پیش لفظ

انوارالعلوم (جلد 14)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیش لفظ
لمصا
اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت المصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی المسح الله
کی حقائق و معارف سے پُر تصانیف انوار العلوم کی چودھویں جلد احباب جماعت کی خدمت
میں پیش کرنے کی توفیق مل رہی ۔ رہی ہے ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ
الی نوشتوں کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی جناب سے عظیم موعود
فرزند کی پیشگوئی عطا فرمائی جو کہ بڑی عظمت اور شوکت اپنے اندر رکھتی ہے۔ پیشگوئی کی علامات
میں یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ :
جائے گا ۔“
وہ سخت ذہن و فہیم ہوگا اور علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا
حضرت مصلح موعود کی ذہانت و فطانت اور آ اور آپ کی علو علمی کا ایک روشن اظہار
انوار العلوم“ کی صورت میں بھی ہو رہا ہے۔
سے نہ صرف
سید نا حضرت مصلح موعود کی اولو العزم قیادت اور آپ کے تبحرِ علمی سے نہ
احباب جماعت نے ہر آن حصہ پایا بلکہ جیسا کہ پیشگوئی میں یہ الفاظ بھی تھے کہ ” قو میں اُس سے
برکت پائیں گی، اقوام عالم نے بھی آپ کے بحارالعلوم سے حصہ پا کر راہنمائی اور برکت
حاصل کی ۔ حضرت مصلح موعود نے جماعت کی علمی ، روحانی، اخلاقی ، معاشی اور معاشرتی امور کی
ترقی کے لئے تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کو زمین کے
کناروں تک پہنچانے کی سعی کے ساتھ ساتھ جماعت کے خلاف بر پا ہونے والے پروپیگنڈے کا
تدارک فرمایا اور ابتلاؤں وفتنوں میں نہ صرف جماعت کی راہنمائی فرمائی بلکہ مخالفین کے
اعتراضات کو دلائل قاطعہ کے ساتھ کا لعدم بھی کر دیا۔
انوار العلوم کی چودہویں جلد سید نا حضرت مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی کی ذہانت و فطانت
اور بلند پایہ علمی وروحانی مقام کی آئینہ دار ہے۔ یہ جلد ۲۸ تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے جو آپ نے مئی
۱۹۳۵ء سے دسمبر ۱۹۳۷ء تک ارشاد فرمائیں ۔ اس دور میں جماعت کو مختلف اندرونی و بیرونی
کو و

فتنوں کا سامنا کرنا پڑا وہاں تحریک جدید کی الہی سکیم کے ذریعہ جماعتی ترقی کے سامان بھی
کئے گئے ۔
مجلس احرار نے حکومتی پشت پناہی میں جماعت کے خلاف شورش برپا کی اور قادیان آ کر
جلسے جلوس کر کے جماعت احمدیہ کے خلاف گندا چھالا ۔ ان حالات میں خدا تعالیٰ بھی اپنی تقدیر
جاری کر رہا تھا۔ ایک طرف تو حضرت مصلح موعود نے تحریک جدید کے عالمگیر مہم جاری فرمائی تو
دوسری طرف احرار کی ذلت ورسوائی کے سامان شروع ہو گئے ۔ مسجد شہید گنج کے واقعہ میں احرار
نے جمہور مسلمانوں کے ساتھ نہ دیا جس پر انہیں ذلت اٹھانی پڑی۔ اس رُسوائی سے رُخ موڑ نے
کے لئے احرار نے ایک بار پھر جماعت کے خلاف گندہ دہنی سے کام لینا شروع کر دیا اور مباہلہ
کے نام پر قادیان جانے کا اعلان کیا ۔ احرار کے ایک لیڈر پر اس بناء پر مقدمہ بنا اور اُسے جیل
جانا پڑا ۔
ان حالات میں جبکہ دشمن جماعت کو مٹانے کے منصوبے بنا رہا تھا حضرت مصلح موعود نے
تحریک جدید کی سکیم جاری فرما کر احمدیت کو زمین کے کناروں تک پھیلانے کے عظیم الشان
منصوبے کا اعلان فرمایا۔ اور تحریک جدید کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے متعدد خطابات فرمائے
جو اس جلد کی زینت ہیں ۔ اس کے علاوہ اس دور میں پیدا ہونے مختلف والے جماعتی ، ملکی اور
بین الا قوامی حالات کے پیش نظر جن خیالات کا اظہار حضور نے فرمایا اور ملک وملت کی راہنمائی
فرمائی وہ مواد بھی جلد ھذا میں شامل اشاعت ہے ۔
اور
احراریوں نے جو شورش جماعت کے خلاف بپا کی تھی اس پر انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ذلتوں کی مار پڑی ۔ اِس رُسوائی پر انہوں نے جماعت کے خلاف کئی محاز کھول دیئے تا اپنی شکست
حسد کی آگ کو ٹھنڈا کر سکیں ۔ اس کے لئے انہوں نے مناف منافقین کے ساتھ مل کر کر جماعت کے
خلاف کھلم کھلا محاذ کو آگاہ فرمایا۔ ان فتنوں کی حقیقت کے بارہ میں بھی سید نا حضرت مصلح موعود
نے احباب جماعت کو آگاہ فرمایا۔ اس بارہ میں بھی حضور کی تحریرات جلد ھذا میں شامل ہیں ۔
غرض یہ کہ انوارالعلوم کی یہ جلد تاریخ احمدیت میں رونما ہونے والے کئی اہم
واقعات کی حقیقت کے بارہ میں آگاہی دیتی ہے ۔ جہاں اس دور میں جماعت کو بعض اندرونی
و بیرونی ابتلاؤں کا سامنا کرنا پڑا وہاں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش بھی احباب جماعت نے

سید نا حضرت مصلح موعود کی قیادت میں اُترتی ہوئی دیکھی ۔ اس تاریخی دور کے حالات و واقعات
کے بارہ میں پُر شوکت اور پر معارف تحریرات مصلح موعود پر مشتمل یہ کتاب احباب جماعت کے
از دیا ایمان اور ازدیاد معلم کا باعث بنے گی ۔ انشاء اللہ ۔
اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان سلسلہ اور مربیان
کرام نے اس اہم کام میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔
اور
نے مسودات کی ابتدائی ترتیب ، یح و پروف ریڈنگ کے
سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں ۔
( مربیان سلسلہ ) نے مسودہ کی نظر ثانی ، پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ، اعراب کی درستگی
اور Reckecking کے سلسلہ میں بہت محنت اور دلی لگن کے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔
بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔ اس جلد کی فائنل
پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں ان کی راہنمائی ہمارے لئے بہت سہولت کا موجب ہوئی اور ان کے
مفید مشوروں سے ادارہ نے بے حد فائدہ اُٹھایا ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
تعارف کتب
نا تحریر کردہ ہے۔ خاکساران سب ہا
احباب کا ممنونِ احسان ہے۔ اور دعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم وفضل میں
برکت عطا فرمائے ، بے انتہاء فضلوں اور رحمتوں سے نوازے اور ہمیں ان اہم ذمہ داریوں سے
احسن طور پر عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی