احرار خداتعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی شرط طے کریں

انوارالعلوم (جلد 14)

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔۔۔۔۔
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے
ہوئے مباہلہ کی شرائط طے کریں۔
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی۔
اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی
شرائط طے کریں بغیر شرائط طے کئے احرار کے قادیان
آنے کی غرض مباہلہ نہیں بلکہ فساد کرنا ہوگی اور
اس کی ذمہ وار حکومت ہوگی یا احرار
( رقم فرموده ۷۔ نومبر ۱۹۳۵ء)
۳۰۔ اکتوبر ۱۹۳۵ ء کو میں نے ایک احرار کوئی معتین فیصلہ نہیں کرنا چاہتے پڑا اور ٹریکن شائع کیا تھا جس کا پوسٹر اور ٹریکٹ تھا جس کا
66
عنوان «مجلس احرار کا مباہلہ کے متعلق نا پسندیدہ رویہ تھا۔ مجھے امید تھی کہ اس اعلان کے بعد
مجلس احرار اپنے رویہ میں تبدیلی پیدا کر کے سنجیدگی سے مباہلہ کی گفتگو کی طرف مائل ہو گی مگر کر
افسوس کہ میری امید کے خلاف مجلس احرار نے اپنے رویہ کو اور بھی ناخوشگوار بنا لیا ہے اور اسوس کچھ میری امید کے خلاف نہیں احرار نے
بجائے صحیح طریق اختیار کرنے کے تحریف سے کام لینا شروع کر دیا ہے۔
میرا مضمون بالکل واضح تھا۔ میں نے لکھا تھا کہ احرار نے اعلان کیا ہے کہ انہیں میری
سب شرائط منظور ہیں اس اعلان کے مطابق انہیں میری سب باتوں کو جو اس بارہ میں شائع ہو
چکی ہیں تسلیم کرنا چاہئے اور ان باتوں میں سے بعض یہ ہیں ۔ نا
ا۔ مباہلہ میں پانچ سو یا ہزار آدمی به تراضی فریقین شامل ہوں ۔ یعنی دونوں طرف سے یا

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔۔۔۔۔
پانچ سو یا ہزار آدمی برابر تعداد میں شامل ہوں ۔
۲۔ مقام مباہلہ لاہور یا گورداسپور ہو لیکن بعد میں احرار کے اس مطالبہ پر کہ مقام مباہلہ
قادیان ہو میں نے لکھا کہ اگر احرار کو لاہور یا گورداسپور پر کوئی خاص اعتراض ہو یا وہ قادیان
میں اپنی شان دکھانا چاہتے ہوں تو قادیان ہی میں مباہلہ کیا جا سکتا ہے ۔
۔ ایک کمیٹی دونوں فریق کی سب شرائط کو طے کرے اور اس کے فیصلہ کے بعد ۔
۴۔ ایک تاریخ جو فیصلہ کے پندرہ دن بعد ہو مباہلہ کے لئے مقرر کی جائے میں نے اس
امر پر روشنی ڈالی تھی کہ خالی منظوری کے اعلان سے ان امور پر روشنی نہیں پڑتی اور اس اعلان کی
موجودگی میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ احرار نے میری سب شرطوں کو منظور کر لیا ہے ۔
پس دونوں فریق کے نمائندے غیر معین شرائط کو معین کریں اور تفصیلات کو طے کریں اور
پھر بہ تراضی فریقین مباہلہ کی تاریخ مقرر کی جائے ۔ ورنہ خود ہی تاریخ مقرر کر دینا شرائط کو ماننا
نہیں ان کی ہنسی اُڑانا ہے۔ اس قدر واضح اعلان کے بعد بھی میں دیکھتا ہوں کہ احرار صحیح طریق
پر نہیں آتے اور نہ جماعت احمد یہ کے نمائندوں کے خطوط کا جواب دیتے ہیں اور نہ اپنی طرف
سے شرائط طے کرنے کے لئے نمائندے مقرر کرتے ہیں بلکہ صرف ” مجاہد اخبار میں اعلان
کرتے چلے جاتے ہیں جس کے یہ معنی ہیں کہ وہ کوئی معتین فیصلہ کرنا نہیں چاہتے ۔
میرے اشتہار کے جواب میں مسٹر مظہر علی صاحب اظہر نے جو بیان ” مجاہد“ میں شائع کیا
ہے اور جو تقریریں انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے چنیوٹ میں کی ہیں ان میں جو باتیں
انہوں نے بیان کی ہیں، وہ ذیل میں درج کر کے میں ان کا بھی جواب دے دیتا ہوں تا کہ
لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ احرار کن ہتھیاروں پر آگئے ہیں ۔
؟
دو
مسٹر مظہر علی صاحب نے چنیوٹ میں کیا شرائط کی منظوری اسی کا نام ہے ؟ بیان کیا ہے کیا یہ
د میں نے قادیان جا کر کہا تھا کہ مباہلہ قادیان میں ہونا چاہئے ۔ اور
مرزا صاحب کی صداقت پر ہونا چاہئے اور مرزا محمود نے تسلیم کر لیا ہے۔“
66
( مجاہد ۶ نومبر صفحه ۲ )
اسی کے متعلق سید فیض الحسن صاحب سجادہ نشین آلومہار نے بھی اپنی تقریر میں چنیوٹ میں
کہا ہے کہ :۔

انوار العلوم جلد ۱۴
وو
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔۔۔
مرزا محمود نے مجلس احرار کو چیلنج دیا ہے کہ آؤ مجھ سے مرزا کی نبوت پر
قادیان آ کر مباہلہ کرو۔ زعمائے احرار نے مرزا محمود کے اس چیلنج کو قبول کر لیا ہے ۔“
صلى الله
( مجاہد صفحه ۲ )
لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے چیلنج اس امر کا دیا تھا کہ احرار جو یہ الزام لگاتے ہیں کہ
بانی سلسلہ احمد یہ اور جماعت احمد یہ رسول کریم ﷺ سے مرزا صاحب کے درجہ کو بڑھاتی ہے
اور آنحضرت ﷺ کی ہتک کرتی ہے اس پر لاہور یا گورداسپور میں مباہلہ کر لیں اس پر مجھے
معلوم ہوا کہ احرار نے کہا ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ کی صداقت پر بھی مباہلہ ہو اور قادیان میں
ہو ۔ اس پر میں نے لکھا کہ اگر صداقت پر بھی مباہلہ کرنا ہے تو بے شک یہ مباہلہ بھی ہو مگر یہ مباہلہ
الگ ہوا اور رسول کریم والے سے بانی سلسلہ احمدیہ کو بڑھا کر پیش کرنے کے الزام کے متعلق
الگ مباہلہ ہوا اور قادیان کے متعلق لکھا کہ اگر احرار کو لاہور یا گورداسپور پر کوئی خاص اعتراض
ہے تو وہ قادیان آسکتے ہیں۔ اب ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ چنیوٹ کی تقریر میں صدر احرار کا نفرنس
نے قطعاً غلط بیانی سے کام لیا ہے ۔
(1) بانی سلسلہ احمدیہ کے دعوی کے متعلق مباہلہ کے چیلنج کو میری طرف منسوب کیا ہے
حالانکہ یہ چیلنج احرار کی طرف سے تھا اور شاید مسٹر مظہر علی صاحب اظہر کو اپنے صدر کی تقریر یاد نہ
تھی کہ انہوں نے اپنی تقریر میں یہ تسلیم کیا ہے کہ یہ چیلنج خود اُن کی طرف سے تھا۔
(۲) صدر صاحب کہتے ہیں کہ مرزا محمود نے قادیان آ کر مباہلہ کرنے کا چیلنج دیا ہے
حالانکہ میں نے لاہور یا گورداسپور کا چیلنج دیا تھا نہ کہ قادیان کا اور اظہر صاحب نے اپنی تقریر
میں اس کو بھی تسلیم کیا ہے کہ یہ تجویز خود ان کی طرف سے تھی ۔
(۳) اظہر صاحب نے جہاں ان دو باتوں میں اپنے صدر صاحب کے بیان کی قلعی کھول
دی ہے وہاں اپنی طرف سے ایک غلط بیانی زائد بھی کر دی ہے اور وہ یہ کہ وہ کہتے ہیں کہ:۔
دو میں نے کہا کہ مباہلہ قادیان میں ہونا چاہئے اور مرزا غلام احمد کی
صداقت پر ہونا چاہئے ۔ مرزا محمود نے تسلیم کر لیا ہے کہ بے شک احرار قادیان میں ہی
آ کر ہم سے مباہلہ کر لیں ۔“
66
اس فقرہ کو پڑھ کر ہر شخص یہی سمجھے گا کہ گویا میں نے اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ مباہلہ قادیان
میں ہونا چاہئے اور سلسلہ احمدیہ کی صداقت کے متعلق ہی ہونا چاہئے نہ کہ ہتک آنحضرت

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔
فِدَاهُ قَلْبِی وَ نَفْسِی کے الزام کے متعلق ۔ جس کا یہ مطلب ہے کہ گویا میں نے اصل
بنائے مباہلہ کو ترک کر دیا ہے حالانکہ یہ بالکل غلط ہے میں نے کبھی اصل بنائے مباہلہ کو ترک
نہیں کیا بلکہ اس کے برعکس میں نے تو یہ کہا تھا کہ احرار اس لئے ہتک آنحضرت ﷺ کے
صلى الله
عروسه
الزام کے متعلق مباہلہ کرنے سے گریز کرتے ہیں کہ انہیں معلوم ہے کہ مسلمانوں میں سے تعلیم یافتہ
طبقہ جانتا ہے کہ احرار کا یہ الزام کہ بانی سلسلہ احمدیہ اور جماعت احمد یہ نے آنحضرت ﷺ کی
ہتک کی ہے بالکل غلط اور بے بنیاد ہے لیکن پھر بھی ہم احرار کے اس مطالبہ کو تسلیم کر لیتے ہیں کہ
صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بھی مباہلہ ہو جائے بشرطیکہ یہ مباہلہ پہلے مباہلہ
کے علاوہ ہو اور اس کے لئے الگ پانچ سو آدمیوں کی تعداد دونوں فریق کی طرف سے پیش کی
جائے لیکن لیڈر وہی ہوں ۔ اب رہا مباہلہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد کا سوال ، اس کے
متعلق صدر احرار کا نفرنس چنیوٹ میں بیان کرتے ہیں کہ:۔
۲۳ ۔ نومبر کو زعمائے احرار اور ہزاروں مسلمان قادیان کے
میدان مباہلہ میں پہنچ جائیں گے ۔“
( مجاہد ۶ نومبر صفحه ۲ )
جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مباہلہ نہیں بلکہ ہنگامہ کرنے کی تجویز ہو رہی ہے ۔ مسٹر
مظہر علی صاحب اظہر بھی اپنے جواب میں کہتے ہیں ' پانچ سو اور ہزار کی شرط خود مرزا صاحب کی
دو
عائد کردہ ہے ہمارے نمائندے ہزار سے بھی بہت زیادہ ہوں گے ۔ ( مجاہد ۵ نو مبر صفحہ ۷ )
ان الفاظ سے واضح ہے کہ میری بیان کردہ شرائط کو وہ صرف میرے لئے محبت قرار دیتے
ہیں اور خود اس پر کار بند ہونے کے لئے تیار نہیں لیکن اس کے باوجود اخبار میں اعلان کرتے
چلے جاتے ہیں کہ انہیں میری سب شرائط منظور ہیں ۔ اگر شرائط کی منظوری اسی کا نام ہے تو کوئی
خدا کا بندہ یہ بتائے کہ نا منظوری کسے کہتے ہیں ؟
مباہلہ کرنے والوں کی فہرستیں تصفیہ کے ساتھ مباہلہ کرنے والوں کی فہرستیں
بھی دی جائیں تا کہ ان کے متعلق تحقیق کر لی جائے ۔ اظہر صاحب کہتے ہیں اگر ان میں سے
کوئی بیمار ہو گیا تو اس کا کیا علاج ہوگا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کا علاج آسان ہے اور وہ یہ کا ؟ کا کہ
که دس
کہ دس یا پندرہ فیصدی نام مطلوبہ تعداد سے زیادہ دے دیئے جائیں ۔ اگر پانچ سو میں سے یا
ہزار میں سے جتنی تعداد کا بھی فیصلہ ہو، بعض لوگ نہ پہنچ سکیں تو ان کی خالی جگہ زائد تعداد میں

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔
سے پُر کر لی جائے ۔ ہاں اگر اظہر صاحب کو یہ خیال ہو کہ شاید وہ پانچ سو کا پانچ سو ہی نہ پہنچ سکے
تو پھر کیا ہوگا ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کا یہ معاملہ ہو کہ پندرہ
فی صدی سے زائد آدمی ریز رو رکھ کر بھی ان کے غیر حاضروں کی کمی پوری نہ ہو سکے تو یہی سمجھا سے رو نہ ہو سکے
جائے گا کہ خدا تعالیٰ نے اس قوم کو مباہلہ سے بھی پہلے پکڑ لیا ہے ورنہ دس پندرہ فی صدی کی اتنی
تعداد ہے کہ عام حالات میں اس قدر آدمیوں کا ایسے اہم کام کے لئے پختہ وعدہ کر کے نہ پہنچ
سکنا ایک خلاف عقل بات ہے۔ اور یا تو وہ لوگ عذاب الہی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس حد
تک معذور ہو جائیں گے ۔ یا پھر یہ سمجھا جائے گا کہ دین کے لئے قربانی کرنے کا ان میں مادہ
ہی نہیں ۔ اور یہ خودان کے باطل پر ہونے کا ایک ثبوت ہوگا ۔ شاید اظہر صاحب کو اپنا پہلا فقرہ
یاد نہیں رہا اسی لئے وہ ساتھ یہ فقرہ بھی لکھ گئے ہیں کہ ہم اپنی طرف سے ان کی ہزار کی شرط کو
بھی منظور کر چکے ہیں ۔ ( مجاہد ۵ نومبر صفحہ ۷ )
یہ عجیب لطیفہ ہے ۔ کہ اپنی نسبت تو وہ لکھتے ہیں کہ پانچ سو یا ہزار کی شرط مرزا محمود کی
عائد کردہ ہے ہمارے نمائندے ہزار سے بھی بہت زیادہ ہوں گے اور ہماری نسبت لکھتے ہیں کہ
ہم انہیں پانچ سو یا ہزار کا پابند نہیں کرتے بلکہ جس قدر آدمی ان کو مل سکیں وہ لے آئیں ۔ جب
دونوں فریق کو ہی انہوں نے اس شرط سے آزاد کر دیا تو اس فقرہ کے معنی ہی کیا ہوئے کہ اپنی
طرف سے ہم ان کی ہزار کی شرط کو بھی منظور کر چکے ہیں انہیں تو یہ لکھنا چاہئے تھا کہ ہم اس شرط کو
دونوں فریق پر سے اُڑا چکے ہیں ۔
احرار کا تاریخ مباہلہ مقرر کرنا تاریخ مقرر کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ میان
۔
کے اس اعلان کے بعد کہ انہیں میری سب شرائط منظور ہیں، میرے شائع کردہ اعلان کی روشنی
میں یا تو تاریخ مقرر کرنے کا حق مجھے حاصل ہے یا دونوں فریق کو مجموعی طور پر ۔ اس پر مسٹر
مظہر علی صاحب اظہر لکھتے ہیں کہ ” شاید مرزا صاحب کو بھول گیا ہے کہ وہ اپنے خطبہ مطبوعہ
۱۸۔ اکتوبر میں کہہ چکے ہیں کہ :۔
دو
دو
” خدا تعالیٰ نے ان (احرار ) کی گردن پکڑی ہے اس لئے کسی کو سامنے
آنے کی جرات نہیں ہوئی اگر ہمت ہے تو سب کے سب آئیں ۔
اول تو اس فقرہ میں تحریف ہے لیکن اسے درست سمجھ کر بھی میں درست سمجھ کر بھی میں ہر اُردو دان و دان شخص سے

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔
پوچھتا ہوں کہ کیا اُردو سے مس رکھنے والا شخص اس عبارت کے وہ معنی کر سکتا ہے جو اظہر صاحب
نے کئے ہیں۔ میں نے یہ فقرہ اس موقع پر استعمال کیا تھا کہ احرار با قاعدہ سب لیڈروں کی
طرف سے مباہلہ کو منظور کرنے کی بجائے ایک شخص کو قادیان بھیج دیتے ہیں جو اپنی طرف سے
ایک اعلان کر دیتا ہے ۔ کیوں نہیں سب کے سب جو میرے مخاطب ہیں اس کی منظوری کا اعلان
کرتے ۔ اس سے تاریخ کی تعیین کا حق احرار کو کہاں سے ملا۔
احرار کی دھینگا مشتی لطف یہ ہے کہ میرے جس خطبہ سے یہ فقرہ کہا گیا ہے اس کے آخر میں میرا یہ فقرہ بھی موجود ہے کہ :۔
جب نہ کوئی تاریخ مقرر ہوئی ہے نہ شرائط طے ہوئے ہیں تو احمدی فرار
کیسے کر گئے؟ فرار تو تب ہے کہ شرائط طے ہو جائیں ، وقت مقرر ہو جائے اور پھر ایک
فریق نہ آئے۔ (الفضل ۸۔ اکتوبر )
اس فقرہ سے صاف ظاہر ہے کہ میرے نزدیک شرائط کا طے ہونا اور اس کے بعد وقت کا
مقرر کیا جانا دونوں فریق کے اختیار میں رکھا گیا ہے نہ کہ احرار کو اختیار دیا گیا ہے کہ جو چاہو شرط
پیش کر دو اور جو چاہو وقت مقرر کر دو ۔ جب میرے نزدیک اب تک شرائط ہی طے نہیں ہوئیں تو
میں تاریخ سے کس طرح اتفاق کر سکتا ہوں ۔
اسی طرح میرے خطبہ مطبوعہ ۶ ۔ اکتوبر میں لکھا ہے :۔
جو شرائط احرار پیش کرنا چاہتے ہیں وہ پیش کریں تا کہ جلد سے جلد مباہلہ
کی تاریخ اور مقام کی تعیین کا اعلان کیا جا سکے ۔“
66
ان فقرات کی موجودگی میں اور بغیر اس کے کہ زبان ان معنوں کی اجازت دیتی ہو جو
میرے مذکورہ بالا فقرہ سے مسٹر مظہر علی صاحب اظہر نے نکالے ہیں، احرار کے لئے یہ حق نکال
لینا کہ وہ جو تاریخ چاہیں مقرر کر دیں، معقولیت نہیں بلکہ دھینگا مشتی ہے ۔ ہے۔
احرار کی ٹال مٹول
مٹول کی وجہ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ احرار کا اس قسم کی وجہ ٹال مٹول سے مطلب کیا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ
احرار کو اس سال قادیان میں کانفرنس کرنے سے حکومت نے روک دیا تھا۔ جب انہوں نے
میرا چیلنج مباہلہ پڑھا تو انہوں نے سوچا کہ مباہلہ تو خیر دیکھا جائے گا اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر
ہم حکومت سے برسرِ پیکار ہوئے بغیر قادیان میں کانفرنس کر لیں گے کیونکہ مباہلہ کا چیلنج

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔
جماعت احمدیہ کی طرف سے ہے اور ان کے بُلانے پر جائیں گئے حکومت ہم کو روکے گی نہیں ۔
چنانچہ یہ امر دل میں رکھ کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ بغیر اس کے کہ شرائط تحریر میں آئیں ہم مباہلہ کو
منظور کر لیں جب شرائط طے نہ ہوئی ہونگی اور کئی باتیں عین موقع پر ایسی نکل آئیں گی جن کی بناء
پر مباہلہ سے انکار کیا جا سکے گا ۔ ہاں اس بہانہ سے قادیان میں کانفرنس کا موقع مل جائے گا۔
تاریخ مباہلہ کے متعلق اس قدر عرصہ پہلے اعلان کرنے سے غرض یہ تھی کہ اگر وہ میری
شرط مانتے کہ شرطیں طے ہونے کے بعد تاریخ مقرر کی جائے اور پندرہ دن کی مہلت دی جائے
تو اس صورت میں اس عرصہ میں انہیں اپنا انتظام کرنا اور ہنگامہ کے لئے لوگوں کو جمع کرنا مشکل
ہوتا ۔ اب انہوں نے قریباً ڈیڑھ ماہ پہلے آپ ہی تاریخ مقرر کر دی تا کہ اس عرصہ میں لوگوں کو
آمادہ کر کے کا نفرنس کی تیاری کر لیں ۔
یہ باتیں جو میں نے بیان کی ہیں، ان کے مندرجہ ذیل ثبوت ہیں :۔
(1) احرار اپنی تمام تقریروں میں لوگوں کو ۲۳ نومبر کے دن قادیان پہنچنے کے لئے کہہ
رہے ہیں اور عام تحریک کی جا رہی ہے کہ لوگ اس دن ہزاروں کی تعداد میں قادیان پہنچیں ۔
(۲) اس خیال سے کہ شاید بہت سے لوگ مباہلہ کے نام سے قادیان جانے کے لئے تیار
نہ ہوں گے اس امر کی بنیاد رکھی جا رہی ہے کہ ایک جماعت ایسی ہو گی جو صرف مباہلہ کو دیکھنے
آئے گی ۔ چنانچہ مسٹر مظہر علی صاحب اظہر اپنے جواب میں لکھتے ہیں کہ : ۔ :۔
مجلس مباہلہ کا انتظام جس طرح مرزا محمود فرمائیں، ہمیں منظور ہوگا۔ فقط
یہ احتیاط چاہئے کہ مباہلین کو دیکھنے والے لوگوں کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
( مجاہد ۵ نومبر صفحہ ۷ )
اس عبارت سے اور احرار کی تقریروں سے جو وہ باہر کر رہے ہیں صاف ظاہر ہے کہ پبلک
کے کچھ حصہ کو یہ کہہ کر قادیان آنے کی تحریک کی جا رہی ہے کہ وہاں چل کر مباہلہ دیکھنا ۔ تا کہ
مباہلہ کی آڑ میں ایک بڑا اجتماع کر کے ممنوعہ کا نفرنس کی جاسکے ۔ بلکہ نظارہ بینوں کے لئے روک
نہ ہونے کے مطالبہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت فساد کرنے کی صورت بھی مد نظر ہے۔
(۳) قادیان کے اردگرد کے دیہات میں احرار کی طرف سے لوگ جا کر لوگوں کو کہہ
رہے ہیں کہ ۲۳۔ نومبر کو مباہلہ بھی ہو گا اس دن لوگ مباہلہ دیکھنے کے لئے جمع ہوں ۔ اس
دیدار نمائی کی تحریک کے اس کے سوا کیا معنی ہو سکتے ہیں کہ لوگ جمع ہو جائیں اور کانفرنس کی

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔
جا سکے اور ہو سکے تو کچھ فساد بھی کھڑا کر دیا جائے ۔ ورنہ مباہلہ میں نہ لمبی چوڑی تقریریں ہونی
ہیں کہ ان کے سننے کے لئے لوگوں کو بلایا جا رہا ہے اور نہ وہاں کوئی تماشا ہونا ہے کہ جس کے
دیکھنے کے لئے علاقہ کے لوگوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔ مباہلہ ہو کر چھپ جائے گا اور لوگوں کو خود
حالات معلوم ہو جائیں گے ۔
(۴) مگر ان سب دلائل سے بڑھ کر چوتھی دلیل وہ اشتہار ہے ۔ جو ( مولانا ) عنایت اللہ
66
امیر مجلس احرار قادیان ( ضلع گورداسپور ) کی طرف سے قادیان کے نواحی علاقہ میں شائع
ہو رہا ہے ۔ اس اشتہار میں چندہ کی اپیل کی گئی ہے اور لکھا ہے کہ:۔
دو
پچھلے سال قادیان میں جو کا نفرنس ہوئی تھی، اس میں نصف لاکھ کے
قریب مسلمان جمع ہوئے تھے حالانکہ کا نفرنس کا پہلا سال تھا اس سال انشَاءَ اللهُ
لاکھوں کی تعداد میں مسلمان قادیان میں جمع ہونے والے ہیں ۔“
صاف
احرار کی قادیان میں فساد پیدا کرنے کی نیت اس اشتہار سے ظاہر ہے کہ قادیان میں
مباہلہ کیلئے نہیں بلکہ کانفرنس کیلئے احرار آ رہے ہیں اور یہ حد درجہ کی گری ہوئی بات ہے کہ وہ
مباہلہ اور ہماری دعوت کو اس رنگ میں استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ غرض مذکورہ بالا باتوں سے
ثابت ہے کہ احرار کی اصل غرض مباہلہ نہیں بلکہ کانفرنس کا انعقاد ہے اور قادیان میں مباہلہ
ہونے پر اصرار بھی اسی وجہ سے ہے مگر قادیان ہمارا مقدس مقام ہے ۔ ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ
کے بعد اس کو سب دنیا سے زیادہ عزیز جانتے ہیں ۔ ہم یہ نہیں کر سکتے کہ اپنے ہاتھوں سے فساد کی
جگہ بنائیں ۔ اسلام نے اس اصل کو تسلیم کیا ہے کہ مقدس مقامات دوسرے لوگوں کی شرارتوں
سے پاک رہنے چاہئیں پس کوئی وجہ نہیں کہ ہم احرار کو کانفرنس کے انعقاد میں مدد دیں اس لئے
میں صاف لفظوں میں کہہ دینا چاہتا ہوں کہ ہم قادیان میں مباہلہ کے لئے تیار ہیں مگر کا نفرنس
کے لئے نہیں۔ اگر احرار کو فی الواقع مباہلہ منظور ہے تو :
ا۔ شرائط طے کر لیں ۔
۲۔ پھر ایک تاریخ به تراضی طرفین مقرر ہو جائے جس کی اطلاع حکومت کو بغرض انتظام دے
دی جائے گی ۔
۔ اگر وہ قادیان میں مباہلہ کرنا چاہتے ہیں تو لوگوں کو جو عام دعوت انہوں نے دی ہے اس

انوار العلوم جلد ۱۴
کو عام اعلان کے ذریعہ سے واپس لیں ۔
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی۔
۴۔ مجلس احرار ہمیں یہ تحریری وعدہ دے کہ مباہلہ کے دن اور اس سے چار دن پہلے اور چار
دن بعد کوئی اور جلسہ یا کانفرنس سوائے اس مجلس کے جو مباہلہ کے دن بغرض مباہلہ منعقد
ہو گی، وہ منعقد نہیں کریں گے اور نہ جلوس نکالیں گے اور نہ کوئی تقریر کریں گے۔ اور یہ تحریر
دو
66
مجاہد میں بھی شائع کر دی جائے ۔
۵۔ یہ کہ ان کی طرف سے مباہلہ کرنے والوں کے سوا جن کی فہرست ان کو پندرہ دن پہلے
سے دینی ہوگی کوئی شخص باہر سے نہ تحریری نہ زبانی بلا یا جائے گا۔ نہ وہ ( اس صورت میں
کہ انہیں ہماری ضیافت منظور نہ ہو ) کسی کی رہائش کا یا خوراک کا جماعتی حیثیت میں یا
منفردانہ حیثیت میں مذکورہ بالانو (۹) ایام میں انتظام کریں ۔ گے۔
مباہلہ کی جگہ پر مباہلہ کرنے والوں اور منتظمین اور پولیس کے سوا اور کسی کو جانے کی
اجازت نہ ہوگی ۔
اگر وہ مذکورہ بالا باتوں پر عمل کرنے کے لئے تیار نہ ہوں تو ہر حق پسند شخص تسلیم کرلے گا کہ
احرار کی نیت مباہلہ کی نہیں بلکہ اس بہانے سے قادیان میں کا نفرنس کرنے کی ہے۔ پس میں یہ
واضح طور پر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس صورت میں ہم قادیان میں نہیں بلکہ گورداسپور یا لاہور
میں مباہلہ کریں گے وہاں وہ بے شک جس قدر آدمیوں کو چاہیں ، بلا لیں گو اس صورت میں بھی
مباہلہ کرنے والوں کے علاوہ دوسرے آدمیوں کو میدانِ مباہلہ میں آنے کی اجازت نہ ہوگی ۔
میرے اس اعلان کے بعد بغیر شرائط طے کئے کے اور بغیر ایسی تاریخ کے مقرر کئے کے جو دونوں
فریق کی رضا مندی سے ہو اگر احرار ۲۳ نومبر یا اور کسی تاریخ کو قادیان آئیں تو اس کی غرض
محض کا نفرنس ہوگی نہ کہ مباہلہ ۔ اور اس صورت میں اس کی ذمہ داری یا تو حکومت پر ہو گی یا
احرار پر ۔ جماعت احمد یہ پر اس کی کوئی ذمہ داری نہ ہوگی ۔
مباہلہ کے متعلق تو جو کچھ میں نے لکھنا تھا لکھ دیا ہے مگر میں ایک افتراء کی تردید ایک اور افتراء کی بھی جو مظہر علی صاحب اظہر نے میری
نسبت کیا ہے تردید ضروری سمجھتا ہوں ۔ مسٹر اظہر صاحب نے اپنے جواب میں میرے خطبہ سے
ایک فقرہ جو ذیل میں درج ہے۔ نقل کیا ہے ۔
تحریریں صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ہوں، کسی اور

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی ۔۔۔
احمدی کی نہ ہوں ۔ کیونکہ اور احمدیوں سے بعض دفعہ غلطی بھی ہو جاتی ہے۔ بہر حال
دوسروں کی تحریر حجت نہیں ہو سکتی ۔“ ( الفضل مطبوعہ ۶/ اکتوبر )
اس فقرہ کو نقل کر کے مسٹر مظہر علی صاحب اظہر لکھتے ہیں کہ :۔
اس عبارت میں مرزا صاحب نے صاف الفاظ میں تسلیم کیا ہے کہ ان کی
اور ان کے بھائیوں اور متبعین کی تحریروں میں توہین رسول کریم ﷺ اور توہین
مکہ معظمہ و مدینہ منورہ موجود ہے۔ چونکہ مرزا صاحب نے اقبالِ جرم کر لیا ہے اس
لئے ہم نے انہیں مجبور نہیں کیا ۔ ( مجاہد ۱۵ اکتو بر صفحہ ۷ کالم ۳)
66
میرا پہلا جواب تو اس کے متعلق یہ ہے کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اور یہ کہ اگر اس
عبارت سے یہ مطلب نکلتا ہو یا میرے دل میں کوئی ایسی بات ہو تو اللہ تعالیٰ کا عذاب مجھ پر اور
میری اولاد پر ہو۔ اگر مسٹر مظہر علی صاحب میں کوئی تخم دیانت باقی ہے اور انہوں نے صحیح سمجھ کر
یہ فقرات لکھے ہیں تو کیا وہ جرات کریں گے کہ وہ بھی ایک اعلان کر دیں کہ میں اللہ تعالیٰ کی قسم
کھا کر کہتا ہوں کہ اس فقرہ کا یہی مطلب ہے کہ مرزا محمود احمد اور اس کے بھائی اور جماعت
احمد یہ رسول کریم ﷺ کی بنک کیا کرتی ہے اور اس میں اقبال مجرم ہے۔ اور اگر میں اس
صلى الله
عروسه
بیان میں لوگوں کو دھوکا دیتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مجھ پر اور میرے بیوی بچوں پر لعنت نازل ہو۔
اظہر صاحب کے لئے اس قسم کی لعنت کا اعلان کرنا بڑی بات نہیں کیونکہ وہ جس فرقہ سے تعلق
رکھتے ہیں، ان کے نزدیک حضرت ابوبکر اور حضرت عمر پر لعنت بھیجنا بھی کار ثواب سمجھا جاتا ہے۔
اگر اپنے لئے اور اپنے بیوی بچوں کے لئے انہوں نے لعنت طلب کر لی جس کا طلب کرنا ان پر
واجب ہو گیا ہے تو یہ انہیں زیادہ گراں نہیں گزرنا چاہئے ۔
مسٹر
مظہر علی صاحب نے تحریف کی دوسرا جواب میں یہ دینا چاہتا ہوں کہ اظہر صاحب نے اپنی سہولت کے لئے
اس فقرہ میں تحریف کی ہے ۔ میرا اصل فقرہ یہ ہے ۔
اور سے دفعہ ۔ اور احمدیوں سے بعض دفعہ غلطی بھی ہو جاتی ہے ۔ اور پھر ان کی غلطیوں
ا
کی اصلاح بھی ہو جاتی ہے۔ لیکن بہر حال دوسروں کی تحریر حجت نہیں ہو سکتی ۔“
66
( الفضل مطبوعہ ۶/ اکتوبر )
ناظرین دیکھیں کہ مسٹر مظہر علی صاحب اظہر نے کس طرح تحریف سے کام لیا ہے۔ ایک

انوار العلوم جلد ۱۴
احرار خدا تعالیٰ کے خوف سے کام لیتے ہوئے مباہلہ کی۔
نہایت ضروری فقرہ جو دو فقروں کے درمیان کا ہے خاموشی سے اُڑا دیا ہے۔ قرآن کریم میں
تحریف ماننے والے لوگوں کے لئے یہ کوئی عجیب بات نہیں ۔ لیکن پھر بھی اس طرح اخبار میں
دوسرے کے کلام کو محرف کر کے پیش کرنا انتہا درجہ کی دلیری ہے۔ ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ میرے
مندرجہ بالا فقرہ نے اس امر کو واضح کر دیا ہے کہ چونکہ ہر شخص اعلیٰ پایہ کا نہیں ہوتا اگر کبھی اس
سے کوئی غلطی ہو جائے تو وہ جماعت کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی ۔ خصوصاً جبکہ اس کا علم ہونے پر
جماعت اس سے براءت ظاہر کر دے ۔ اس سے یہ کہاں سے نکلا کہ میں نے اقبال کر لیا ہے کہ
مجھ سے اور میرے بھائیوں سے اور دیگر احمدیوں سے نَعُوذُ باللهِ مِنْ ذَالِكَ رسول کریم
کی ہتک ہوئی ہے۔ میں نے تو اپنے سابق اشتہار میں خدا تعالیٰ کی مؤکد بعذ اب قسم کھائی
تھی کہ رسول کریم لا فضل الرسل اور سید ولد آدم تھے ۔ کیا آپ کی ہتک کرنے والا
شخص یہ قسم اور مؤکد بعذاب قسم کھا سکتا ہے ؟ یہ تو میری قسم ہے اس کے علاوہ مباہلہ کے جو الفاظ
مباہلین کے لئے ( جن میں میں ؟ ، میرے بھائی اور دوسرے احمدی شامل ہوں گے میں نے تجویز
کئے ہیں ۔ اس عبارت پر مشتمل ہیں ۔
روس
دو
۔
”ہم پر اور ہمارے بیوی بچوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہو اگر ہم
رسول کریم ﷺ پر کامل یقین نہ رکھتے ہوں ، آپ کو خاتم النبیین نہ سمجھتے ہوں،
آپ کو افضل الرسل یقین نہ کرتے ہوں اور قرآن کریم کو تمام دنیا کی ہدایت اور
راہ نمائی کے لئے آخری شریعت نہ سمجھتے ہوں ۔“ ( الفضل ۱۶ اکتوبر )
جب اس اس اخبار ا میں جس کا فقرہ اظہر صاحب نے نے نقل تو کیا ہے۔ یہ الفاظ موجود ہیں جو مباہلہ
کے وقت میں اور میرے بھائی اور دیگر احمدی کہیں گے تو کس طرح کوئی عقل مند اس فقرہ کے یہ
معنی کر سکتا ہے کہ میں نے تسلیم کر لیا ہے کہ ہم نے رسول کریم ﷺ کی بہتک کی ہے۔
ھ
دوسروں کی تحریروں میں غلطی کا امکان میں نے جو بات کہی ہے، صرف یہ ہے کہ ہر جماعت میں بعض ہے کہ ہر جماعت میں
لوگ جہالت کی وجہ سے یا بعض منافق جماعت کو بد نام کرنے کے لئے ایسے امور شائع کر دیتے کے لئے
ہیں یا بیان کر دیتے ہیں جو اس جماعت کے اعتقاد کے خلاف ہوتے ہیں اگر جماعت کو اطلاع ا
وتی ہے تو وہ ان کی تردید کر دیتی ہے۔ پس چونکہ دوسروں کی بعض تحریروں میں غلطی کا امکان ہو
سکتا ہے اس لئے حجت صرف بانی سلسلہ کی تحریروں سے پکڑی جاسکتی ہے اور یہ ایسی بات نہیں جو
ہو

آج 10 میں سے 10 باقی