افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۳۴ء

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
347
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۴ء
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۴ء
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۳
348
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۴ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قادیان کو فتح کرنے والا کوئی پیدا نہیں ہوا اور نہ ہوگا
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۳۶ ۔ دسمبر ۱۹۳۴ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
اللہ تعالیٰ کا بے انتہاء احسان ہے اور جس قدر بھی اس کا شکر ادا کریں تھوڑا ہے کہ اس نے
ہمیں اپنا ذکر بلند کرنے کیلئے اور اپنی تسبیح و تحمید و تمجید کرنے کا موقع پھر ایک بار اس مقام میں عطا
کیا جس مقام کو اُس نے اپنی صفات کے ظہور کا اس زمانہ میں مرکز مقر ر فرمایا ہے ۔
ہم اُن دنوں کو نہیں بھول سکتے جب کہ سلسلہ عالیہ احمد یہ کی بنیاد دنیا میں پڑی تھی اور جب کسی
شخص کے وہم وگمان میں بھی نہ آ سکتا تھا کہ وہ ہستی جسے اس کے ضلع کے لوگ بھی نہ جانتے تھے کسی
وقت سارے جہان کا مرجع بن جائے گی۔ کبھی وہ وقت تھا کہ وہ شخص جس کے متعلق بعض دفعہ اس
کے والد کے گہرے دوست بھی اُس کا نام سن کر کہا کرتے تھے کہ ہمیں نہیں معلوم تھا مرزا غلام مرتضی
صاحب کا کوئی اور بیٹا بھی ہے۔ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ
کے والد کے دوستوں میں سے کئی ایسے تھے جو سالہا سال کی ملاقات کے بعد یہ معلوم نہ کر سکے
تھے کہ مرزا غلام قادر صاحب کے سوا ان کا کوئی اور بین ن کا کوئی اور بیٹا بھی ہے کیونکہ بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ گوشتہ
تنہائی میں رہتے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے عادی تھے۔ اس وقت ہمارے ایک دوست سٹیج پر
میرے پاس ہی بیٹھے ہیں وہ سنایا کرتے ہیں ابتدائے ایام میں یعنی اپنی ابتدائی زندگی میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو ان کے والد صاحب مقدمات کی پیروی کیلئے بھیج دیا کرتے تھے۔
ایک اہم مقدمہ چل رہا تھا جس کی کامیابی پر خاندانی عزت اور خاندان کے وقار کا انحصار تھا حضرت
ہے۔
یہ

انوار العلوم جلد ۱۳
349
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۴ء
سے
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آپ کے والد صاحب نے لاہور بھیج دیا کہ وہاں جا کر پیروی
کریں چنانچہ آپ لمبا عرصہ جو مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے قریب تھا لا ہور رہے ۔ قادیان کے سید محمد علی
شاہ صاحب لاہور میں رہتے تھے اُن کے پاس آپ ٹھہرے اور انہوں نے اپنے ایک دوست کی
گاڑی کا انتظام کر دیا کہ جب چیف کورٹ کا وقت ہو آپ کو وہاں پہنچا آیا کرے اور جب وقت
ختم ہو جائے آپ کو لے آئے ۔ یہ بیان کرنے و لے آئے ۔ یہ بیان کرنے والے دوست کے والد صاحب کی گاڑی تھی ۔ کئی
دنوں کے انتظار کے بعد جب فیصلہ سنایا گیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام گاڑی کے پہنچنے
پہلے ہی سید محمد علی شاہ صاحب کے گھر آ گئے ۔ ے ۔ سید صاحب نے پوچھا آج آپ گاڑی کے
پہنچنے سے پہلے ہی آ گئے ۔ آپ بڑے خوش خوش تھے ۔ فرمانے لگے مقدمہ کا فیصلہ ہو گیا اس لئے
میں پہلے ہی آ گیا۔ سید صاحب نے آپ کی خوشی کو دیکھ کر سمجھا، مقدمہ میں کامیابی ہوئی ہو گی مگر
جب پوچھا کہ کیا مقدمہ جیت گئے تو آپ نے فرمایا ۔ مقدمہ تو ہار گئے مگر اچھا ہوا جھگڑا تو مٹا اب
ہم اطمینان سے خدا تعالیٰ کو یاد کر سکیں گے ۔ یہ گے ۔ یہ سن کر سید صاحب بہت ناراض ہوئے، اُس وقت
تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعویٰ نہیں کیا تھا اور جب آپ نے دعوی کیا تو بھی
کچھ عرصہ تک سید صاحب مخالف رہے انہوں نے ناراض ہو کر کہا اس مقدمہ کے ہار جانے سے تو
آپ کے خاندان پر تباہی آ جائے جائے گی اور آپ خوش ہو رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ جو خدا
تعالیٰ نے کہا تھا وہ پورا ہو گیا۔
دعوئی سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ حالت تھی آپ دنیا سے بالکل الگ
تھلگ رہتے تھے ۔ آپ فرماتے اُسی خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے جب تک اُس
نے مجھے مجبور نہیں کر دیا کہ دنیا کی اصلاح کیلئے کھڑا ہوں، اُس وقت تک میں نے دنیا کی طرف
توجہ نہ کی ۔ گویا روحانی طور پر آپ غار حرا میں رہتے تھے جس میں رہتے ہوئے آپ کو دنیا کی کوئی
خبر نہ تھی اور دنیا کو آپ کی کوئی خبر نہ تھی ۔ اُس وقت خدا تعالیٰ نے آپ کو خبر دی فَحَانَ أَنْ تُعَانَ
وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ کے یعنی وہ وقت آ گیا ہے کہ ہماری مدد تمہارے لئے نازل ہؤ دنیا میں
تمہارا نام پہچانا جائے ۔ پھر آپ کو بتایا گیا کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں
گا ۔ پھر فرمایا۔ ” دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کے با نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا
اور بڑے زور آور حم
ور آور حملوں سے اس کی سچائی نظام سچائی ظاہر کر دے گا۔
اب آپ لوگوں میں سے قریباً ہر شخص اس بات سے آگاہی رکھتا ہے کہ کتنے زور آور حملوں

انوار العلوم جلد ۱۳
350
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۴ء
سے ہر ایک کا دل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے فتح کیا گیا اور کس طرح دنیا کے
کناروں تک خدا تعالیٰ نے اس شخص کا نام پہنچایا جسے پہلے دنیا جانتی نہ تھی اور جب جانا تو اس لئے
جانا کہ آپ کے نام کو مٹا دے ۔
آج کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم احمدیت کو مٹا دیں گے، بعض کہتے ہیں کہ ہم نے احمدیت کو مٹا
دیا، بعض اپنے ناموں کے ساتھ فاتح قادیان بھی لکھتے ہیں لیکن ہر بینا آنکھ اور ہر عقلمند انسان اس
بات کو دیکھتا اور سمجھتا ہے کہ قادیان کو فتح کرنے والا کوئی پیدا ہی نہیں ہوا اور نہ ہوگا بلکہ قادیان ہی
دنیا کو فتح کر رہی ہے۔ بھلا اس گوشتہ گمنامی کی بستی کے متعلق جہاں آنے کیلئے یکہ کی سواری بھی
میسر نہ آتی تھی، جہاں ہفتہ میں دو دفعہ ڈاک آیا کرتی تھی، کون خیال کر سکتا تھا کہ دنیا کے دور دراز
کے گوشوں سے لوگ یہاں آئیں گے اس لئے نہیں کہ یہاں دنیوی ترقی کا سامان میسر آ سکتا ہے
اس لئے بھی نہیں کہ کسی قسم کا کوئی جسمانی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے بلکہ اس لئے کہ یہاں آ کر
روحانی غذا حاصل کریں گے ۔ یہاں خدا تعالیٰ کے قرب کے دروازے ے ان ان کے لئے کھولے
جائیں گے۔
اس وقت پنجاب کے بڑے بڑے شہر بھی ایسے نہیں، جہاں ان ممالک اور ان علاقوں کے
لوگ آ کر اس کثرت سے رہتے ہوں جیسے کہ قادیان میں آتے اور رہتے ہیں ۔ ایسے ایسے علاقوں
اور ممالک کے لوگ قادیان میں آتے ہیں جہاں کے لوگ پنجاب سے واقف نہ تھے ۔ مدراس
کے علاقہ کے لوگ اور مالا بار کے علاقہ کے لوگ جتنی تعداد میں یہاں آتے اور رہتے ہیں، اتنی
تعداد میں لاہور میں بھی نہیں ہوں گے ۔ اسی طرح سماٹرا اور جاوا کے لوگوں کی یہاں اتنی تعداد
ہے جتنی لاہور میں نہ ہوگی ۔ یہ بات کس طرح پیدا ہوئی ؟ اگر ان الفاظ کے پیچھے جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمائے آسمانی طاقت نہ تھی تو ان باتوں کو کس نے قائم کر دیا۔
باوجود دنیا کی مخالفت کے خدا تعالیٰ نے ہی ان پیشگوئیوں کو پورا کیا۔ نادان خیال کرتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قائم کئے ہوئے سلسلہ کو اپنے منہ کی پھونکوں سے مٹا دیں
گے۔ گو ظاہری حالات کے لحاظ سے سلسلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قائم کردہ ہے
اور اب بھی ایسی حالت میں ہے کہ دنیا کی کوئی چھوٹی سے چھوٹی قوم اور چھوٹے سے چھوٹا فرقہ بھی
اس سے زیادہ تعدا د رکھتا ہے ۔ سکھ سب سے قلیل قوم ہیں لیکن ابھی سکھوں کی تعداد بھی احمد یوں
سے زیادہ ہے اہلحدیث فرقہ کے مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے شیعہ فرقہ کے مسلمانوں کی تعداد

