حکومتِ پنجاب اور جماعت احمدیہ

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
343
حکومت پنجاب اور جماعت احمد یہ
حکومت پنجاب اور جماعت احمد یہ
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۳
344
حکومت پنجاب اور جماعت احمد یہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حکومت پنجاب اور جماعت احمد یہ
ہماری جماعت کے جو دوست میرے خطبات سنتے یا پڑھتے رہے ہیں انہیں معلوم ہوگا کہ
احرار کے جلسہ کے تعلق میں جو نوٹس گورنمنٹ نے مجھے دیا تھا اُس پر مجھے یہ اعتراض تھا کہ جس
سرکلر چھٹی کی بنا پر حکومت نے یہ نوٹس دیا ہے وہ میری طرف سے نہ تھی بلکہ ناظر امور عامہ کی طرف
سے تھی اور یہ کہ حکومت کا یہ طریق کہ ناظر کے ایک فعل پر خلیفہ وقت کو نوٹس دے ایسی پیچیدگیاں
پیدا کر دیا ہے کہ آئندہ خلافت کا کام ناممکن ہو جاتا ہے۔ نیز جبکہ دوسری کسی جماعت سے حکومت
یہ سلوک نہیں کرتی کہ اُس کے افراد کے افعال کو اُن کے رئیس کی طرف منسوب کرے اور اسے
ان کا ذمہ دار قرار دے تو جماعت احمدیہ کے بارہ میں اس استثنائی سلوک کے کیا معنی ہیں؟
اس بارے میں حکومت سے تبادلۂ خیالات ہوتا رہا ہے جس کی طرف میں نے اپنے خطبات
میں اشارہ بھی کیا تھا۔ سو اب جماعت کی اطلاع کے لئے شائع کیا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب نے
اس امر کو تسلیم کر لیا ہے کہ جاری شدہ سرکلر کی ذمہ واری امام جماعت احمد یہ پر عائد نہیں ہوتی اور
یہ کہ اگر حکومت کو نوٹس جاری کرنے کے وقت اس بات کا علم ہوتا کہ یہ سرکلر ناظر امور عامہ کی
طرف سے جاری کیا گیا ہے تو وہ امام جماعت احمدیہ کو یہ نوٹس نہ دیتی کہ وہ اس سرکلر کو واپس لیں
بلکہ وہ اس شخص کو مخاطب کرتی جس کی طرف سے وہ سرکلر جاری ہوا تھا۔ حکومت نے اس بات کو
بھی تسلیم کیا ہے کہ جو سرکلر جاری کیا گیا تھا وہ حکومت کے نوٹس سے قبل ہی منسوخ کیا جا چکا تھا اور
یہ کہ اگر اسے اس منسوخی کا بروقت علم ہو جاتا تو پھر حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس جاری ہی نہ کیا
جاتا۔ اسی طرح حکومت نے اس امر کا بھی اظہار کیا ہے کہ اس نوٹس سے یہ مراد ہرگز نہیں تھی کہ
حکومت کے نزدیک امام جماعت احمد یہ نے سول نافرمانی یا کسی خلاف امن فعل کے ارتکاب کا
ارادہ کیا ہے۔

345
انوار العلوم جلد ۱۳
حکومت پنجاب اور جماعت احمد یہ
حکومت پنجاب کی ان تسلی بخش چٹھیوں کے علاوہ نائب وزیر ہند صاحب نے مولوی عبدالرحیم
صاحب درد امام مسجد احمد یہ لنڈن کو جنہیں میں نے اس معاملہ میں حکومت برطانیہ کو توجہ دلانے
کے لئے مقرر کیا تھا ایک خط کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے انہیں یقین
دلایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب اور اس کے افسروں نے اس معاملہ میں جو کچھ بھی جو کچھ بھی کیا ہے اُس کے
کرتے وقت اُن کے ذہن کے کسی گوشہ میں بھی یہ خیال نہ تھا کہ وہ کوئی ایسا کام کریں جس سے
جماعت احمد یہ کے جذبات کو جس کی وفاداری پورے طور پر مسلّم ہے کسی طرح ٹھیس لگے اور
انہوں نے درد صاحب کو اس خط میں یہ یقین بھی دلایا ہے کہ حکومت کے اس فعل میں قطعاً کوئی
غرض یا نیت نہ تھی کہ جماعت احمد یہ کی کسی قسم کی تحقیر ہو۔ یا اس کے امام کے احترام میں کسی قسم کا
فرق آئے ۔ حکومت پنجاب کی ان چٹھیوں اور نائب وزیر ہند صاحب کے اس خط کی بناء پر میں یہ
اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میرے خطبات کے اس حصہ کو جو حکومت پنجاب کے فعل کے خلاف
احتجاج کے طور پر تھا اب طے شدہ سمجھا جائے ۔
اس اعلان کے ساتھ ہی میں اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان اور
انگلستان میں بہت سے انگریز افسروں اور سابق گورنروں نے اس موقع پر ہم سے نہایت ہمدردی
کا برتاؤ کیا ہے اور بعض نے پوری امداد کا وعدہ کرتے ہوئے اپنے جذبات اور اخلاص کا بڑے
زور سے اظہار کیا ہے۔
مندرجہ بالا اعلان سے میری یہ مراد نہیں ہے کہ جن مقامی حکام نے نا واجب کار روائیاں
کی ہیں ان کو یا جو اعتراض ہمیں پنجاب کریمنل لاء امنڈ منٹ ایکٹ ۱۹۳۲ء کے دائرہ استعمال
پر ہے اس کو بھی طے شدہ سمجھا جائے گا۔ لیکن یہ امور ایسے ہیں جیسا کہ میں اپنے ایک خطبہ میں کہہ
چکا ہوں کہ انہیں یا تو پرائیوٹ طور پر حکومت کے ساتھ یا کونسلوں کے ذریعہ سے بھی طے کیا جا سکتا
ہے اس لئے ہمیں ان امور کے متعلق خاص نظام کے ماتحت جد و جہد کی ضرورت نہیں ۔ اصل
سوال جس کے لئے جماعت کو فکر تھی یہی تھا کہ امام جماعت احمد یہ کو خواہ مخواہ دق کیا جائے اور
جماعت کے افسروں یا افراد کے افعال کو اس کی طرف منسوب کر کے اس کے کام میں روک ڈالی
جائے اور چونکہ یہ امر صفائی سے طے ہو گیا ہے اس لئے باقی امور کے متعلق جماعت کو سر دست
کسی تشویش کی ضرورت نہیں ۔
چونکہ بعض جماعتیں حکومت کے پاس اظہار ناراضی کے ریزولیوشن بھجوا رہی ہیں انہیں بھی
ریہ

انوار العلوم جلد ۱۳
346
حکومت پنجاب اور جماعت احمد یہ
اس اعلان کے ذریعہ اطلاع دی جاتی ہے کہ اب چونکہ اس حصہ کا تصفیہ ہو چکا ہے آئندہ کوئی
جماعت اس بارہ میں کوئی ریزولیوشن پاس نہ کرے اور نہ حکومت کو بھجوائے ۔ ہماری غرض کبھی بھی
حکومت سے ٹکراؤ کی نہیں ہوئی اور نہ ہم بے جا فخر کو پسند کرتے ہیں اور نہ کسی کی تذلیل چاہتے ہیں
اور نہ ہم اس بات کو جائز سمجھتے ہیں کہ حکومت کے وقار کو اس طرح گرایا جائے کہ اس کے لئے امن
کا قیام مشکل ہو جائے ۔ پس میں دل سے خوش ہوں کہ یہ معاملہ اس طرح طے ہو گیا ہے اور میں
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اس امر کا موقع عطا فرمایا کہ میں اپنی ساری توجہ اس
حملہ کی طرف پھیر دوں جو دینی لحاظ سے سلسلہ احمدیہ پر کیا جا رہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ
ہماری جماعت اس دوسری جنگ میں ان وعدوں اور عہدوں کے مطابق جو وہ کر چکی ہے اور اس
کام کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جو ہمارے سامنے ہے ہر ممکن قربانی کرے گی اور ہر مطالبہ پر جو
میں اس سے کروں گا بشاشت قلب سے لبیک کہے گی ۔ اے خدا ! تو انہیں ایسا ہی کرنے کی توفیق
دے۔ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
مرزا محمود احمد خلیفة المسیح
۱۷۔ دسمبر ۱۹۳۴ ء
( الفضل ۲۰۔ دسمبر ۱۹۳۴ء )

10 von 10 heute frei