کیا احرار واقعہ میں مباہلہ کرنا چاہتے ہیں

انوارالعلوم (جلد 13)

انوار العلوم جلد ۱۳
487
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ ھوالناصر
کیا احرار واقعہ میں مباہلہ کرنا چاہتے ہیں
برادران ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ کچھ عرصہ سے لیڈران احرار لوگوں پر یہ ظاہر کرنے کی
کوشش کر رہے ہیں کہ گویا وہ تو مباہلہ کرنے کے خواہش مند ہیں لیکن امام جماعت احمد یہ اس
سے گریز کر رہا ہے ۔ میں افسوس سے کہنا چاہتا ہوں کہ احرار کا یہ اعلان قطعاً درست نہیں اور
تقویٰ اور طہارت کے بالکل خلاف ہے ۔
صلى الله
حقیقت یہ ہے کہ احرار سلسلہ احمدیہ اور اس کے بانی پر یہ اعتراض کرتے تھے کہ ان کے
نزد یک رسول کریم ﷺ کی عزت نہیں کرتے بلکہ آپ کی ہتک کرتے ہیں ۔ اور اسی طرح یہ
کہ بانی سلسلہ احمد یہ اور جماعت احمد یہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے قادیان کو (نعوذ باللہ من
ذالک) افضل سمجھتے ہیں۔ اور اگر مکہ مکرمہ اور مدینہ منور کی اینٹ سے اینٹ بھی بج جائے تو بھی
وہ خوش ہوں گے۔ میں نے اس الزام کی تردید کی اور ان امور پر جماعت احرار کو مباہلہ کا چیلنج
دیا۔ اور اپنی طرف سے یہ شرطیں پیش کیں کہ
(1) پانچ سو یا ہزار آدمی دونوں طرف سے مباہلہ میں شامل ہورں اور یہ لوگ امام
جماعت احمد یہ اور ناظران سلسلہ احمدیہ اور پانچ لیڈران احرار کے جن کے نام دیئے گئے تھے
اور جن کی شمولیت ضروری قرار دی گئی تھی ۔ علاوہ ہوں ۔
(۲) مباہلہ لاہور یا گورداس پور میں ہو ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
488
(۳) دونوں طرف کے نمائندے مل کر تفصیلات طے کر لیں۔ اور اگر میری مقرہ کردہ
شرائط میں تبدیلی مناسب ہو تو وہ بھی تراضی فریقی سے کی جاسکتی ہے اور
(۴) ان مراحل کے بعد مباہلہ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے جو تصفیہ شرائط کے بعد پندرہ
دن کے وقفہ پر ہو۔ ان میں سے ایک بات بھی نہیں جو احرار نے تسلیم کی ہو۔ اور باوجود اس کے
وہ شور مچا رہے ہیں کہ وہ مباہلہ کے لئے تیار ہیں ۔
66
میرے اس اعلان پر مظہر علی صاحب اظہر نے یہ کہا تھا کہ وہ قادیان میں مباہلہ کرنا چاہتے
ہیں ۔ ان کے الفاظ تھے ۔ ”ہم مرز امحمود کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ مباہلہ سے پہلو تہی کر
سکے ۔ ہاں یہ ضروری وہ گا کہ مباہلہ قادیان میں ہو ۔ ( مجاہد ۲۔ اکتوبر ۱۹۳۵ صفحه (۲) چونکہ
میں سمجھتا تھا کہ یہ لوگ کم از کم دین کے ایسے اہم معاملہ میں ہنسی مذاق سے کام نہ لیں گے میں
نے اعلان کر دیا کہ اگر قادیان پر انہیں اصرار ہے تو بہت اچھا ہمیں یہی منظور ہے مگر باقی شرائط
کا تصفیہ ہو جانا ضروری ۔ روری ہے ۔ اور میں نے نے فیصلہ جلد کرانے کے لئے اپنی طرف ۔ رف سے نمائندوں کی
ایک کمیٹی بھی مقرر کر دی۔ جنہوں نے تصفیہ شرائط کے لئے زعمائے احرار کو الگ الگ رجسٹری
چٹھیاں لکھیں مگر ان میں سے کسی کی طرف سے بھی کوئی جواب نہیں ملا۔ اگر احرار ثابت کر دیں
کہ یہ رجسٹری چٹھیاں ان کو نہیں ملیں یا یہ کہ انہوں نے ان کا جواب بذریعہ ڈاک دے دیا تھا تو
میں ایک سو روپیہ احرار کو انعام دینے کے لئے تیار ہوں ۔ اور اس غرض کے لئے مسٹر سیف
الدین صاحب کچلو کو ثالث ماننے کو تیار ہوں ۔ جب بھی احرار چاہیں جماعت احمد یہ کا نمائندہ
ایک سو روپیہ مسٹر کچلو کے پاس جمع کرا دے گا ۔ اس کے پندرہ دن کے اندر احرارا اپنا ثبوت کچلو
صاحب کے سامنے پیش کر دیں۔ اور اگر کچلو صاحب ان کے حق میں فیصلہ کریں تو روپیہ ان کو
دیدیں اور اگر فیصلہ ہمارے حق میں ہو یا پندرہ دن کے اندر احرار ثبوت پیش نہ کریں تو روپیہ جمع
کرانے والے کو واپس مل جائے ۔
الغرض احرار کی طرف سے ہمارے کسی خط کا بذریعہ خط جواب نہیں دیا گیا ۔ آخر بار بار
زور دینے پر اظہر صاحب نے میرے نام ۱۴ ۔ اکتوبر کو ایک تاری بھیجا۔ ( یہ عجیب بات ہے کہ
اس موقع پر یہی ہمیں کوئی چٹھی نہیں بھجوائی گئی حالانکہ اس قدر پہلے تار بھیجوانا بالکل بے معنی تھا۔ )
کہ وہ ۲۳۔ نومبر کو مباہلہ کے لئے آ جائیں گے ۔ اس کا جواب ناظر شعبہ تبلیغ جماعت احمد یہ کی

انوار العلوم جلد ۱۳
489
طرف سے ۱۶ ۔ اکتوبر کو دیا گیا جس میں یہ لکھا گیا کہ پہلے حسب اعلان شرائط کا تصفیہ ہونا
ضروری ہے اس کے بعد مباہلہ کی تاریخ مقرر ہو گی ۔
اس کا جواب احرار کی طرف سے آج تک نہیں ملا۔ لیکن باوجود اس کے وہ لوگوں کو یہ
دھوکہ دے رہے ہیں کہ وہ مباہلہ کرنا چاہتے ہیں لیکن امام جماعت احمد یہ اس سے گریز کرنا
ایک چٹھی
ہے۔ اگر میرا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ۱۴ ۔ اکتو بر کو ان کے نام ان کے تار کے جواب میں ایک
ہماری جماعت کی طرف سے بھیجی گئی یا یہ غلط ہے کہ اس چٹھی کا جواب اس وقت تک ناظر دعوۃ و
تبلیغ کو بذریعہ چٹھی احرار کی طرف سے نہیں ملا تو میں اس پر ایک سور و پیہ کا مزید انعام مقرر کرتا
ہوں ۔ اور اس کے لئے بھی مسلمانوں کے مشہور لیڈر مسٹر سیف الدین صاحب کچلو کو ثالث تسلیم ۔
کرنے کو تیار ہوں ۔ اگر وہ دونوں طرف کے کا غذاب کو دیکھ کر اور اور ثبوت سن کر یہ فیصلہ کر
دیں کہ جماعت احمدیہ کی طرف سے احرار کو کوئی ایسی تحریر نہیں بھیجی گئی یا یہ کہ اس تحریر کا جواب
احرار کی طرف سے بذریعہ خط ناظر دعوة و تبلیغ جماعت احمد یہ کو دے دیا گیا تھا تو ایک سو روپیہ
مجلس احرار کو ہماری طرف سے ادا کر دیں ورنہ ان کے خلاف فیصلہ ہونے پر یا اس صورت میں
کہ پندرہ دن کے اندر اندر وہ اپنا ثبوت مسٹر کچلو کے پاس پیش نہ کریں، وہ رقم روپیہ جمع کرانے
والے کو واپس کر دی جائے گی ۔ جب بھی احرار چاہیں یہ روپیہ مسٹر کچلو صاحب کے پاس ہمارا
کوئی نمائندہ جمع کرا دے گا۔ اگر احرار دیانت سے کام لے رہے ہیں تو یہ فیصلہ جو میں خود
انہیں کے ایک ہم مذہب کے سپرد کرتا ہوں، وہ اس کے لئے آمادہ ہو جائیں اور مقررہ انعام ہم
سے وصول کر لیں ۔
یہ درست ہے کہ احرار نے ہمارے چیلنج کے جواب میں اخباروں میں یہ اعلان کرنا شروع
کیا تھا کہ انہیں سب شرائط منظور ہیں ۔ لیکن حقیقتاً یہ درست نہیں تھا کیونکہ اول اگر انہیں واعقی
سب شرائط منظور تھیں تو کیوں انہیں ان شرائط کے تحریر میں لانے سے گریز تھا۔ دوسرے میری
شائع کردہ شرطوں میں یہ شرط بھی شامل تھی کہ دونوں طرف کے نمائندے مل کر آخری ڈھانچہ
شرائط کا طے کر لیں ۔ لیکن جب وہ جماعت احمد یہ کے نمائندوں کو جواب تک نہیں دیتے تھے تو
اس شرط کا پورا ہوا تو الگ رہا، شرطوں کے پورا ہونے کا امکان تک باقی نہ رہا تھا۔
جب معاملہ اس حد تک پہنچا اور میں نے دیکھا کہ ایک طرف تو احرار شرطوں کو تحریر میں نہیں

انوار العلوم جلد ۱۳
490
لاتے اور دوسری طرف مباہلہ کے بہانے سے لوگوں میں کا نفرنس کی تیاری کی تحریک کر رہے
ہیں تو میں نے مناسب سمجھا کہ اب اس معاملہ کا دوٹوک فیصلہ ہو جانا چاہیئے ۔ چنانچہ میں نے اس
خیال سے کہ شاید احرار میری اخباری اعلانات کا جواب دینے میں اپنی ہتک محسوس کرتے
ہوں ۔ (گواس میں ہتک کی کوئی بات نہ تھی ) میں نے ناظر دعوۃ تبلیغ کو اپنا نمائندہ ہونے کی تحریر
لکھ دی۔ اور یہ تحریر بذریعہ رجسٹری ۱۵ نومبر کو انہوں نے مجلس احرار کو بھجوا کر خواہش کی کہ وہ
ان سے شرائط کا تصفیہ کر لیں ۔ لیکن آج تک اس کا بھی کوئی جواب احرار کی طرف سے نہیں دیا
گیا۔ اگر میرا یہ بیان درست نہیں تو میں اس کے غلط ثابت کرنے کیلئے بھی مزید ایک سو روپیہ کی
رقم مجلس احرار کیلئے بطور انعام مقرر کرتا ہوں ۔ اگر وہ یہ ثابت کر دیں کہ ایسا رجسٹری خط انہیں
نہیں بھجوایا گیا یا یہ کہ اس رجسٹری کا جواب وہ میری اس تحریر سے پہلے ناظر دعوۃ و تبلیغ کو تحریراً بھجوا
چکے ہیں تو ایک سو روپیہ جو میرا کوئی نمائندہ پہلے سے مسٹر کچلو کے پاس جمع کرا دے گا مسٹر کچلو کے
پاس جمع کرا دے گا مسٹر کچلو احرار کے سپرد کر دیں گے۔ لیکن اگر وہ میری بات کو غلط ثابت نہ کر
سکے یا روپیہ جمع کرانے کے بعد پندرہ دن کے اندر انہوں نے مسٹر کچلو کے پاس اپنا ثبوت پیش
نہ کر دیا تو پھر یہ روپیہ جمع کرانے والے کو واپس دے دیا جائے گا۔
دوسری حرکت جس کا ارتکاب احرار کی طرف سے ہو رہا تھا یہ تھی کہ وہ اس مباہلہ کے چیلنج
کو قادیان میں کا نفرنس کے انعقاد کا ذریعہ بنا رہے تھے۔ میں نے اس امر کا ثبوت پیش کر کے
اپنے اشتہار مورخہ ۷ ۔ نومبر کے ذریعہ اعلان کر دیا کہ اگر احرار فی الواقع مباہلہ کرنا چاہتے ہیں
ہے۔ کےذریعہ کردیا کہ چاہتےہیں
نہ کہ کانفرنس یا جلسہ تو اخباروں میں اعلان کر دیں کہ وہ زمانہ مباہلہ میں قادیان میں علاوہ مجلس
مباہلہ کے وہ کوئی اور کا نفرنس یا جلسہ نہیں کریں گے نہ اپنی طرف سے نہ ماتحت مجالس کی طرف
سے اور نہ افراد کی طرف سے ۔ اور یہ کہ وہ صرف انہیں لوگوں کو ساتھ لائیں گے جن کے نام
مباہلہ کی فہرست میں آ جائیں جو فہرست کے شائع شدہ شرائط کے مطابق پانچ سو یا ہزار سے
زائد نہیں ہونی چاہیئے، سوائے دس یا پندرہ فی صدی کے جو بطور ریز رو رکھے جائیں تا غیر
حاضروں کی جگہ ان سے پر کی جائے ۔ اور میں نے لکھا تھا کہ ایسی تحریر میں قبل از وقت دینے کی
صورت میں ہم قادیان میں ہی مباہلہ کرنے پر تیار ہوں گے۔ اور اگر وہ یہ تحریر نہ دیں اور ایسا
اعلان کریں تو اس کے یہ صاف معنی ہوں گے کہ وہ مباہلہ کا کا نفرنس کا بہانہ بنانا چاہتے ہیں ۔

انوار العلوم جلد ۱۳
491
تفصیل کے لئے دیکھو میرا اشتہار مطبوعہ ۷۔ نومبر ۱۹۳۵ ء ) مگر افسوس کہ اس وقت تک ان
کی طرف سے نہ تو یہ اعلان ان الفاظ میں ہوا ہے جن الفاظ میں کہ میرا مطالبہ تھا اور نہ ہی ایسی
کوئی تحریر ہمارے مطالبہ کے مطابق ہمیں دی گئی ہے۔ اگر یہ میرا بیان درست نہیں تو اس کے
لئے بھی میں شرائط مذکورہ بالا کے مطابق ایک سو روپیہ کا مزید انعام مقرر کرتا ہوں ۔ جماعت
احمد یہ کے نمائندے احرار کے اشتہارات اور نیز بعض گواہوں کو گواہیوں سے یہ ثابت کریں
گے کہ مباہلہ کے علاوہ احرار اس موقع پر قادیان میں ایک اور اجتماع بھی کرنا چاہتے تھے ۔ اگر
احرار اس کی تردید کریں کہ کانفرنس کی تحریک کا کوئی اشتہار ان کے قادیان کے کارکن اور صدر
کی طرف سے شائع نہیں ہوا اور یہ کہ ان کے زعماء نے مختلف جگہوں میں مباہلہ کرنے والے
کے سوا دوسرے لوگوں کو بھی اس موقع پر قادیان میں جمع ہونے کی تحریک نہیں کی اور جلسہ اور
تقریروں کی امید نہیں دلوائی تو وہ اس کا اعلان کر دیں جس پر جماعت احمد یہ کی طرف سے ایک احمد
سو روپیہ کچلو صاحب کے پاس جمع کروا دیا جائے گا جو احرار کے ثبوت کو سچا سمجھنے کی صورت میں
ان کو بلا توقف یہ رقم دے دیں گے ۔ ورنہ عدم ثبوت یا پندرہ دن تک ثبوت پیش نہ کرنے کی
صورت میں یہ رقم روپیہ جمع کرانے والے کو واپس کر دیں گے۔ ہاں یہ شرط ہو گی کہ میرے ان
سب مطالبات جن کے متعلق میں نے انعامات مقرر کئے ہیں، کٹھی تحقیق کی جائے ۔ ایک ایک ۔ ایکا
کو الگ الگ لینے کی اجازت نہ ہو گی تا کہ معاملہ لٹکتا نہ چلا جائے۔ سوائے اس صورت کے کہ
احراران مطالبات میں سے بعض کے اپنی غلطی تسلیم کر لیں کہ اس اس بارہ میں ہم سے غلطی ہوگئی
ہے اس لئے صرف فلاں فلاں معاملے کی ہم تحقیق کرانا چاہتے ہیں ۔
اگر احرار کو مسٹر سیف الدین صاحب کچلو کی شخصیت پر اعتراض ہو تو میں اس امر کے لئے
بھی تیار ہوں کہ مسٹر عبد اللہ یوسف علی صاحب آئی سی ایس ریٹائرڈ ۔ یا سر محمد یعقوب یا مولانا
ابوالکلام صاحب آزاد میں سے کسی کو ان امور کے تصفیہ کے لئے تجویز کر دیا جائے ۔ مذکورہ بالا
اشخاص میں سے جس پر بھی احرار کو اعتماد ہو میں شرائط مذکورہ بالا کے مطابق فیصلہ ان پر چھوڑ نے
کے لئے تیار ہوں اور احرار کی منظوری کے بعد مقررہ روپیہ فوراً جماعت احمدیہ کی طرف سے ان
کے پاس جمع کرا دیا جائے گا۔
برادران ! اگر احرار کو مباہلہ کرنا مطلوب ہے نہ کہ کانفرنس تو قادیان پر نہیں کیوں اصرار

انوار العلوم جلد ۱۳
492
ہے۔ کیا شریعت کی رو سے قادیان کے باہر مباہلہ ہو نہیں سکتا یا کیا نعوذ باللہ من ذالک اللہ تعالیٰ
کی قادیان میں حکومت سے اور باہر اس کی حکومت نہیں ۔ ہے۔ ہمارے لئے تو ایک وجہ موجود
ہے کہ حکومت نے احرار کو قادیان میں کانفرنس سے روکا ہوا ہے مگر وہ مباہلہ کے بہانہ سے اپنا
اجتماع کر کے حکومت کے حکم کو رد کرنا چاہتے ہیں ۔ دوسرے قادیان مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ
کے بعد اور ان سے اتر کر ہمارا مقدس مقام ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ایک جوش کے موقعہ پر
وہاں لوگ جمع ہوں اور فساد کی کوئی صورت پیدا ہو مگر احرار کو قادیان میں مباہلہ کر نیکی کوئی وجہ
نہیں ۔ اور اگر یہاں مباہلہ کر نیکی کوئی غرض ہو بھی تو مباہلہ والوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کو جمع
کرنے کی کوئی وجہ نہیں اور ان کا اصرار کرنا کہ یا تو ہم مباہلہ قادیان میں کریں گے ورنہ نہیں
کریں گے ایک ایسی بات ہے جس کی نسبت ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ وہ بالکل غیر ضروری اور
نا معقول ہے ۔
اب میں مسٹر مظہر علی صاحب اظہر کے اس جواب کو لیتا ہوں جو انہوں نے حکومت کو بھجوایا
اور اخبارات میں شائع کرایا ہے۔ آپ اس میں لکھتے ہیں ۔ ”آپ کی چٹھی نمبر ۳۴۷
ایس۔ایس ۔ بی مورخہ ۲۔ جولائی ۱۹۳۵ء کو (متن میں ) گورنمنٹ کا جو فیصلہ درج کیا گیا تھا
اس کے مطابق مجوزہ سالانہ تبلیغ کا نفرنس ترک کر دی گئی تھی ۔ مرزا محمود احمد نے اس پر مجلس احرار
کو چیلنج دینا شروع کر دیا کہ وہ مباہلہ کے لئے رضامند ہے۔ اور انہوں نے مجلس کے لیڈروں کو
اپنے معتقدوں کے ہمراہ قادیان آنے اور ان کا مہمان بننے کے لئے اخبار الفضل مطبوعہ
۶ ۔ اکتوبر ۱۹۳۵ء میں دعوت دی تھی ۔ اس لئے مجلس کو مجبوراً یہ چیلنج قبول کرنا پڑا ۔“ ( نبدے
ماترم ۲۰ نومبر ۱۹۳۵ء) اس چٹھی سے مسٹر مظہر علی صاحب نے چیف سیکرٹری صاحب
گورنمنٹ پنجاب پر اور اس کو شائع کر کے عوام الناس پر یہ اثر ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ
(1) احرار نے چونکہ قادیان میں کانفرنس ملتوی کر دی تھی، اس وجہ سے امام جماعت
احمد یہ نے انہیں چیلنج دینا شروع کر دیا۔ یعنی ان کی اس مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھا کر انہیں
لوگوں میں ذلیل کرنا چاہا۔
(۲) احرار قادیان آنے کا ارادہ ترک کر چکے تھے مگر چونکہ امام جماعت احمد یہ نے انہیں
قادیان آنے کا چیلنج دیا وہ اس چیلنج کو قبول کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ احرار پر رحم کرے

انوار العلوم جلد ۱۳
493
کہ وہ اسلام کو اس طرح بدنام نہ کریں کیونکہ یہ دونوں باتیں صریح جھوٹ ہیں۔ یہ بات بالکل
غلط ہے کہ چونکہ احرار کو قادیان میں کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا تھا اس لئے میں نے
احرار کو مباہلہ کا چیلنج دینا شروع کر دیا۔ میرا مباہلہ کا چیلنج لاہور یا گورداسپور کے لئے تھا۔ اگر
میں نے اس ممانعت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے لئے چیلنج دیا ہوتا تو میں قادیان آنے کا چیلنج
دیتا نہ کہ لاہور یا گورداسپور کا ۔ دوسری بات بھی یعنی یہ کہ احرار نے قادیان آنے کا ارداہ ترک یا
کر دیا تھا مگر جب میں نے ان کو چیلنج دیا کہ وہ قادیان آ کر مباہلہ کریں تو مجبوراً انہوں نے اس
چیلنج کو قبول کیا ویسی ہی جھوٹ ہے جیسی کہ پہلی بات ۔ انہوں نے ہرگز میرے چیلنج پر مجبور ہو کر
قادیان آنے کا ارادہ نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے مجھے مجبور کیا کہ میں قادیان میں مباہلہ کروں ۔
چنانچه ۲ ۔ اکتوبر ۱۹۳۵ء کے مجاہد میں مظہر علی صاحب اظہر کی جو تقریر شائع ہوئی ہے اس کا
عنوان یہ ہے۔
دوو
66
مرزا محمود کی دعوت مباہلہ کا کیفیت موت طاری کر دینے والا جواب مباہلہ قادیان میں کرد۔
ہونا چاہئے ۔ مرد ہو تو بال بچوں سمیت میدان میں نکل آؤ ۔ پھر اصل اعلان میں یہ فقرہ درج
ہے ۔ ” ہم مرزا محمود کو کوئی موقع نہیں دینگے کہ وہ مباہلہ سے پہلو تہی کر سکے ہاں یہ ضرور ہو گا کہ
مباہلہ قادیان میں ہو۔“ (مجاہد ۲ ۔ اکتوبر ۱۹۳۵ء) اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ
میرے مجبور کرنے پر انہوں نے قادیان آنا منظور نہیں کیا ۔ بلکہ خود انہوں نے اپنی طرف سے یہ ۔ ا
شرط لگائی کہ وہ صرف قادیان میں مباہلہ کر سکتے ہیں باہر نہیں ۔ اس کے بعد احرار کا حکومت کو یہ
لکھنا کہ ہم تو قادیان نہ جاتے تھے مرزا محمود نے ہمیں مجبور کر کے قادیان بلایا ہے، کیا کسی عقلمند
