زمانہ میں جنگل زیادہ وسیع ہوتا تھا اور اس سے بہت زیادہ من تیار ہو سکتا تھا۔ لیکن جیسا کہ
پروفیسر نعیم الرحمن صاحب نے لکھا ہے بائیبل میں بنی اسرائیل کی جو تعداد لکھی ہے اس کے
مطابق انہیں روزانہ چھبیس ہزار سات سو پچاس من کے قریب من کی ضرورت ہوتی ہوگی اور
سالانہ ایک کروڑ من کے قریب۔ لیکن چھ سات سو من سالانہ جو اب وہاں پیدا ہوتا ہے اور
ایک کروڑ من جس کی انہیں ضرورت ہوتی تھی ان دونوں اندازوں میں اس قدر فرق ہے کہ
خواہ قوت واہمہ کو کتنا ہی آزاد چھوڑ دیا جائے ، خیال نہیں کیا جا سکتا کہ کسی زمانہ میں اس علاقہ
میں اس قدر جنگل تھا کہ ایک کروڑ من من پیدا ہو جاتا تھا۔ خصوصاً جب ہم اس امر کو مد نظر
رکھیں کہ اس علاقہ کا اکثر حصہ ایسا ہے کہ اس میں درخت پیدا ہی نہیں ہو سکتے۔
ایک حل تو اس مشکل کا یہ ہے کہ ہم سمجھ لیں کہ بائیبل میں جو تعداد بنی اسرائیل کی
لکھی ہے وہ مبالغہ آمیز نہیں ہے۔ نفتی باب ا سے معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل کے
میں سال سے زائد عمر سے لڑنے کے قابل مردوں کی تعداد بارہویں قبیلہ کو چھوڑ کر جن کی
گفتی نہیں کی گئی چھ لاکھ تین ہزار اور پانچ سو پچاس تھی اگر بارہویں قبیلہ کا اندازہ کر لیا جائے تو
ہم کہہ سکتے ہیں کہ کل لڑنے کے قابل مرد ساڑھے چھ لاکھ تھے۔ عورتوں، بچوں اور جنگ کے
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۰
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
نا قابل بوڑھوں کی تعداد کا اندازہ لگانے کے لئے ہم اس تعداد کو دس گنا زیادہ کر لیتے ہیں کیونکہ
یہ ایک عام اندازہ ہے کہ چھ فیصدی سے لے کر دس فیصدی تک ملک کی آبادی جنگی خدمت
کے قابل ہوتی ہے۔ ہم خیال کر لیتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں سختی سے جنگی خدمت لی جاتی تھی
اور کُل تعداد بنی اسرائیل کی جنگی سپاہیوں سے صرف دس گئی تھی۔ یعنی ۲۰ لاکھ ۔
مگر عقل اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتی کہ بنی اسرائیل ساٹھ لاکھ تھے کیونکہ اتنے آدمی
مصر سے اتنے قلیل عرصہ میں نکل ہی نہیں سکتے۔ پھر یہ دن پار کی بستی جس میں آکر وہ لیے ہیں،
اس قدر آبادی کی حامل نہیں ہو سکتی۔ فلسطین کی آبادی کا اندازہ ۱۹۲۶ء میں آٹھ لاکھ باون
ہزار دو سو اڑسٹھ تھا۔ کے
اس ملک کا کل رقبہ 4 ہزار مربع میل ہے یعنی پنجاب کے کل رقبہ کا قریبا چودھواں حصہ اور
پھر اس کا ایک بڑا حصہ نام نا قابل سکونت ہے، انت ہے، صرف ریت کے میدان ہیں جنہیں آباد نہیں کیا جا سکتا۔
پس اس ملک میں جو پہلے سے آباد تھا ساٹھ لاکھ آدمیوں کا آکر بس جانا بالکل خلاف عقل ہے۔
ایک اور دلیل سے بھی یہ امر خلاف عقل معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل ساٹھ لاکھ تو در کنار
چند لاکھ بھی ہوں اور وہ اس طرح کہ حضرت اسحق کی پیدائش سے لے کر حضرت یعقوب کے مصر
میں داخل ہونے تک تقریباً دو سو سال کا عرصہ بائیبل کے مطابق گزرا ہے۔ اس عرصہ میں
