اللہ تعالیٰ کے راستہ میں تکالیف
انوارالعلوم (جلد 13), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۳
اللہ تعالیٰ کے راستہ میں تکالیف
محبت ہے، وہ عشق اور سوز ہے۔ ابھی ایک شعر میں خاں صاحب نے بیان کیا ہے کہ جب
شہدائے افغانستان پر پتھر پڑتے تھے تو وہ گھبراتے نہیں تھے بلکہ استقامت اور دلیری کے ساتھ
اُن کو قبول کرتے تھے اور جب بہت زیادہ ان پر پتھر پڑے تو صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید ،
نعمت اللہ خان اور دوسرے شہداء نے یہی کہا کہ یا الہی ! ان لوگوں پر رحم کر اور انہیں ہدایت
دے۔ بات یہ ہے کہ جب عشق کا جذبہ انسان کے اندر ہو تو اس کا رنگ ہی بدل جاتا ہے، اُس کی
بات میں تا خیر پیدا ہو جاتی ہے اور اُس کے چہرہ کی نورانی شعاعیں لوگوں کو کھینچ لیتی ہیں ۔ مجھے یاد
ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں یہاں ہزاروں لوگ آئے اور انہوں نے
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا تو یہی کہا کہ یہ منہ جھوٹوں کا نہیں ہو سکتا۔ انہوں
نے ایک لفظ بھی آپ کے منہ سے نہ سنا اور ایمان لے آئے ۔ یہی جذبہ آپ لوگوں میں بھی ہونا
چاہئے ۔ اگر لوگ آپ کو ماریں اور اس کے مقابلہ میں آپ بھی لوگوں کو ماریں ، اگر لوگ آپ کو
گالیاں دیں اور اس کے مقابلہ میں آپ بھی لوگوں کو گالیاں دیں تو دنیا فتح کرنے کیلئے شاید
ہزاروں سال بھی نا کافی ہونگے لیکن اگر وہ آپ کو ماریں اور آپ بھاگ جائیں تب بھی آپ
دنیا کو فتح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ دنیا کبھی بز دل کے قبضہ میں نہیں آ سکتی۔ عشق کا تو
یہ مطلب ہے کہ تم ماریں کھاؤ اور کھڑے رہوا گر تم مارو گے تو کامبر مارو گے تو کامیابی نہیں ہوگی اور اگر تم مار کھا کر
ہٹ جاؤ گے تب بھی کامیابی نہیں ہوگی کامیابی اُسی وقت ہوگی کہ وہ تمہیں ماریں اور تم دلیلیں
دیتے چلے جاؤ ۔ تم ایک جگہ کھڑے ہو وہ تمہیں گالیاں دے رہے ہوں رہے ہوں کہ تم خبیث ہو، غدار ہو،
دشمن اسلام ہو مگر تم یوں ہو کہ گویا تمہارے کان ان آوازوں کو سنتے ہی نہیں ۔ تمہارے آنسو
رواں ہوں اور تم یہ کہتے نظر آ رہے ہو ۔ اے بھائیو! حق اس طرف ہے تم قبول کر لو۔ تمہارے دل
میں یہ نہ ہو کہ بندوں کے عذاب کو زیادہ دکھ دینے والی چیز سمجھ لو بلکہ وہ تمہیں جتنا زیادہ دُکھ دیں
اُتنا ہی زیادہ تم ان کیلئے رحم دکھاؤ۔ کیونکہ وہ تمہیں جتنا زیادہ دکھ دیتے ہیں اتنا ہی زیادہ ان کی
قابلِ رحم حالت ہوتی چلی جاتی ہے۔
تم جانتے ہو کہ ماں اپنے بچہ کیلئے بعض دفعہ ساری ساری رات جاگتے گزار دیتی ہے مگر کیا
تم نے کبھی دیکھا کہ کسی ماں نے شکوہ کیا ہو۔ اسی طرح اگر وہ تمہیں مارتے ہیں تو وہ خدا کے غضب
کے نیچے ہیں تم پر بندوں کا ہاتھ اُٹھ رہا ہے اور اُن پر خدا کا ہاتھ ۔ غور کرو، دونوں میں سے کون
قابل رحم ہے ۔ کیا تم یا وہ جس پر خدا کا غضب مستولی ہونا چاہتا ہے۔ یاد رکھو بندہ کے ہاتھ میں
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۴
اللہ تعالیٰ کے راستہ میں تکالیف
کوئی طاقت نہیں تمام طاقتوں کا منبع اللہ تعالیٰ کا ہی ہاتھ ہے پس وہ تمہیں جتنا زیادہ دکھ دیں
تمہارے لئے ضروری ہے کہ تم اتنی ہی زیادہ ہمدردی سے ان کے ساتھ پیش آؤ۔
یہ وہ رنگ ہے جس سے ہم دنیا کو فتح کر سکتے ہیں اور میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر ہم میں چند سو
ہی ایسے لوگ پیدا ہو جائیں تو دنیا کا نقشہ بدل جائے ۔ پس درد و سوز اور گداز کے ساتھ نکلو۔ تم
ماریں کھاؤ مگر ہاتھ نہ اُٹھاؤ ، تمہاری آنکھوں سے آنسو رواں ہوں ، دل میں درد اُٹھ رہا ہو ، سینے
میں جلن پائی جاتی ہوا اور تم محسوس کرتے ہو کہ یہ تمہارا بھائی ہے جو تباہ ہو رہا ہے۔ ایک دفعہ تجربہ کر
کے دیکھو گاؤں کے گاؤں اس طریق سے احمدیت میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں ۔ یہی گر ہے جو
تمہیں کامیاب بنائے گا ۔
افسوس میں نے دو تین سال سے کئی بار اس کی طرف توجہ بھی دلائی مگر ابھی ایک بھی ایسا
نہیں نکلا جس نے اس بات پر عمل کیا ہو ۔ کئی ہیں جو نرمی کے معنی یہ سمجھ لیتے ہیں کہ تبلیغ کیلئے گئے مگر
جب مخالفت ہوئی تو واپس آگئے ۔ یہ نرمی نہیں بلکہ کم ہمتی ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
زیادہ دلیر دنیا میں اور کوئی نہیں ہو سکتا مگر کیا دنیا میں کوئی ایک شخص بھی یہ ثابت کر سکتا ہے کہ آپ
نے کبھی بزدلی دکھائی۔ روحانی جرنیلوں کا ذکر جانے دو۔ ۱۲ نپولین کو ایک دفعہ شکست ہو چکی تھی،
اُس کی فوج کے پاس گولہ بارود ختم ہو گیا ، انگریزی فوجوں نے اُس کی فوج پر متواتر گولے پھینکنے
شروع کر دیئے مگر جب کہ گولے یکے بعد دیگرے گر رہے تھے نپولین کی فوج اسی حالت میں
کھڑی رہی ۔ ایک جرنیل کہتا ہے میں ایسے موقع پر نپولین کی فوج میں گیا اور کہا تم مقابلہ کیوں
نہیں کرتے وہ کہنے لگے ہمارے پاس گولہ و بار و دختم ہو گیا ہے۔ جرنیل کہتا ہے میں نے کہا کہ پھر
بھاگتے کیوں نہیں؟ وہ کہنے لگے نپولین نے ہمیں بھاگنا سکھایا ہی نہیں ۔ جولڑنے والی چیز تھی وہ
ہمارے پاس نہیں اور بھا گنا ہم نے سیکھا نہیں اس لئے اب ہم کریں تو کیا کریں۔ تو نپولین جو دنیا کا
معمولی سردار تھا اُس کی فوج کے لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے بھا گنا سیکھا نہیں مگر ہم میں سے بعض لوگ
نہایت نادانی سے کہہ دیا کرتے ہیں کہ قرآن نے ہمیں بھا گنا سکھایا ہے ۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِکَ۔
قرآن تو کہتا ہے جو دشمن کے مقابلہ سے بھاگتا ہے وہ اپنا دوزخ میں ٹھکانہ
بھاگتا ہے وہ بزدل ہے اور جو اُس پر ہاتھ اُٹھاتا ہے جس پر نہیں اُٹھانا چاہئے وہ ظالم ہے ۔ جس
چیز کو اسلام پیش کرتا ہے وہ یہ ہے کہ تم گالیاں سنتے جاؤ ، ماریں کھاؤ ، مگر اپنا کام کئے جاؤ ۔ یہ وہ
چیز ہے جسے اسلام پیش کرتا ہے اور جب ایسا موقع پیش آئے تو یہاں بھی عشق سے کام لو دلیل
نہ بناتا ہے۔
جو
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۵
اللہ تعالیٰ کے راستہ میں تکالیف
سے نہیں ۔ یہ نہیں کہ تمہارے دل میں خیال آ رہا ہو کہ چونکہ قرآن مجید کہتا ہے کہ دشمن کے مقابلہ
سے نہ بھا گو اس لئے نہیں بھاگتے بلکہ تمہارا درد اور تمہاری اندرونی محبت تمہیں کہے کہ تم اُس
وقت لوگوں کی ہمدردی کیلئے کھڑے رہو اور اُنہیں سمجھاؤ اگر ایسا درد نہ ہوگا تب بھی تمہارے
سامنے دلیل ہو گی حالانکہ اُس وقت دلیل غائب ہونی چاہئے اور گو قر آن کریم کی تعلیم کے ماتحت
ہی اُس وقت کھڑے رہو پھر بھی اُس وقت یہ دلیل تمہیں یاد نہ ہو تمہیں صرف یہی خیال ہو کہ ہم
نے ان لوگوں کے سامنے ہدایت کا پیغام پیش کرنا ہے اگر وہ نہیں سنتے تو بھی ہم نے انہیں سنانا
ہے۔ اگر ہم سوچیں گے تو ہمیں معلوم ہوگا کہ حقیقی توحید یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں انسان
صرف اللہ تعالیٰ کو مد نظر رکھے ۔ تمہیں یہ خیال بھی نہیں کرنا چاہئے کہ چونکہ قرآن کریم کہتا ہے اس
لئے ہم ایسا کرتے اور ایسا نہیں کرتے بلکہ جو تمہارے اندر خدا بیٹھا ہے وہ بلا کسی واسطہ کے تمہیں
کہے اور تم اس پر عمل کرواسی کا نام عشق ہے اور اسی عشق کا متوالا دنیا میں کامیاب ہوا کرتا ہے۔
میں یقین رکھتا ہوں کہ ایسا شخص اگر کسی جگہ صرف ایک ہے تو وہ دو ہو جائیں گے اور دو ہوں تو چار
ہو جائیں گے اور چار ہوں تو آٹھ بن جائیں گے ۔ یہ چیز ہے جس کو لے کر جاؤ اور یہی چیز ہے جو
تمہیں کامیاب بنا سکتی ہے۔ میں نے اپنی شدید تکلیف کی حالت میں آپ لوگوں کو یہ باتیں کہی
ہیں اور اس امید پر کہی ہیں کہ یہ باتیں صحیح نتیجہ پیدا کر سکتی ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایک آدمی
بھی ایسا پیدا ہو جائے تو بہت بڑی کامیابی ہو سکتی ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ تمہیں صحیح
عشق پر قائم کرے اور دلائل کی دلدل سے نکالے ۔ ہمارے یہ دلائل کیا چیز ہیں جب ہمیں خدامل
گیا تو ہمیں ان دلائل کی کیا ضرورت ہے۔ بھول جاؤ اس بات کو کہ لڑائی کیا ہوتی ہے ، بھول جاؤ
اس بات کو کہ بھاگنا کیا ہوتا ہے، تمہارے دل میں سب کیلئے جلن ہو، تمہاری آنکھوں سے محبت
کے آنسو رواں ہوں اور تم اپنے نفس پر دوسروں کیلئے موت وارد کرو۔ مجھے ساری اُردو شاعری
میں سے سوز اور مصیبت کی گھڑیوں میں صرف ایک ہی شعر یاد آیا کرتا ہے جو یہ ہے۔
دل میں اک درد اُٹھا آنکھوں میں آنسو بھر آئے
بیٹھے بیٹھے مجھے کیا جانیے کیا یاد آیا
جب عشق پیدا ہوتا ہے تو انسان سب کچھ بھول جاتا ہے۔اُسے پتہ ہی نہیں رہتا کہ وہ کیا کر تہ
رہا ہے۔ وہی سوز جس کو انسان خود بھی نہیں سمجھ سکتا اور وہی درد جس کو وہ خود بھی نہیں بیان کر سکتا درجہ
اور کہتا ہے خبر نہیں مجھے کیا ہو رہا ہے۔ یہ عشق جس میں انسان کہتا ہے کہ مجھے کچھ ہونے لگا الفاظ
انوار العلوم جلد ۱۳
۱۶
اللہ تعالیٰ کے راستہ میں تکالیف
سے مستغنی ہوتا ہے بلکہ وہ الفاظ میں اظہار درد اپنی ہتک سمجھتا ہے۔ عشق غیر محدود ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ
نے انسان کو ابدی زندگی کیلئے پیدا کیا تا کہ وہ غیر محدود عشق کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا غیر محدود قرب
حاصل کرے اور ابدیت کی زندگی پائے ۔ خدا کرے یہ چیز آپ لوگوں میں پیدا ہو جائے ۔ اگر یہ
عشق آپ اپنے دل میں پیدا کر لیں گے تو دنیا کی کوئی چیز آپ کی کامیابی میں روک نہیں ہو سکے
گی اور آخر ایک دن تمام دنیا آپ کے قدموں میں گر جائے گی ۔
امتی باب ۱۳ آیت ۵۷
الشورى: ۱۲
( الفضل ۸۔ جنوری ۱۹۳۳ء)
تذکرہ صفحہ ۴۱۔ ایڈیشن چہارم
بخاری کتاب الادب باب رحمة الولدو تقبيله ومعانقته
ترمذی ابواب الزهد باب ماجاء في الصبر على البلاء
کے سیرۃ ابن ہشام الجزء الثانی صفحه ۲۵ مطبوعہ مصر ۱۳۹۵ھ (مفہوماً )
فتح الباري الجزء الرابع صفحہ ۷۰ مطبع خیر یہ ۳۱۹ھ
بخارى كتاب الجهاد باب من ينكب او يطعن في سبيل الله
ما البقرة : ٩٨
غزل الغزلات باب ۵ آیت ۱۶ صفحه ۶۵۳ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور
ایڈیشن ۱۹۲۲ء
نپولین : شہنشاہ فرانس ( ۱۷۶۹ء۔ ۱۸۶ء)
وینڈیمیئر (Vendemiaire) کی بغاوت ( ۱۷۹۵ء) میں اس کے زبردست اقدام نے
اسے وقت کی اہم ترین شخصیت بنادیا۔ اطالوی مہم کے قائد کی حیثیت سے اس نے پست ہمت،
فاقہ زدہ سپاہیوں کو ایک ناقابل تسخیر فوج بنادیا مسلسل، بروقت اقدامات سے نپولین نے افراط زر
کا تدارک کیا۔ کلیسیا سے صلح کی۔ ایک نیا آئینی ضابطہ وضع کیا۔ ۱۸۰۴ء میں اس نے شہنشاہ
فرانس اور ۱۸۰۵ ء میں شاہ اٹلی ہونے کا اعلان کیا۔ ۱۲ ۔ اپریل ۱۸۱۴ء کو نپولین تخت سے دست
بردار ہوا۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۷۰۸ ء مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء )