احرار خداتعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی شرائط طے کریں

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
474
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ ھوالناصر
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی
شرائط طے کریں بغیر شرائط طے کئے احرار کے قادیان
آنے کی غرض مباہلہ نہیں بلکہ فساد کرنا ہوگی اور
اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی یا احرار
۳۰ اکتوبر ۱۹۳۵ء کو میں نے احرار کوئی معین فیصلہ نہیں کرنا چاہتے -
ایک پوسٹر اور ایک پوسٹر اور ٹریکٹ شائع کیا تھا
جس
کا
عنوان مجلس احرار کا مباہلہ کے متعلق نا پسندیدہ رویہ تھا۔ مجھے امید تھی کہ اس اعلان کے بعد
مجلس احرار اپنے رویہ میں تبدیلی پیدا کر کے سنجیدگی سے مباہلہ کی گفتگو کی طرف مائل ہو گی ۔ مگر
افسوس کہ میری امید کے خلاف مجلس احرار نے اپنے رویہ کو اور بھی ناخوشگوار بنالیا ہے۔ اور
بجائے صحیح طریق اختیار کرنے کے تحریف سے کام لینا شروع کر دیا ہے۔
میرا مضمون بالکل واضح تھا۔ میں نے لکھا تھا کہ احرار نے اعلان کیا ہے کہ انہیں میری سب
شرائط منظور ہیں ۔ اس اعلان کے مطابق انہیں میری سب باتوں کو جو اس بارہ میں شائع ہو چکی

انوار العلوم جلد ۱۳
475
ہیں ۔ تسلیم کرنا چاہیئے ۔ اور ان باتوں میں سے بعض یہ ہیں ۔
۱۔ مباہلہ میں پانچ سو یا ہزار آدمی بہ تراضی فریقین شامل ہوں ۔ یعنی دونوں طرف سے یا
پانچ سو یا ہزار آدمی برابر تعداد میں شامل ہوں ۔
۲۔ مقام مبالہ لا ہور یا گورداسپور ہو۔ لیکن بعد میں احرار کے اس مطالبہ پر کہ مقام مباہلہ
قادیان ہو۔ میں نے لکھا۔ کہ اگر احرار کو لاہور یا گورداسپور پر کوئی خاص اعتراض ہو یا وہ
قادیان میں اپنی شان دکھانا چاہتے ہوں ۔ تو قادیان ہی میں مباہلہ کیا جا سکتا ہے ۔
۳
۔ ایک کمیٹی دونوں فریق کی سب شرائط کو طے کرے ۔ اور اس کے فیصلہ کے بعد :۔
۴۔ ایک تاریخی جو فیصلہ کے پندرہ دن بعد ہو مباہلہ کے لئے مقرر کی جائے ۔ میں نے اس
امر پر روشنی ڈالی تھی کہ خالی منظوری کے اعلان سے ان امور پر روشنی نہیں پڑتی ۔ اور اس اعلان
کی موجودگی میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ احرار نے میری سب شرطوں کو منظور کر لیا ہے ۔
پس دونوں فریق کے نمائندے غیر معین شرائط کو معین کریں اور تفصیلات کو طے کریں ۔ اور
پھر بہ تراضی فریقین مباہلہ کی تاریخ مقرر کی جائے ۔ ورنہ خود ہی تاریخ مقرر کر دینا شرائط کو ماننا
نہیں ان کو ہنسی اڑانا ہے ۔ اس قدر واضح اعلان کے بعد بھی میں دیکھتا ہوں کہ احرار صحیح طریق پر
دو
ا
نہیں آتے اور نہ جماعت احمدیہ کے نمائندوں کے خطوط کا جواب دیتے ہیں ۔ اور نہ اپنی طرف
سے شرائط طے کرنے کے لئے نمائندے مقرر کرتے ہیں ۔ بلکہ صرف ” مجاہد اخبار میں اعلان
کرتے چلے جاتے ہیں جس کے یہ معنی ہیں کہ وہ کوئی معین فیصلہ کرنا نہیں چاہتے ۔
دو
میرے اشتہار کے جواب میں مسٹر مظہر علی صاحب اظہر نے جو بیان ” مجاہد میں شائع کیا
ہے اور جو تقریر میں انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے چنیوٹ میں کی ہیں ان میں جو باتیں
انہوں نے بیان کی ہیں، وہ ذیل میں درج کر کے میں ان کا بھی جواب دے دیتا ہوں تا کہ
لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ احرار کن ہتھیاروں پر آگئے ہیں ۔
کیا شرائط کی منظوری اسی کا نام سے مسٹر مہر علی صاحب نے چنیوٹ میں بیان کیا ہے کہ میں نے قادیان جا
کر کہا تھا کہ مباہلہ قادیان میں ہونا چاہیئے ۔ اور مرزا صاحب کی صداقت پر ہونا چاہیئے اور مرزا
محمود نے تسلیم کر لیا ہے ۔“ ( مجاہد ۶ نومبر صفحہ ۲) اسی کے متعلق سید فیض الحسن صاحب سجادہ نشین

انوار العلوم جلد ۱۳
476
آلو مہار نے بھی اپنی تقریر میں چنیوٹ میں کہا ہے کہ مرزا محمود نے مجلس احرار کو چیلنج دیا ہے کہ
آؤ مجھ سے مرزا کی نبوت پر قادیان آ کر مباہلہ کرو۔ زعمائے احرار نے مرزا محمود کے اس چیلنج کو
قبول کر لیا ہے ۔“ ( مجاہد صفحہ (۳) لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے چیلنج اس امر کا دیا تھا کہ احرار جو
یہ الزام لگاتے ہیں۔ کہ بانی سلسلہ احمدیہ اور جماعت احمد یہ رسول کریم ﷺ سے مرزا
صاحب کے درجہ کو بڑھاتی ہے اور آنحضرت ﷺ کی ہتک کرتی ہے اس پر لاہور یا
گورداسپور میں مباہلہ کر لیں ۔ اس پر مجھے معلوم ہوا کہ احرار نے کہا ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ کی
صداقت پر بھی مباہلہ ہو اور قادیان میں ہو۔ اس پر میں نے لکھا کہ اگر صداقت پر بھی مباہلہ کرنا
ہے تو بے شک یہ مباہلہ بھی ہو ۔ مگر یہ مباہلہ الگ ہوا اور رسول کریم ﷺ سے بانی سلسلہ احمد یہ
کو بڑھا کر پیش کرنے کے الزام کے متعلق الگ مباہلہ ہو ۔ اور قادیان کے متعلق لکھا کہ اگر
احرار کو لاہور یا گورداسپور پر کوئی خاص اعتراض ہے تو وہ قادیان آ سکتے ہیں۔ اب ہر شخص سمجھ
سکتا ہے کہ چنیوٹ کی تقریر میں صدر احرار کا نفرنس نے قطعاً غلط بیانی سے کام لیا ہے ۔
(1) بانی سلسلہ احمدیہ کے دعویٰ کے متعلق مباہلہ کے چیلنج کو میری طرف منسوب کیا ہے
حالانکہ یہ چیلنج احرار کی طرف سے تھا۔ اور شاید مسٹر مظہر علی صاحب اظہر کو اپنے صدر کی تقریر یاد
نہ تھی کہ انہوں نے اپنی تقریر میں یہ تسلیم کیا ہے کہ یہ چیلنج خودان کی طرف سے تھا۔
(۲) صدر صاحب کہتے ہیں کہ مرزا محمود نے قادیان آ کر مباہلہ کرنے کا چیلنج دیا ہے
حالانکہ میں نے لاہور یا گورداسپور کا چیلنج دیا تھا نہ کہ قادیان کا اور اظہر صاحب نے اپنی تقریر
میں اس کو بھی تسلیم کیا ہے کہ یہ تجویز خود ان کی طرف سے تھی ۔
(۳) اظہر صاحب نے جہاں ان دو باتوں میں اپنے صدر صاحب کے بیان کی قلعی
کھولدی ہے وہاں اپنی طرف سے ایک غلط بیانی زائد بھی کر دی ہے اور وہ یہ کہ وہ کہتے ہیں کہ
د میں نے کہا کہ مباہلہ قادیان میں ہونا چاہیئے ۔ اور مرزا غلام احمد کی صداقت پر ہونا چاہیئے ۔
مرزا محمود نے تسلیم کر لیا ہے کہ بے شک احرار قادیان میں ہی آ کر ہم سے مباہلہ کر لیں ۔“
،،
اس فقرہ کو پڑھ کر ہر شخص یہی سمجھے گا کہ مباہلہ قادیان میں ہونا چاہیئے اور سلسلہ احمدیہ کی
صداقت میں ہونا چاہیئے اور سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے متعلق ہی ہونا چاہیئے ۔ نہ کہ ہتک
آنحضرت ﷺ فداہ قلبی ونفسی کے الزام کے متعلق ۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ گویا میں نے

انوار العلوم جلد ۱۳
477
اصل بنائے مباہلہ کو ترک کر دیا ہے۔ حالانکہ یہ بالکل غلط ہے میں نے کبھی اصل بنائے مباہلہ کو
ترک نہیں کیا۔ بلکہ اس کے برعکس میں نے تو یہ کہا تھا کہ احرار اس لئے ہتک آنحضرت
کے الزام کے متعلق مباہلہ کرنے سے گریز کرتے ہیں کہ انہیں معلوم ہے کہ مسلمانوں میں سے
تعلیم یافتہ طبقہ جانتا ہے کہ احرار کا یہ الزام کہ بانی سلسلہ احمدیہ اور جماعت احمد یہ نے
صلى الله آنحضرت ﷺ کی ہتک کی ہے بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ لیکن پھر بھی ہم احرار کے اس
مطالبہ کو تسلیم کر لیتے ہیں کہ صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی مباہلہ ہو جائے
بشر طیکہ یہ مباہلہ پہلے مباہلہ کے علاوہ ہو۔ اور اس کے لئے الگ پانچ سو آدمیوں کی تعدا د دونوں
فریق کی طرف سے پیش کی جائے لیکن لیڈر وہی ہوں ۔ اب رہا مباہلہ میں شامل ہونے والوں
کی تعداد کا سوال ۔ اس کے متعلق صدر احرار کا نفرنس چنیوٹ میں بیان کرتے ہیں کہ
وو
۲۳ نومبر کو زعمائے احرار اور ہزاروں مسلمان قادیان کے میدان
مباہلہ میں پہنچ جائیں گے ۔“
،،
( مجاہد ۶ نومبر صفحه (۲)
ان الفاظ سے واضح ہے کہ میری بیان کردہ شرائط کو وہ صرف میرے لئے حجت قرار دیتے
ہیں ۔ اور خود اس پر کار بند ہونے کے لئے تیار نہیں ۔ لیکن اس کے باوجود اخبار میں اعلان
کرتے چلے جاتے ہیں کہ انہیں میری سب شرائط منظور ہیں ۔ اگر شرائط کی منظوری اسی کا نام
ہے تو کوئی خدا کا بندہ یہ بتائے کہ نامنظوری کسے کہتے ہیں ۔
۔
مباہلہ کرنے والوں کی فہرستیں میں نے لکھا تھا کہ ضروری ہے کہ شرائط کے تصیفہ کے ساتھ مباہلہ کرنے والوں کی فہرستیں
بھی دی جاتیں تا کہ ان کے متعلق تحقیق کر لی جائے ۔ اظہر صاحب کہتے ہیں ۔ اگر ان میں سے
کوئی بیمار ہو گیا تو اس کا کیا علاج ہو گا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کا علان آسان ہے ۔ اور وہ
یہ کہ دس یا پندرہ فیصدی نام مطلوبہ تعداد سے زیادہ دے دیئے جائیں ۔ اگر پانچ سو میں سے یا
ہزار میں سے جتنی تعداد کا بھی فیصلہ ہو بعض لوگ نہ پہنچ سکیں تو ان کی خالی جگہ زائد تعداد میں
سے پُر کر لی جائے ۔ ہاں اگر اظہر صاحب کو یہ خیال ہو کہ شائد وہ پانچ کا پانچ سو ہی نہ پہنچ سکے تو
پھر کیا ہوگا ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کا یہ معاملہ ہو کہ پندرہ فی
صدی سے زائد آدمی ریز رو رکھ کر بھی ان کے غیر حاضروں کی کمی پوری نہ ہو سکے۔ تو یہی سمجھا

انوار العلوم جلد ۱۳
478
جائے گا کہ خدا تعالیٰ نے اس قوم کو مباہلہ سے بھی پہلے پکڑ لیا ہے ۔ ورنہ دس پندرہ فی صدی کی
اتنی تعداد ہے کہ عام حالات میں اس قدر آدمیوں کا ایسے اہم کام کے لئے پختہ وعدہ کر کے نہ
پہنچ سکنا ایک خلاف عقل بات ہے ۔ اور یا تو وہ لوگ عذاب الہی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس
حد تک معذور ہو جائیں گے ۔ یا پھر یہ سمجھا جائے گا کہ دین کے لئے قربانی کرنے کا ان میں مادہ
ہی نہیں ۔ اور یہ خون ان کے باطل پر ہونے کا ایک ثبوت ہوگا ۔ شائد اظہر صاحب کو اپنا پہلا فقرہ
یاد نہیں رہا۔ اسی لئے وہ ساتھ یہ فقرہ بھی لکھ گئے ہیں کہ ہم اپنی طرف سے ان کی ہزار کی شرط کو
بھی منظور کر چکے ہیں ۔“ (مجاہد ۵ نومبر صفحہ (۷) یہ عجیب لطیفہ ہے ۔ کہ اپنی نسبت تو وہ لکھتے ہیں
کہ پانچ سو یا ہزار کی شرط مرزا محمود کی عائد کردہ ہے ۔ ہمارے نمائندے ہزار سے بھی بہت
زیادہ ہوں گے۔ اور ہماری نسبت لکھتے ہیں کہ ہم انہیں پانچ سو یا ہزار کا پابند نہیں کرتے بلکہ جس
قدر آدمی ان کو مل سکیں ۔ وہ لے آئیں جب دونوں فریق کو ہی انہوں نے اس شرط سے آزاد کر کومل ۔
دیا۔ تو اس فقرہ کے معنی ہی کیا ہوئے کہ اپنی طرف سے ہم ان کی ہزار کی شرط کو بھی منظور کر چکے
ہیں ۔ انہیں تو یہ لکھنا چاہیئے تھا کہ ہم اس شرط کو دونوں فریق پر سے اڑا چکے ہیں ۔
الله
کی
احرار کا تاریخ مباہلہ مقرر کرنا میں نے اعتراض کیا تا کہ احرار کو ۱۳ نومبری تاریخ مقرر کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ ان
کے اس اعلان کے بعد کہ انہیں میری سب شرائط منظور ہیں، میرے شائع کردہ اعلان کی روشنی
میں یا تو تاریخ مقرر کرنے کا حق مجھے حاصل ہے یا دونوں فریق کو مجموعی طور پر ۔ اس پر مسٹر مظہر کو ۔
علی صاحب اظہر لکھتے ہیں کہ ” شائد مرزا صاحب کو بھول گیا ہے ۔ کہ وہ اپنے خطبہ مطبوعہ
دو
۱۸۔ اکتوبر میں کہہ چکے ہیں کہ :۔
خدا تعالیٰ نے ان (احرار ) کی گردن پکڑی ہے اس لئے کسی کو سامنے
انے کی جرات نہیں ہوئی ۔ اگر ہمت ہے تو سب کے سب آئیں ۔“
اول تو اس فقرہ میں تحریف ہے۔ لیکن اسے درست سمجھ کر بھی میں ہر اردو دان شخص سے
پوچھتا ہوں کہ کیا اردو سے مس رکھنے والا شخص اس عبارت کے وہ معنی کر سکتا ہے جو اظہر صاحب
نے کئے ہیں ۔ میں نے یہ فقرہ اس موقعہ پر استعمال کیا تھا کہ احرار با قاعدہ سب لیڈروں کی
طرف سے مباہلہ کو منظور کرنے کی بجائے ایک شخص کو قادیان بھیج دیتے ہیں جو اپنی طرف سے

انوار العلوم جلد ۱۳
479
ایک اعلان کر دیتا ہے ۔ کیوں نہیں سب کے سب جو میرے مخاطب ہیں اس کی منظوری کا اعلان
کرتے ۔ اس سے تاریخ کا تعیین کا حق احرار کو کہاں سے ملا۔
سے یہ فقرہ چنا گیا ہے اس کے
احرار کی دھینگا مشتی لطیف یہ ہے کہ میرے جس خطبہ سے یہ فقرہ :
دو
آخر میں میرا یہ فقرہ بھی موجود ہے کہ :۔
جب نہ کوئی تاریخ مقرر ہوئی ہے نہ شرائط طے ہوئے ہیں تو احمدی فرار
کیسے کر گئے ۔ فرار تو تب ہے کہ شرائط طے ہو جائیں وقت مقرر ہو جائے اور پھر ایک
فریق نہ آئے
( الفضل ۸ - اکتوبر )
اس فقرہ سے صاف ظاہر ہے کہ میرے نزدیک شرائط کا طے ہونا اور اس کے بعد وقت کا
مقرر کیا جانا دونوں فریق کے اختیار میں رکھا گیا ہے نہ کہ احرار کو اختیار دیا گیا ہے کہ جو چاہو شرط
پیش کر دو اور جو چاہو وقت مقرر کر دو ۔ جب میرے نزدیک اب تک شرائط ہی طے نہیں ہوئیں تو
میں تاریخ سے کس طرح اتفاق کر سکتا ہوں ۔
۔
اسی طرح میرے خطبہ مطبوعہ ۶ ۔ اکتوبر میں لکھا ہے:۔
جو شرائط احرار پیش کرنا چاہتے ہیں وہ پیش کریں تا کہ جلد سے جلد مباہلہ
کی تاریخ اور مقام کی تعیین کا اعلان کیا جا سکے ۔“
،،
ان فقرات کی موجودگی میں اور بغیر اس کے کہ زبان ان معنوں کی اجازت دیتی ہو جو
میرے مذکورہ بالا فقرہ سے مسٹر مظہر علی صاحب اظہر نے نکالے ہیں، احرار کے لئے یہ حق نکال
لینا کہ وہ جو تاریخ چاہیں مقرر کر دیں، معقولیت نہیں بلکہ دھینگا مشتی ہے ۔
احرار کی ٹال مٹول کی وجہ اب میں یہ بتانا چاہتاہوں کہ احرا کا اس قم کی نال یہ
وجہ مٹول سے مطلب کیا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ احرار
کو اس سال قادیان میں کا نفرنس کرنے سے حکومت نے روک دیا تھا۔ جب انہوں نے میرا
چیلنج مباہلہ پڑھا تو انہوں نے سوچا کہ مباہلہ تو خیر دیکھا جائے گا۔اس موقعہ سے فائدہ اٹھا کر ہم
حکومت سے برسرِ پیکار ہوئے بغیر قادیان میں کا نفرنس کر لیں گے۔ کیونکہ مباہلہ کا چیلنج جماعت
احمد یہ کی طرف سے ہے اور ان کے بلانے پر جائیں گئے حکومت ہم کو روکے گی نہیں ۔ چنانچہ یہ
امر دل میں رکھ کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ بغیر اس کے کہ شرائط تحریر طے نہ ہوئی ہونگی اور کئی باتیں

انوار العلوم جلد ۱۳
480
عین موقعہ پر ایسی نکل آئیں گی جن کی بناء پر مباہلہ سے انکار کیا جا سکے گا۔ ہاں اس بہانہ سے
قادیان میں کا نفرنس کا موقعہ مل جائے گا۔
تاریخ مباہلہ کے متعلق اس قدر عرصہ پہلے اعلان کرنے سے غرض یہ تھی کہ اگر وہ میری شرط
