گورنمنٹ اور آریوں سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 12), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۴
٧٨
گور نمنٹ اور آریو سا سے خطاب
کو توڑنے لگے تھے ۔ پس اور نگ زیب نے اس وقت کی کانسٹی ٹیوشن کی تائید کی اس وجہ سے
وہ باغی نہ تھا بلکہ اس کا مقابلہ کرنے والے باغی تھے اور اس کے خلاف لکھنے والے آریہ مصنف
صرف اس وجہ سے اس کے خلاف لکھتے ہیں کہ اس نے ان کی سازشوں کو تباہ کر دیا اور
دوسرے مغل بادشاہوں کے خلاف اس لئے نہیں لکھتے کہ وہ خود ہندو راجاؤں کا آلہ کار تھے ۔
اگر آریہ اخبارات سیواجی کی اس لئے تعریف کرتے ہندو ریاستوں کے صریح مظالم ہیں کہ اس نے ظالم حکومت کا مقابلہ کیا تو میں ان سے
پوچھتا ہوں کہ وہ صریح ظلم جو اس وقت بہت سی ہندو ریاستوں میں ہو رہا ہے کیا وہ پسند کریں
گے کہ مسلمان بھی سیوا جی کی اتباع کر کے اس کے اصول کو اختیار کر کے ان ریاستوں کے محکام
سے وہی معاملہ کریں جو سیوا جی نے اورنگ زیب اور اس کے جرنیل افضل خان سے کیا تھا اگر
وہ با اصول ہیں اور محض شرارت سے سیواجی کی تعریف نہیں کرتے تو میں ان سے کہتا ہوں کہ
وہ اس امر کا کھلے طور پر اعلان کریں کہ سیوا جی نے جو کچھ کیا وہ درست تھا اور ویسا ہی معاملہ کرنا
ہر اس شخص کے لئے جائز ہے جو خیال کرتا ہو کہ حکومت ظلم کر رہی ۔ رہی ہے اور پھر وہ تمام لوگ جو
بعض ہندو ریاستوں کے ان شدید مظالم کا جواب دینے کے لئے سیواجی کے اصول پر کھڑے
ہوں ان کی تائید کریں اور سیواجی کی طرح ان کی بھی عزت قائم کریں۔ تب بے شک میں
سمجھوں گا کہ ان کا یہ فعل شرافت پر مبنی ہے۔
آریہ اخبارات اور بھگت سنگھ میں ان آر یہ اخبارات سے یہ بھی پوچھتا ہوں چھتا ہوں کہ اگر
سیواجی کا فعل درست تھا تو کیوں وہ بھگت سنگھ کی کھلے
طور پر تعریف نہیں کرتے۔ اس کے معاملہ میں وہ یا تو یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ
اس نے حکومت کے خلاف قتل کا کوئی ارادہ ہی نہیں کیا اور یا پھر یہ کہتے ہیں کہ اگر اس نے ایسا
کیا تو اس کا یہ فعل بُرا تھا گو نیت نیک تھی۔ جس ۔ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یا ن یا تو وہ سیواجی کی
تعریف جھوٹے طور پر کرتے ہیں اور یا پھر وہ بھگت سنگھ کے فعل کو بُرا قرار دیتے ہیں تو منافقت
سے کام لیتے ہیں۔ ان دونوں صورتوں سے باہر اور کوئی صورت نہیں ہے۔ اگر اور کوئی
صورت ممکن ہے تو وہ اسے پیش کریں۔ لیکن وہ یاد رکھیں کہ گالیاں دینا اور بات ہے لیکن
دلائل سے وہ ان دو صورتوں کے سوا کوئی تیسری صورت ثابت نہیں کر سکتے ۔ پس آر یہ یقیناً یا
تو سیواجی کی تعریف کرنے میں منافقت سے کام لے رہے ہیں یا بھگت سنگھ کے فعل کو بُرا قرار

انوار العلوم جلد ۱۲
۷۹
گور نمنٹ اور آریوں سے خطاب
دیتے ہیں۔ لیکن حق یہی ہے کہ دوسرے فعل میں وہ منافقت سے کام لیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے
ہیں کہ اورنگ زیب زندہ نہیں لیکن حکومت ہند با وجود خود کشی کی پالیسی اختیار کرنے کے پھر
بھی انہیں سزا دینے کے قابل ہے اور آریوں کا سیواجی اور بھگت سنگھ کے متعلق متضاد رویہ
محض ڈر سے ہے نہ کسی اصل کی پابندی کی وجہ سے لیکن ہر شریف آدمی سمجھ سکتا ہے کہ یہ
طریق کیسا گندہ اور کیسا مکروہ ہے۔
اب میں اپنا نقطہ نگاہ بیان کر چکا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ حکومت اور آریہ جو بھی
میرے مضامین کے متعلق کوئی قدم اٹھانا چاہے اس کو اچھی طرح سمجھ لے تا بعد میں انہیں
ندامت نه ای
اٹھانی پڑے
ے اور آریہ صاحبان کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہ وہ خواہ کس قدر بھی گالیاں دیں
اس سے ہمیں نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ میں جانتا ہوں کہ جسن بنیاد پر میں نے اپنے دعوی کو رکھا
ہے وہ نہایت مضبوط ہے اور آریہ باوجود پورا زور لگانے کے اس کو رد کرنے میں کامیاب نہیں
ہو سکتے۔
میرا کام واضح ہے۔ ہمارے سلسلہ کے بانی کا احترام ہماری نظر میں اس
الفضل کو تنبیہہ ہ سے ذرہ بھر بھی کم نہیں جس قدر کہ سناتن دھرمیوں کے دل میں
کرشن جی اور رام چندر جی کا احترام ہے اور مسیحیوں کے نزدیک حضرت مسیح کا۔ پس ہمارا
فرض ہے کہ ہم ان کی عزت کی حفاظت کے لئے پورا زور لگائیں۔ میں کسی صورت میں
خلاف اخلاق اور جھوٹ پر مشتمل مضمون کی اجازت نہیں دوں گا۔ چنانچہ اسی سلسلہ میں ایک
مضمون پر میں الفضل کو تنبیہہ کر چکا ہوں۔
لیکن جب تک کہ حکومت آریوں کو اس گورنمنٹ اور آریہ اپنا رویہ بدلیں! گندے الزام کے لگانے سے جو وہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام پر لگاتے ہیں نہیں روکے گی میں اور جماعت احمد یہ ہرگز دوسری
جماعتوں کے بزرگوں کا ادب کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔ بزرگوں کا احترام ایک سودا
ہوتا ہے اور اس کی قیمت دونوں فریق کے لئے ادا کرنی ضروری ہے۔ پس ہم برابر ایسے سامان
پیدا کرتے چلے جائیں گے کہ جن کی وجہ سے ایک طرف حکومت مجبور ہو کر اپنے رویہ کو بدلے
اور دوسری طرف آریہ لوگ بھی مجبور ہوں کہ اخلاق کے معنی سیکھیں اور اخلاقی تعلیم پر عمل
کریں۔ اگر حکومت چاہتی ہے کہ یہ سلسلہ ختم ہو جائے تو اسے چاہئے کہ آئندہ کے لئے

انوار العلوم جلد ۱۳
گور نمنٹ اور آریوں سے خطاب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور مسلمانوں کے دوسرے بزرگوں اور بادشاہوں کی
عزت کی حفاظت کرے۔ اس کے بعد اگر ہم کوئی تحریر ایسی شائع کریں کہ جس میں آریوں یا
کسی اور قوم کے بزرگ کی ذاتی بنک ہو تو بے شک ہم قانونی طور پر بھی اور اخلاقی طور پر بھی
مجرم ہوں گے لیکن اس سے پہلے نہیں اور ہرگز نہیں۔
میرے مضمون کا ایک حصہ ابھی باقی ہے اور وہ اُن غلط فہمیوں کے
مضمون کا دوسرا حصہ متعلق ہے جو میرے خطبہ سے خود احمدی جماعت یا دوسرے
مسلمانوں کو پیدا ہوتی ہیں میں اس کے متعلق کچھ دوسرے مضمون میں بیان کروں گا لیکن
سر دست تو آشوبِ چشم کی وجہ وجہ سے یہ مضمون بھی میں نے تکلیف سے لکھا ہے اور کئی دن میں
جا کر ختم کیا ہے۔
(الفضل ۲۸۔ مئی ۱۹۳۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی