اصلاح ہمارا نصب العین

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
338
اصلاح ہمارا نصب العین
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
اصلاح ہمارا نصب العین

339
انوار العلوم جلد ۱۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اصلاح ہمارا نصب العین
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
اصلاح ہمارا نصب العین
ہم اصلاح کے پہلے پرچہ کو اہالیانِ کشمیر کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے اپنے نصب العین
کو بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تا حکومت اور رعایا دوست اور دشمن کسی کو بھی ہمارے مقصد کے
متعلق کوئی شبہ نہ رہے ۔ گذشتہ تین سال کی جدو جہد سے کشمیر میں جو فضا پیدا ہو؟ ہو چکی ہے وہ اس
بات کو چاہتی ہے کہ ان نئی طاقتوں سے جو ملک میں پیدا ہو گئی ہیں زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا
جائے ورنہ خطرہ ہے کہ وہ طاقتیں بجائے ملک کے لئے مفید ہونے کے مضر ہو جائیں ۔ گذشتہ تین
سال میں ملک میں جو کچھ ہوا ہے اس کی مثال بالکل ایسی ہے کہ کوئی شخص ایک پہاڑ کی چوٹی پر سے
ایک بڑے دریا کا دہانہ کاٹ کر اسے ایک نہایت گہرے گڑھا میں گرا دے ۔ یہ بلندی سے پستی
میں گرنے والا پانی اپنے اندر بے انتہاء طاقت رکھتا ہے لاکھوں گھوڑوں کی بجلی کی طاقت اس کے
اندر موجود ہوتی ہے، ہزاروں مکانات اس سے روشن کئے جا سکتے ہیں، سینکڑوں کارخانے اس
سے چلائے جا سکتے ہیں، ہزاروں کنویں، آہٹ اور پن چکیاں حرکت میں لائی جاسکتی ہیں اور
لاکھوں آدمیوں کو بے روزگاری سے بچا کر آرام اور راحت کی زندگی بخشی جاسکتی ہے لیکن اگر اس
طاقت کو استعمال نہ کیا جائے اور اس پانی کو بغیر حد بندی کے چھوڑ دیا جائے تو وہ چٹانوں کو گرانے پانی
مکانوں کو برباد کرنے، گاؤں اور شہروں کو اُجاڑ نے کھیتوں اور باغوں کو تباہ کرنے کے سواکس
کام آ سکتا ہے؟
کشمیر ہاں مدتوں سے سوئے ہوئے کشمیر میں ایک بیداری پیدا ہوئی ہے جس طرح یخ بستہ
پہاڑوں کی چوٹیوں پر گرمیوں کے سورج کی کرنیں منجمد پانی میں حرکت پیدا کر دیتی ہیں اور قطرہ قطرہ
کر کے وہ برف کے ڈھیر سے جُدا ہونے لگتا اور ہونے لگتا اور ایک نہ ختم ۔ نہ ختم ہونے والی سیر و سیاحت کو شروع کر
دیتا ہے اسی طرح کشمیر کی نوجوان روحوں میں گرمی پیدا ہو گئی ہے۔ وہ ایک ایک کر کے گذشتہ

انوار العلوم جلد ۱۳
340
اصلاح ہمارا نصب العین
منجمد حالت کو چھوڑ رہی ہیں، زندگی کا خون پھر ایک دفعہ ان کی رگوں میں دوڑنے لگا ہے وہ پھر
ایک دفعہ اپنے جنت نظیر ملک کو جو دوزخ سے بدتر ہو رہا تھا جنت نظیر بنانے کے لئے حرکت کرنے
لگے ہیں ایک نہ ختم ہونے والی بے چین کر دینے والی حرکت ان کے اندر پیدا ہو رہی ہے۔ یہ ایک
خوشی کی بات ہے مگر ساتھ ہی اس میں ایک خطرہ کا الارم بھی ہے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ اونچے
پہاڑوں سے پگھل کر آنے والی برف ملک کو برباد کرنے والی ثابت ہوگی یا اسے آباد کرنے والی ؟
وہ مختلف چوٹیوں سے بہہ کر آنے والی چھوٹی چھوٹی نالیاں جو تندرست بچوں کی طرح بے فکری
کے ساتھ پتھروں کے ساتھ کھیلتی ہوئی نشیب کی طرف آ رہی ہوتی ہیں کون کہہ سکتا ہے کہ وہ ایک
مہیب سیلاب کی شکل میں تبدیل ہو کر قیامت کا نظارہ نہ دکھا ئیں گی ؟ پس جہاں بیداری میں ایک
خوشی کی جھلک ہے وہاں عظیم الشان خطرات بھی پوشیدہ ہیں اور ملک کے لیڈروں کا فرض ہے کہ وہ
اس امر کو یا د رکھیں کہ حدوں کے اندر بہنے والا پانی ملک کو آباد کرتا لیکن حدوں کو توڑ کر بہنے والا
پانی ملک کو برباد کرتا ہے۔ جہاں ان کا فرض ہے کہ ملک میں بیداری پیدا کریں وہاں ان کا یہ بھی
فرض ہے کہ بیدار نو جوانوں کی زندگیوں کو اعلیٰ مقاصد کے لئے خرچ کریں اور اعلیٰ اخلاق کی
زنجیروں میں جکڑ دیں۔ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ان کی سب محنت اکارت جائے گی اور سب
کوشش رائیگاں ۔
اصلاح اسی مقصد کو لے کر جاری ہوا ہے کہ وہ ایک طرف إِنْشَاءَ اللہ ملک میں
بیداری کی لہر پیدا کرے گا تو دوسری طرف بیدار شدہ روحوں کو مذہبی اخلاقی اور تمدنی ذمہ داریوں
کو بجالانے کا مشورہ دے گا ۔ اس کی تمام تر کوشش اس پر صرف ہو گی کہ نو جوانوں کے اوقات
ضائع نہ ہو جائیں، ان کی قربانیاں بے ثمر نہ رہیں، ایک ایک پیسہ جو ملک کی بہتری کے لئے خرچ ہو
ایک ایک لمحہ جو قوم کی بہبودی کے لئے صرف کیا جائے ایک ایک کانٹا جس کی خلش ملت کی ترقی
کے لئے برداشت کرنی پڑے اس کا نتیجہ ملک قوم اور ملت کو کئی گنا ترقی کے ساتھ ملے ۔ اگر ہم
اس مقصد میں کامیاب نہ ہوئے تو یقیناً ہمارے ملک کا مستقبل اندوہناک ہوگا ۔ الْعِيَاذُ باللهِ ۔
ہمارا مقصد تعمیری پروگرام کو جاری کرنا ہو گا ہم کوشش کریں گے کہ ملک کو صحیح تعلیم حاصل
کرنے کی طرف توجہ دلائیں تاکہ ہمارے نوجوان بھی ہندوستان کے نوجوانوں کی طرح روٹی کی
فکر میں سرگرداں نہ پھریں۔ ہماری کوشش ہو گی کہ نوجوانوں میں قربانی کی روح کے ساتھ
استقلال کی روح بھی پیدا کریں تا کہ وہ اس بگولے کی طرح نہ ہوں جو ہر چیز کو ہلا کر آپ بھی

انوار العلوم جلد ۱۳
341
اصلاح ہمارا نصب العین
غائب ہو جاتا ہے بلکہ وہ صبح کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کی طرح ہوں جو مردہ روحوں میں
جان ڈال دیتے ہیں اور بارہ مہینے خدمت خلق میں لگے رہتے ہیں ۔ ہمارا اخبار علاوہ خالص علمی
مضامین شائع کرنے کے ایسے مضامین بھی شائع کیا کرے گا جن میں صنعت و حرفت کے متعلق
مفید نسخے ظاہر کئے جائیں گے تا کہ قومی ترقی کے لئے ان ضروری شعبوں کی طرف توجہ رکھنے
والے لوگ ان سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔
ہماری کوشش ہو گی کہ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے پوری کوشش کرنے کے ساتھ
ساتھ ریاست کشمیر اور جموں کی تمام اقوام کے درمیان صلح اور آشتی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
ہم کبھی اس امر کو برداشت نہیں کریں گے کہ ریاست مسلمانوں کے حقوق کو خصوصاً اور
دوسری اقوام کے حقوق کو عموماً پامال کرے لیکن اس کے ساتھ ہی ہماری پوری کوشش ہو گی کہ شورش
اور قانون شکنی کی تحریکات کا مقابلہ کریں اور اس بارہ میں ہم لوگوں کے اعتراض سے ہرگز خائف نہ
ہوں گے جس طرح کہ حکومت پر صحیح نکتہ چینی کرنے سے بھی ہم خائف نہ ہوں گے اِنْشَاءَ اللهُ۔
ہمارا سارا زور مسلمانوں کو منظم کرنے پر خرچ ہوگا ۔ ہمارے نزدیک مسلمانوں کو اس قدر نقصان
ان کے دشمنوں کی طرف سے نہیں پہنچ رہا جس قدر کہ اپنے اندر تنظیم نہ ہونے کے سبب سے ۔ پس
ہماری کوشش یہ ہوگی کہ مسلمانوں کی تنظیم کو مکمل کیا جائے تا کہ بغیر شورش اور فساد کا راہ اختیار کرنے
کے وہ حکومت پر زور ڈال سکیں ۔ جیسا کہ ہم لکھ آئے ہیں کوئی قوم بغیر مذہب اور اخلاق کے ترقی
نہیں کر سکتی پس ” اصلاح بد رسومات کے دور کرنے ، مذہب سے نفرت کے جذبہ کو محبت کے
جذبہ سے بدلنے اور تمدنی اصلاح کے ہر شعبہ کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
یہ کام اہم ہے ایک ملک کی سب ضرورتوں کا اجارہ دار بنے کا دعوی معمولی دعوی نہیں لیکن
ہم اللہ تعالیٰ سے امید کرتے ہیں کہ وہ اس کام میں ہماری مدد کرے گا اور اس سے دعا کرتے ہیں
کہ وہ ہماری ہمتوں میں برکت دے اور ہماری نیتوں کو درست رکھے ۔ ہم ان اہلِ کشمیر سے بھی
استدعا کرتے ہیں جو ان مقاصد سے دلچسپی رکھتے ہیں کہ وہ اس کام میں ہماری مدد کریں ۔ صحیح اور
ضروری خبروں سے ہمیں مطلع کرتے رہیں اور اصلاح کی آواز کو ہر فرد بشر تک پہنچانے کی کوشش
کریں تا کہ اس میں روز بروز طاقت پیدا ہوتی جائے اور وہ قلیل ترین عرصہ میں ملک کی اصلاح
کرنے میں کامیاب ہو سکے ۔
ہم حکومت سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ ملک میں امن کے قیام کی غرض سے ان سچی

انوار العلوم جلد ۱۳
342
اصلاح ہمارا نصب العین
شکایات کے دور کرنے کی طرف توجہ کرے گی جو وقتاً فوقتاً ” اصلاح میں شائع ہوں گی اور اہلِ ہنود
اور سکھوں سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری نیت پر پہلے سے ہی حملہ نہ کریں۔ ہم انہیں یقین
دلاتے ہیں کہ ہم کسی ایسے مطالبہ کی تائید نہ کریں گے جو غیر منصفا نہ ہو خواہ اس کے پیش کرنے
والے ہمارے عزیز ترین دوست ہی کیوں نہ ہوں ۔ امید ہے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر کشمیر کی
ترقی کے لئے کوشش کرنے میں دریغ نہ کریں گے ۔ آخر یہ ملک جس طرح ہمارا ہے ان کا بھی
ہے۔ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
اخبار اصلاح ۴ ۔ اگست ۱۹۳۴ء )

10 von 10 heute frei