جماعت احمدیہ اکنافِ عالَم تک پھیل کر رہے گی
انوارالعلوم (جلد 13)
انوار العلوم جلد ۱۳
449
جماعت احمد یا کناف عالم تک پھیل کر رہے گی
جماعت احمد یہ اکناف عالم تک
پھیل کر رہے گی
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
لم
!
کمیسیر
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۱۳
450
جماعت احمد یہ اکناف عالم تک پھیل کر رہے گی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جماعت احمد یہ اکناف عالم تک پھیل کر رہے گی
(فرموده ۲۵ مارچ ۱۹۳۵ ء بمقام گورداسپور )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
قرآن کریم میں مسیح موعود کے متعلق جو خبر دی گئی ہے بلکہ زیادہ صحیح یہ ہوگا کہ میں کہوں مسیح موعود کی
جماعت کے متعلق جو خبر دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ گزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْنَهُ فَاذَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ
فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ ل وہ جماعت اس سبزے کی طرح ہو گی جو زمین میں
سے نکلتا ہے اور نہایت ہی کمزور اور نا طاقت ہوتا ۔ ہے جدھر سے بھی ہوا چلے گی اس سے وہ جھک
جائے گا یعنی ان کی کمزوری ایسی ہو گی کہ جدھر سے بھی مخالفت کی ہوا آ جائے ان بے چاروں کو
جھکنا پڑے گا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی ایام مسیح موعود میں جماعت احمد یہ دنیا کی اور قوموں
کے مقابلہ میں ایسی ہو گی جیسے بتیس دانتوں میں زبان ہوتی ہے۔ چھوٹا سا پودا جب اس کی کونپل
زمین سے نکلتی ہے چاہے وہ گیہوں کا پودا ہو یا آم کا یا بڑ کا پودا ہو جس نے بعد میں ایک عظیم الشان
درخت بننا ہوتا ہے اتنا نازک اور اتنا نرم ہوتا ہے کہ ہوا کا جب ایک معمولی سا جھونکا بھی آتا ہے تو
اس سے وہ جھک جاتا ہے۔ دائیں طرف سے ہوا چلے تو بائیں طرف جھک جاتا ہے بائیں طرف
سے ہوا چلے تو دائیں طرف جھک جاتا ہے۔ اگر اس میں طاقت ہوتی ہے تو صرف اتنی کہ وہ اپنی
جڑا نہیں کھوتا ور نہ اس کا سر چاروں طرف جھکا چلا جاتا ہے۔ اپنی خواہش اس کی یہی ہوتی ہے کہ
میں بڑھوں اور مضبوط بنوں مگر ارد گرد کے حوادثات کبھی اسے ادھر جھکا دیتے ہیں کبھی اُدھر ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے مسیح موعود کا جو لگا ہوا پودا ہو گا دنیا اسے جُھکا تو سکے گی یہ تو سنتِ الہی کے مطابق ایک کام
ہو گا کہ اس پر حوادثات آئیں دائیں طرف کی ہوائیں بھی اسے جھکا لیں گی اور بائیں طرف کی
انوار العلوم جلد ۱۳
451
جماعت احمد یا کناف عالم تک پھیل کر رہے گی
ہوائیں بھی مگر اس پودے کو جڑ سے نہیں اُکھاڑ سکیں گی بلکہ وہ بڑھتا چلا جائے گا یہاں تک کہ وہ
مضبوط ہو جائے گا اور دنیا کی مخالفانہ ہواؤں کا کچھ نہ کچھ مقابلہ کرنا شروع کر دے گا۔
اس وقت زور زور کی آندھیاں چلیں گی اور اسے جڑ سے اُکھاڑ نا چاہیں گی گویا وہ پودا جتنا
بڑھتا جائے گا اتنی ہی اس کی مخالفت ترقی کرتی جائے گی مگر آخر وہ وقت آئے گا جبکہ اس کی جڑیں
مضبوط ہو جائیں گی اور دنیا کے حوادث اور مخالفت کی آندھیاں اسے اپنی جگہ سے کبھی ہلا نہ سکیں
گی ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔
اسوقت خدا تعا
يُعْجِبُ الزُّراع جس طرح کسان اس درخت کو دیکھ کر جو زور کی آندھیاں چلنے کے
باوجود اپنے مقام سے نہیں ہل سکتا خوش ہو کر کہتا ہے کہ اب یہ کتنا مضبوط درخت بن گیا ۔ اسی
