بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
354
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
کمسیر
خلیفة المسیح الثاني

355
انوار العلوم جلد ۱۳
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاھد
انسانی کامیابی کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہے :۔
اول اعتقادات کی درستی کہ خیالات کی درستی کے بغیر کبھی کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ خیال کی
حیثیت روشنی کی ہوتی ہے اور اس کے بغیر انسان اندھیرے میں ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہے۔
دوسرے عمل کی درستی عمل اگر درست نہ ہو تب بھی انسان کامیاب نہیں ہو سکتا۔ عمل کی
مثال ہاتھ پاؤں کی ہے اگر ہاتھ پاؤں نہ ہوں تب بھی انسان اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتا ۔
تیسرے محرک ۔ اگر محرک نہ ہو تب بھی انسان کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ خیالات خواہ درست
ہوں، عمل خواہ درست ہو لیکن محرک موجود نہ ہو تو انسان کے عمل میں استقلال نہیں پیدا ہوتا۔
استقلال جذبات کی شدت سے پیدا ہوتا ہے۔ پس جب جذبات کمزور ہوں تو انسان استقلال
سے کام نہیں کر سکتا ۔
آب اے دوستو ! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے اور آپ کے سینہ کو حق کے لئے کھولے اگر
آپ غور کریں اور اپنے دل سے تعصب کے خیالات کو دور کر دیں اور ہار جیت کی کشمکش کو
نظر انداز کر دیں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ بانی سلسلہ احمدیہ کے دعوئی کے وقت بھی اور آج
بھی یہ تینوں باتیں مسلمانوں سے مفقود ہیں اور صرف بانی سلسلہ احمدیہ کی بدولت یہ تینوں چیزیں
جماعت احمد یہ میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں جو اس امر کا ثبوت ہے کہ بانی سلسلہ احمد یہ خدا تعالیٰ
کے راستباز بندے تھے اور اس کی طرف سے مامور ۔
اے دوستو ! میں کس طرح آپ کے سامنے اپنا دل چیر کر رکھوں اور کس طرح آپ کو یقین
دلاؤں کہ آپ کی محبت اور آپ کی خیر خواہی میرے دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اور

انوار العلوم جلد ۱۳
356
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
۔
اگر ایک طرف میرے ہر ذرہ جسم پر اللہ تعالیٰ کی محبت قبضہ کئے ہوئے ہے تو دوسری طرف اسی کے
حکم اور اسی کے ارشاد کے ماتحت آپ لوگوں کی خیر خواہی اور آپ کی بھلائی کی تڑپ بھی میرے
جذبات میں ایک تلاطم پیدا کر رہی ۔ تلاطم پیدا کر رہی ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ میں آپ کو دھوکا دینے پ کو دھوکا دینے کیلئے یہ سطور
نہیں لکھ رہا نہ آپ کو شرمندہ کرنے کے لئے لکھ رہا ہوں اور نہ آپ پر اپنی بڑائی جتانے کے لئے
لکھ رہا ہوں بلکہ میرا پیدا کرنے والا اور میرا مالک جس کے سامنے میں نے مرکز پیش ہونا ہے اس
امر کا شاہد ہے کہ میں آپ کی ، پ کی بہتری اور بہبودی کیلئے یہ سطور لکھ رہا ہوں اور سوائے آپ کو ہلاکت
سے بچانے کے میری اور کوئی غرض نہیں اور اس لئے ہی آپ سے بھی خواہش کرتا ہوں کہ آپ
ٹھنڈے دل سے اس امر پر غور کریں کہ کیا یہ تینوں باتیں جو مذہب و جماعت کی ترقی کیلئے
ضروری ہوتی ہیں دوسرے مسلمانوں میں موجود ہیں؟ اگر نہیں اور ہر گز نہیں تو پھر آپ غور کریں
کہ میں جو آپ کو کامیابی کی راہ کی طرف بلاتا ہوں آپ کا دوست ہوں یا وہ لوگ جو آپ کو اس
سے روکتے ہیں وہ آپ کے دوست ہیں؟ میں آپ کو تفصیل میں ڈالنا پسند نہیں کرتا اور ایک مختصر
اشتہار میں تفصیل بیان بھی نہیں کی جاسکتی مگر میں اعتقادات میں سے صرف ایک اعتقاد کو لے لیتا
ہوں اور وہ وفات مسیح ناصری علیہ السلام کا عقیدہ ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب دعویٰ کیا، اُس وقت سب مسلمان خواہ وہ کسی فرقہ
سے تعلق رکھتے ہوں یہ یقین رکھتے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر بیٹھے ہوئے ہیں
اور آئندہ کسی وقت دنیا میں تشریف لائیں گے اور کافروں کو قتل کر کے اسلامی حکومت قائم کریں
گے۔ ہر تعلیم یافتہ آدمی سمجھ سکتا ہے کہ یہ عقیدہ خواہ غلط ہو خواہ صحیح قوم کے خیالات اور اعمال پر
کیسے گہرے اثر ڈال سکتا ہے اور مسلمانوں کی حالت کو دیکھ کر سمجھا جا سکتا ہے کہ ایسا ہی ہوا بھی ۔
جب مرزا صاحب علیہ السلام نے یہ اعلان کیا کہ یہ عقیدہ نہایت خطرناک ہے اُس وقت
صرف سرسید اور ان کے ہمنوا وفات مسیح کے قائل تھے مگر اس وجہ سے نہیں کہ مسیح کا زندہ آسمان پر
ہونا قرآن کریم کے خلاف ہے بلکہ اس لئے کہ یہ امر قانونِ قدرت کے خلاف ہے اور چونکہ
سرسید قانون قدرت کے خلاف جسے وہ معلومہ سائنس کے مترادف خیال کرتے تھے کوئی فعل جائز
نہ سمجھتے تھے اس لئے انہوں نے اس عقیدہ کا بھی انکار کیا لیکن یہ ظاہر ہے کہ مذہب سے لگاؤ رکھنے
والوں کیلئے یہ دلیل تسلی کا موجب نہیں ہو سکتی، وہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں کو صرف اس کے ارادہ کی
حد بندیوں میں رکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں اور انسان کے محدود تجربہ کو قانونِ قدرت کا

انوار العلوم جلد ۱۳
357
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
عظیم الشان نام دینے کو تیار نہیں ہوتے نتیجہ یہ ہوا کہ جب بانی سلسلہ احمد یہ نے اس دعویٰ کو پیش
کیا تو سب فرقوں کی طرف سے آپ پر کفر کا فتوی لگایا گیا اور آپ کو معجزات کا منکر اور نبوت کا
منکر اور قدرت الہی کا منکر اور مسیح ناصری کی بہتک کرنے والا اور نہ معلوم کیا کیا کچھ قرار دیا گیا۔
اس واقعہ کو صرف سنتالیس سال کا عرصہ ہوا اور ان تماشوں کو دیکھنے والے لاکھوں آدمی اب بھی
موجود ہیں ۔ ان سے دریافت کریں اگر آپ اس وقت پیدا نہ ہوئے تھے یا بچے تھے اور پھر
سوچیں کہ مسلمانوں کے دل پر اس عقیدہ کا کتنا گہرا اثر تھا۔ بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کے اعلان
وفات مسیح سے وہ یوں معلوم کرتے تھے کہ گویا ان کا آخری سہارا چھین لیا گیا ہے لیکن آپ نے
اس مخالفت کی پرواہ نہ کی اور برابر قرآن کریم ، حدیث اور عقل سے اپنے دعویٰ کو ثابت کرتے
چلے گئے ۔ آپ نے ثابت کیا کہ :۔
(1) قرآن کریم کی نصوص صریحہ مسیح علیہ السلام کو وفات یافتہ قرار دیتی ہیں مثلاً وہ مکالمہ جو
قیامت کے دن حضرت مسیح علیہ السلام اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ہوگا اور جس کا ذکر قرآن کریم
میں سورۃ مائدہ میں ہے ہے صاف صاف بتا بتاتا تا ہے ہے کہ مسیحی لوگ حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات سے سے پہلے
مشرک نہیں بنے ۔ پس اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ سمجھا جائے تو ماننا پڑے گا کہ عیسائی لوگ
ابھی حق پر ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی ضرورت ہی نہیں پیدا ہوئی ۔
(۲) احادیث میں صریح طور پر لکھا ہوا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر ہمارے آقاسید دو جہان
سے دو گئی تھی کے پس اگر حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ سمجھا جائے تو حضرت عیسی کی عمر اس
وقت تک بھی تھیں گئے تک پہنچ جاتی ہے اور نہ معلوم آئندہ کس قدر فرق بڑھتا چلا جائے ۔
(۳) اگر حضرت مسیح علیہ السلام واپس تشریف لاویں تو اس سے ختم رسالت کا انکار کرنا پڑتا
ہے کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے نبوت کا مقام پاچکے
تھے اور آپ کا پھر دوبارہ آنا ظاہر کرتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ختم ہو کر حضرت
عیسی علیہ السلام کی نبوت سے دنیا آخری استفادہ کرے گی ۔
(۴) اگر یہ تسلیم کیا جائے کہ حضرت مسیح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہونگے تو اس
میں حضرت مسیح کی ہتک ہے کہ وہ نبوت مستقلہ کے مقام سے معزول ہو کر ایک اُمتی کی حیثیت
سے نازل کئے جائیں گے۔
(۵) اسی عقیدہ سے اُمتِ محمدیہ کی بھی بہتک ہے کہ پہلی امتیں تو اپنے اپنے زمانہ میں اپنے قومی

انوار العلوم جلد ۱۳
358
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
فسادوں کو دور کرنے کیلئے ایسے آدمی پیدا کر سکیں جنہوں نے ان مفاسد کو دور کیا لیکن اُمتِ محمد یہ پہلے
ہی صدمہ میں ایسی ناکارہ ثابت ہو گی کہ اسے اپنی امداد کیلئے باہر کی مدد کی ضرورت پیش آئے گی ۔
(۶) اس عقیدہ سے عیسائی مذہب کو بہت تقویت حاصل ہوتی ہے کیونکہ مسیحی مسلمانوں کو یہ
کہہ کر گمراہ کرتے ہیں کہ تمہارا رسول فوت ہو چکا ہے ہمارا مسیح زندہ ہے اور جب تمہارے رسول
کی امت گمراہ راہ ہو جائے گی اس وقت ہمارا مسیح تمہارے عقیدہ کی رو سے ان کے بچاؤ کیلئے آسمان
سے نازل ہوگا ۔ اب بتاؤ زندہ اچھا ہوتا ہے یا مردہ اور مدد مانگنے والا بڑا ہوتا ہے یا مدد دینے والا
جب کہ مدد مانگنے والے کا اس پر کوئی احسان نہ ہو۔
(۷) اس عقیدہ سے مسلمانوں کی قوةِ عملیہ جاتی رہی ہے کیونکہ جب کسی قوم کو خیال ہو
جائے کہ بجائے انتہائی قربانیوں سے اپنی حالت بدلنے کے اسے خود بخود کسی بیرونی مدد سے ترقی
تک پہنچا دیا جائے گا تو اس کی عزیمت کمزور ہو جاتی ہے اور اس کے عمل میں ضعف پیدا ہو جاتا
ہے چنانچہ اس کا اثر مسلمانوں کی زندگی کے ہر شعبہ میں پایا جاتا ہے۔
یہ صرف چند مثالیں ہیں ورنہ دلائل کا ایک ذخیرہ تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش
کیا لیکن مسلمانوں نے ان دلائل پر کان نہ دھرا اور اپنی مخالفت میں بڑھتے چلے گئے ۔ اب اے
دوستو ! آپ خود ہی غور کریں کہ کیا اوپر کے دلائل ایسے نہیں کہ جنہیں سن کر ہر دردمند کا دل اسلام
کے درد سے بھر جاتا ہے اور وہ اس عقیدہ کی شناعت اور بُرائی سے آگاہ ہو جاتا ہے۔ آپ سوچ
سکتے ہیں کہ گو یہ عقیدہ بظاہر معمولی معلوم ہوتا ہے لیکن اسلام اور مسلمانوں کے لئے اس میں کس
قدر زہر بھرا ہوا ہے۔ پس اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس قدر بھی زور دیا درست تھا
اور آپ کی یہ خدمت اسلام کی عظیم الشان خدمت تھی اور مسلمانوں پر احسان ۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں پر اس کا اثر کیا ہوا ؟ سو آپ کو معلوم ہو کہ یا تو ہر مسلمان
وفات مسیح کے عقیدہ کی وجہ سے حضرت مسیح موعود پر کفر کا فتوی لگاتا تھا یا اب اکثر تعلیم یافتہ طبقہ
حضرت مسیح ناصری کو وفات یافتہ کہتا ہے اور کفر کا فتویٰ لگانے والے علماء اس مسئلہ پر بحث کرنے
سے کترانے لگ گئے ہیں اور یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ یہ مسئلہ کوئی اہم مسئلہ نہیں ہمیں اس سے کیا کہ
عیسی مر گیا یا زندہ ہے لیکن اے در اے دوستو ! یہ جواب درست نہیں جس طرح پہلے انہوں نے نے غلطی کی تھی
