اُردو رسائل زبان کی کس طرح خدمت کرسکتے ہیں

انوارالعلوم (جلد 12)

انوار العلوم جلد ۱۳
ار دور سائل زبان کی کس طرح خدمت کر سکتے ہیں
اردو رسائل زبان کی کس طرح
خدمت کر سکتے ہیں
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۵
ار دور سائل زبان کی کسی طرح خدمت کر سکتے ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اردو رسائل زبان کی کس طرح خدمت کر سکتے ہیں
اردو زبان کی بڑی دقتوں میں سے ایک وقت یہ ہے کہ اس کی لغت کتابی صورت میں
پوری طرح مدون نہیں ہے اور نہ اس کے قواعد پورے طور پر محصور ہیں اور نہ مختلف
علمی مضامین کے ادا کرنے کے لئے اصطلاحیں مقرر ہیں۔ مولوی فتح محمد صاحب جالندھری نے
قواعد کے بارے میں اچھی خدمت کی ہے اور مولانا شبلی اور مولوی عبدالحق صاحب نے ان
کے کام کو جلا دینے میں حصہ لیا ہے۔ لغت کا کام مولوی نذیر احمد دہلوی نے کیا ہے اور
اصطلاحات کے لئے ہم عثمانیہ یونیورسٹی کے ممنون ہیں۔ انجمن ترقی اردو انہی ضروریات کو پورا
کرنے کے لئے بہت کچھ کر رہی ہے۔ لیکن کام اس قدر ہے کہ کسی ایک شخص یا ایک انجمن یا
ایک ادارہ سے یہ ہونا نا ممکن ہے۔
اردو کے بہی خواہوں نے میرے نزدیک بعض مشکلات کو جو اردو زبان سے مخصوص
ہیں نظر انداز کر دیا ہے مثلاً :۔
-1
وہ سب زبانوں میں عمر میں چھوٹی ہے۔
حقیقی شاہی گود میں پلنے کا اسے کبھی موقع نہیں ملا جو زبان کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔
۔ اصل میں تو تین لیکن کم سے کم دو مائیں اس کی ضرور ہیں اور مصیبت یہ ہے کہ دونوں
سگی ہیں۔ ہر ایک اپنی تربیت کا رنگ اس پر چڑھانا چاہتی ہے۔ اور جب ان کا آپس میں
اتحاد نہیں ہو سکا تو دونوں اپنا غصہ اس معصوم پر نکالتی ہیں۔ میں نے تو جہاں تک غور کیا
ہے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس وقت جھگڑا یہ نہیں کہ اہل سنسکرت اردو کو اپنا بنانے کو
تیار نہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ اسے صرف اپنا ہی بنائے رکھنے پر مصر ہیں اور عربی فارسی
والوں کے سایہ سے اس نو نہال کو دور رکھنا چاہتے ہیں اور یہی حال ان کا بھی ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۳
۲۶
اردو رسائل زبان کی کس طرح خدمت کر سکتے ہیں
۴۔ ہمارا علمی طبقہ غیر زبانوں میں سوچنے کا عادی ہو گیا ہے۔ اور اس وجہ سے اس کی
تحقیق و تفتیش سے اردو نفع نہیں اٹھا سکتی۔
۔ ٹائپ نہ ہونے کے سبب آنکھوں کو اس کے حروف سے وہ مؤانست نہیں پیدا ہوتی جو
ٹائپ پر چھپنے والی زبانوں کے حروف سے ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے لوگوں میں
شوق تعلیم سرعت سے ترقی نہیں کر سکا اور کتابوں کی اشاعت وسیع پیمانے پر نہیں ہو
سکی۔ انسان بارہ تیرہ قسم کے ٹائپوں کا عادی تو ہو سکتا ہے لیکن ہزاروں قسم کا نہیں اور
اردو زبان کے جتنے کاتب ہیں گویا اتنے ہی ٹائپ ہیں جس کی وجہ سے طبیعتوں پر ایک
غیر محسوس بوجھ پڑتا ہے اور تعلیم کا ذوق کم ہو جاتا ہے۔
ان مشکلات کی وجہ سے اردو کی ترقی کے رستے میں دوسری زبانوں کی نسبت زیادہ
مشکلات حائل ہیں مگر میرے نزدیک وہ ایسی اوہ ایسی نہیں کہ دور دور نہ کی جاسکیں۔ اب تک نقص ہی رہا
ہے کہ مرض کی تشخیص نہیں کی گئی اور اس کی وجہ سے لازماً علاج بھی صحیح نہیں ہوا۔ اگر اردو
عمر میں اپنی بہنوں سے چھوٹی تھی تو اس کے لئے اس قسم کی غذا کا بھی انتظام ہونا چاہئے تھا۔ اور
اگر وہ شاہی گود سے محروم تھی تو کیوں نہ اسے جمہوریت کی گود میں ڈال دیا گیا جس کی حفاظت
شاہی حفاظت سے کسی صورت میں کم نہیں بلکہ اصل بادشاہت تو اس کی ہے۔ اگر اس کی
تربیت کے متعلق اختلاف تھا تو یہ صورت حالات پیدا کرنے کی بجائے کہ جس کا بس چلا وہ اسے
اپنے گھر لے گیا وہی کیوں نہ کیا گیا جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کیا تھا جب
خانہ کعبہ کی تعمیر جدید کے موقع پر حجر اسود کو اٹھا کر اس کی جگہ پر رکھنے کے سوال پر مختلف قریش
خاندانوں میں جھگڑا پیدا ہو گیا تھا اور انہوں نے ایک چادر بچھادی اور اس پر حجر اسود اپنے ہاتھ
سے رکھ کر سب قوموں کے سرداروں سے کہا کہ وہ اس چادر کے کونے پکڑ لیں اور اس طرح
سب کے سب اس کے اٹھانے میں برابر کے شریک ہو جائیں۔ اسی طرح اگر اردو، سنسکرت
اور عربی کی مشترک تربیت میں دے دی جاتی تو یہ جھگڑا ختم ہو سکتا تھا۔
ٹائپ کا سوال مختلف قسم کا سوال ہے لیکن اگر مذکورہ بالا باتوں کی طرف توجہ ہوتی تو بہت
سے لوگ اسے حل کرنے کی طرف بھی مائل ہو جاتے ۔ اور الْحَمْدُ لِلَّهِ کہ اس وقت
حیدر آباد میں بہت سے اربابِ بصیرت اس کے لئے بھی کوشش کر رہے ہیں۔
میری ان معروضات کا مطلب یہ ہے کہ اردو کی ترقی کیلئے ایسے ذرائع اختیار کرنے

انوار العلوم جلد ۱۴
۲۷
اردو رسائل زبان کی کسی طرح خدمت کر سکتے ہیں
چاہئیں کہ ایک محدود جماعت کی دلچسپی کا مرکز بننے کی بجائے جمہور کو اس سے دلچسپی پیدا ہو۔
خالص علمی رسائل صرف منتخب اشخاص کی توجہ منعطف کرا سکتے ہیں۔ اور زبانیں چند آدمیوں
سے نہیں بنتیں خواہ وہ بہت اونچے پایہ کے کیوں نہ ہوں۔ قاعدہ یہ ہے کہ زبان عوام الناس
بناتے ہیں اور اصطلاحیں علماء اردو بھی اس قاعدہ سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتی۔
پس اگر ہم اردو کی ترقی کے مقصد میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اس کا ذریعہ صرف ہیں
ہے کہ ہمارے ادبی رسالوں میں اس کے علمی پہلوؤں پر بحثیں ہوں تاکہ صرف پیش آنے والی
مشکلات کے علاج کا ہی سامان نہ ہو بلکہ عوام الناس بھی ان تحقیقات سے واقف ہوتے جائیں۔
اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے کئی اردو رسائل کامیابی سے چل رہے ہیں۔ اگر ان رسائل
میں چند صفحات مستقل طور پر اس بات کے لئے وقف ہو جائیں کہ ان میں اردو زبان کی لغت یا
قواعد یا اصطلاحوں وغیرہ پر بحثیں ہوا کریں گی تو یقینا تھوڑے عرصہ میں وہ کام ہو سکتا ہے جو بڑی
بڑی انجمنیں نہیں کر سکتیں اور بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ جو نئی نئی اختراعیں ہوں گی یا الفاظ کے
استعمال یا قواعد زبان کے متعلق جو پہلو زیادہ وزنی معلوم ہو گا عام لوگ بھی اس کو قبول کر لیں
گے۔ کیونکہ دلچسپ اردو رسائل میں چھپنے کی وجہ سے وہ سب مضامین ان کی نظروں سے بھی
گزرتے رہیں گے۔ ہاں یہ مد نظر رہے کہ مضمون ایسے رنگ میں ہو کہ سب لوگ اسے سمجھ
سکیں۔ اس قسم کے مضامین کی اشاعت کا فائدہ یہ بھی ہو گا کہ ہمارے ہندو بھائی بھی ان بحثوں
میں حصہ لے سکیں گے اور اس میں کیا شک ہے کہ بغیر ان کی مدد کے ہم یہ کام نہیں کر سکتے ۔
کیونکہ اردو میں بہت سے لفظ سنسکرت اور ہندی بھاشا کے ہیں اور ان کی اصلاح یا ان میں ترقی
بغیر ہندوؤں کی مدد کے نہیں ہو سکتی۔ ان کی شمولیت کے بغیر یا تو وہ حصہ زبان کا نا مکمل رہ جائے
گا یا اسے بالکل ترک کر کے اس کی جگہ عربی الفاظ اور اصطلاحیں داخل کرنی پڑیں گی اور یہ
دونوں باتیں سخت مضر اور اردو کی ترقی کے راستہ میں روک پیدا کرنے والی ہوں گی۔
اس تمہید کے بعد میں ایڈیٹر صاحب ادبی دنیا اور دوسرے ادبی رسائل سے درخواست
کرتا ہوں کہ اگر وہ ان باتوں میں مجھ سے متفق ہوں تو اپنے رسائل میں ایک مستقل باب اس
غرض کے لئے کھول دیں لیکن انہیں ان مشکلات کا بھی اندازہ کر لینا چاہئے جو اس کام میں پیش
آئیں گی۔ مثلاً یہ کہ جو سوالات اٹھائے جائیں گے انہیں حل کون کرے گا؟ بالکل ممکن ہے کہ
جواب دینے والے ایسے لوگ ہوں جن کا کلام سند نہ ہو یا جن کے جواب تسلی بخش نہ ہوں یا

انوار العلوم جلد ۱۲
۲۸
ار دور سائل زبان کی کس طرح خدمت کر سکتے ہیں
کوئی شخص جواب کی طرف توجہ ہی نہ کرے۔ اگر صرف رسالہ کے ادارہ نے جواب دیئے تو
پھر اول تو اصل مطلب فوت ہو جائے گا۔ دوم ممکن ہے کہ اس سے وہ اثر پیدا نہ ہو سکے جو
اصل مقصود ہے لہٰذا اس مشکل اور اس قسم کی دوسری مشکلات کے حل کے لئے میں یہ تجویز
پیش کرتا ہوں کہ جو رسالہ اس تحریک پر عمل کرنا چاہے اس میں ایک ادبی کلب قائم کر دی
جائے۔ ادارہ کی طرف سے متعدد بار تحریک کر کے رسالہ کے خریداروں کے نام ظاہر کریں جو