طرح جب مسیح موعود کی جماعت ترقی کرے گی اور اکناف عالم تک اپنی شاخوں کو پھیلا دے گی تو
اتعالی خوش ہو کر کہے گا بتاؤ تو کوئی شخص ہے جو اسے ہلا سکتا ہو ۔ تب وہی آندھیاں جو
پہلے اسے جھکا دیتیں ہلا دیتیں اور خطرات میں مبتلاء کر دیتی تھیں، آئیں گی اور یوں گزر جائیں گی
کہ پتہ بھی نہیں لگے گا ۔ گویا اس کی مثال اس بیل کی سی ہو گی جس کے متعلق لوگوں نے یہ بات
بنائی ہوئی ہے کہ اس کے سینگ پر ایک دفعہ کوئی مچھر بیٹھا تو تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد کہنے لگا اگر تم
تھک گئے ہو تو میں اُڑ جاؤں ۔ بیل نے کہا مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں کہ تم بیٹھے کب تھے اڑنے کے متعلق
میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔ تو اللہ تعالیٰ احمدیت کو ایک دن ایسا مضبوط کرے گا کہ حوادثات زمانہ کا
اسے پتہ ہی نہیں لگے گا ۔ بے شک وہ ترقی کا زمانہ ہو گا بے شک وہ دنیوی کامیابی کا زمانہ ہوگا
بے شک وہ آراموں اور سکھوں کا زمانہ ہو گا مگر اے عزیز و! میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آج کے
دکھوں سے بڑھ کر وہ برکت والا زمانہ نہیں ہوگا ۔ اگر آج ایک مومن کو کھڑا کر کے دکھایا جائے کہ
ان مصائب کے بدلہ میں جنت میں اس کے لئے کتنے بلند مدارج مقرر کئے مقرر کئے گئے ہیں، کتنی عظیم الشان
اُخروی ترقیات کا ابدی انعام اسے دیا جانے والا ہے کتنی عزت اور رفعت کا اسے مالک بنایا
جانے والا ہے اور پھر اسے دکھایا جائے کہ دنیا میں احمدیت کس طرح ترقی کرے گی اسے نظر
آئے کہ کسی طرح حکومتیں احمدی ہیں، بادشاہ احمدی ہیں اور لوگ ہاتھ جوڑ جوڑ کر انہیں سلام کر
رہے ہیں ۔ کس طرح احمدیت لوگوں کے قلوب کو فتح کر چکی ہے ۔
غرض اس زمانہ کے لوگوں کی دنیوی شان دکھا کر اگر وہ اخروی جزاء دکھائی جائے جو
موجودہ زمانہ کے مصائب کا نتیجہ ہے اور پھر پوچھا جائے تم دنیا میں حکومت کے تخت پر بیٹھو گے یا
انوار العلوم جلد ۱۳
452
جماعت احمد یا کناف عالم تک پھیل کر رہے گی
حضرت مسیح موعود کے لئے ماریں اور گالیاں کھاؤ گے ؟ تو یقیناً وہ حقارت کے ساتھ دنیا کی حکومتوں وہ
کو ٹھکرا دے گا اور کہے گا اے میرے خدا مجھے ماریں کھانا اور تیری عزت اور جلال کے لئے
تکالیف برداشت کرنا دنیوی انعاموں سے بہت زیادہ محبوب ہے ۔
پس اگلے جہان کے انعاموں کے مقابلہ میں ان دنیوی انعامات کی تو کوئی ہستی ہی نہیں ۔
پس اے بھائیو! گو اس وقت آپ لوگوں کے سامنے مشکلات ہیں، اتنی سخت مشکلات کہ ان کو دیکھ
کر آپ کا دل ڈر رہا ہے لیکن یقین رکھیں جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو عالی آخرت میں
جزاء ملے گی تو آپ کو افسوس پیدا ہو گا کہ کن معمولی معمولی باتوں کا نام ہم نے قربانی رکھا۔ بے شک
کئی دوست ایسے ہیں جو اپنی عزت کے خطرہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس محبت کی وجہ سے جو بانی سلسلہ
حمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے انہیں ہے وہ ان گالیوں کو برداشت لو برداشت نہیں کر سکتے جو
مخالفوں کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی جاتی ہیں اور ان پر رقت طاری ہو جاتی
ہے مگر سچ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں پر بڑا احسان اور کرم کیا کہ اس زمانہ میں آپ کو