اب بھی وہ غلطی کرتے ہیں ۔ جب کہ یہ ثابت ہے کہ حیات مسیح کے عقیدہ سے اسلام کو نقصان پہنچتا
ہے اور یہ قرآن کریم کے خلاف ہے اور اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہے تو پھر یہ

انوار العلوم جلد ۱۳
359
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
کہنا کہ ہمیں کیا مسیح زندہ ہیں یا مر گئے پہلی بیوقوفی سے کم بیوقوفی نہیں کیونکہ اس کے معنی تو یہ بنتے
ہیں کہ ہمیں اس سے کیا کہ قرآن کریم کے خلاف کوئی بات کہی جاتی ہے، ہمیں اس سے کیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہے، ہمیں اس سے کیا کہ اسلام کو نقصان پہنچتا ہے مگر
بہر حال اس تغیر مقام سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ دل اس عقیدہ کی غلطی کو تسلیم کر چکے ہیں گو ضد اور ہٹ
صفائی کے ساتھ اس کے تسلیم کرنے میں روک بن رہے ہیں مگر کیا وہ لوگ اسلام کے لیڈر کہلا سکتے
ہیں جو صرف اس لئے ایک ایسے عقیدہ پر پردہ ڈال رہے ہوں جو اسلام کیلئے مضر ہے کہ ایسے رڈ
کرنے سے لوگوں پر یہ کھل جائے گا کہ انہوں نے حضرت مرزا صاحب کی مخالفت میں غلطی کی تھی ۔
بہر حال علماء جو رویہ چاہیں اختیار کریں ہر اک مسلمان پر اب یہ امر واضح ہو گیا ہے کہ عقائد کی
جنگ میں دوسرے علماء مرزا صاحب علیہ السلام کے مقابل پر سخت شکست کھا چکے ہیں اور وہ مسئلہ جس
کے بیان کرنے پر علماء نے بانی سلسلہ احمدیہ پر کفر کا فتویٰ لگایا تھا آج اکثر مسلمان نوجوانوں کے
دلوں میں قائم ہو چکا ہے اور یہ پہلی شہادت مرزا صاحب کی صداقت کی ہے۔
دوسری چیز جس سے انسان کو کامیابی حاصل ہوتی ہے درستی عمل ہے اور اس بارہ میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کوششوں میں سے میں ایک کوشش کو بطور نمونہ پیش کرتا ہوں ۔
جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا مسلمانوں کی عملی سُستی اور بیچارگی حد
سے بڑھی ہوئی تھی، عوام الناس کی قوتیں مفلوج ہو رہی تھیں اور خواص عیسائیت کے حملہ سے بچنے
کیلئے اس کی طرف صلح کا ہاتھ بڑھا رہے تھے۔ اسلام کے خادم اپالو جسٹس (APOLOGISTS) کی
صفوں میں کھڑے ان اسلامی عقائد کیلئے جنہیں یورپ نا قابلِ قبول سمجھتا تھا معذرتیں پیش کر رہے
تھے۔ اُس وقت بانی سلسلہ احمدیہ نے ان طریقوں کے خلاف احتجاج کیا، اُس وقت انہوں نے
اپنی تنہا آواز کو دلیرانہ بلند کیا کہ اسلام کو معذرتوں کی ضرورت نہیں ۔ اس کا ہر حکم حکمتوں سے پُر
اور اس کا ہر ارشاد صداقتوں سے معمور ہے۔ اگر یورپ کو اس کی خوبی نظر نہیں آتی تو یا وہ اندھا
ہے یا ہم شمع اس کے قریب نہیں لے گئے پس اسلام کی حفاظت کا ذریعہ معذرتیں نہیں بلکہ اسلام کی
حقیقی تعلیم کو یورپ تک پہنچانا ہے۔ اُس وقت جب کہ یورپ کو اسلام کا خیال بھی نہیں آ سکتا تھا
انہوں نے انگریزی میں اپنے مضامین ترجمہ کروا کے یورپ میں تقسیم کرائے اور جب خدا تعالیٰ نے
آپ کو جماعت عطا فرمائی تو آپ نے انہیں ہدایت کی کہ جہاد اسلام کا ایک اہم جزو ہے اور جہاد کسی
وقت چھوڑا نہیں جا سکتا ۔ جس طرح نماز، روزہ، حج، زکوۃ اسلام کے ایسے احکام ہیں کہ جن پر عمل

انوار العلوم جلد ۱۳
360
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
کرنا ہر زمانہ میں ضروری ہے اسی طرح جہاد بھی ایسے اعمال میں سے ہے جس پر ہر زمانہ میں عمل
کرنا ضروری ہے اور اسی غرض کے لئے اللہ تعالیٰ نے جہاد کی دو صورتیں مقرر کی ہیں، ایک جنگ
کے ایام کیلئے اور ایک صلح کے ایام کے لئے ۔ جب مسلمانوں پر کوئی قوم اس وجہ سے حملہ آور ہو کہ