خریدار مستند ادیب ہیں ان سے اصرار کر کے اپنا نام پیش کرنے کے لئے کہا جائے۔ ایسے تمام
خریداروں کے نام ایک رجسٹر میں جمع کر لئے جائیں اور انہیں ادبی کلب کا ممبر سمجھا جائے
چونکہ بالکل ممکن ہے کہ بہت سے ادیب اور علماء جن کی امداد کی ضرورت سمجھی جائے رسالہ
کے خریدار نہ ہوں اس لئے ایسے لوگوں کی ایک فہرست تیار کی جائے اور رسالہ کے مستطیع
خریداروں کی امداد سے ان کے نام رسالہ مفت ارسال کیا جائے اور ان کا نام اعزازی ممبر کے
طور پر کلب کے رجسٹر میں درج کر لیا جائے۔
تمام ممبروں سے امید کی جائے کہ جب کبھی کوئی سوال :۔
(1) اردو لغت کے متعلق۔
(۲) نحوی قواعد کے متعلق
(۳) بعض علمی خیالات کے ادا کرنے میں زبان کی دقتوں کے متعلق
(۴) محاورات کے متعلق۔
(۵) تذکیر و تانیث اور جمع کے قواعد کے متعلق۔
(۲) پرانی اصطلاحات کی تشریح یا نئی اصطلاحات کی ضرورت کے متعلق پیدا ہو تو بجائے خود
حل کر کے خود ہی اس سے لطف حاصل کرنے کے وہ اس سوال کو رسالہ کے ادبی کلب
کے حصہ میں شائع کرائیں۔ خواہ اپنا حل بھی ساتھ ہی لکھ دیں یا خالی سوال ہی لکھ
دیں۔
ان سے یہ بھی امید کی جائے کہ جب کوئی ایسا سوال شائع ہو تو وہ اس کا جواب
دینے کی کوشش کیا کریں۔
ملک اردو علم و ادب کے لحاظ سے چند حلقوں میں تقسیم کر دیا جائے مثلاً :۔
(1) دھلی اور اس کے مضافات

انوار العلوم جلد ۱۳
(۲) لکھنو اور اس کے مضافات
۲۹
اردو رسائل زبان کی کس طرح خدمت کر سکتے ہیں
(۳) پنجاب
(۴) رامپور اور اس کے مضافات
(۵) بھوپال اور اس کے مضافات
(۶) آگرہ اور اس کے مضافات
(۷) اعظم گڑھ ا عظم گڑھ اور الہ آباد اور اس کے مضافات
(۸) بہار
(۹) حیدر آباد
اس طرح علمی لحاظ سے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا جائے۔
ا اسلامی یعنی عربی اور فارسی اثر
ہندو یعنی سنسکرت اور ہندی بھاشا اثر
جب سوالات رسالہ کے دفتر میں آئیں تو ادارہ انہیں مختلف حصوں میں تقسیم کر دے
مثلاً جو سوال کسی لفظ کے استعمال اس کی شکل، اس کی تذکیر و تانیث کے متعلق ہوں انہیں
ایک جگہ جمع کر کے شائع کرے اور ان کے متعلق مذکورہ بالا حلقوں کے احباب سے درخواست
کرے کہ وہ نہ صرف اپنی علمی تحقیق بتائیں بلکہ یہ بھی بتائیں کہ ان کے علاقہ میں وہ لفظ اردو
میں استعمال ہوتا ہے یا نہیں ، اگر ہوتا ہے تو کس شکل میں اور کن کن معنوں میں ؟ اس طرح دو
فائدے حاصل ہونگے ایک تو اس امر کا اندازہ ہو جائے گا کہ اس خاص لفظ یا محاورہ کے متعلق
اردو بولنے والوں کی اکثریت کس طرف جا رہی ہے اور اس سے اردو کی ترقی کی رو کا اندازہ ہو
سکے گا۔ دوسرے علمی تحقیق بھی ہو جائے گی اور پڑھنے والوں کی طبائع فیصلہ کر سکیں گی کہ اس
بارہ میں اردو کے حق میں کونسی بات مفید ہے۔ آیا تحقیق کی پیروی کرنی چاہئے یا غلط العام کی