مانتے کہ شرطیں طے ہونے کے بعد تاریخ مقرر کی جائے اور پندرہ دن کی مہلت دی جائے تو
اس صورت میں اس عرصہ میں انہیں اپنا انتظام کرنا اور ہنگامہ کے لئے لوگوں کو جمع کرنا مشکل
ہوتا ۔ اب انہوں نے قریباً ڈیڑھ ماہ پہلے آپ ہی تاریخ مقرر کر دی تا کہ اس عرصہ میں لوگوں کو
آمادہ کر کے کا نفرنس کی تیاری کر لیں ۔
یہ باتیں جو میں نے بیان کی ہیں، ان کے مندرجہ ذیل ثبوت ہیں :۔
(1) احرار اپنی تمام تقریروں میں لوگوں کو ۱۳ - نومبر کے دن قادیان پہنچنے کے لئے کہہ
رہے ہیں ۔ اور عام تحریک کی جا رہی ہے کہ لوگ اس دن ہزاروں کی تعداد میں قادیان پہنچیں ۔
(۲) اس خیال سے کہ شائد بہت سے لوگ مباہلہ کے نام سے قادیان جانے کے لئے
تیار نہ ہوں گے ۔ اس امر کی بنیاد رکھی جا رہی ہے کہ ایک جماعت ایسی ہو گی جو صرف مباہلہ کو
دیکھنے آئے گی ۔ چنانچہ مسٹر مظہر علی صاحب اظہر اپنے جواب لکھتے ہیں کہ :۔
در مجلس مباہلہ کا انتظام جس طرح مرزا محمود فرمائیں، ہمیں منظور ہوگا ۔ فقط
یہ احتیاط چاہیئے کہ مباہلین کو دیکھنے والے لوگوں کی راہ میں روکاوٹ نہ ڈالی
( مجاہد ۵۔ نومبر صفحہ ۵)
جائے ۔
♡
اس عبارت سے اور احرار کی تقریروں سے جو وہ باہر کر رہے ہیں۔ صاف ظاہر ہے کہ
پبلک کے کچھ حصہ کو یہ کہہ کر قادیان آنے کی تحریک کی جا رہی ہے کہ وہاں چل کر مباہلہ دیکھنا ۔ تا
کہ مباہلہ کی آڑ میں ایک بڑا اجتماع کر کے ممنوعہ کا نفرنس کی جا سکے ۔ بلکہ نظارہ بینوں کے لئے
روک نہ ہونے کے مطالبہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت فساد کرنے کی صورت میں بھی
مد نظر ہے۔
(۳) قادیان کے اردگرد کے دیہات میں احرار کی طرف سے لوگ جا کر لوگوں کو کہہ
رہے ہیں کہ ۳۔ نومبر کو مباہلہ بھی ہو گا ۔ اس دن لوگ مباہلہ دیکھنے کے لئے جمع ہوں ۔ اس
دیدار نمائی کی تحریک کے اس کے سوا کیا معنی ہو سکتے ہیں کہ لوگ جمع ہو جائیں اور کانفرنس کی جا

انوار العلوم جلد ۱۳
481
سکے۔ اور ہو سکے تو کچھ فساد بھی کھڑا کر دیا جائے ۔ ورنہ مباہلہ میں نہ لمبی چوڑی تقریریں ہونی
ہیں کہ ان کے سننے کے لئے لوگوں کو بلایا جا رہا ہے ۔ اور نہ وہاں کوئی تماشا ہونا ہے کہ جس کے
دیکھنے کے لئے علاقہ کے لوگوں کو جمع کیا جا رہا ہے ۔ مباہلہ ہو کر چھپ جائے گا اور لوگوں کو خود
حالات معلوم ہو جائیں گے ۔
(۴) مگر ان سب دلائل سے بڑھ کر چوتھی دلیل وہ اشتہار ہے۔ جو ( مولانا ) عنایت
اللہ امیر مجلس احرار قادیان (ضلع گورداسپور )‘ کی طرف سے قادیان کے نواحی علاقہ میں
،،
شائع ہو رہا ہے۔ اس اشتہار میں چندہ کی اپیل کی گئی ہے اور لکھا ہے کہ:۔
دو
پچھلے سال قادیان میں جو کانفرنس ہوئی تھی، اس میں نصف لاکھ کے
قریب مسلمان جمع ہوئے تھے ۔ حالانکہ کا نفرنس کا پہلا سال تھا۔ اس سال انشاء اللہ
لاکھوں کی تعداد میں مسلمان قادیان میں جمع ہونے والے ہیں ۔“
احرار کی قادیان میں فساد پیدا کرنی کی نیت غرض مذکورہ بالا باتوں سے ثابت ہے کہ احرار
کی اصل غرض مباہلہ نہیں بلکہ کانفرنس کا انعقاد ہے۔ اور قادیان میں مباہلہ ہونے پر اصرار بھی
اسی وجہ سے ہے۔ مگر قادیان ہمارا مقدس مقام ہے۔ ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد اس کو
سب دنیا سے زیادہ عزیز جانتے ہیں ۔ ہم یہ نہیں کر سکتے کہ اپنے ہاتھوں سے فساد کی جگہ بنا ئیں ۔
اسلام نے اس اصل کو تسلیم کیا ہے کہ مقدس مقامات دوسرے لوگوں کی شرارتوں سے پاک