کیوں انہوں نے اسلام کو قبول کیا ہے اور انہیں بزور اسلام سے منحرف کرنا چاہے جیسا کہ مکہ کے
لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کیا تو اُس وقت ان کیلئے یہ حکم ہے کہ تلوار کا
مقابلہ تلوار سے کریں اور جب غیر مسلم لوگ تلوار کے ذریعہ سے لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے
سے نہ روکیں تو اُس وقت بھی جہاد کا سلسلہ ختم نہیں ہو جاتا۔ اس وقت دلیل اور تبلیغ کی تلوار
چلانے کا مسلمانوں کو حکم ہے تا کہ اسلام جس طرح جنگ کے ایام میں ترقی کرے صلح کے ایام میں
بھی ترقی کرے اور دونوں زمانے اس کی روشنی کے پھیلانے کا موجب ہوں اور مسلمانوں کی
قوت عملیہ کمزور نہ ہو۔
یادر ہے کہ اس جہاد کا ثبوت قرآن کریم میں بھی پایا جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو مخاطب کر کے قرآن کریم کے متعلق فرماتا ہے ۔ فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُمْ بِهِ
جهَادًا كَبِيراً کے یعنی کفار کی باتوں کو مت مان بلکہ قرآن کریم کے کے ذریعہ ذرہ سے ان سے جہاد جہا! کبیر
کرتا چلا جا یہاں تک کہ لوگوں کے دلوں پر فتح پالے۔
افسوس کہ مسلمانوں کی عملی طاقتیں چونکہ ماری گئی تھیں ان کے لیڈروں نے اس مسئلہ میں بھی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت کی اور چونکہ وہ کام نہ کرنا چاہتے تھے اور یہ اقرار بھی نہ کرنا
چاہتے تھے کہ وہ کام سے جی چراتے ہیں انہوں نے یہ عجیب چال چلی کہ لوگوں میں شور مچانا
شروع کر دیا کہ بانی سلسلہ احمد یہ جہاد کے منکر ہیں حالانکہ یہ سراسر بہتان اور جھوٹ تھا۔
بانی سلسلہ احمد یہ جہاد کے منکر نہ تھے بلکہ ان کا یہ دعوی تھا کہ جہاد باقی ارکانِ اسلام کی طرح ہر
زمانہ میں ضروری ہے اور چونکہ تلوار کا جہاد ہر زمانہ میں نہیں ہو سکتا اور چونکہ جماعت کا سُست ہو
جانا اس کی ہلاکت کا موجب ہو جاتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے جہاد کی دوقسمیں مقرر کی ہیں ۔
جب تلوار سے اسلام پر حملہ ہو تلوار کا جہاد فرض ہے اور ج ر حملہ ہو تلوار کا جہاد فرض ہے اور جب لوہے کی تلوار کا حملہ ختم ہو تو قرآن کریم
کی تلوار لے کر کافروں پر حملہ کرنا ہمارا فرض ہے۔ غرض جہاد کسی وقت نہیں چھوڑا جا جا سکتا سکتا۔ ۔ کبھی
مسلمانوں کو تلوار کے ذریعہ سے جہاد کرنا پڑے گا اور کبھی قرآن کے ذریعہ سے ۔ وہ جہاد کو کسی
وقت بھی چھوڑ نہیں سکتے ۔

361
انوار العلوم جلد ۱۳
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
غرض یہ عجیب اور پُر لطف جنگ تھی کہ جو شخص جہاد کیلئے مسلمانوں کو بلا رہا تھا اور جہاد کو ہر
زمانہ میں فرض قرار دے رہا تھا اُسے جہاد کا منکر کہا جاتا تھا اور جو لوگ نہ تلوار اُٹھاتے تھے اور نہ
قرآن کریم کا جہاد کر رہے تھے انہیں جہاد کا ماننے والا قرار دیا جاتا تھا مگر ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اس
جنگ سے سلسلہ احمدیہ کے راستہ میں روکیں تو پیدا کی جاسکتی تھیں مگر اسلام کو کیا فائدہ تھا؟ اسلام ا
حضرت زین العابدین کی طرح میدانِ کربلا میں بے یارو مددگار پڑا تھا اور مسلمان علماء جہاد کی
تائید کا دعویٰ کرتے ہوئے اسلام کے اسلام کیلئے جہاد کرنے والوں کا مقابلہ کر رہے تھے اور دشمنانِ اسلام
کیلئے انہوں نے میدان خالی چھوڑ رکھا تھا۔
شاید کوئی یہ کہے کہ دوسرے مسلمان بھی تو تبلیغ کرتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ جہاد امام کے پیچھے ہوتا ہے بغیر
امام کے نہیں اور مسلمان اس وقت کسی امام کے ہاتھ پر جمع نہیں ۔ پس ان کی تبلیغ تو بھاگی ہوئی
فوج کے افراد کی منفردانہ جنگ ہے۔ کبھی اس طرح فتح حاصل نہیں ہوتی ۔ فتح تو منظم فوج کو ہوتی
ہے جس کا افسر سب امور پر غور کر کے مناسب مقامات حملے کیلئے خود تجویز کرتا اور عقل اور غور سے
جنگ کے محاذ کو قائم کرتا ہے۔ پس بعض افراد کی منفردانہ کوششیں جہاد نہیں کہلا سکتیں ۔
آج اس قدر لمبے عرصہ کے تجربہ کے بعد سب دنیا دیکھ رہی ہے کہ عملی پروگرام جو
بانی سلسلہ نے قائم کیا تھا وہی درست ہے پچاس سال کے شور کے بعد مسلمان تلوار کا جہاد
آج تک نہیں کر سکے کفر کا فتوی لگانے والے مولویوں میں کسی کو آج تک تلوار پکڑنے کی
توفیق نہیں ملی ۔ قرآن کریم سے جہاد کرنے والے احمدیوں کو خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں فتح
دی ہے ۔ وہ لاکھوں آدمی ان مولویوں کی مخالفت کے باوجود چھین کر لے گئے ہیں اور
یورپ اور امریکہ اور افریقہ میں ہزار ہا آدمیوں کو جو پہلے ہمارے آقا اور مولیٰ کو گالیاں
دیتے تھے حلقہ بگوشانِ اسلام میں شامل کر چکے ہیں اور وہ جو و پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو گالیاں دیتے تھے آج ان پر درود بھیج رہے ہیں ۔
بعض
-
لوگ کہتے ہیں کہ یہ تنظیم کا نتیجہ ہے لیکن سوال یہ ہے کہ یہ تنظیم کیوں پیدا ہوئی اور کیوں
دوسروں سے تنظیم کی توفیق چھن گئی ؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ قوت عملیہ پیدا کرنے کا صحیح نسخہ استعمال
نہیں کیا گیا۔ جس فوج کو مشق نہ کرائی جائے وہ وقت پر لڑ نہیں سکتی، جس قوم کو ہر وقت جہاد میں نہ لگایا
جائے وہ خاص مواقع پر بھی جہاد نہیں کر سکتی پس اس معاملہ میں بھی فتح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو

انوار العلوم جلد ۱۳
362
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
حاصل ہوئی اور ثابت ہو گیا کہ جس نکتہ تک آپ کا دماغ پہنچا دوسروں کا نہیں پہنچا۔ دنیا نے آپ
کا مقابلہ کیا اور شکست کھائی، آپ نے دنیا کے چیلنج کو قبول کیا اور فتح حاصل کی ۔
وہ سب ما
تیسرا ذریعہ انسانی کامیابی کا محرک صحیح کا میسر آنا ہے۔ بانی سلسلہ کے دعویٰ کے وقت محرک
کے بارہ میں بھی آپ میں اور دوسرے علماء میں اختلاف ہوا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی
جماعت کے سامنے حقیقت پیش کی کہ انسانی زندگی کا نقطہ مرکزی محبت الہی ہے اللہ تعالیٰ کے ساتھ
بندہ کا تعلق محبت کا ہے تو سزا تابع ہے انعام اور بخشش کی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ابتدا بھی
رحمت سے کی جاتی ہے اور انتہاء بھی رحمت سے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ہر بندہ کو عبودیت اور بخشش
کیلئے پیدا کیا ہے اور ہر بندہ کو یہ چیز نصیب ہو کر رہے گی ۔ یہ جذبہ محبت پیدا کر کے آپ نے اپنی
جماعت کے دلوں میں عمل کا یہ محرک پیدا کر دیا کہ جب اللہ تعالیٰ کے ہم پر اس قدر احسانات ہیں
تو ہمیں بھی اس کے جواب میں بطور اظہار شکریہ اس مقصود کو پورا کرنا چاہئے جس کے لئے اُس
نے دنیا کو پیدا کیا ہے۔ اس محبت الہی کے جذبہ نے انہیں تمام انعامات اور تمام دیگر خواہشات
سے مستغنی کر دیا ۔ کر دیا ہے۔ وہ عہدوں اور جزاء کے امیدوار نہیں ۔
ماضی کو دیکھتے ہیں اور
آئندہ کیلئے خدا تعالیٰ سے سودا نہیں کرنا چاہئے ۔ اس محرک کے متعلق بھی علماء نے اختلاف کیا وہ
محبت کے جذبہ کو کچلنے میں لطف محسوس کرتے تھے ۔ انہیں اس امر امر کا کا شوق تھا کہ دنیا کے کے سب
بزرگوں کو جن کا نام قرآن کریم میں مذکور نہیں جھوٹا اور فریبی کہیں، انہیں شوق تھا کہ وہ اپنے اور
یہود کے باپ دادوں کے سوا سب کو جہنم میں دھکیل دیں، وہ اس امر میں مسرت حاصل کرتے تھے
کہ ایک دفعہ جہنم میں دھکیل کر وہ پھر کسی کو باہر نہیں نکلنے دیں گے انہیں محبت الہی کے لفظ پر اعتراض
نہ تھا لیکن وہ محبت پیدا کرنے کے سب ذرائع کو مٹا دینا چاہتے تھے وہ خدا تعالیٰ کو ایک بھیانک شکل
میں پیش کر کے کہتے تھے کہ ہمارا یہ خدا ہے اب جو چاہے اس سے محبت کرے مگر کون اس خدا سے
محبت کر سکتا تھا، نتیجہ یہ تھا کہ مسلمانوں کیلئے محرک حقیقی کوئی باقی نہ رہا تھا ۔ چند وقتی سیاسی ضرورتیں،
چند عارضی قومی جھگڑے انہیں کبھی عمل کی طرف مائل کر دیں تو کر دیں لیکن مستقل آگ ہمیشہ
رہنے والی جلن انہیں نصیب نہ تھی ۔ مگر مرزا صاحب علیہ السلام نے باوجود کفر کے فتووں کے اس
بات کا اعلان کیا کہ سب قوموں میں نبی گزرے ہیں، راستباز ظاہر ہوئے ہیں اور جس طرح موسیٰ
علیہ السلام اور مسیح علیہ السلام خدا کے برگزیدہ تھے کرشن ، رامچند ر، بدھ، زردشت بھی خدا کے
برگزیدہ تھے۔ اُس نے ہمیشہ محبت اور بخشش کا ہاتھ لوگوں کی طرف بڑھایا ہے اور آئندہ بڑھاتا

انوار العلوم جلد ۱۳
363
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
رہے گا۔ نیز یہ کہ جس طرح وہ ماضی میں بخشش کا ہاتھ بلند کرتا رہا ہے آئندہ بھی وہ ایسا ہی کرے گا
اور دائمی دوزخ کسی کو نہ ملے گی سب بندے آخر بخشے جائیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی سزا بطور علاج
ہوتی ہے نہ بطور ایذاء اور تکلیف دہی کے ۔ آہ ! علماء کا وہ غصہ دیکھنے کے قابل تھا جب انہوں نے
مرزا صاحب کے یہ الفاظ سنے جس طرح سارا دن کی محنت کے بعد شکار پکڑ کر لانے والے چڑی مار
کی چڑیاں کوئی چھوڑ دے تو وہ غصہ میں دیوانہ ہو جاتا ہے اسی طرح علماء کے چہرے غصہ سے
سرخ ہو گئے اور یوں معلوم ہوا جیسے کہ ان کے پکڑے ہوئے شکار مرزا صاحب نے چھوڑ دیئے
ہیں ۔ مگر بانی سلسلہ نے ان امور کی پرواہ نہیں کی انہوں نے خود گالیاں سنیں اور ایذائیں
برداشت کیں لیکن خدا تعالیٰ سے محبت کرنے کا راستہ کھول دیا اور اعمال مستقلہ کیلئے ایک محرک
پیدا کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جماعت احمدیہ کے اندر خدا تعالیٰ کی محبت کی وہ آگ پیدا ہو گئی جو انہیں
رات دن بندوں کو خدا تعالیٰ کی طرف کھینچ کر لانے پر مجبور کر رہی ہے۔
عشق آه! کیسا پیارا لفظ ہے یہ عشق کی آگ ہمارے دلوں میں مرزا صاحب نے پیدا کر دی
عشق زبردستی نہیں پیدا ہوتا۔ عشق حُسن سے پیدا ہوتا ہے یا احسان سے ۔ ہم ایک حسین یا محسن کو بدنما
صورت میں پیش کر کے عشق نہیں پیدا کر سکتے ۔ عشق حُسن واحسان سے ہی پیدا ہوتا ہے اور
مرزا صاحب نے ہمارے سامنے خدا تعالیٰ کو جس صورت میں پیش کیا وہ حقیقی حُسن اور کامل
احسان کو ظاہر کرنے والا تھا اور اس کا نتیجہ جو نکلا وہ دنیا کے سامنے موجود ہے۔ ہم دیوانے ہیں
خدا تعالیٰ کے ہم مجنون ہیں اس حُسن کی کان کے فریفتہ ہیں اس احسانوں کے منبع کے اس کی
رحمتوں کی کوئی انتہاء نہیں، اس کی بخششوں کی کوئی حد نہیں، پھر ہم کیوں نہ اسے چاہیں اور کیوں اس
محبت کرنے والی ہستی کی طرف دنیا کو کھینچ کر نہ لاویں۔ لوگوں کی بادشاہت ملکوں پر ہے ہماری
بادشاہت دلوں پر ہے۔ لوگ علاقے فتح کرتے ہیں ہم دل فتح کرتے ہیں اور پھر انہیں نذر کے
طور پر اپنے آقا کے قدموں پر لا کر ڈالتے ہیں ۔ بھلا ملک فتح کرنے والے اپنے خدا کو کیا دے
سکتے ہیں کیا وہ چین کا محتاج ہے یا جاپان کا ؟ لیکن وہ پاک دل کا تحفہ قبول کرتا ہے، محبت کرنے
والے قلب کو شکریہ سے منظور کرتا ہے۔ پس ہم وہ چیز لاتے ہیں جسے ہمارا خدا قبول کرنے کیلئے
تیار ہے کیونکہ ہم اپنے لئے کچھ نہیں چاہتے بلکہ خدا تعالیٰ کیلئے چاہتے ہیں ۔
اب اے دوستو ! دیکھو کیسا زبردست محرک ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیدا کر دیا
ہے۔ ہمیں اب اس سے غرض نہیں کہ ہندو مسلمان کی لڑائی ہو رہی ہے یا سکھ مسلمان کی یا عیسائی

انوار العلوم جلد ۱۳
364
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
مسلمان کی ، ان عارضی محرکات سے ہم آزاد ہیں ۔ یہ لڑائیاں تو ختم ہو جاتی ہیں اور ساتھ ہی جوش
بھی ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور عمل ختم ہو جاتا ہے۔ ہمارا محرک تو محبت الہی ہے جو کسی عارضی تغییر سے متاثر
نہیں، یہ عشق کسی و سی وقت میں بیکار : بیٹھنے نہیں د نہیں دیتا اس لئے ہمارا مقام ہر وقت آگے ہے ہماری رفتار ہر
وقت تیز ہے بڑا کام ہمارے سامنے ہے لیکن ایک بڑی بھٹی بھی ہمارے دلوں میں جل رہی ہے جو
ہر وقت بانی سلسلہ کی دور بینی اور حقیقت مینی پر شاہد ہے اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ
مُحَمَّدٍ وَ عَلَى خَلِيفَتِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ وَبَارِكْ وَسَلَّمُ ۔
اے دوستو ! ہزاروں گواہ بانی سلسلہ کی سچائی کے ہیں لیکن یہ تین گواہ میں نے آپ کے
سامنے پیش کئے ہیں اور عقملند کیلئے تو اشارہ کافی ہوتا ہے۔ پس آپ ان امور پر غور کریں اور
جدھر خدا تعالیٰ کا ہاتھ اشارہ کر رہا ہے اُدھر چل پڑیں ۔ یہ عمر چند روزہ ہے اور اس دنیا کی نعمتیں
زوال پذیر ہیں ۔ اُس جگہ اپنا گھر بنا ئیں جو فنا سے محفوظ ہے اور اُس یار سے اپنا دل لگا ئیں جس
کی محبت ہر نقص سے پاک کر دینے وا دینے والی ہے۔ ایک عظیم الشان نعمت کا الشان نعمت کا دروازہ آپ کے لئے کھولا
۔
گیا ہے اس دروازہ سے منہ موڑ کر دوسری طرف نہ جائیں کہ بَاطِنُهُ فِيْهِ الرَّحْمَةُ وَ ظَاهِرُهُ
مِنْ قِبَلِهِ الْعَذَابُ کا ارشاد آپ کو اس سے روک رہا ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان
کر بیان کرتا ہوں کہ آپ کی ہمدردی نے مجھے اس پیغام پر مجبور کیا ہے اور کسی نفسانی خواہش کی وجہ
سے نہیں بلکہ آپ کی ہمدردی کی وجہ سے میں نے یہ آواز اُٹھائی ہے۔ پس ایک دردمند کی آواز سنیں
اور ایک خیر خواہ کی بات پر کان دھریں کہ اس میں آپ کا بھلا ہو گا اور آپ کا دین اور دنیا دونوں اس
سے سدھر جائیں گے ۔ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اسے قبول کریں اور اس راہ میں پیش آنے
والی تکالیف کو عین راحت سمجھیں کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں مارے جاتے ہیں وہی ہمیشہ کی زندگی
پاتے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔ وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔
والسلام
خاکسار
مرزا محمود احمد
امام جماعت احمد یہ
مطبوعہ ۳۰ ستمبر ۱۹۳۴ ء کو آ پر یوسٹیم پرنٹنگ پریس وطن بلڈنگس لاہور )
ا المائدة: ۱۱۷ ۱۱۸

انوار العلوم جلد ۱۳
365
بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے تین شاہد
کنز العمال جلد ۱۳ صفحه ۶۷۶ دار الکتب الاسلامی حلب
الفرقان : ۵۳
بخارى كتاب الجهاد والسير باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الْإِمَامِ وَيُتَّقَى بِهِ
ه الحديد: ۱۴

10 von 10 heute frei