حضرت ابراہیم کی نسل کے افراد بارہ تک پہنچے ہیں۔ عیسو کی اولاد کو بھی اگر اسی قدر فرض کر لیا
جائے تو دو سو سال میں چو میں افراد تک ان کی نسل پہنچی ہے۔ اس کے بعد مصر سے نکلنے کے زمانہ
تک دو سو سال گزرے ہیں۔ پس عام اندازہ تو یہی ہو سکتا ہے کہ حضرت یعقوب کے بارہ بیٹوں کی نسل
اس دو سو سال میں چھ سات سو افراد تک پہنچ گئی ہو گی لیکن اگر ہم یہ بھی فرض کرلیں کہ وہ بہت شادیاں
کرتے تھے اور اولاد زیادہ ہوتی تھی جب بھی پندرہ میں ہزار سے زائد تو کسی صورت میں ان کی تعداد
نہیں ہو سکتی اور اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ بنی اسرائیل اپنے سفر کے دوران میں معمولی شہر کے
آدمیوں سے بھی ڈرتے تھے اور ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے یہ امر یقینی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کے ساتھ دو اڑھائی ہزار سپاہیوں سے زائد نہ تھے اس اندازہ کے ماتحت من کی وہ مقدار
جو بنی اسرائیل کیلئے ضروری ہوتی ہو گی بہت کم رہ جاتی ہے۔ لیکن یہ سوال پھر بھی باقی رہ جاتا ہے
کہ کیا بنی اسرائیل من پر گزارہ کر سکتے تھے ۔ من جیسا کہ بتایا جا چکا ہے ایک گوند ہے جو ہے بھی
مسهل۔ اس غذا پر انسان چند دن سے زائد گزارہ نہیں کر سکتا۔ پھر بنی اسرائیل
انوار العلوم جلد ۱۲
11
ینی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
نے اڑ تمہیں سال تک اس پر کیونکر گزارہ کیا۔ نئے یورپی محققین بھی اس سوال کی معقولیت کے
قائل ہو گئے ہیں اور اب ان کا یہ خیال ہے کہ " من " کی جو ماہیت بائیبل میں بتائی گئی ہے، اس
میں مبالغہ اور تداخل ہو گیا ہے من ان کے نزدیک لچن (LICHEN) کے دانوں کا نام ہے جو قحط
کے دنوں میں لوگ کھانے لگتے ہیں۔ بچن ایک بوٹی ہے جو سطح کے اوپر ہی اگ آتی ہے۔ جڑ کے
لئے اسے زمین کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لئے چٹانوں کی سطح اور درختوں کی چھال پر بھی
اگ آتی ہے۔ اس کی بعض قسمیں پتھروں پر اگتی ہیں۔ خصوصاً چونے کے پتھروں پر اور جب
اسے پتھر سے الگ کیا جائے۔ تو جوار کے کچلے ہوئے دانہ کے مشابہہ ہو۔ جاتی ہے۔ جب یہ ہوا بوٹی
پک جائے تو اس کے چھلکے جڑ سے الگ ہو کر گول شکل اختیار کر لیتے ہیں اور ہلکا ہونے کی وجہ
سے ہوا انہیں اڑا کر دور دور لے جاتی ہے۔
هه
علمائے نباتات کے نزدیک یہ بوٹی کھمب کی قسموں میں سے ہے۔ اگر نئے یورپی محققین
کی رائے تسلیم کر لی جائے تو پھر یہ سوال حل ہو جاتا ہے کہ بنی اسرائیل نے اس کھانے پر گزارہ
کس طرح کیا؟ لیکن وہ سوال پھر پیدا ہو جاتا ہے کہ بائیبل کی بیان کردہ من کی ماہیت کے ساتھ
اس بوٹی کی کوئی مناسبت نہیں۔ نہ یہ بوئی میٹھی ہوتی ہے نہ اس کا مزہ تازہ تیل کا سا ہوتا ہے اور
نہ یہ بوٹی دو پہر کو پکھل جاتی ہے۔
میرے نزدیک اس سوال کا جواب ہمیں قرآن کریم و حدیث شریف سے استمداد بائیل اور ان کی متعلقہ کتب سے نہیں مل
سکتا۔ یورپین محققین خواہ کتنا ہی زور لگائیں ، وہ اس سوال کا پوری طرح جواب نہیں دے سکتے
کیونکہ وہ اس سرچشمہ سے دور ہیں جس سے حقیقی علم عطا ہوتا ہے پس اگر ہمیں صحیح جواب کی
ضرورت ہے تو ہمیں چاہئے کہ قرآن اور حدیث سے استمداد کریں ۔
قرآن کریم اور حدیث میں من کے متعلق مندرجہ ذیل حقائق بیان ہوئے ہیں۔
(1) أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَهُمْ الْوَفَّ حَذَرَ الْمَوْتِ فَقَالَ
لَهُمُ اللَّهُ مُوْتُوْا ثُمَّ أَحْيَا هُمْ
کیا تجھے ان لوگوں کا حال معلوم نہیں جو اپنے گھروں سے موت کے ڈر سے اس حال میں
نکلے تھے کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے انہیں کہا کہ مرجاؤ پھر انہیں اس
نے زندہ کر دیا۔
:
انوار العلوم جلد ۱۲
۱۲
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
(۲) وَأَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوَى كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ
اور ہم نے تم پر من اور سلوٹی اتارا تھا اور کہا تھا کہ جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے ، اس میں
سے اعلیٰ اور پاکیزہ چیزوں کو کھاؤ۔
(۳) بخاری میں سعید بن زید کی روایت ہے - قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ الْكَمَاةُ مِنَ الْمَنِّ له رسول کریم نے فرمایا کہ کھمب بھی " من " کی اقسام
میں سے ہے۔ ترندی میں ابو ہریرہ سے روایت ہے - إِنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا الْكَمْأَةُ جُدَرِيُّ الْأَرْضِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ و نبی کریم مسلم کے صحابہ میں سے بعض لوگ
اعراب کے تو ہمات کے مطابق باتیں کر رہے تھے کہ تھمب زمین کی چیچک ہے۔ نبی کریم میں یا کریم
که
نے اس بات کو سن کر فرمایا کہ گھمب "من" کی اقسام میں سے ہے۔
اوپر کی آیات و احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل لاکھوں کی تعداد میں مصر
سے نہیں نکلے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں نکلے تھے۔
(۴) جو چیز ان کے کھانے کے لئے مہیا کی گئی تھی وہ غذا کے لحاظ سے اعلیٰ درجہ کی تھی اور ایسی
نہ تھی جو غذائیت یا مزے کے لحاظ سے تکلیف دہ ہو ۔
(۵) جو چیز بنی اسرائیل کو کھانے کے لئے ملی تھی وہ ایک چیز نہ تھی بلکہ کئی چیزیں تھیں اور ان
کئی چیزوں میں سے ایک کھمب بھی تھی۔
قصور ہے کہ وہ
یہ ایک نہایت عجیب بات ہے کہ " من " کا ذکر قرآن کریم میں تین جگہ پر آیا ہے ایک
سورۃ بقرۃ میں ایک اعراف میں اور طلا میں اور تینوں جگہ اس کے ذکر کے بعد
كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ ا کا فقرہ ہے۔ جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس خیال کی تردید کرنا
طبیعت پر بوجھ ڈالنے والا یا غذائیت کے لحاظ سے ادنیٰ قسم کا تھا۔
جیسا کہ ہم بچن (LICHEN) کی جس کا ذکر اوپر آچکا ہے، تحقیق کرتے ہیں تو معلوم ہوتا
ہے کہ وہ بھی کھمب کی کھیب کی قسم کا پودا ہے ۔ چنانچہ انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا میں لکھا ہے ۔