انسان کے نزدیک بھی درست ہو سکتا ہے؟ اور کیا یہ فعل دیانت داری کا فعل سمجھا جا سکتا ہے؟ اور یہ
میں مذکورہ بالا دونوں امور کے لئے بھی سوسور و پیہ مزیدا نعام مقرر کرتا ہوں کہ
(۱) اگر میرے اعلانات سے یہ نتیجہ نکل سکے کہ میں نے مباہلہ کا چیلنج اس لئے دیا تھا کہ
احرار کو قادیان آنے کی ممانعت تھی یا
(۲) یہ ثابت ہو جائے کہ احرار تو قادیان آنے کو تیار نہ تھے مگر میں نے انہیں مجبور کیا کہ
وہ ضرور قادیان آ کر ہی مباہلہ کریں تو سو سو روپیہ مزید انعام ان دونوں باتوں کے ثابت
ہونے پر مجلس احرار کو جماعت احمدیہ کی طرف سے دیا جائے گا۔ اور اس انعام کے تصفیہ کے

انوار العلوم جلد ۱۳
494
لئے بھی میں مذکورہ بالا شرائط اور مذکورہ بالا ثالثوں میں سے کسی ایک کو پیش کرتا ہوں ۔ کیا میں
امید کروں کہ مجلس احراران امور کے لئے مذکورہ بالا شرائط کے ماتحت مذکورہ بالا لوگوں میں
سے کسی ایک سے فیصلہ کرانے کو تیار ہو گی ؟ یہ لوگ سب کے سب غیر احمدی ہیں اور احرار کے ہم
مذہب ہیں اور مسلمانوں کے مسلمہ لیڈر ہیں ۔ اور ان : ران میں سے کسی ایک کی نسبت بھی یہ شبہ نہیں کیا
جا سکتا کہ وہ احرار کے مقابل پر میری رعایت کریں گے ۔ بلکہ ہر انصاف پسند تسلیم کرے گا کہ
میں نے گویا خود احرار کے اپنے ہم مذہبوں کے سپردان امور کا فیصلہ کر دیا ہے۔ مگر اس فیصلہ
کے لئے یہ شرط ہو گی کہ تحریری صورت میں با دلائل دیا جائے اور دونوں فریق کے دلائل کو نقل کر
کے وجوہ فیصلہ لکھی جائیں اور دونوں فریق کو ایک ایک نقل اس کی فوراً دے دی جائے تا کہ بعد
میں اس فیصلہ کو شائع کیا جا سکے ۔
برادران ! میں اس بارہ میں جو کچھ کر سکتا تھا وہ میں نے کر دیا ہے اور میں امید کرتا ہوں
کہ آپ اللہ تعالیٰ کے خوف کو دل میں رکھ کر انصاف سے کام لیں گے اور احرار کی اس دھو کہ
دہی کا ازالہ کریں گے کہ وہ لوگوں کو یہ کہتے پھرتے ہیں کہ احمدی مباہلہ سے گریز کرتے ہیں جو
بالکل جھوٹ اور غلط ہے ۔ ہم اب بھی مباہلہ کے لئے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ پہلے دونوں
فریق کے نمائندے آپس میں تحریری طور پر شرائط طے کر لیں ۔ اور مجلس مباہلہ کے لئے ایک
مسلمہ فریقین صدر مقرر ہو جاوے جو اس امر کا ذمہ دار ہو کر مسلمہ فریقین شرائط کی پابندی کی
جائے گی اور مباہلہ لاہور یا کسی ایسے مقام پر جو طرفین کے لئے پرامن اور مناسب ہو وقوع میں
آ جائے۔ لیکن اگر اب بھی احرار کو قادیان میں مباہلہ ہونے پر اصرار ہو تو پھر اس صورت میں
انہیں چاہیئے کہ میری شائع کردہ شرائط کے ماتحت سمجھوتہ کر لیں ۔ اس صورت میں ہم ان کے
ساتھ مل کر جو حکومت کو لکھ دیں گے کہ مباہلہ قادیان میں دونوں فریق کی ذمہ داری پر ہوگا ۔ اور
کسی قسم کی بدنظمی کا خطرہ نہ ہوگا۔ اور اگر یہ بھی منظور نہ ہو تو آؤ یوں کر لیں کہ فریقین مباہلہ کے
الفاظ کی تعیین کر لیں اور دونوں فریق اپنے اپنے الفاظ پر دستخط کر کے ایک دوسرے کو دے دی تا
کہ رسالہ کی صورت میں اسے شائع کر دیا جائے ۔ آخر مباہلہ کی دعا خواہ تحریر میں آئے یا زبانی
کی جائے ایک سا اثر رکھتی ہے ۔ اور خدا تعالیٰ جس طرح منہ کی باتیں سنتا ہے قلم کی تحریر سے بھی
آگاہ ہوتا ہے۔ لیکن اگر ان سب باتوں کے باوجود احرار مباہلہ پر تیار نہ ہوں لیکن غلط بیانی سے

انوار العلوم جلد ۱۳
495
کام لیتے چلے جاویں تو انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور میں غلط بیانیوں کا نکھار ہو کر
رہے گا۔ ان کی غلط بیانیاں چند دن تک انہیں نفع دے سکتی مگر ہمیشہ کے لئے نہیں ۔ بعض لوگ
جوش کی حالت میں اگر ان کے فریب میں آبھی جائیں تو بے شک آجائیں مگر صا دقت آخر
غالب آ کر رہے گی ۔ اور جلد یا بدیر دنیا پ کھل جائے گا کہ یہ سب کا روائی احرار نے شہید گنج کی
غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے کی تھی۔ ایک زندہ اور خبر دار خدا کے ہاتھ میں ہماری قسمتیں ہیں
وہ جھوٹ کو کبھی سر سبز نہیں ہونے دے گا۔ وہ اس دھو کہ کو قائم نہیں رہنے دے گا۔ اس مالک یوم
الدین خدا کے پاس ہماری اپیل ہے کہ وہ احرار کے اس افزاء کی قلعی کھول دے۔ اور مسلمانوں
کو سمجھ دے کہ ان کے اس فریب میں نہ آئیں اور بے گناہوں کو بے وجہ ہدف ملامت نہ
بنائیں کہ یہ فعل خدا تعالیٰ کی نگاہ میں پسندیدہ نہیں ۔ فتح یہ نہیں کہ انسان جھوٹ سے لوگوں کو
اشتعال دلاوے ۔ فتح یہ ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے لئے سچائی پر قائم رہے۔ مکہ کے کافر بھی
لوگوں کو رسول کریم ﷺ کے خلاف جھوٹ بول کر بھڑ کا دیا کرتے تھے۔ پھر اگر آپ کے
ادنیٰ خادموں اور جاں نثاروں کے خلاف احرار جھوٹ بول کر اشتعال دلانے کی کوشش کریں تو
کوئی تعجب کی بات نہیں ۔ لیکن نہ آقا کے مقابلہ میں یہ دھو کہ دیر تک قائم رہا اور نہ اب خدا کے
مقابلہ میں دیر تک قائم رہے گا۔ میں نے سچائی سے اور انصاف سے فیصلہ کرنا چاہا مگر ان لوگوں
نے حیلوں اور حجتوں سے لوگوں کو دھوکا دینا چاہا۔ میرا خدا مجھے اسی طرح نہیں چھوڑے گا ۔ وہ ان
کے موجودہ اور آئندہ سب فریبوں سے مجھے محفوظ رکھے گا۔ اور اس کا ہاتھ رکے گا نہیں جب
تک کہ وہ سچ کو سچ ثابت نہ کر دے کہ اس کی شان کے یہی مطابق ہے اور اس کی صفات حسنہ
اسی کی متقاضی ہیں ۔
عروس
وآخر دعوانا ان الْحَمدِ لله ربّ العلمين۔
والسلام
خاکسار
میرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان
۲۱ نومبر ۱۹۳۵ ء

آج 10 میں سے 10 باقی