انوار العلوم جلد ۱۳
351
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۴ء
زیادہ ہے اور حنفیوں کی تعداد تو زیادہ ہے ہی، پھر ہندؤوں کی تعداد بہت زیادہ ہے گویا ہر فرقہ کی
تعداد زیادہ ہے پھر با وجود اس کے کہ کسی فرقہ کی ایسی مخالفت نہیں کی جا رہی ہے جیسی جماعت احمد یہ
کی کی گئی اور کی جا رہی ہے مگر باوجود اس کے جماعت احمد یہ بڑھتی گئی، بڑھتی جا رہی ہے اور بڑھتی
جائے گی۔ میں اپنے الفاظ میں نہیں کہتا کہ اسے کبر اور تکبر سمجھا جائے۔ میں خدا تعالیٰ کے ہی
الفاظ دوہراتا ہوں کہ ان کا بیان کرنا کبر نہیں بلکہ ان کا چُھپانا منافقت ہے کہ میں وثوق اور یقین
کے ساتھ اس سے بھی زیادہ وثوق اور یقین کے ساتھ جو مجھے اس بات پر ہے کہ میں انسان ہوں،
کہتا ہوں اور اُن تک پہنچاتا ہوں جنہوں نے جماعت احمد یہ کو مٹانے کا بیڑا اُٹھایا ہے کہ وہ اور
اُن کی اولادیں، پھر ان کی اولادیں، اُن کے تمام دوست اُن کے تمام جتھے اور وہ تمام طاقتیں جو
شیطان سے مؤید ہیں اور وہ تمام حکومتیں جو دنیا میں قائم ہیں، سب کی سب مل کر بھی اگر سلسلہ عالیہ
احمد یہ کو مٹانے میں کامیاب ہو جائیں تو یہ سلسلہ جھوٹا ہوگا ۔ مگر میں بتا چکا ہوں شیطان اپنے سارے
لاؤ لشکر سمیت حملہ کر کے دیکھ لے گا یہ سلسلہ بڑھے گا بڑھے گا اور ضرور بڑھے گا یہاں تک کہ وہ جو
مٹانے کیلئے کھڑے ہوئے ہیں وہ خود مٹ جائیں گے اور دنیا دیکھ لے گی کہ دنیا کی ہر بستی قادیان کی
مظہر بن جائے گی یعنی دنیا کی ہر بستی میں احمدیوں کی حکومت ہوگی اور دوسروں کے مقابلہ میں ان کی
تعداد زیادہ ہوگی ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ خدا نے مجھے بتایا ہے
کہ یہ جماعت بڑھتی جائے گی حتی کہ وہ لوگ جو جماعت سے الگ رہیں گے اُن کی وہی حالت ہو
جائے گی جو سانسیوں وغیرہ کی آجکل ہے۔ خدا تعالیٰ کا یہ فرمودہ پورا ہوکر رہے گا۔ احمدیت کو مٹانے
والے اپنا پورا زور لگالیں ۔ بے شک ہم کمزور ہیں، ہم قلیل التعداد ہیں، ہم بے سروسامان ہیں، مگر یہ
ترقی ہونے والی ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا اور یہ ہو کر رہے گی کیونکہ :۔
قضائے آسمان است ایں بہر حالت شود پیدا
پس اے دوستو ! ہمارا کام صرف اتنا ہی ہے جیسے چلتی گاڑی کو ہاتھ لگا کر یہ سمجھ لیا جائے کہ ہم
اس گاڑی کو چلا رہے ہیں، حالانکہ گاڑی انجن چلا رہا ہوتا ہے۔ ہماری گاڑی کا انجن ، ڈرائیور اور
گارڈ خدا ہے یہ گاڑی اُسی کی طاقت سے چلی اُسی کی حفاظت میں چل رہی ہے اور اسی کے
چلانے سے چل سکتی ہے اور جس گاڑی کا انجن، گارڈ اور ڈرائیور خدا ہو اس کے لئے کونسا خطرہ ہو
سکتا ہے۔ ہمارے لئے تو مفت کا اجر ہے کہ ہمارے متعلق سمجھا جاتا ہے دین کی خدمت کر رہے
ہیں حالانکہ ہم کچھ نہیں کرتے ۔ سب کچھ خدا تعالیٰ ہی کر رہا ہے اُسی نے کرنا ہے اور وہی کرے

352
انوار العلوم جلد ۱۳
گا ۔ ہماری حالت تو وہی ہے کہ کسی نے کہا ہے:۔
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۴ء
ہم بھی لہو لگا کے شہیدوں میں مل گئے
غرض ہماری لہو لگانے والی بات ہے ۔ مگر افسوس ہو گا اگر لہو لگانے میں بھی ہم میں سے کوئی
کمزوری دکھائے، تلوار چلانا اور اپنا خون پیش کرنا تو بڑی بات ہے۔ پس میں دوستوں کو توجہ
دلاتا ہوں کہ جو تھوڑی بہت قربانی کا موقع انہیں مل رہا ہے اس سے انہیں اخلاص، محبت، جرات
اور استقلال سے فائدہ اُٹھانا چاہئے تا کہ خدا تعالیٰ کے خاص فضل نازل ہوں، اس کی خاص
برکتیں حاصل ہوں اور ہم ترقی کے اُس مقام پر پہنچ سکیں جس پر پہنچنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ ترقی لئے
اس کے بعد ایک دوست نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ دعائیہ الفاظ لکھ کر
دیئے ہیں جو آپ نے جلسہ پر آنے والوں کے متعلق تحریر فرمائے ہیں ۔ میں وہ سناتا ہوں اور پھر
خود بھی دعا کروں گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ۔
رو
ہر ایک صاحب جو اس لکھی جلسہ کیلئے سفر اختیار کریں خدا تعالیٰ ان
کیساتھ ہوا اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب
کے حالات اُن پر آسان کر دے اور اُن کے ہم وغم دور فرما دے اور اُن کو ہر یک
تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دے اور روز
آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اُٹھا دے جن پر اُس کا فضل و رحم ہے
اور تا اختتام سفران ۔ کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔ اے خدا ! اے ذوالحجد والعطاء اور رحیم
اور مشکل گشا ! یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے
ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔ آمین ثم آمین
یہ اس جلسہ میں شامل ہونے والوں کیلئے دعا ہے۔ میں بھی اسی اصل پر اس جلسہ کا افتتاح
کروں گا ۔ باقی اصل افتتاح تو اللہ تعالیٰ نے ہی کیا ہوا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا الہام ہے يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ هے یعنی تیری مدد وہ کریں گے جن کو
الہام ہوگا ۔ پس جو بھی یہاں آتا اور جلسہ میں شامل ہوتا ہے وہ وحی پاتا ہے۔ گواُس کے کانوں
نے وحی کی آواز کو نہ سنا مگر اُس کے دل نے سنا اور وہ خدا تعالیٰ کی وحی کا مورد ہوا ۔ پس میں دعا
کرتا ہوں کہ جلسہ میں شامل ہونے والے احباب پر خدا تعالیٰ خاص برکات نازل کرے۔ ان
کے نیک ارادے پورے کرے اور ان کے اس اخلاص اور اس خدمت کو قبول کر کے انہیں دین

انوار العلوم جلد ۱۳
353
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۴ء
کیلئے اور زیادہ قربانیوں کی توفیق عطا کرے۔ پھر ان پس ماندگان کا جن کے دل جلسہ میں شامل
ہونے والوں کے ساتھ ہیں، ناصر اور مددگار ہو ۔ ان پر بھی اپنی برکات نازل کرے۔ پھر یہ بھی
دعا کرتا ہوں کہ جو لوگ یہاں آئے ہیں وہ بہتر سے بہتر فوائد اور برکات حاصل کریں اور جب
اپنے گھروں میں واپس جائیں تو ان برکات کو وہاں بھی پھیلائیں اور اس طرح خدا تعالیٰ
سارے سال کو ہی ان کے لئے جلسہ بنا دے تاکہ ان کا کوئی دن ایسا نہ ہو جو کہ خدا کے لئے جمع
ہونے اور دین کی خدمت میں صرف ہونے والا نہ ہو بلکہ ہر روز احباب خدا کے فضلوں اور
برکتوں کے وارث ہوتے رہیں ۔
بعض دوستوں نے تاریں دی ہیں کہ وہ جلسہ میں شامل نہیں ہو سکے ان کے لئے دعا کی
جائے ان کو میں بھی دعا میں یاد رکھوں گا۔
1 تذکرہ صفحہ ۶۶ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۳۶۲۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۱۰۴ ۔ ایڈیشن چہارم
مجموعه اشتہارات جلد اصفحہ ۳۴۲ مطبوعہ ۱۹۷۱ء
ه تذکره صفحه ۵۰ ۔ ایڈیشن چهارم
( الفضل یکم جنوری ۱۹۳۵ء )

10 von 10 heute frei