ندائے ایمان(۲)

انوارالعلوم (جلد 12)

انوار العلوم جلد ۱۲
۱۵
ندائی ایمان (۲)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
ندائے ایمان (۲)

انوار العلوم جلد ۱۳
16
ندانی ایمان (۲)
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُةَ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ
ندائے ایمان (۲)
رسول کریم ملی ایم کی ذات پر حملہ
رسول کریم میم کی ذات مبارک کچھ ایسی کفر توڑ ہے کہ ہر شخص جس کے دل میں
کفر کی کوئی رگ ہو آپ سے دشمنی رکھتا ہے اور آپ کی مقدس ذات پر حملہ کرنا اپنا فرض
سمجھتا ہے کیونکہ وہ محسوس کرتا ہے کہ آپ کی ترقی میں اس کا زوال اور آپ کی زندگی میں اس
کی موت ہے۔ اسی وجہ سے جس قدر حملے رسول کریم ملی ایم کی ذات پر ہوئے ہیں اور کسی نبی
پر خواہ عرب کا ہو یا شام کا ہندوستان کا ہو یا ایران کا نہیں ہوئے۔ لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے
دشمنان اسلام آپ پر حملہ کرنے میں ایک حد حد تک معذور ہیں کیونکہ اسلام کے ذریعہ سے ان
کے مکروں اور جیلوں کا تانا بانا ٹوٹتا ہے اور ہر ایک کو اپنی جان پیاری ہوتی ہے۔ لیکن تعجب ہے
ان لوگوں پر جو اسلام سے محبت کا دعوٹی رکھتے ہیں ، قرآن کریم پر ایمان ظاہر کرتے ہیں ، درود
پڑھتے اور سلام بھیجتے ہیں، لیکن باوجود اس کے رسول کریم میں ہم کی ذات پر حملہ کرنے سے
نہیں ڈرتے اور ایسے عقائد پھیلاتے ہیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
مبارک ذات کی سخت ہتک ہوتی ہے اور اس طرح عوام الناس کے دلوں سے آپ کی محبت کم
کرتے ہیں۔ اس قسم کے لوگوں میں سے وہ لوگ بھی ہیں جو آئے دن عیسی علیہ السلام کی زندگی
کا وعظ کرتے پھرتے ہیں اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ چوتھے آسمان پر یہ جسد عصری بیٹھے ہیں

انوار العلوم جلد ۱۴
۱۸
ندای ایمان (۲)
اور کبھی زمانہ میں آسمان سے اُتر کر لوگوں کو اپنا تابع بنا ئیں گے۔ آہ! یہ لوگ کبھی خیال نہیں
کرتے کہ وہ رسول جس کے احسانوں تلے ان کا بال بال رہا ہوا ہے اور جسے خدا تعالیٰ نے سب
انسانوں سے افضل قرار دیا ہے اور جو اپنی قوت قدسیہ میں کیا ملائکہ اور کیا انسان سب پر فضیلت لے
گیا ہے اس ذریعہ سے وہ اس کی ہتک کرتے ہیں اور ایک ایسے شخص کو جو اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و سلم کے زمانہ میں ہوتا تو آپ کی غلامی میں فخر محسوس کرتا آپ کے وجود پر فضیلت دیتے ہیں۔
یہ امر ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کسی شخص نے خدا تعالیٰ کے دین
کیلئے تکلیف نہیں اٹھائی۔ آپ مکہ میں تیرہ سال تک ایسی تکلیفات برداشت کرتے رہے ہیں کہ ایسی
اور جاں نثار
تکلیفات کا ایک سال تک برداشت کرنا بھی انسان کی کمر تو کمر توڑ دیتا ہے اور آپ کے ان آپ کے اتباع اور
مرید بھی ناقابلِ برداشت ظلموں کا تختہ مشق بنے رہے ہیں۔ اس کے مقابل پر مسیح علیہ السلام اور
ان کے حواریوں کی قربانیاں کیا ہستی رکھتی ہیں۔ وہ اپنی جگہ کتنی ہی شاندار کیوں نہ ہوں مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانیوں کے مقابلہ میں کچھ بھی قیمت نہیں رکھتیں۔ اول تو
حضرت مسیح کا زمانہ تبلیغ ہی کل تین سال بتایا جاتا ہے۔ پھر اس قلیل زمانہ میں بھی سوائے دو چار
گالیوں اور ہنسی مذاق کے اور کوئی تکلیف نہیں جو ان کے مخالفوں نے انہیں دی ہو۔ لیکن رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ہی وقت میں تین سال تک ایک تنگ وادی میں محصور رکھا گیا کھانا
پینا بند کیا گیا، آپ ۔ آپ سے خرید فروخت کرنیوالوں پر ڈنڈہ مقرر کیا گیا۔ غرض اس قدر دکھ دیئے گئے کہ
آپ کی زوجہ مطہرہ حضرت خدیجہ الی ان تکالیف کی سختی کی وجہ سے بیمار ہو کر فوت ہو گئیں۔
کھانے کی تنگی کی وجہ سے آپ کے صحابہؓ فرماتے ہیں کہ ہم پتے کھانے پر مجبور ہوتے تھے جس
کی وجہ سے بکری کی مینگنیوں کی طرح ہمیں پاخانہ آتا تھا۔ بیسیوں دفعہ آپ کی اور آپ کے
اتباع کی جانوں پر حملے کئے گئے ، پتھر مارے گئے گلا گھونٹا گیا غلاظتیں پھینکی گئیں ، غرض کون سی
تکلیف تھی جو آپ پر نہ آئی ہو، لیکن باوجود اس ۔ اس کے اللہ تعالی کی طرف سے یہی ارشاد ہوتا رہا
کہ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ ، جس طرح ہمارے پکے ارادے والے بندے صبر
کرتے رہے ہیں اسی طرح تو بھی صبر سے کام لے اور استقلال کے ساتھ اپنے دشمنوں کا مقابلہ
کر۔ لیکن کیا یہ عجیب بات نہیں کہ باوجود ان حالات سے واقف ہونے کے مسلمان کہلانے
والے اور علم کا دعوی کرنے والے یہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو جب سولی پر
لڑکانے لگے تو اللہ تعالی نے جھٹ کسی اور شخص کو ان کی شکل کا بنا کر یہودیوں کے ہاتھ میں

انوار العلوم جلد ۱۴
۱۹
ندان ایمان (۲)
پکڑوا دیا۔ اور حضرت مسیح علیہ السلام کو آسمان پر اُٹھا لیا۔ اگر یہ امر صحیح ہے تو کیا مسیحیوں کا حق
نہیں کہ وہ دعوی کریں کہ ہمارا راہنما تمہارے نبی سے افضل تھا کہ تمہارے نبی کو تو تیرہ سال
تک مکہ میں اور پانچ سال تک مدینہ میں زبردست تکالیف کا سامنا رہا لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں
مصیبت میں پڑا رہنے دیا اور کوئی خاص مدد نہ کی لیکن ہمارے راہنما پر ایک ہی دفعہ لوگوں نے
ہاتھ ڈالنا چاہا تھا کہ خدا تعالیٰ نے اسے چوتھے آسمان پر جا بٹھایا اور ایک لمحہ کے لئے بھی تکلیف
برداشت نہ کرنے دی۔
اے اسلام کا درد رکھنے والو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دعوی کرنے
والو! کبھی آپ نے سوچا بھی کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو اس طرح آسمان پر بٹھا کر آپ کے علماء
نے اسلام پر کس طرح ظلم کیا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی کس قدر ہتک کی ہے؟
اسی طرح کیا کبھی آپ نے یہ بھی سوچا ہے کہ حضرت مسیح کے ! کے اس قدر لمبے عرصہ سے
آسمان پر زندہ موجود ہونے کے عقیدہ سے ان علماء نے مسیحیت کو کس قدر طاقت بخشی ہے ؟
کیونکہ یہ ظاہر بات ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے آسمان پر زندہ رکھا ہوا ۔ ہوا ہے وہ یقینا اس
شخص سے افضل ہونا چاہئے جسے ایک معمولی سی عمر دے کر اللہ تعالیٰ نے وفات دی اور پھر
جب کہ ساتھ یہ بھی مانا جائے کہ وہ صرف آپ ہی زندہ نہیں بلکہ دوسرے مردوں کو بھی زندہ
کیا کرتا تھا جیسا کہ مسلمانوں میں اس وقت عام عقیدہ ہے تو پھر اس امر میں کوئی بھی شبہ نہیں
رہتا کہ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ حضرت مسیح حضرت نبی کریم مسلم سے افضل تھے۔ مگر کیا
خدا تعالیٰ کی آخری کتاب قرآن کریم اس عقیدہ کی تائید کرتی ہے؟ ہرگز نہیں۔ قرآن کریم
اس عقیدہ کو دھکے دیتا ہے اور سرتا پا اس کی تردید کرتا ہے۔ وہ تو کھول کھول کر بتاتا ہے کہ
رسول کریم میں ہم سب نبیوں کے سردار ہیں اور سب نبیوں سے یہ عہد لیا جاتا رہا ہے کہ اگر
آپ کا عہد پائیں تو آپ کی مدد کریں اور تائید کریں اور آپ پر ایمان لائیں۔ ۲ پس کس
طرح ہو سکتا ہے کہ سرداری کی خلعت تو نسبتاً چھوٹے درجہ کے آدمی کو دے دی جائے اور
سردار کو اس سے محروم کر دیا جائے۔
اللہ تعالی ظالم نہیں اگر فی الواقعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے سردار
ہیں اور مجھے اس خدا کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور جس کی جھوٹی قسم کھانی لعنتی کا
کام ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یقیناً سب نبیوں اور رسولوں کے سردار ہیں اور کوئی

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۰
ندای ایمان (۲)
انسان اس زمین پر نہ پیدا ہوا ہے نہ ہوگا جو آ۔ آپ کے درجہ کو پہنچ سکے باقی سب انسان آپ سے
درجہ میں کم ہیں اور خدا تعالیٰ کے قرب کا جو مقام آ۔ مقام آپ کو ملا ہے اور خدا تعالی جو غیرت آپ
کے لئے دکھاتا تھا وہ مقام کسی کو نہیں ملا اور وہ غیرت خدا تعالیٰ نے اور کسی کے لئے نہیں
دکھائی۔ مسیح کیا تھا؟ وہ موسوی سلسلہ کے نبیوں میں سے ایک نبی تھا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے درجہ کو تو موسوی سلسلہ کے سب نبی مل کر بھی نہیں پہنچ سکتے۔ پھر کس طرح ہو
سکتا تھا کہ خدا تعالی مسیح علیہ السلام کو تو دشمنوں کے حملہ سے بچانے کے لئے آسمان پر اُٹھا لیتا
اور رسول کریم کو چھوڑ دیتا کہ لوگ ان پر پتھر برسا برسا کر زخمی اور لہولہان کریں اور سنگ باری
کر کے آپ کے دندانِ مبارک توڑ دیں حتی کہ آپ بے ہوش ہو کر گر جائیں جیسا کہ اُحد کی
جنگ کے موقع پر ہوا؟ بخدا ایسا نہیں ہو سکتا اگر خدا تعالٰی نے کسی کو آسمان پر اٹھانا ہو تا تو وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھاتا اور اگر اس نے کسی کو صدیوں تک زندہ رکھنا ہوتا تو وہ
آپ کو زندہ رکھتا۔ پس نادان ہیں وہ لوگ جو یہ خیال کرتے ہیں کہ حضرت مسیح کو خدا تعالیٰ نے
آسمان پر اٹھا لیا اور وہ اب تک زندہ موجود ہیں کیونکہ یہ عقیدہ نہ صرف قرآن کریم کے مخالف
ہے بلکہ مسیحیت کو اس سے طاقت حاصل ہوتی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس
میں ہنک ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی بھی ہنک ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ نَعُوذُ بِاللهِ
ظالم ہے کہ جو اعلیٰ سلوک کا مستحق تھا اس سے تو اس نے ادنی سلوک کیا اور جو ادنی سلوک کا
مستحق تھا اس سے اس نے اعلیٰ سلوک کیا۔ اس طرح یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ نَعُوذُ بِاللهِ
خدا تعالیٰ زمین پر بے بس تھا تبھی تو اس نے مسیح علیہ السلام کو بچانے کیلئے آسمان پر اٹھا لیا۔
حالانکہ اگر مسلمان غور کرتے تو یہ آسمان پر اٹھانے کا عقیدہ تو مسیحیوں نے اپنی نادانی سے گھڑا
ہے کیونکہ محترف مبدل کتاب میں لکھا ہے کہ خدا کی بادشاہت ابھی زمین پر نہیں آئی۔ ۳
چنانچه مسیحی لوگ اب تک دعائیں کیا کرتے ہیں۔ کہ اے خدا! جس طرح تیری بادشاہت
آسمان پر ہے اسی طرح زمین پر بھی ہو ۔ لیکن اسلام تو اس عقیدہ کو کفر قرار دیتا ہے۔ وہ تو صاف
الفاظ میں سکھاتا ہے کہ لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کے آسمان اور زمین کی بادشاہت
اس کے قبضہ میں ہے۔ پس اگر مسیحی یہ عقیدہ رکھیں کہ خدا تعالیٰ نے مسیح کو آسمان پر اُٹھا لیا تو
وہ تو مجبور ہیں کیونکہ ان کے عقیدہ کی رو سے زمین پر خدا تعالیٰ کی بادشاہت نہ تھی اس وجہ سے
ان کے نزدیک وہ زمین پر مسیح کی حفاظت کرنے سے بے بس ہو گا۔ مگر مسلمانوں کو کیا ہوا کہ

انوا را العلوم جلد ۱۲
۲۱
تدائے ایمان (۲)
مسیحیوں کی نقل میں انہوں نے بھی خواہ مخواہ مسیح علیہ السلام کو آسمان پر چڑھا دیا حالانکہ ان کے
خدا کی بادشاہت تو جس طرح آسمان پر ہے اسی طرح زمین پر بھی ہے۔ اسے کیا ضرورت تھی کہ
وہ یہودیوں سے ڈر کر اپنے نبی کو آسمان پر اٹھا لیتا۔ وہ اسی زمین میں اس کی حفاظت کر سکتا تھا
اور اس کے دشمنوں کو تباہ کر سکتا تھا۔
غرض جس قدر بھی غور کیا جائے حضرت مسیح کو آسمان پر زندہ ماننے میں خدا تعالیٰ کی بھی
اور رسول کریم کی بھی ہتک ہے اور مسیحیت نے اس سے بہت کچھ فائدہ اٹھایا ہے اور لاکھوں
مسلمان اس عقیدہ کی وجہ سے ٹھو کر کھا کر مسیحی ہو گئے ہیں۔ پس اب بھی وقت ہے کہ مسلمان
کچھ جانیں اور خلاف اسلام اور خلاف عقل عقیدہ کو چھوڑ کر توبہ کریں اور اپنے دوستوں کو
بھی سمجھا ئیں دور نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کا جرم معمولی جرم نہیں۔ انہیں
سمجھنا چاہئے کہ انہوں نے اپنی جانیں خدا تعالیٰ کو سپرد کرنی ہیں نہ کہ مولویوں کو۔ پس پیشتر اس
کے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے چاہئے کہ سب مسلمان ایک زبان ہو کر اس گندے اور ہتک
رسول کرنے والے عقیدہ کو اپنے دل سے نکال دیں تاکہ مسیحیت کی گرفت ڈھیلی پڑ جائے اور
مسیح کو مرنے دیں کہ اس کے مرنے کے ساتھ ہی مسیحیت کی موت اور اسلام کی حیات ہے۔ کیا
کوئی درد مند انسان ہے جو اپنے علاقہ میں مسیح کو مار کر اسلام کو زندہ کرے۔ یقیناً جو ایمان کی
وجہ سے نہ کہ نیچریت کی وجہ سے ایسا کرے گا خدا تعالیٰ کی رحمت کو پالے گا اور خدا تعالیٰ اسے
اپنی مرضی کی راہوں پر چلنے کی توفیق دے گا۔ وَاخِرُ دُعُوْنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار - میرزا محمود احمد
امام جماعت احمدیہ قادیان
اگر آپ اسلام کا درد اور اپنی قوم کی خیر خواہی مد نظر رکھتے ہیں تو ہر مسلمان کہلانے
والے کی ہمدردی کرنا اپنا فرض سمجھیں۔ جہاں تک ہو سکے مسلمان تاجروں سے مال خریدیں
اور اپنی اولادوں کے دل میں خیال پیدا کریں کہ مسلمان بہادر ہوتا ہے۔ وہ کسی قوم کے فرد یا
مجموعہ سے نہیں ڈرتا۔
الاحقاف : ٣٦
L
مرزا محمود احمد
ال عمران: ۸۲
متی باب ۶ آیت ۱۰۹ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
الجاثية : ۲۸ الفتح ۱۵

آج 10 میں سے 10 باقی