رہنے چاہئیں ۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ ہم احرار کو کانفرنس کے انعقاد میں مدد دیں۔ اس لئے میں
صاف لفظوں میں کہہ دینا چاہتا ہوں کہ ہم قادیان میں مبالہ کے لئے تیار ہیں مگر کا نفرنس کے
لئے نہیں ۔ اگر احرار کوفی الواقع مباہلہ منظور ہے تو
ا۔ شرائط طے کر لیں
۲۔ پھر ایک تاریخ بتراضی طرفین مقرر ہو جائے جس کی اطلاع حکومت کو بغیر انتظام دے
دی جائے گی۔
۔ اگر وہ قادیان میں مباہلہ کرنا چاہتے ہیں تو لوگوں کو جو عام دعوت انہوں نے دی ہے
اس کو عام اعلان کے ذریعہ سے واپس لیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
482
۴۔ مجلس احرار ہمیں یہ تحریری وعدہ دے کہ مباہلہ کے دن اور اس سے چار دن پہلے
اور چار دن بعد کوئی اور جلسہ یا کانفرنس سوائے اس مجلس کے جو مباہلہ کے دن بغرض مباہلہ منعقد
ہوگی وہ منعقد نہیں کریں گے ۔ اور نہ جلوس نکالیں گے اور نہ کوئی تقریر کریں گے۔ اور یہ تحریر مجاہد
میں بھی شائع کر دی جائے ۔
۵۔ یہ کہ ان کی طرف سے مباہلہ کرنے والوں کے سوا جن کی فہرست ان کو پندرہ دن پہلے
سے دینی ہوگی کوئی شخص باہر سے نہ تحریری نہ زبانی بلایا جائے گا۔ نہ وہ (اس صورت میں کہ انہیں
ہماری ضیافت منظور نہ ہو ) کسی کی رہائش کا یا خوراک کا جماعتی حیثیت میں یا منفردانہ حیثیت
میں مذکورہ بالا نو ایام میں انتظام کریں گے گے۔ ۔
۶
۔ مباہلہ کی جگہ پر مباہلہ کرنے والوں اور منتظمین اور پولیس کے سوا اور کسی کو جانے کی
اجازت نہ ہوگی ۔ نہ
اگر وہ مذکورہ بالا باتوں پر عمل کرنے کے لئے تیار نہ ہوں تو ہر حق پسند شخص تسلیم کرے گا کہ
احرار کی نیت مباہلہ کی نہیں بلکہ اس بہانے سے قادیان میں کا نفرنس کرنے کی ہے۔ پس میں یہ
واضح طور پر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس صورت میں ہم قادیان میں نہیں بلکہ گورداسپور یا لاہور
میں مباہلہ کریں گے۔ وہاں بے شک جس قدر آدمیوں کو چاہیں، بلا لیں ۔ گو اس صورت میں بھی
مباہلہ کرنے والوں کے علاوہ دوسرے آدمیوں کو میدان مباہلہ میں آنے کی اجازت نہ ہوگی۔
میرے اس اعلان کے بعد بغیر شرائط طے کئے کے اور بغیر ایسی تاریخ کے مقرر کئے کے جو دونوں
فریق کی رضا مندی سے ہو۔ اگر احرار ۱۳ نومبر یا اور کسی تاریخ کو قادیان آئیں تو اس کی
غرض محض کا نفرنس ہوگی نہ کہ مباہلہ ۔ اور اس صورت میں اس کی ذمہ داری یا تو حکومت پر ہوگی یا
احرار پر ۔ جماعت احمد یہ پر اس کی کوئی ذمہ واری نہ ہوگی ۔ ا
ایک افتراء کی تردید مباہلہ کے متعلق تو جو کچھمیں نے لکھنا تھالکھ دیا ہے۔ مگر میں ایک اور افتراء کی بھی جو مظہر علی صاحب اظہر نے میری
نسبت کیا ہے تردید ضروری سمجھتا ہوں ۔ مسٹر اظہر صاحب نے اپنے جواب میں میرے خطبہ سے
ایک فقرہ جو ذیل میں درج ہے۔ نقل کیا ہے۔ تحریریں صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی ہوں، کسی اور احمدی کی نہ ہوں۔ کیونکہ اور احمدیوں سے بعض دفعہ غلطی بھی ہو جاتی

انوار العلوم جلد ۱۳
483
،،
ہے۔ بہر حال دوسروں کی تحریر حجت نہیں ہو سکتی ۔“ ( الفضل مطبوعه ۶ - اکتوبر )
اس فقرہ کو نقل کر کے مسٹر مظہر علی صاحب اظہر لکھتے ہیں ۔ کہ اس عبارت میں مرزا
صاحب نے صاف الفاظ میں تسلیم کیا ہے کہ ان کی اور ان کے بھائیوں اور متبعین کی تحریروں
۔ چونکہ مرزا صاحب
میں توہین رسول کریم اور تو اور توہین مکہ معظمہ و مد ہ و مدینہ منورہ موجود ہے ۔ چونا به
نے اقبال جرم کر لیا ہے اس لئے ہم نے انہیں مجبور نہیں کیا ۔ ( مجاہدہ ۵ ۔ اکتو بر صفحہ ۷