بچن اور کھمب کے اقسام بالکل آپس میں ملتے جلتے ہیں اور یہ امران اقسام کی
مشابہت سے جو ایک دوسرے کی طبعی سرحد پر واقع ہیں بالکل ظاہر ہو جاتا ہے"۔ لالہ
لیکن یہ امر ظاہر ہے کہ بچن خود اچھا کھانا نہیں ہے بلکہ قحط کے ایام میں مجبورا اسے لوگ
انوارالعلوم جلد ۱۲
۱۳
بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے من کی حقیقت
کھاتے ہیں۔ اس کے کے برعکس تھمب اعلیٰ درجہ کے کھانوں میں سے ہے اور گراں قیمت پر
فروخت ہوتی ہے اور خاص طور پر اسے امراء کے لئے بویا جاتا ہے اور فرانس میں تو اس کی اس
قدر کھپت ہے کہ پیرس میں ایک زمیندار دن میں تین سے تین ہزار پونڈ تک محمب منڈی میں
فروخت کرنے کے لئے بھیجتا ہے۔ اور پھر یہ ہے بھی جلد اُگنے والی چیز ۔ چنانچہ انگریزی میں اس
چیز کو جو جلد ہو جائے مشروم گروتھ (MASHROOM GROWTH) یعنی کھمب کی طرح
پیدا ہونے والی کہتے ہیں اور ایسے لوگوں کے لئے جو کھانے سے تنگ ہوں ایسی ہی چیزوں کی
ضرورت ہوتی ہے جو جلد اگ آئیں اور جلد استعمال میں آسکیں۔ اب کیا یہ صاحبان بصیرت
کے لئے عجیب بات نہیں کہ بائیبل کے کثیر نسخوں اور علم طبیعات کے ماہروں کی امداد کے باوجود
یورپ بیسویں صدی میں جس نتیجہ پر " من " کے متعلق پہنچا ہے اور وہ بھی ناقص صورت میں ،
اس کی اب سے تیرہ سو سال پہلے نہایت جامعیت کے ساتھ توضیح کر دی گئی تھی۔
میں جہاں تک مندرجہ بالا آیات اور احادیث سے سمجھ احسان الہی سے ملنے والی غذا
وہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے فضل
چکا ہوں وہ یہ
سے
دشت سیناء میں کھمب ترنجبین اور ایسی ہی اور چیزیں جو جلد تیار ہو جاتی ہیں، پیدا کر دیں جن
سے بنی اسرائیل کو باآسانی غذا ملنے لگی اور چونکہ اس کے لئے محنت نہیں کرنی پڑتی تھی اس غذا
کا نام من یعنی احسان الہی سے ملنے والی غذا رکھا گیا۔ وہ ایک قسم کی غذا نہ تھی بلکہ کئی قسم کی
غذا ئیں تھیں۔ کیونکہ حدیث کے الفاظ صاف بتاتے ہیں کہ کئی طرح کا من تھا۔ وہاں سب میں
ایک مشابہت تھی اور وہ یہ کہ غذائیں ہل چلا کر اور محنت کر کے بنی اسرائیل کو پیدا نہیں کرنی
پڑتی تھیں۔ لیکن چونکہ غذائیں اور بٹیر جو اس وقت کثرت سے اس جنگل میں آگئے تھے شکم
میں قبض پیدا کرتے تھے ، اللہ تعالی نے ترنجبین بھی کثرت سے پیدا کر دی۔ جسے دوسری غذاؤں
میں ملا کر کھانے سے ان کی صحت درست رہتی تھی۔ لہذا یہ حقیقت ہے کہ من جس کا کثرت
سے ان ایام میں پیدا ہونا ایک معجزہ تھا، لیکن خود اس کا وجود اس دنیا کی چیزوں میں سے تھا وہ
ایسی غذا تھی جسے ایک عرصہ تک کھایا جاسکتا تھا اور اس کی مصلح ترنجبین بھی ساتھ پیدا کر دی گئی
تھی تاکہ جنگل کی خشک غذا صحت کو نقصان نہ پہنچائے۔
اس تشریح کے ساتھ سب سوال حل ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی کہ من کو لوگ دیر تک کس
طرح کھاتے رہے اور یہ بھی کہ وہ سال بھر کس طرح ملتی رہتی تھی اور یہ بھی کہ وہ تیل کی