تصدیق کہ یہ دونوں باتیں اپنے اپنے موقع پر زبان کی ترقی کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔
اسی طرح جس لفظ کے متعلق بحث ہو اگر سنسکرت یا ہندی بھاشا اس کا ماخذ ہو تو اس کے علماء کو
اور عربی فارسی ماخذ ہو تو اس کے علماء کو اس پر روشنی ڈالنے کی طرف توجہ دلائی جائے۔ اس
طرح اور بہت سی تقسیمیں کی جاسکتی ہیں جو اس کلب کو زیادہ دلچسپ بنانے کا باعث ہو سکتی
ہیں۔ کلب کا کام فیصلہ کرنا نہ ہو بلکہ ہر پہلو کو روشنی میں لانا ہو۔

انوارالعلوم جلد ۱۴
٣٠
ار دور سائل زبان کی کسی طرح خدمت کر سکتے ہیں
اس طرح جدید اصطلاحات کی ضرورتوں کو کلب کے صفحات میں شائع کیا جائے اور بحث
کی طرح اس طریق پر نہ ڈالی جائے کہ خالص عربی یا خالص سنسکرت اصطلاحات لے لی جائیں
بلکہ تحریک یہ کی جائے کہ وہ خیال جس کے ادا کرنے کی ضرورت پیدا ہوئی ہے اس کے متعلق
کلب کے ممبر پہلے یہ بحث کریں کہ اس خیال کا کس اردو لفظ سے تعلق ہے۔ پھر یہ دیکھا جائے
کہ وہ لفظ کس زبان کا ہے اور آیا اس لفظ سے جدید اصطلاح کا بنانا آسان ہو گا۔ اگر عام رائے
اس کی تائید میں ہو تو پھر اس زبان کے ماہروں سے درخواست کی جائے کہ وہ اس کے متعلق اپنا
خیال ظاہر کریں۔ کیونکہ جس زبان کا لفظ ہو اس کے ماہر اس کے صحیح مشتقات پر روشنی ڈال
سکتے ہیں۔
ممکن ہے یہ خیال کیا جائے کہ اردو رسائل کے ادارے تو پہلے ہی بوجھوں تلے دبے
پڑے ہیں وہ اتنی پیچیدہ سکیم پر کس طرح عمل کر سکتے ہیں۔ لیکن اول تو یہ سکیم عمل میں اس
قدر پیچیدہ اور توجہ طلب نہ ہو گی جس قدر کاغذ پر نظر آتی ہے۔
دوسرے اس قسم کے کلب جیسا کہ یورپ کا تجربہ ہے ہمیشہ رسائل واخبارات کی دلچسپی
اور خریداری بڑھانے کا موجب ہوتے ہیں ، اس لئے جو رسالہ اس کام کو شروع کرے گا وہ
میرے نزدیک مالی پہلو سے فائدہ میں رہے گا۔ تیسرے یہ بھی ضروری نہیں کہ فوراً اس ساری
سکیم پر عمل کیا جائے۔ ہو سکتا ہے کہ کلب جاری کر کے صفحات مقرر کئے بغیر اور اس طرح
مضامین تقسیم کئے بغیر جس طرح میں نے بیان کیا ہے کام شروع کر دیا جائے۔ پھر جوں جوں
ادارہ اور کلب کے ممبروں کو مشق ہوتی جائے کام اصول کے ماتحت لایا جائے تھوڑی سی ہمت
کی ضرورت ہے اور بس۔ ادبی دنیا کے لئے اور اگر کوئی اور رسالہ اس تحریک پر عمل کرنے
کے لئے تیار ہو تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ ضرورت ہو تو میں اس بحث کو واضح کرنے کے لئے اور
اس تحریک سے لوگوں میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے بشرط فرصت اور مضامین بھی لکھ سکتا
ہوں۔
(رسالہ ادبی دنیا مارچ ۱۹۳۱ء صفحه ۱۸۶ تا ۱۸۸)

آج 10 میں سے 10 باقی