کالم (۳)
میرا پہلا جواب تو اس کے متعلق یہ ہے کہ لعنة اللہ علی الکاذبین اور یہ کہ اگر اس
عبارت سے یہ مطلب نکلتا ہو۔ یا میرے د ہو۔ یا میرے دل میں کوئی ایسی بات ہو تو اللہ تعالیٰ کا عذاب مجھ پر
اور میری اولاد پر ہو۔ اگر مسٹر مظہر علی صاحب میں کوئی تخم دیانت باقی ہے اور انہوں نے صحیح سمجھ
۔ کہ میں کر یہ فقرات لکھے ہیں ۔ تو کیا وہ جرأت کریں گے کہ وہ بھی ایک اعلان کر دیں کہ میں اللہ تعالیٰ یہ
کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس فقرہ کا یہی مطلب ہے کہ مرزا محمود احمد اور اس کے بھائی اور
جماعت احمد یہ رسول کریم ﷺ کی ہتک کیا کرتی ہے اور اس میں اقبال جرم ہے ۔ اور اگر
میں اس بیان میں لوگوں کو دھوکا دیتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مجھ پر اور میرے بیوی بچوں پر لعنت
نازل ہو ۔اظہر صاحب کے لئے اس قسم کی لعنت کا اعلان کرنا بڑی بات نہیں کیونکہ وہ جس فرقہ ہو۔
سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے نزدیک حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ پر لعنت بھیجنا بھی کارثواب سمجھا
جاتا ہے ۔ اگر اپنے لئے اور اپنے بیوی بچوں کے لئے انہوں نے لعنت طلب کر لی جس کا طلب
کرنا ان پر واجب ہو گیا ہے تو یہ انہیں زیادہ گراں نہیں گزرنا چاہئے۔
مسٹر مظہر علی صاحب نے تحریف کی دوسرا جواب میں یہ دینا چاہتا ہوں کہ
اظہر صاحب نے اپنی سہولت کے لئے
اس فقرہ میں تحریف کی ہے۔ میرا اصل فقرہ یہ ہے ۔ اور احمدیوں سے بعض دفعہ غلطی بھی ہو جاتی
ہے۔ اور پھر ان کی غلطیوں کی اصلاح بھی ہو جاتی ہے۔ لیکن بہر حال دوسروں کی تحریر حجت نہیں
الفضل مطبوعه ۶ - اکتوبر )
ہو سکتی ۔“
،،
ناظرین دیکھیں کہ مسٹر مظہر علی صاحب اظہر نے کس طرح تحریف سے کام لیا ہے۔ ایک
نہایت ضروری فقرہ جو دو فقروں کے درمیان ہے خاموشی سے ا سے اڑا دیا ہے۔ قرآن کریم میں

انوار العلوم جلد ۱۳
484
تحریف ماننے والے لوگوں کے لئے یہ کوئی عجیب بات نہیں ۔ لیکن پھر بھی اس طرح اخبار میں
دوسرے کے کلام کو محرف کر کے پیش کرنا انتہا درجہ کی دلیر ہے۔ ہر عقلمند مجھ سکتا ہے کہ میرے ہر
مندرجہ بالا فقرہ نے اس امر کو واضح کر دیا ہے کہ چونکہ ہر شخص اعلیٰ پایہ کا نہیں ہوتا۔ اگر کبھی اس اعلی
سے کوئی غلطی ہو جائے تو وہ جماعت کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی ۔ خصوصاً جبکہ اس کا علم ہونے پر
جماعت اس سے برأت ظاہر کر دے۔ اس سے یہ کہاں سے نکلا کہ میں نے اقبال کر لیا ہے کہ
مجھ سے اور میرے بھائیوں سے اور دیگر احمد یوں سے نعوذ بالله من ذالك رسول
کریم ﷺ کی ہتک ہوئی ہے۔ میں نے تو اپنے سابق اشتہار میں خدا تعالیٰ کی مؤکد عذاب قسم
کھائی تھی کہ رسول کریم لا فضل الرسل اور سید ولد آدم تھے۔“‘ کیا آپ کی ہتک کرنے
والا شخص یہ قسم اور مؤکد بغراب قسم کھا سکتا ہے ۔ یہ تو میری قسم ہے۔ اس کے علاوہ مباہلہ کے جو
الفاظ مباہلین کے لئے (جن میں میں میرے بھائی اور دوسرے احمدی شامل ہوں گے میں نے
تجویز کئے ہیں ۔ اس عبارت پر مشتمل ہیں ۔
صلى الله
ہم پر اور ہمارے بیوی بچوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہو۔ اگر ہم
رسول کریم ﷺ پر کامل یقین نہ رکھتے ہوں ۔ آپ کو خاتم النبیین نہ سمجھتے ہوں
آپ کو افضل الرسل یقین نہ کرتے ہوں اور قرآن کریم کو تمام دنیا کی ہدایت اور راہ
نمائی کے لئے آخری شریعت نہ سمجھتے ہوں ۔“
( الفضل ۶ - اکتوبر )
،،
جب اس اخبار میں جس کا فقرہ اظہر صاحب نے نقل کیا ہے۔ یہ الفاظ موجود ہیں جو مباہلہ
کے وقت میں اور میرے بھائی اور دیگر احمدی کہیں گے تو کس طرح کوئی عقل مند اس فقرہ کے یہ
معنی کر سکتا ہے کہ میں نے تسلیم کر لیا ہے کہ ہم نے رسول کریم ﷺ کی ہتک کی ہے۔
دوسروں کی تحریروں میں غلطی کا امکان میں نے جو بات کہی ہے صرف یہ ہے کہ ہر جماعت میں بعض
لوگ جہاد کی وجہ سے یا بعض منافق جماعت کو بد نام کرنے کے لئے ایسے امور شائع کر دیتے
ہیں یا بیان کر دیتے ہیں جو اس جماعت کے اعتقاد کے خلاف ہوتے ہیں ۔ اگر جماعت کو اطلاع
ہوتی ہے تو وہ ان کی تردید کر دیتی ہے۔ پس چونکہ دوسروں کی بعض تحریروں میں غلطی کا امکان ہو
سکتا ہے۔ اس لئے حجت صرف بانی سلسلہ کی تحریروں سے پکڑی جاسکتی ہے۔ اور یہ ایسی بات

انوار العلوم جلد ۱۳
485
نہیں جو جماعت احمد یہ سے مخصوص ہو۔ ہر جماعت کا یہی حال ہے۔ کوئی قوم بھی نہیں کہہ سکتی کہ
ہمارے ہر منصف یا خطیب کی تحریر یا بات قابل قبول ہے ۔
اور اس وجہ سے تمام فرقے قابل حجت صرف اپنے سلسلہ کے بانی کی کتب کو تسلیم کرتے
قابل
ہیں یا ایسے آئمہ کو جن کو وہ خالی از خطا سمجھتے ہوں اور اس بحث میں جو بحث میں نہیں پڑتے کہ بعض اور قا
اعتبار علماء بھی ہو سکتے ہیں ۔ مثلاً مسلمان غیر قوموں سے بحث کے وقت صرف قرآن کریم پر
انحصار رکھتے ہیں ۔ دوسری سب کتب کی نسبت کہتے ہیں ۔ کہ صحیح ہونگی ۔ تو تسلیم کریں گے ورنہ
نہیں ۔ کیا اس کا یہ مطلب لیا جائے گا ۔ کہ مسلمانوں کے نزدیک سب بزرگوں نے جھوٹ بولا
ہے۔ (نعوذ باللہ من ذالک ) مثال کے طور پر یہ بات لے لیجئے ۔ کہ مظہر علی صاحب جس فرقہ
سے یعنی شیعہ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔ اور سنی بھی
اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں ۔ اب اگر کوئی عیسائی ایک مسلمان پر یہ اعتراض کرے کہ تمہارے
حکام کو چھپا لیا
الله
على الله رسول کریم تو ( نعوذ باللہ من ذالک ( لوگوں سے ڈر کر خدا تعالیٰ کے حکام کو عروسة
کرتے تھے اور اس کی تائید میں وہ اظہر صاحب کے ہم مذہبوں کی معتبر کتاب تفسیر صافی کا حوالہ
صفحہ ۱۲۷ سے دے کر آنحضرت ﷺ کو جب حضرت علی کی ولایت کے اعلان کا حکم ہوا۔ تو
آپ نے نعوذ باللہ من ذالک لوگوں سے ڈر کر اس حکم کو چھپایا تو اب بتائیں ۔ کہ ایک مسلمان
کے لئے اس کے سوا کیا چارہ ہے ۔ کہ وہ کہے کہ اظہر صاحب یا ان کے ہم مذہبوں نے اگر غلطی
کی ہو تو اسلام اس کا ذمہ وار نہیں ہمارے لئے تو قرآن کریم حجت ہے۔ اور وہ تو رسول
عروسة
کی نسبت فرماتا ہے ۔ کہ انک لعلی خلق عظیم کہ سب اعلی اختلاق به حد
کریم
صلى الله
عروسه
کمال تیرے اندر پائے جاتے ہیں۔ پس قرآن کریم کی اس شہادت کے بعد ہم ایسی خرافات کو
لب تسلیم کر سکتے ہیں کہ آنحضرت کے لوگوں سے خوف کھا کر احکام الہی کو چھپا لیتے تھے
خواہ یہ قول احرار کے سیکرٹری کا مذہب ہو یا اس کی جماعت کا یا مثلاً اگر کوئی کینه در دشمن یہ
کب
اعتراض کرے کہ مسلمانوں نے یہ تسلیم کیا ہے ۔ کہ نعوذ باللہ من ذالک قرآن کریم محرف و مبدل
ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ مجلس احرار کے سیکرٹری مسٹر مظہر علی صاحب اظہر کا جس فرقہ سے
تعلق ہے ان کی کتابوں میں یہ لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر حضرت عمرؓ و غیر ہم کو قرآن کریم بطور
امانت دیا گیا تھا۔ حرفوه و بد لوہ انہوں نے نعوذ باللہ من ذالک اس میں تحریف کر دی۔

10 von 10 heute frei