جماعت احمدیہ کے متعلق پنجاب کے بعض افسروں کا قابلِ مذمت رویہ

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
470
جماعت احمدیہ کے متعلق پنجاب کے بعض افسروں کا رویہ
جماعت احمد یہ کے متعلق پنجاب کے بعض
افسروں کا قابلِ مذمت رویہ
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
لمس
خلیفة المسیح الثاني

471
انوار العلوم جلد ۱۳
جماعت احمدیہ کے متعلق پنجاب کے بعض افسروں کا رویہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جماعت احمدیہ کے متعلق پنجاب کے بعض افسروں کا
قابل مذمت رویه
( بعض مؤقر اخبارات کے نمائندوں نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں حاضر
ہو کر جماعت احمد یہ کے خلاف احرار کی معاندانہ سرگرمیوں اور حکومت کے رویہ کے متعلق
اظہارِ خیالات کی درخواست کی۔ اس پر حضور نے ایک بیان دیا۔ اسے جس رنگ میں مرتب کر
کے نمائندگان پریس نے بعض انگریزی اور اُردو اخبارات میں شائع کرایا ہے ۔ وہ ذیل میں پیش
کیا جاتا ہے۔)
احرار کا مدعا متعدد واقعات ایسے ہوئے ہیں جن سے احرار کا مدعا و مقصد یہ معلوم ہوتا
ہے کہ ہم احمدی امن شکنی کریں ۔ بعض مقامی افسروں کی بھی یہی خواہش
معلوم
ہوتی ہے کیونکہ ہم نے ان کے سامنے جو شکایات پیش کیں ان پر انہوں نے عملی طور پر کوئی
کارروائی مانہ نہ کی کی ۔ ۔
۲۹۔ مارچ کی شب کو احراریوں نے ایک احمدی محمد اسمعیل صدیقی پر حملہ کیا، پہلے اس کی
دُکان میں پھر ایک گلی میں ۔ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی مگر اس نے کوئی توجہ نہ دی اسی
شب کو دفعہ ۱۴۴ جو جنوری سے نافذ العمل تھی ختم ہوتی تھی ۔ حملہ آوروں کا مقصد یہ معلوم ہوتا تھا
کہ احمدی مغلوب الغضب ہو کر امن شکنی کے مرتکب ہوں اور اس طرح دفعہ ۱۴۴ کے نفاذ کو حق
بجانب ٹھہرایا جا سکے لیکن احمدی بالکل پُر امن رہے اور قانون شکن لوگوں کو اپنے ارادوں میں
ناکامی ہوئی ۔

472
انوار العلوم جلد ۱۳
جماعت احمدیہ کے متعلق پنجاب کے بعض افسروں کا رویہ
پولیس ۲۴ جون کو خان صاحب فرزند می ناظر امور عامه را ۲۷۔ جون کو خان صاحب فرزند علی ناظر امور عامہ صدرانجمن احمد یہ نے
کا رویہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بٹالہ کیمپ لوکل حکام اور صوبہ کے اعلی حکام کو
ایک خط بھیجا جس میں ان کو مطلع کیا گیا تھا کہ ہم کو بعض احرار کے اس ارادے کے متعلق علم ہوا
ہے کہ وہ ہمارے خلیفہ، ہمارے احمدی بھائیوں اور ہماری عورتو ماری عورتوں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اس کے
چند روز بعد میرے چھوٹے بھائی مرزا شریف احمد پر شارع عام میں حملہ کیا گیا۔ اس اثناء میں
پولیس نے اس قسم کے واقعات کو ناممکن الوقوع بنانے کے لئے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ
کیں، حالانکہ اس کو اس کے متعلق بر وقت مطلع کیا گیا تھا۔ ہم ایک کھلے میدان میں ایک عمارت
تعمیر کرنا چاہتے تھے گو وہ زمین ہماری تھی مگر اس خیال سے کہ کہیں عید گاہ کی طرح یہاں بھی کوئی
جھگڑا کھڑا نہ کر دیا جائے، ہم نے ریونیو حکام سے اس کی حد بندی کر لینی مناسب سمجھی چنانچہ حد
بندی کرائی گئی اور ریونیو ریکارڈ سے بھی معلوم ہو گیا کہ وہ زمین میری اور میرے بھائیوں کی
ملکیت تھی لیکن حد بندی ابھی ختم ہی ہوئی تھی کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس موقع پر آپہنچے اور انہوں
نے حکم دیا کہ گو اس زمین کی حد بندی ریونیو حکام نے کی ہے مگر اس پر عمارت تعمیر کرنے کی کسی کو
اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
کچھ عرصہ پیشتر ہم نے اپنی زمین پر ایک دیوار کھڑی کر دی تھی تا کہ
دیوار کا معاملہ ہمسائیوں کی زمین سے وہ علیحدہ ہو جائے لیکن عید گاہ کے معاملہ کے
فوراً بعد اس دیوار کو ایک ہجوم نے جو میلہ کے سلسلہ میں اکٹھا ہوا تھا ، دن دہاڑے گرا دیا۔ یہ میلہ
کئی سال سے بند تھا اس سال صرف اس لئے منایا گیا کہ لوگوں کو اکٹھا کیا جائے اور کوئی نہ کوئی
شوشہ چھوڑا جائے ۔
ایک نئی آبادی کے باشندوں کی درخواست پر صدرانجمن احمد یہ نے زمین مسجد کا معاملہ کا ایک ٹکڑا اُن کے حوالے کر دیا کہ وہ وہاں نماز پڑھا کریں
ہیں اور
آخر کار اس زمین پر مسجد کھڑی کی جانی تھی لیکن احراریوں نے اس کے نزدیک ہی شاملات میں
سے ایک قطعہ اراضی پر قبضہ کر لیا اور اس پر مسجد تعمیر کرنے کی تیاری شروع کر دی حالانکہ وہ اپنی
سابقہ شروع کی ہوئی عمارت کو جسے وہ جامعہ ملیہ کا نام دیتے تھے ابھی تک مکمل نہ کر سکے تھے وہ
عمارت کئی ماہ سے بغیر چھت کے رہی۔ اس نئے قطعہ اراضی پر انہوں نے کچھ اینٹیں وغیرہ اکٹھی
کر لیں لیکن چونکہ اس بات کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا اس لئے انہوں نے اس زمین کو چھوڑ دیا اور

انوار العلوم جلد ۱۳
473
جماعت احمدیہ کے متعلق پنجاب کے بعض افسروں کا رویہ
اینٹیں وہاں پڑی کی پڑی رہ گئیں ۔ یہ اس بات کا بد یہی ثبوت ہے کہ وہ ایسا صرف گڑ بڑ پھیلانے
کے لئے کرتے ہیں ۔
علاقہ مجسٹریٹ نے کر یٹ نے کریمنل لاءایمنڈ منٹ ایکٹ کے ماتحت
مجسٹریٹ علاقہ قہ کا رویہ خالص مذہبی جلسوں کے انعقاد کی ممانعت کر دی۔
ایک جلسہ سے بھی جو ایک خالص مذہبی گروہ کا تھا اور جس کے ممبر صرف ۱۰ اور ۱۸ برس کی درمیانی
عمر کے لڑکے تھے ، ایسا ہی سلوک کیا گیا ۔
عید گاہ کا معاملہ کچھ عرصہ پہلے عیدگاہ میں گڑ بڑ پیداہوئی یو نیو ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ عید گاہ کی زمین میں جائداد کے متعلق حقوق میرے خاندان کے
ہیں مگر قبضہ ” اہل اسلام کا دکھایا گیا ہے ۔ گذشتہ ۳۵ برس سے احمدی وہاں نماز عید ادا کرتے
رہے ہیں، جبکہ غیر احمدی اس سے ۶۰۰ فٹ کے فاصلہ پر ایک اور جگہ نماز ادا کرتے رہے ہیں ۔
کچھ دن پہلے انجمن احمد یہ نے کچھ مزدوروں کو عید گاہ میں مرمت کرنے کے لئے بھیجا انہوں نے
قریب ہی زمین کھودنی شروع کی ۔ جہاں سے زمین کھودی گئی وہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق
ہمارے خاندان کی جائداد تھی اور ہماری ہی ملکیت میں تھی مگر جو نہی مرمت کا کام شروع ہوا کچھ
احرار وہاں آگئے اور انہوں نے احمدیوں کو کام سے روک دیا۔
صدرانجمن احمد یہ نے فوٹو گرافر بھیجے کہ وہ اس واقعہ کا فوٹو لے لیں تا کہ اسے بعد میں بطور
شہادت پیش کیا جا سکے مگر کچھ دیر بعد کچھ پولیس مین آگئے انہوں نے کیمرے چھین لئے اور ایک
کیمرہ توڑ دیا اور ۶ ۔ احمدیوں کو جن میں ۴ کیمرہ مین تھے گرفتار کر لیا گیا۔ جن میں ہم کیا
اس شخص کو بھی جو کام کی نگرانی کر رہا تھا اور پولیس میں صدرانجمن کی طرف سے اطلاع
دینے گیا تھا گرفتار کر لیا اور زیر دفعہ ۱۰۷ تعزیرات ہند اُن کا چالان کر دیا گیا۔ فلمیں اور کیمرے
ابھی تک پولیس کے قبضے میں ہیں حالانکہ ہم نے درخواست کی ہوئی ہے کہ وہ ہمیں دیئے جائیں
کیونکہ ہماری شہادت ان کے بغیر نامکمل رہے گی ۔
احرار نے الزام لگایا ہے کہ احمدی عید گاہ کے قریب واقع قبروں کو مسمار احرار کا الزام کرنے گئے تھے لیکن ان قبروں میں میرے آباء واجداد اور میری دو
بہنوں کی قبریں بھی ہیں جس سے احراریوں کے بیان کی نامعقولیت ثابت ہوتی ہے۔
الفضل ۲۹ - اگست ۱۹۳۵ء )

آج 10 میں سے 10 باقی