پیدا کیا ۔ آج جو قربانیاں آپ لوگوں کو نظر آتی ہیں، مرنے کے بعد آپ ان پر ہنسیں گے اور کہیں
گے یہ تو کچھ بھی چیز نہیں تھیں ۔ اے خدا تو ہمیں پھر دنیا میں بھیج تاہم پھر تیرے دین کی خاطر
مصائب برداشت کریں۔
صلى الله
ہید ہو گئے تھے
۔
رسول کریم ﷺ نے ایک دفعہ ایک بچے سے جس کے والد جنگ میں شہید ہو
کہا۔ اے بچے! میں تمہیں بتاؤں مرنے کے بعد تمہارے باپ کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا۔اس
نے عرض کیا یا رسول اللہ ! فرمائیے ۔ آپ نے کہا شہادت کے بعد خدا تعالیٰ نے تمہارے باپ
کی روح کو اپنے سامنے کھڑا کیا اور کہا تو نے اتنا اچھا کام کیا ہے کہ میں تجھ پر بہت خوش ہوں تو
مجھ سے جو مانگنا چاہے مانگ ۔ تیرے باپ نے جواب دیا اے خدا ! صرف ایک خواہش ہے اور
وہ یہ کہ تو مجھے پھر دنیا میں زندہ کرتا میں پھر تیرے دین کے لئے مارا جاؤں ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ
مطالبہ سنا تو وہ ہنسا اور اس نے کہا ۔ اگر میں نے یہ قانون نہ مقرر کیا ہوتا کہ مردے دوبارہ دنیا میں
زندہ نہیں ہو سکتے تو میں تجھے واپس بھیج دیتا ہے تو مومن جس وقت اگلے جہان کے اُن انعامات کو
دیکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے مقرر کئے تو وہ حیران ہوتا ہے اور کہتا ہے میں اپنی ناچیز
خدمات کو قربانیاں کیوں کہتا رہا۔ اس پر اس کے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ اسے
پھر دنیا میں بھیجے تا کہ وہ پھر دین کی خدمت بجالائے ۔ جس طرح کمزور لوگوں کے دلوں میں بسا
انوار العلوم جلد ۱۳
453
جماعت احمد یہ اکناف عالم تک پھیل کر رہے گی
اوقات یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ مشکلات کا زمانہ جلدی گزر جائے اسی طرح مؤمنوں کے دلوں
میں اگلے جہان کے انعامات دیکھ کر یہ خواہش پیدا ہو گی کہ کاش انہیں پھر ان مشکلات سے حصہ
پانے کیلئے دنیا میں کو ٹا دیا جائے ۔
پس خوش ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں وہ اپنی اعلیٰ سے اعلیٰ نعمت دی جو وہ اپنے پیاروں کو دیا
کرتا ہے۔ تم مت دیکھو اپنے بوسیدہ لباسوں کو مت دیکھو ان گالیوں کو جو تمہیں دی جاتی ہیں، مت
دیکھو اس شورش کو جو تمہارے خلاف بر پا ہے کیونکہ تم ہی ہو جو خدا کے جلال کے تخت پر اس کے
دائیں ہاتھ بیٹھنے والے ہو۔
اس کے بعد میں دوستوں کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ اگر چہ میری گواہی ختم ہو گئی ہے مگر اس
پر سرکاری وکیل کی جرح باقی ہے اور اس کے لئے پرسوں میں پھر آؤں گا۔ یہ چند دن کی تکلیف
ہے جو آپ لوگوں کو اٹھانی پڑی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں یہ چیزیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام
ہیں اور جتنے دن بھی اس طرح گزر جائیں، اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے جذب کرنے کا موجب
ہونگے ۔ میرے لئے بھی گو آنے و آنے جانے میں ظاہری طور پر تکلیف ہے لیکن در حقیقت ، یہ تکلیفیں کچھ
بھی چیز نہیں ۔ اسی طرح جماعت کے وہ مخلصین جو دن بھر یہاں موجود رہتے ہیں، ان کے لئے بھی
یہ دن برکات کا موجب ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے اب اور ایک دن بڑھا دیا ہے اور ہم
اس کی رضا پر ہر حالت میں خوش ہیں ۔
ا الفتح : ٣٠
الفضل ۲۸ - مارچ ۱۹۳۵ء )
ترندی ابواب التفسير باب ومن سورة ال عمران حدیث نمبر ۳۰۱۰